اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وادی کے پولیس اسٹیٹ ہونے کا مظہر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو زیر حراست رکھنا ، بھارت کی مسلسل کارروائیاں، آنسو گیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنا جیسے واقعات مقبوضہ کشمیر کے پولیس اسٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پولیس اسٹیٹ ہونے کی مظہر ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2r82EaH