Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2018

دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگنے والی ’’ٹوتھ پالش‘‘

 لندن:  ایک کمپنی نے کروم کے نام سے دانتوں کو رنگین بنانے والا روغن تیار کیا ہے جسے دانتوں کی نیل پالش کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ 24 گھنٹے تک دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگ سکتے ہیں جبکہ اس کے بعد رنگ اتر جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے سفید دانتوں سے بور ہوچکی ہیں یا دانتوں کو بھی نیل پالش جیسا رنگ دینا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کروم نامی دانتوں کی پالش تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگا جاسکتا ہے۔ اس کا فارمولہ ایک دندان ساز نے تیار کیا ہے جس میں الکحل اور اعلیٰ درجے کے پِگمنٹ (رنگ) شامل ہیں جو دانتوں کی اصل رنگت کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کا کوئی ذائقہ نہیں اور رنگ کھانے کے ذائقے پر بھی اثرانداز نہیں ہوتا۔ کروم برانڈ کے بانی ڈیوڈ سِلورمین نے کہا ہے کہ اسے لگا کر آپ کسی بھی تقریب میں جاسکتی ہیں یا دفتر جاتے ہوئے اپنے دانتوں کا رنگ بالوں کا نیل پالش سے میچ کرسکتی ہیں۔ تاہم کمپنی نے اس کے تمام اجزا کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹوتھ پالش 100 فیصد محفوظ اور بے ضرر ہے۔ اسے کسی بھی ٹوتھ پیسٹ سے باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔ تاہم ڈینٹسٹ حضرات اس ...

ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا

 لاہور:  ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔ لاہور آرٹس کونسل، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصو صی ہدایت پر 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کی زیر نگرانی پیش کردہ اس ڈرامہ کو نامور ادیب و محقق اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر نواز اور قیصر جاوید کی ہونگی۔دوسری جانب ڈرامے کی کاسٹ میں راشد محمود، پرویز رضا، سرفراز ، تنویر شاہ ودیگر شامل ہونگے۔ The post ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CXd18u

پاک بحریہ و میرین اکیڈمی نے ساحل سے 15 ٹن تیل صاف کردیا

 کراچی:  پاک بحریہ اور پاکستان میرین اکیڈمی نے مبارک ولیج کے ساحل سے 15ٹن سے زائد تیل صاف کردیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیداہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے پاک بحریہ نے پاکستان میرین اکیڈمی اور دیگر اداروں کے تعاون سے 5ویں روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صفائی کے کام میں 100سے زائد جوانوں نے حصہ لیا اور طویل ساحل سے 15ٹن کے قریب آئل کو صاف کیا گیا،جس کوگاڑیوں کے ذریعے مخصوص مقامات پر لے جاکرتلف کردیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپورکردار اداکرتی رہے گی۔ ماہی گیروں نے ساحل کے صفائی کے لیے پاک بحریہ اوراداروں کے مشترکہ آپریشن کو سراہا،اور جوانوں کی تعریف کی۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق بائیکوپیٹرولیم نے 3روز قبل جو اعلامیہ جاری کیا،اس کی جوابی تردید کرتے ہیں کیونکہ بائیکو نے اپنی تنصیبات سے تیل کے رساؤ نہ ہونے کی تصدیق میری ٹائم سیکیورٹی سے منسوب کی تھی تیل کے رساؤ کی تفتیش بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کررہی ہے۔ The post پاک بحریہ و میرین...

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمٰن

 کراچی:  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے۔ نیو ایم اے جناح روڈ پر آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اورجماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ عدالت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا، آسیہ کو ملک سے فرار کرانے کی سازش اور کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود آگے بڑھیں اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں، آسیہ کی رہائی کا فیصلہ سنانے والے سانحے بلدیہ کے مجرموں کو سزا کیوں نہیں دیتے،جمعہ کو بھرپور یوم احتجاج منایا جائے گا مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ ،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید نے بھی خطاب کیا،احتجاج مظاہرے میں عدالتی فیصلے کے خلاف شدید غم و غ...

ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے

 اسلام آباد:  ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ ازبک وزیر خارجہ اپنے منصب شاہ محمودقریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے، رواں سال ازبک وزیر خارجہ کایہ دوسرا دورہ ہے۔ The post ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rq4UFC

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ ہوگا

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کا بیان ریکارڈکرنے کیلیے آج (جمعرات) کی تاریخ مقررکر دی تاہم ان کا342کا بیان وکیل صفائی خواجہ حارث کی دستیابی سے مشروط ہو گا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیشی افسرکو فلیگ شپ ریفرنس میں آج طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی،خواجہ حارث نے کہاپراسیکیوشن کی مرضی ہے آج ہی سارے بیان ریکارڈکرکے آج رات ہی فیصلہ سنایا جائے، فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ سابق وزیر اعظم نواز عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہر میں امن وامان کی صورتحال کے باعث جج ملک ارشد نے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ آج دوپہر سے پہلے میں دستیاب نہیں ہوںگا کیونکہ سپریم کورٹ میں کیسز مقرر ہیں ،نواز شریف کا بیان میری موجودگی میں ریکارڈکیا جائے۔ عدالت نے کہا اگر خواجہ حارث موجود ہوئے تو نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہاخواجہ حارث جرح کیلیے دستیاب نہیں تو تفتیشی کو بلا لیں، صبح کے وقت تفتیشی کا بیان بھی جتنا ہو سکے قلمبندکر لیں تاہم خواجہ حارث نے مخالفت کی اورکہا ات...

سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کی سفارشات حکومت کو بھیج دیں

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے عدالتی کمیٹی کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے سفارشات میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورسزکی تشکیل، دس ارب کے فنڈز دینے،لیڈی ہیلتھ ورکرزکو خاندانی منصوبہ بندی اورزچگی سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر معلومات فراہمی شامل ہے۔ٹاسک فورسز میں وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت، تعلیم ، خزانہ ،آبادی کے وزرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل کرنیکا کہا گیا۔ سفارشات میں کہا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی خدمات تک سب کو یکساں رسائی یقینی بنائی جائے ۔ فیملی پلاننگ کی خدمات تمام اداروں میں لائی جائیں اورتمام نجی اہسپتالوں میں بھی مشاورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مردوں کی رہنمائی کیلیے مرد موبلائزرزکے کیڈرکو فعال کرنیکا بھی کہا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کو سالانہ 10ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کیساتھ ساتھ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو خاندانی منصوبہ بندی کا بجٹ دگنا کرنیکی سفارش کی ہے ،سپریم کورٹ نے پشاورہائیکورٹ کوکیلاش قبیلے کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس ...

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

ہٹیاں بالا:  بھارتی فوج نے ایک بار پھرآزادکشمیرکے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اورگولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے بدھ کی شام لائن آف کنٹرول کے لیپاسیکٹر میں بجلدار، غئی پورہ اوربٹلیاں میں سول آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان محمدہارون ولد عبدالرشید ساکن بجلدار شہید ہوگیا جب کہ آخری اطلاعات تک گولہ باری اورفائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیااوران بھارتی پوسٹوں کو جوابی فائرنگ کا نشانہ بنایا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔ بھارتی گولہ باری کے باعث کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے ہیں اورعلاقہ میں شدید خوف وہراس ہے۔ The post بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P361hF

راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی

 راولپنڈی:  راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں گھروں میں کام کرکے بچیوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری کے قریب گلی نمبر 2 میں و اس وقت پیش آیاجب بہنوئی کے گھرمقیم قصورسے تعلق رکھنے والی42 سالہ خاتون کام کاج کیلیے جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور چھینٹیں آنکھوں میں بھی پڑگئیں۔ خاتون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کے بہنوئی ارشادمسیح جو سرکاری ادارے میں سینیڑی ورکر ہے کی مدعیت میں قصور کے رہائشی لیاقت نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کاکہنا تھاکہ ملزم لیاقت تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا اور خاتون کے انکار پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔ ملزم واردات کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم کو قصور روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون 3 بچیوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ The post راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی ...

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان

 اسلام آباد:  برطانیہ میں ڈیم فنڈ کیلیے ہونے والی مہم میں پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عامرخان کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں۔ خیال رہے کہ نومبر میں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا جس میں چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ The post باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qkpuM6

کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے

 لاہور:  کینیڈا میں بسنے والے سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے50 ہزار ڈالرفنڈزجمع کروائے ہیں۔ کینیڈا کے شہرہملٹن میں سکھ کمیونٹی نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے 50ہزار ڈالر دیے ہیں، 50 ہزار ڈالرکا چیک کینیڈامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے کیا گیا جب کہ یہ رقم پاکستانی سفارتخانے کودی جائیگی تاکہ ڈیم فنڈمیں جمع ہوسکے۔ The post کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5hY2W

روسی سیکیورٹی ادارے پردھماکا خیزمواد سے حملہ کرنے والا نوجوان ہلاک

ماسکو:  روس میں ایک حساس ادارے کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کے ساتھ داخل ہونے والا نوجوان ہلاک ہوگیا جب کہ ادارے کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ روس کے شمال مغرب میں ارخانگیلسک شہر میں واقع فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کی عمارت میں  نوجوان نے داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران اس نے بیگ سے بم نکالا جو اس کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا جس سے اسے شدید زخم آئے اور بعد ازاں وہ ہلاک ہوگیا، اس واقعے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور ایف ایس بی کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ 17 سالہ نوجوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک قسم کے شدت پسند چیٹ گروپ سے بھی وابستہ تھا اور خود کو انارکو کمیونسٹ قرار دیتا تھا۔ اس نے سوشل میڈیا کے ایک چیٹنگ گروپ پر کہا تھا کہ ایف ایس بی  عوام پر جعلی مقدمے بنا کر لوگوں پر تشدد کرتی ہے۔ روسی ماہرین نے کہا ہے کہ مشتبہ نوجوان میخائل زلوبسکی مقامی رہائشی ہے جس نے عمارت میں داخل ہوکر اپنے بیگ میں رکھا بم نکالا جو کسی منصوبہ بندی کے بغیر اس کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ کوئی حادثہ تھا یا وہ کوئی خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ حملے سے قبل روسی ...

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

 اسلام آباد:  حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر ایک اور پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DdKRHn

وزارت داخلہ کے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

 اسلام آباد:  آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہروں کے باعث وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وزارت داخلہ میں مظاہرین سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز، ڈی آئی جی سیکیورٹی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ یہ بھی پڑھیں : آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم وزارت داخلہ نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو راستے کھلوانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراؤں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ The post وزارت داخلہ کے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CSwRSt

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام قوم متحد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو۔۔۔ پاکستان کے امن،سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام قوم متحد ہے۔ — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2018 واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔ The post وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CSw...

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سیکڑوں قیدی ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا شکار

پشاور:  صوبے کی 6 جیلوں و لاک اپس میں کیے گئے طبی معائنے کے دوران درجنوں قیدی ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض کا شکار پائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے انٹیگریٹڈ پروگرام ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی ایڈز اور تیھلسمیا کے تحت گزشتہ دو ماہ قبل صوبے کی مختلف جیلوں سینٹرل جیل پشاور، ڈسٹرکٹ جیل صوابی، ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ، سینٹرل جیل بنوں، جوڈیشل لاک اپ ایبٹ آباد اور جیوڈیشل لاک اپ مالا کنڈ میں قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کی گئی، خون کے نمونوں کے معائنے میں قیدیوں کی ایک بڑی تعداد مہلک امراض کا شکار پائی گئی ہے۔ جیلوں میں مجموعی طور پر 4461 قیدیوں کی اسکریننگ ہوئی، جن میں سے 37 قیدیوں کو ایچ آئی وی ایڈز ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 68 ہیپاٹائٹس بی اور 208 قیدی ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان ) کا شکار پائے گئے ہیں، ایچ آئی وی ایڈز کے سب سے زیادہ کیسز ڈسٹرکٹ جیل صوابی میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 598 مرد قیدیوں اور 12 خواتین قیدیوں میں سے 19 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو تھے۔ اسی طرح جیوڈیشل لاک اپ ایبٹ آباد میں بھی 207 مرد قیدیوں اور 14 خواتین قیدیوں میں 6 میں ایچ آئی وی ایڈز پایا گیا ہے جب کہ پ...

قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے معاملات وفاق کے سپرد

پشاور:  خیبر پختونخوا حکومت نے نئے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں غریب و نادار افراد کو مفت علاج کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے معاملات وفاق کے سپرد کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس سلسلے میں آئندہ 5 سالہ پلان تیار کر کے وفاقی حکومت کو دے دیا گیا ہے۔ وفاق نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ایک اندازے کے مطابق 50 کروڑ روپے مختص کرے گا، جس کے لئے جرمن ادارے نے بھی مزید فنڈز کا عندیہ دیا ہے، جرمن ادارے کی جانب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کو 90 لاکھ یورو ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں صحت سہولت پروگرام کے تحت 71 فیصد آبادی کو مفت علاج فراہم کررہی ہے، مجوزہ منصوبے کے لئے اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان سے معائدہ کیا ہوا ہے جس کی میعاد دسمبر 2018 میں ختم ہو رہی ہے، اب محکمے نے نئے معاہدے کے لئے ٹینڈر مشتہر کر رکھا ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ بعض پیچید گیوں کے باعث قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم وفاق کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ آئندہ دو سال بعد اگر صوبائی حکومت ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہو گئی تو...

داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری اسپین سے بے دخل

 اسلام آباد:  اسپین نے داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپین سے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری افضال احمد کا تعلق گجرات کے علاقے کھاریاں سے ہے، جسے داعش سے تعلق کے الزام میں یکم جولائی 2016 کو دو بھائیوں سمیت اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں بھائیوں پر اسپین میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور داعش سے مبینہ تعلق کا الزام تھا جس پر انہیں دو سال تک قید میں رکھا گیا اور بعد ازاں 29 جولائی کو رہا کیا گیا، جس کے بعد اسپین کی پولیس نے افضال احمد کو دوبارہ گرفتار کیا اور ڈی پورٹ کردیا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے افضال احمد کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ The post داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری اسپین سے بے دخل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zhOtE1

نجی اسکولوں کی تنظیم کا یکم نومبرکو تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان

 لاہور:  آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے آسیہ بی بی کیس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں تمام نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ آسیہ بی بی فیصلے کے تناظر میں احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا کہ نجی اسکولوں کو یکم نومبر کو ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند رکھا جا ئے گا جب کہ اس دوران تمام اسکولوں کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ The post نجی اسکولوں کی تنظیم کا یکم نومبرکو تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SAp01w

گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

گوادر:  نواحی ساحلی علاقے گنز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 مزدوروں کو قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ گوادر کی ساحلی پٹی کی بستی گنز میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر گولیاں چلا دیں۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔میتوں اور زخمی کو گوادر کے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ واقعہ کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ The post گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ADvN3q

پی ٹی آئی نےجہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کردیا

 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ کی نشست پر امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ پنجاب سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر سیمی ایزدی سمیت پی ٹی آئی کی 11 خواتین نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ امیدواروں میں فردوس عاشق اعوان، فردوس جبین، ندارحمان  اور رخسانہ بھٹی سمیت دیگر خواتین رہنما شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:  دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ الیکشن کے لیے منتخب کیا گیا جس کی  باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ تحریک انصاف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن پر سیمی ایزدی پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی کے نااہل ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست خالی ہوئی تھی۔ The post پی ٹی آئی نےجہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ الیکشن کا...

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی

 اسلام آباد:  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آج ہونے والی اے پی سی کو موخر کردیا ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ انہیں ایک پیچ پر ہونا چاِہیے، اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کے لیے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادیں باتیں طے کرنی ہیں۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔ واضح رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ The post مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SC151J

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 16 پولیس اہلکاروں کو عمر قید

نئی دہلی:  بھارتی عدالت نے فسادات کے دوران 42 مسلمانوں کو قتل کرنے پر 16 پولیس اہلکاروں کو عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے 1987 کے مسلم کش فسادات کے دوران اترپردیش کے ہاشم پورہ گاؤں میں 42 مسلمانوں کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے پولیس کے 16 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ تمام پولیس اہلکار ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے ججوں ایس مرلی دھر اور ونود گوئیل نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے بجائے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ اقلیتی برداری کو تحفظ فراہم نہ کرنا نظام کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے یوپی پولیس کے اقدام کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح نہتے مسلمانوں کو قتل کیا گیا وہ زیر حراست قتل کی ہی ایک قسم ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے تاہم لواحقین کو انصاف کے حصول میں 30 سال لگ گئے۔ واضح رہے کہ 22 مئی 1987 میں مسلح پولیس اہلکاروں نے فسادات کے دوران درجنوں مسلمانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر قتل کردیا تھ...

خفیہ معلومات چرانے کا الزام؛ امریکا میں چینی خفیہ ادارے کے اہلکاروں پر فرد جرم عائد

 واشنگٹن:  امریکا میں چین کی خفیہ ادارے کے دو اہلکاروں سمیت 10 افراد پر جیٹ طیارے کی تیاری سے متعلق خفیہ معلومات چوری کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے چین کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں زاہ رونگ اور چائی مینگ سمیت 10 افراد پر جیٹ طیاروں کے انجن کی تیاری کے راز چُرانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ رونگ اور مینگ چین کا وزارت دفاع کی ’فارنر انٹیلی جنس ونگ‘ سے تعلق ہے۔ چینی ہلکاروں کے سمیت جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اُن میں چین کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی نگرانی میں کام کرنے والے 6  ہیکرز اور فرانس کی ایک کمپنی کے لیے کام کرنے والے دو ملازمین شامل ہیں۔ ان افراد نے 2010 سے 2015 کے درمیان حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ ان افراد پر ایک درجن سے زائد کمپنی کے کمپیوٹرز ہیک کرنے کا الزام تھا، تاہم سوائے کیپسٹون ٹربائن کارپویشن کے کسی اور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ان افراد نے جیٹ طیاروں کے انجن کی تیاری سے متعلق معلومات چرائی تھیں تاکہ بناء کسی ریسرچ اور اضافی اخراجات کے چین میں انجن تیا کرلیے جائیں۔ واضح رہے ...

وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔ PM will address the nation shortly — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2018 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں آئندہ دورہ چین، ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 24 اکتوبر کو بھی قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے دورہ سعودی عرب اور ملک کی سیاسی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیا تھا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  جتنا مرضی شور مچالو این آراو نہیں ملے گا قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قرضوں کی اقساط واپس کرنے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت تھی، اگر قرضے نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، ہم پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن سعودی عرب نے ہمیں اچھا پیکیج دے دیا ہے اب ہمیں آئی ایم ایف سے بڑا قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ The post وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپر...

آسیہ بی بی توہین رسالت کیس کا مکمل فیصلہ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے کے بعد 57 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا، یہ فیصلہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا جبکہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے الگ اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔   The post آسیہ بی بی توہین رسالت کیس کا مکمل فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RqBGGy

نیب کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ؛ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

 اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کرپشن کی اطلاع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر نیب ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارا اور تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے کافی دیر تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود رہی اور ایئرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کی۔ نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔ یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جس کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ایئرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔ The post نیب کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ؛ ریکارڈ قبضے میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RnRAl9

صدر عارف علوی نے کراچی لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا

 کراچی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند کراچی سے دھابیجی لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا، دھابیجی ایکسپریس کے نام سے چلنے والی لوکل ٹرین دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے جب کہ کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔ لوکل ٹرین کا کرایہ 25 سے 80 روپے ہوگا اور یہ ڈرگ روڈ، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں سمیت 7 اسٹیشنز پر رکے گی۔ لوکل ٹرین پر یکم نومبر کو مفت سفر کیا جاسکے گا۔ تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ماضی میں سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہوگیا، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی بہت بری طرح سے لوٹا گیا،ریلوے کا فریٹ سازش کے تحت ختم کی گئی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دھابیجی ٹرین وزیراعظم کی طرف سے کراچی کے مزدوروں کے لئے تحفہ ہے، ریلوے کا نظام ن...

کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن

کراچی:  کراچی کے رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں بے نامی اکاؤنٹس کی اب تک کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، کراچی کے رکشا والے کے اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، زور طلب خان کے نام سے سالارانٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے کم از کم 5 بینکس سے ٹرانزیکشن ہوئی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق رکشا ڈرائیور کا اکاؤنٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا ہے، بینک اکاؤنٹس کراچی اور بونیر کے مختلف بینکوں میں کھولے گئے، ایک نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسری سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ ایف بی آر نے زور طلب خان کو نوٹس بھجوادیا جس میں ٹیکس چھپانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے جواب طلب کرلیے جب کہ زور طلب خان کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے عمار خان کو بھی جلد نوٹس روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے وہ اس وقت بونیر میں ہوں، کراچی آنے پر رابطہ کروں گا۔ The post کراچی میں رکشا ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے...

بھارتی سپریم کورٹ کا مودی سرکار کو رافیل طیاروں سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کا حکم

دلی:  بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی حکومت کو رافیل طیاروں کی قیمتوں سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس سے رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو فرانس سے خریدے گئے 36 طیاروں کی قیمتوں سے متعلق حلف نامہ 10 دن کے اندر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ ملک کی سلامتی سے وابستہ اہم معاہدوں کے راز کو عوام میں افشا نہ کیے جائیں چنانچہ حکومت کو پیش کردہ حقائق کو خفیہ رکھنے اور عدالت میں جمع نہ کرانے سے متعلق بھی حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو حکم دیا کہ رافیل طیاروں کی خریداری سے متعلق وہ تمام دستاویزات درخواست گزار کو پیش کی جائیں جنہیں عام شہری کی رسائی کے حق کے تحت ظاہر کیا جا سکتا ہے البتہ قیمتوں سے متعلق سربمہر دستاویز کو صرف عدالت کو پیش کی جائیں۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے 2016 میں فرانس سے 36 رایفل جیٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا یہ معاہدہ فرانس کی داسُو کمپنی اور بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس...

 بھارتی سیاح جوڑا ویڈیو بلاگنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک

کیلیفورنیا:  امریکا کے معروف سیاحتی مقام پر ویڈیو بلاگ کی ریکارڈنگ کے دوران بھارتی سیاح جوڑا پہاڑ کی بلند ترین چوٹی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی انجینیئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم  بھارتی سیاح جوڑا 30 سالہ وشو وشواناتھ اور 28 سالہ میناکشی مورتھی نیشنل پارک کے تفریحی مقام پر ویڈیو بلاگنگ کی کوشش میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے تفریحی مقام ٹفٹ پوائنٹ میں 800 فٹ کی گہرائی سے ویڈیو بلاگرز کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ اس راستے پر کوئی پگڈنڈی نہیں تھی۔ امدادی کاموں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جو بعد ازاں بھارت بھیجوائی جائیں گی۔ وشواناتھ اور میناکشی نے چار سال قبل ہی امریکا میں شادی کی تھی اور بطور سفری ویڈیو بلاگرز سوشل میڈیا پر مشترکہ پیج چلایا کرتے تھے جہاں وہ سیاحتی مراکز سے متعلق اپنے ویڈیو بلاگ اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ سیاح جوڑا کا پسندیدہ مشغلہ تعطیلات میں تفریحی مقامات کا دورہ کرنا اور خصوصی ویڈیو بلاگ تیار کرنا تھا۔ View this post on Instagram Heylooow incredible peop...

آسیہ کیس؛ تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے پر تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے، تاہم بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا بلاول بھٹو نے آسیہ مسیح کی رہائی اور اس کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، جب بھی سپریم کورٹ انصاف کا کوئی فیصلہ کرے تو قومی اسمبلی سمیت تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم سے متعلق ہماری سوچ ہوسکتی ہے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے، بلکہ آئین اور قانون کے تحت ملک کو چلا سکتے ہیں، اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک دھمکی سے نہیں بلکہ قانون کے تحت چلے گا۔ The post آسیہ کیس؛ تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو a...

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

کراچی:  پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر 10 روز کے لیے پابندی ہوگی، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی جب کہ سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے 10 روز کے لیے منسوخ کردیے گئے۔ The post سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P3S6s1

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زبان پھسل گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے این آر او پر لعنت بھیجی اور بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں:  این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف ایوان میں اظہار خیال کرتے کرتے شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک کا یہ خوبصورت پروگرام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔  پھر فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔ The post قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zgHnj4

آصف زرداری کی حکومت کوساتھ مل کرکام کرنے کی پیشکش

 اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں، 5 سال کے دوران ہم حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیارتھے بالکل اسی طرح اس حکومت کے ساتھ بھی تیارہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت میں کمزوریاں ضرورہیں، سب بیٹھ کرایک حل تجویزکریں جس سے ہم پاکستان کومسائل سے نکال سکیں، اگرہم توجہ نہیں دیں گے تومسائل بڑھتے جائیں گے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا، اگرگوادرپورٹ کونکال دیں تو آگے سی پیک کیا بنتا ہے، پاکستان کی ترقی کا سب سے چھوٹا راستہ سی پیک ہے، ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے لیکن شارٹ ٹرم ٹرانزیشن سے نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بنیادی طور پر انسانی حقوق کا معاملہ ہے،  کراچی کی آبادی 3  کروڑ ہے، جس میں  ایک کرو...

مودی نے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا افتتاح کردیا

دلی:  وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور اپنے وقت کے سخت گیر ہندو رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر اونچے مجسمے کا افتتاح کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریاست گجرات کے دریائے نرمَدا میں اُن کے طویل القامت مجسمے کا افتتاح کردیا۔ آنجہانی ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ 182 میٹر طویل ہے جو دنیا کا سب سے طویل القامت مجسمہ ہے، اس مجسمے کی تعمیر میں 430 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے ’مجسمۂ اتحاد‘ کا نام دیا گیا ہے۔ قبل ازیں دنیا کا سب سے طویل مجسمہ چین میں بُدھا کا مجسمہ تھا جو 153 میٹر طویل ہے اس کے بعد جاپان میں نصب مجسمے کی باری آئی تھی جو 120 میٹر طوالت رکھتا ہے جب کہ امریکا میں نصب مجسمہ آزادی 93 میٹر طویل ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے نہرو خاندان کے اثرورسوخ کو کم کرنے کے لیے نہرو کے دست راست ولبھ بھائی پٹیل کے نام کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کیا اور اس طویل القامت مجسمے کا مقصد بھی راہول گاندھی سے جذباتی لگاؤ کو کم ...

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک

کابل:  افغانستان کے صوبے فراح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے فراح میں ظفر ملٹری کور کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ایک ساتھ اُڑان بھری تھی، ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب صوبہ فراح کے رکن اسمبلی داد اللہ قنیح کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر ہرات کی ایک پہاڑی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر کا پائلٹ خراب موسم کے باعث پہاڑ کی چوٹی کو دیکھ نہیں سکا تھا۔ افغان فوج کے ترجمان نجیب اللہ نجیبی کا ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظفر ملٹری کور کے ہیلی کاپٹر میں ڈپٹی کمانڈر سمیت فوجی افسران اور فراح کونسل کے سربراہ سمیت چند اراکین بھی موجود تھے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد...

عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا، فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے جب کہ عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔  آئی جی تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان سپریم کورٹ کے حوالے سے نہیں بیوروکریسی کے متعلق تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتظامی معاملات حکومت کے ہاتھ میں ہی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی حکومت کو انڈرمائن نہیں کر سکتی، آئین میں اختیارات کی تقسیم ہے، ملک آئین کے مطابق چلے گا اور اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے، سپریم کورٹ جو حکم کرے گی وہی ہوتا ہے، چیف جسٹس سے کرسی کا بھی اور ذاتی احترام بھی ہے، عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی اے پی سی پھس پھسی ہے، مولانا صاحب لگے رہیں، شاید انہیں اگلے 10، 15 سال میں کوئی کامیابی مل ...

این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کیا خواب آیا تھا، خانقاہ میں پتہ چلا یا کسی پیر فقیر نے بتایا کہ میں نیسلن منڈیلا بننے کی کوشش کررہا ہوں، منڈیلا جھوٹ نہیں بولتا تھا اور یو ٹرن نہیں لیتا تھا، بڑھکیں اور دھمکیاں نہیں دیتا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میری گردن کسی کے آگے نہ جھکے گی اور نہ کٹے گی بلکہ صرف پاکستان کے لیے کٹے گی، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیوں ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم عمران خان سے ملے، یہ تو ایسا ہے کہ وہ مجھ سے بھی حراست میں ملنے کےلیے آئیں۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت اور نیب مل کر پوری قوم کو دھوکا دینا چاہتے ہیں، گزشتہ روز نیب تحقیقات کی ایک فہرست جاری جس میں چاروں صوبوں کے لوگوں کے نام ہیں، یہ ڈھکوسلا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، میں این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، حکومت کو قیامت تک آس رہے گی کہ ہم این آر او کے لیے اس کے پاس جائیں گے۔ دوران تقریر شہباز شریف ک...

اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی، 96 کلو گرام چرس برآمد

 راولپنڈی:  اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو گرام افیون اور 96 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 35 کلو گرام افیون اور 96 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ترنول کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی پر چھاپہ مارا اور ناصر خان، محمد رفیق، علی شان، ملک نوید نامی سمگلر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ The post اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی، 96 کلو گرام چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CRqn6h

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری

لاہور:  محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی جس کے تحت تمام عوامی اجتماعات اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، اس دوران اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ The post پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2St720C

آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے بری کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے آسیہ کیس کے تناظر میں صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرکے مظاہروں، ریلیوں اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں نے مصروف شاہراہوں پر دھرنا دے دیا اور ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑکیں بند کردیں۔ فیض آباد انٹرچینج میں ڈنڈا بردار مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطا...

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے شہبازشریف کے 9 نومبرتک راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے دیا گیا راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ کو یہاں کیوں پیش کیا گیا ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 نومبر تک چلے گا اور اس دوران مجھے لاہور لے جاکر واپس لایا جائے گا، مجھے کمر درد کا مسئلہ ہے لہذا مجھے ایک ہی بار 9 نومبر تک راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں اور جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔ The post شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نو...

آئی جی تبادلہ کیس؛ چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی تبادلہ کیس سے متعلق فواد چوہدری کے بیان پرنوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق  چیف جسٹس ثاقب نثارنے گزشتہ روزوفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے آئی جی کے تبادلے سے متعلق بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طورپرطلب کرلیا ہے۔ چیس جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روزغیرذمہ دارانہ بیان دیا، انہوں نے زومعنی بات کی جب کہ فواد چوہدری کا بیان عدالتی کارروائی کا حوالے سے تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے انہیں بلائیں میں بتاتا ہوں کہ کیا ضرورت ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو الیکشن کا کیا فائدہ، وزیراطلاعات چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری کو جن باتوں کا علم نہیں نہ کیا کریں، انہوں نے شاید عدالت کونشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو وضاحت کے لیے بلایا جائے، دیکھیں گے پردے کے پیچھے کون ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے، فواد چوہدری نے عدلیہ کی تضحیک کی، اعلی ترین انتظامی عہدے کوبھی ...

آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران

کراچی:  ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر منصفانہ تقسیم آب کے باعث نارتھ کراچی سمیت آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران شروع ہوگیا ہے۔ نارتھ کراچی میں پا نی کا بدترین بحران جاری ہے علاقے میں 17 دن کے بعد پانی کھولا جاتا ہے اتنے طویل عرصے کے لیے پانی کی مطلوبہ مقدار ذخیرہ کرنا ناممکن ہے مکینوں کے مطابق پانی کا یہ بحران واٹر ٹینکر مافیا کی کمائی کے لیے پیدا کیا جارہا ہے جس میں واٹر بورڈ کے افسران اور لائن مینوںکا بھی حصہ ہوتا ہے واٹر ٹینکر مافیا یہ کام واٹر بورڈ افسران کی مدد کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔ مکینوں کے مطابق پہلے اس علاقے میں روزانہ پانی کی فر اہمی معمول پر تھی اور اب 17 دن بعد پانی آتا ہے آخری دنوں میں پانی ختم ہونے پر مکین فلٹر پلانٹ سے پانی لاکر پیتے ہیں، واٹر بورڈ کے افسران پر اس کاکوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ اپنی کمائی کی دھن میں مگن ہیں، پانی کے بڑھتے بحران سے لائن مینوں کی چاندی ہوگئی ہے عام ملازمت پیشہ مکین 5 ہزار کا واٹر ٹینکر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے وہ فلٹر پلانٹ سے پانی خریدرہے ہیں۔ نارتھ کراچی کے علاقوں سیکٹر الیون سی ون لطیف نگر،...

ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجودہ حکومت کے مختصر عرصے میں دوسری بار سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایرانی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کی اطلاع دی گئی، دورہ پاکستان میں ایرانی وزیرخارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ Iranian FM ⁦ @JZarif ⁩ arrives in Pakistan #PakIranbrotherhood pic.twitter.com/5nB7FJIGnJ — Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) October 31, 2018 ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ سیاسی وعسکری امور، علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ The post ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EQRjpx

ساحلی آلودگی کا خاتمہ؛ 10ٹن تیل سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگا دیا

کراچی:  مبارک ولیج پر تیل کی آلودگی صاف کرنے کیلیے جاری آپریشن تقریباً مکمل کرلیا گیا جب کہ پاکستان نیوی نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے 10 ٹن تیل سمندر سے نکال کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا۔ تیل کی صفائی کی نگرانی کرنے والے پاکستان نیوی کے کمانڈر عابد رائو نے بتایا کہ چار روز سے جاری آپریشن اب اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے 10ٹن کے قریب آلودہ تیل نکالا جاچکا ہے اب ساحل کے کنارے ریت میں دھنس جانے والے تیل کو نکالا جارہا ہے جو بدھ تک مکمل کرلیا جائے گا، مقامی آبادی جو ماہی گیروں پر مشتمل ہے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی سرد مہری سے نالاں ہے۔ مقامی ماہی گیر اور پیپلز پارٹی کے کونسلر سرفراز ہارون نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کی کسی اعلیٰ شخصیت اور منتخب نمائندوں نے داد رسی کیلیے مبارک ولیج کا دورہ تک نہیں کیا   ماہی گیروں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا جائے۔ The post ساحلی آلودگی کا خاتمہ؛ 10ٹن تیل سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ADgd85

موسمیاتی تغیر سے متأثرہ ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر

کراچی:  عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا۔ زولوجیکل سوسائٹی آف لندن اور ڈبیلو ڈبیلو ایف کے اشتراک سے شائع ہونے والی لیونگ پلانیٹ رپورٹ کا سن 1998سے ہر دو سال کے بعد تواتر سے اجرا کیا جاتا ہے۔ 140صفحات پر مشتمل لیونگ پلانیٹ رپورٹ کی تیاری میں 11ممالک کے تقریبا 126ادارے اور 80کے قریب ماہرین ماحولیات کی آرا شامل کی جاتی ہیں جس کے مطابق عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ہے۔ موسم گرما میں گرمی کا مسلسل بڑھتا پارہ اور سرد موسم میں بتدریج گرتے درجہ حرارت جیسی صورتحال  کے باعث تیزی سے پگھلتے برف کے ذخائر ( گلیشیر) نے سیلابوں کی شرح خوفناک حد تک بڑھا دی، سال بھر استعمال ہونے والے میٹھے پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، سندھ میں 2010 کا سپرفلڈ بھی موسمیاتی تبدیلی کے سبب آیا۔   The post موسمیاتی تغیر سے متأثرہ ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pug7aV

سندھ میں جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کے قانون پر عملدرآمد کا فیصلہ

کراچی:  حکومت سندھ نے موذی اور جان لیوا امراض میں مبتلا سزا یافتہ معمر قیدیوں کو ان کی سزائیں پوری ہونے سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے سمری  تیار کرلی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔ سندھ حکومت نے انسانی حقوق کے رائج قوانین پر عمل کرتے ہوئے سندھ کی جیلوں میں قید ایسے عمررسیدہ قیدی جو موذی وجان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں، کی رہائی کی تجویز تیارکی ہے۔ اس مقصد کے لیے برطانوی دور کے بنائے گئے جیل ایکٹ کے جیل رولز پر عمل کیا جائے گا اور مروجہ جیل رولز کا حوالہ دے کر سمری منظوری کے لیے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ کی جیلوں میں 7 سے زائد عمررسیدہ قیدی خطرناک امراض میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام کابینہ سے منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے۔ بورڈ متعلقہ قیدی کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ دے گا جس کی روشنی میں قیدی کی رہائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ جیل مینوئل کی شق 146 کے مطابق کسی بھی عمررسیدہ قیدی کو جو سزا یافتہ اور کسی موذی یا جان لیوا مرض میں مبتلا ہو، رہائی دی جاسکتی ہے۔ دوسری ...

حضرت امام حسینؓ، شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور:  نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم گزشتہ روز مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ لاہور اندرون شہر نثار حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، پولیس کی جانب سے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، لاہور پولیس کی طرف سے 15ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلیے تعینات کیا گیا تھا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشن لاہور وقاص نذیر سمیت ایس پیز خود روٹ پر موجود رہے اور ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بریف کرتے رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس اور عرس کی نگرانی کی جاتی رہی، جلوس کے راستے پر بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات تھے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی جبکہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے جلوس کے راستے پر 170سے زائد کیمرے نصب کیے گئے اور جلوس کیساتھ کیمرے والی پولیس موبائلیں بھی موجود رہیں۔   The post حضرت امام حسینؓ، شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت ...

ساتویں شادی کے خواہشمند شوہر کو چھٹی بیوی نے قتل کردیا 

شیخوپورہ:  تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے الف ٹاؤن میں خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اصغر عرف کالو نامی شخص نے چھ شادیاں کی تھیں دوبیویاں چند سال قبل انتقال کر گئیں تھیں، مقتول 4 بیویوں اور سترہ بچوں کیساتھ ایک ہی مکان میں رہ رہا تھا۔ ملزمہ بسام کے مطابق اسکا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا اور لڑنے جھگڑنے کے بعد ساتویں شادی کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا ، تنگ آکر اسے مشروب میں نشہ آور دوائی ملا کر پلا دی اور سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔   The post ساتویں شادی کے خواہشمند شوہر کو چھٹی بیوی نے قتل کردیا  appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SvtC8R

ملتان میٹرو میں کک بیک کا اعتراف؛ چینی کمپنی کے 2 اہم افسر چین میں گرفتار

اسلام آباد:  نیب کی جانب سے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید پیدا ہوگئی۔ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنیوالی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے جس کی بنیاد پرچینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران حراست ملزمان نے کک بیک کااعتراف بھی کرلیا ، ملزمان کے اعتراف پر چین کے تحقیقاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس  پر نیب کی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے۔ چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دیدی ہے جب کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم گزشتہ شام بیجنگ روانہ ہوگئی ، بیجنگ جانیوالی ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اعترافی بیانات کیساتھ رقم منتقلی کی درخواست کرسکتی ہے، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے۔ چین کے سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن ( سی ایس آر سی ) کے مطابق یابائیٹی چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حبیب رفیق ( پرائیویٹ ) ...

پی پی اور ن لیگ حکومت مخالف تحریک پرفی الحال تیار نہیں

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت مخالف تحریک پرفی الحال تیار نہیں۔ متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کر رکھا ہے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں نے شریک ہونے کا فیصلہ تو ضرور کیا ہے مگر نواز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے شریک نہ ہونے سے اے پی سی کا رنگ پھیکا رہے گا۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا اس کی وجوہ سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے نواز، زرداری عدم شرکت کا فیصلہ باہمی اختلافات یا دوریاں برقرار رہنے کی وجہ سے نہیں بلکہ مشاورت کیساتھ کیا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملکر اپوزیشن کرنے میں اصل دوریاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان تھیں جنھیں پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اکٹھے ایوان میں لا کرختم کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن لابی میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات نہ صرف تعلقات میں خوشگواریت لانے کے لیے بلکہ مشاورتی نوعیت کی بھی تھی۔   The post پی پی اور ن لی...

امریکی وزیر خارجہ کا یمن جنگ روکنے کا مطالبہ

 واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ یمن میں ہونے والی جنگ کو روکنا ہوگا جب کہ یمن کے آبادی والے علاقوں پر میزائل حملے بند ہونا چاہئیں، اس کے علاوہ سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔ مائیک پومیپو نے مزید کہا کہ تنازعات کو سمجھوتے میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے تاہم یمن جنگ روکنے کیلیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔   The post امریکی وزیر خارجہ کا یمن جنگ روکنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CRKeT2

توہین رسالت کیس میں سزائے موت کیخلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

 اسلام آباد:  توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا فیصلہ آج صبح 9 بجے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:  سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ The post توہین رسالت کیس میں سزائے موت کیخلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yJt1YU

سعودی عرب کا ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ

ریاض:  سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کو ہونے والے وزراء پر مشتمل کابینہ کے اجلاس نے مملکت کے اس اہم فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق سعودی عرب ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا 6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کو معاف کردے گا۔ سعودی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کے ترقی، سیکیورٹی  اور ان کے دیگر منصوبوں میں معاونت کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں استحکام کو برقرار رکھنے کے عمل میں تعاون کرنا ہے۔ سعودی حکام نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ظاہر ہے کہ سعودی عرب اپنے انسانی، سیاسی اور معاشی کردار کے حوالے سے ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا۔ The post سعودی عرب کا ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Jq2XGx

روہنگیا مسلمانوں کی واپسی اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، بنگلہ دیش

ڈھاکا:  بنگلا دیش نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے سیکریٹری شاہد الحق اور میانمار کے خارجہ امور کے انچارج مائنٹ تھو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے انتظامات پرغور کیا گیا۔ مہاجرین کی واپسی کے لیے رُوٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔ بنگلا دیش حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ میانمار حکومت کی جانب سے مہاجرین کے تحفظ اور مکمل انتظامات کی یقین دہانی کے بعد مہاجرین کیمپ میں موجود 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا آغاز اگلے ماہ کے وسط سے ہوجائے گا۔ امید ہے کہ مہاجرین کی آبادکاری خیر اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوجائے گی۔ میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو مہاجرین کی آباد کاری اور میانمار میں مظالم کی شفاف تحقیقات کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے، دورہ جاپان میں صدر شنزو آبے نے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی اس معاملے پر آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کردی تھی۔ ...

دہشتگردی كیخلاف قبائل نے بہادری سے اپنا كردار ادا كیا، آئی جی ایف سی بلوچستان

ژوب:  آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت كردار ادا كیا ہے۔ ژوب میں ایف سی ہیڈ كوارٹر میں قبائلی جرگے سے خطاب كر تے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے كہا كہ ملک بنانےمیں قبائل كے بزرگوں نے جو كردار ادا كیا وہ قابل تحسین ہے، قبائل نے ہمیشہ ملک كی خاطر قربانیاں دی ہیں، گزشہ 16 سال سے دہشت گرد ی كے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت كردار ادا كیا ہے۔ میجر جنرل ندیم انجم نے كہا كہ دہشت گردوں  كو كسی صورت معاف نہیں كیا جائے گا، امن وامان كی بحالی كے لئے ہر ممكن اقدامات اٹھائیں گے،سیكیورٹی فورسز اپنی سر زمین كی حفاظت، عوام كے تحفظ، ان كے مسائل كے حل اور ملک كی ترقی و خو شحالی كے لئے كسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ عوام ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، سیكیورٹی ادارے سرحد كی حفاظت اور قیام امن كے ساتھ ساتھ عوام كے بنیادی مسائل كے حل پر بھی توجہ دے ر ہے ہیں، بلوچستان میں 100 اسكولز اور 90 میڈیكل سینٹرز سیكیورٹی اداروں كے زیرانتظام چل رہے ہیں جب کہ قمر الدین كاریز اور سمبازہ ...

چین نے روس کا ’الیکٹرک کار کنگ‘ بننے کا خواب چکنا چور کردیا

شنگھائی:  روس کی الیکٹرک کار انڈسٹری میں غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو چین نے ناکام بنا دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق الیکٹرک کار کی تیاری کی دوڑ میں چین نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ الیکٹرک کار کی صرف بیٹری بنانے والا چین سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گیا، چین میں الیکٹرک کار کی بڑھتی ہوئی مانگ اور الیکٹرک کار کے مینو فیکچررز کو دی جانے والی سہولیات نے سرمایہ کاروں کو روس سے اپنے پلانٹ چین میں منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ دنیا بھر میں الیکٹرک کار میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریز کی دو تہائی بیٹریز چین مہیا کرتا ہے، کار پلانٹ چین میں لگنے سے بیٹریز کی درآمد میں خرچ ہونے والے اخراجات میں 40 فیصد کمی آئے گی، یہی وجہ تاجروں کو چین لے آئی۔ دوسری جانب چین نے صرف گزشتہ برس 12 بلین ڈالر کی خطیر رقم الیکٹرک کار انڈسٹری میں صرف کی، امریکا کی ٹیسلا کمپنی شنگھائی میں پلانٹ لگا کر امریکا کے مقابلے میں چین میں سالانہ 5 لاکھ الیکٹرک کار تیار کرے گی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ روس الیکٹرک کار کی صنعت میں اجارہ داری کا خواب دیکھتا ہی رہ گیا جب کہ چین نے ع...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 2 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JouUyl

راولپنڈی میں جسٹس (ر) محمود اختر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جسٹس(ر) محمود اختر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  جسٹس (ر) محمود اختر فیملی کے ہمراہ اپنے عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے آبائی علاقے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ٹارگٹ کرکے سابق جسٹس کو گولیاں ماریں جب کہ مقتول سابق جسٹس چوہدری محمود اختر کی اہلیہ نے حملہ آوروں کو پتھر مارے جس پر بھاگتے ہوئے ملزمان نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے ایک گولی سابق جج کی بھانجی کو لگی جسے زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں سابق جج کی اہلیہ محفوظ رہیں جب کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس (ر) چوہدری محمود اختر کے خاندان میں ایک قتل کا بھی تنازع تھا۔ The post راولپنڈی میں جسٹس (ر) محمود اختر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CMunFj

پشاور میں پانی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

پشاور:   صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام میں پانی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے پانی کے میٹر لگانا ناگزیر ہے۔ پشاور میں لوکل گورنمنٹ دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پانی کے میٹر لگانے کے  حوالے سے تیاری کر لی گئی ہے اور پشاور ماڈل سٹی کے پلان پر عمل پیرا ہے، پہلے سو روزہ پلان میں پانی کے زیادہ استعمال روکنے کیلئے میٹر کی تنصیب کی جائی گی جس کی ابتدا پشاور سے کی جائی گی ، اس سے ہر شہری میں پانی کے استعمال کے حوالے سے شعور پیدا ہو گا اورجتنا پانی استعمال ہو گا اتنا بل ادا کرنا پڑے گا۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا بلدیات میں احتساب کا نظام متعارف کرایا جائے گا شہر کی تمام خالی سرکاری زمین پر تفریحی پارک قائم کئے جائیں گے۔ The post پشاور میں پانی کے میٹر لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RmHK36

حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی، وزیراعظم 

 لاہور:  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  تحریک انصاف شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورنس کی بنیاد رکھی  لیکن ابھی بھی ہمیں طویل المدت اقدامات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ناداروں کو دو وقت کی روٹی ملے گی،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کو چھت دیں گے اور  کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی تعاون فراہم کریں گے، وزیر اعظم  نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں مضبوط رابطوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا کے۔ اپنے دورہ چین کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورے میں زراعت میرے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگا، زراعت کو مینجمنٹ اور فنانس کرنے کی ضرورت ہے جب کہ زراعت کی بہتری تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ ...

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

پشاور:  خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔ عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں خواتین کے اسکولوں اور مقابلوں میں مردوں کی شرکت پر مکمل پابندی مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لئے آزاد مانیٹرنگ یونٹ کو نگرانی کا کام سونپا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ The post خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QafuR7

بھارت اور جاپان کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ

ٹوکیو:  بھارت اور چین کے درمیان 75 بلین ڈالر کے کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی اور جاپان کے صدر شنزو آبے کے درمیان ٹوکیو میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں کرنسی کے تبادلے سے متعلق 75 بلین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی سطح پر مذاکرات کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 بلین ڈالر کی رقم غیر ملکی زرمبادلہ کی صورت میں بھارت کے پاس موجود رہے گی جو کسی بھی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ علاوہ ازیں جاپان ممبئی، احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے لیے بھی 80 فیصد تک سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیراعظم نریندرا مودی اس وقت جاپان میں موجود ہیں جہاں 13 واں بھارت جاپان سالانہ اجلاس جاری ہے۔ جاپان کے صدر نے بھارتی وزیراعظم کو اپنے پرفضا گاؤں میں ذاتی رہائش گاہ پر ٹہرایا ہے اور مقامی کھانوں سے تواضع کی۔ دونوں رہنماؤں نے 8 گھنٹے ایک ساتھ گزارے اور اس دوران ایک فیکٹری کا دورہ کیا اور ٹرین میں سفر کیا۔ واضح رہے کہ 2013 میں بھی بھارت اور ج...

امریکا میں جھیل سے دو سعودی بہنوں کی لاشیں برآمد

نیویارک سٹی:  امریکی جھیل ہڈسن سے ملنے والی دو خواتین کی لاشیں سعودی بہنوں روتانہ اور طلا کی تھیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جھیل ہڈسن سے ملنے والی دو خواتین کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں خواتین کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور سگی بہنیں ہیں۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت 22 سالہ روتانہ فاریہ اور 16 سالہ طلا فاریہ ہے۔ لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور ان کے خون کے نمونے لیب بھیجے ہیں۔ سعودی خاندان نے جدہ سے امریکا نقل مکانی کی تھی، دونوں بہنیں نیویارک میں تعلیم حاصل کررہی تھیں جب کہ والدین ورجینیا میں قیام پذیر ہیں۔ چند روز قبل والدہ نے چھوٹی بہن طلا کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، یہ خودکشی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے اور اتفاقیہ طور پر جھیل میں بہہ جانے کے باعث بھی موت واقع ہو سکتی ہے، تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو بھی ایک سعودی طالب علم یاسر ابو الفرج کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ طالب علم کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ...

متاثرہ خاندان نے اعظم سواتی کے بیٹے سے صلح کی تردید کردی

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے بیٹے اور مقامی افراد کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا جبکہ متاثرہ خاندان نے صلح کی تردید کردی۔ اسلام آبادکے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی سے صلح نامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہم نے کوئی صلح نہیں کی اور اگر انصاف نہ ہوا تو عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔ متاثرہ فیملی کی 12 سالہ بچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد نیاز محمد، چھوٹی بہن اور والدہ کو بغیر کسی جرم کے جھوٹے مقدمے میں اڈیالا جیل میں کردیا گیا۔ اعظم سواتی کے گارڈز نے فائرنگ کی، ہم پر دہشتگردی کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  چیف جسٹس نے وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا گیا آئی جی کا تبادلہ روک دیا بچی نے کہا کہ اعظم سواتی نے گائے کا بہانہ بنایا اور دراصل یہ لوگ ہمارے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی ہے ہم انصاف کے حصول کے لئے ہر حد تک جائیں گے اگر انصاف نہ ہوا تو عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی مقام...

صدرعارف علوی کی طیب اردگان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

 انقرہ:  صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے ترک صدر طیب اردگان سے انقرہ میں صدارتی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور اور خطے کو درپیش تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ترکی کے 95 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدر پاکستان نے آزادانہ تجارتی معاہدے اور دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے صدر پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ امید ہے کہ نئی حکومت کے دوران یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نئی قیادت میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ بھی حاصل ہوگا۔ قبل ازیں ترک کو میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں ...