واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ یمن میں ہونے والی جنگ کو روکنا ہوگا جب کہ یمن کے آبادی والے علاقوں پر میزائل حملے بند ہونا چاہئیں، اس کے علاوہ سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔
مائیک پومیپو نے مزید کہا کہ تنازعات کو سمجھوتے میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے تاہم یمن جنگ روکنے کیلیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔
The post امریکی وزیر خارجہ کا یمن جنگ روکنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CRKeT2