کراچی: پاک بحریہ اور پاکستان میرین اکیڈمی نے مبارک ولیج کے ساحل سے 15ٹن سے زائد تیل صاف کردیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیداہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے پاک بحریہ نے پاکستان میرین اکیڈمی اور دیگر اداروں کے تعاون سے 5ویں روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صفائی کے کام میں 100سے زائد جوانوں نے حصہ لیا اور طویل ساحل سے 15ٹن کے قریب آئل کو صاف کیا گیا،جس کوگاڑیوں کے ذریعے مخصوص مقامات پر لے جاکرتلف کردیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپورکردار اداکرتی رہے گی۔ ماہی گیروں نے ساحل کے صفائی کے لیے پاک بحریہ اوراداروں کے مشترکہ آپریشن کو سراہا،اور جوانوں کی تعریف کی۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق بائیکوپیٹرولیم نے 3روز قبل جو اعلامیہ جاری کیا،اس کی جوابی تردید کرتے ہیں کیونکہ بائیکو نے اپنی تنصیبات سے تیل کے رساؤ نہ ہونے کی تصدیق میری ٹائم سیکیورٹی سے منسوب کی تھی تیل کے رساؤ کی تفتیش بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کررہی ہے۔
The post پاک بحریہ و میرین اکیڈمی نے ساحل سے 15 ٹن تیل صاف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PydqVT