لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے آسیہ بی بی کیس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں تمام نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ آسیہ بی بی فیصلے کے تناظر میں احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا کہ نجی اسکولوں کو یکم نومبر کو ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند رکھا جا ئے گا جب کہ اس دوران تمام اسکولوں کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
The post نجی اسکولوں کی تنظیم کا یکم نومبرکو تدریسی عمل بند رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SAp01w