اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں آئندہ دورہ چین، ملک کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 24 اکتوبر کو بھی قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے دورہ سعودی عرب اور ملک کی سیاسی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جتنا مرضی شور مچالو این آراو نہیں ملے گا
قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قرضوں کی اقساط واپس کرنے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت تھی، اگر قرضے نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، ہم پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن سعودی عرب نے ہمیں اچھا پیکیج دے دیا ہے اب ہمیں آئی ایم ایف سے بڑا قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
The post وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CSNSvW