اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا فیصلہ آج صبح 9 بجے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔
The post توہین رسالت کیس میں سزائے موت کیخلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yJt1YU