پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی عملہ اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون استعمال کرے۔ عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں خواتین کے اسکولوں اور مقابلوں میں مردوں کی شرکت پر مکمل پابندی
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لئے آزاد مانیٹرنگ یونٹ کو نگرانی کا کام سونپا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
The post خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QafuR7