ہٹیاں بالا: بھارتی فوج نے ایک بار پھرآزادکشمیرکے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اورگولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
بھارتی فوج نے بدھ کی شام لائن آف کنٹرول کے لیپاسیکٹر میں بجلدار، غئی پورہ اوربٹلیاں میں سول آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان محمدہارون ولد عبدالرشید ساکن بجلدار شہید ہوگیا جب کہ آخری اطلاعات تک گولہ باری اورفائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیااوران بھارتی پوسٹوں کو جوابی فائرنگ کا نشانہ بنایا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔
بھارتی گولہ باری کے باعث کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے ہیں اورعلاقہ میں شدید خوف وہراس ہے۔
The post بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P361hF