راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں گھروں میں کام کرکے بچیوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری کے قریب گلی نمبر 2 میں و اس وقت پیش آیاجب بہنوئی کے گھرمقیم قصورسے تعلق رکھنے والی42 سالہ خاتون کام کاج کیلیے جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور چھینٹیں آنکھوں میں بھی پڑگئیں۔
خاتون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کے بہنوئی ارشادمسیح جو سرکاری ادارے میں سینیڑی ورکر ہے کی مدعیت میں قصور کے رہائشی لیاقت نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کاکہنا تھاکہ ملزم لیاقت تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا اور خاتون کے انکار پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔ ملزم واردات کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم کو قصور روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون 3 بچیوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔
The post راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5i1vE