Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2018

سڑک پر کچرا پھینکنے پر 5 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

 کراچی:  حکومت سندھ کی جانب سے رہائشی، صنعتی اور خالی مقامات پر کچرا پھینکنے کو دفعہ 144 کے تحت قابل دست اندازی جرم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کیے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ گزشتہ شب نبی بخش اور سعود آباد پولیس نے کچرا پھینکنے پر عائد  پابندی کے 2 مقدمات درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پہلا مقدمہ نمبر 29/18 نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا۔ ایس ایچ او ملک عادل کا کہنا ہے پولیس نے عرفان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو کھلے عام سڑک پر کچرا پھینک رہے تھے جبکہ دوسرا مقدمہ نمبر 36/18 سعود آباد پولیس نے درج کیا ہے۔ 2افراد کو خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پکڑا۔ The post سڑک پر کچرا پھینکنے پر 5 ملزمان گرفتار، مقدمات درج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2F0LnWp

نساسک میں 139 ملین ڈالرز خوربرد پر سندھ حکومت سے جامع جواب طلب

 کراچی:  سپریم کورٹ نے نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن (نساسک) میں مبینہ 139 ملین ڈالرزکی خورد بردکے معاملے پرسندھ حکومت سے جامع جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے نساسک کا فارنسک آڈٹ کہاں تک پہنچا؟ سابق محکمہ نساسک کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر محکمہ نساسک ختم کیا جاچکا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر اور لاڑکانہ بینچز نے نساسک کے مالی معاملات پر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔ ایک ہی ادارے پر 2 الگ الگ بینچز فیصلے نہیں دے سکتے۔ نساسک کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نساسک کا فارنسک آڈٹ کرنے کی ہدایت دے چکی۔ نساسک ختم ہونے پر تمام ریکارڈ متعلقہ حکام نے واپس لے لیا۔ نساسک کے سابق عہدیداروں سے ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے جب کہ ریکارڈ موجود نہیں کیسے دیں۔ The post نساسک میں 139 ملین ڈالرز خوربرد پر سندھ حکومت سے جامع جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2t7swYa

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو جوہری معاہدے میں 3 نئی شرائط پیش کرنے کا انکشاف

 واشنگٹن:  امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کے بجائے اس تجدید کیلیے 3 نئی شرائط پیش کردی ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی مدت کی توسیع کے واسطے مذکورہ 3 مطالبات کے علاوہ سابقہ مطالبات بھی پورے کرنے کی شرط رکھی ہے۔ سابقہ مطالبات میں ایران کا بیلسٹک میزائلوں کی تیاری، ترقی اور تجربات کو روکنا، خطے کے ممالک سے پاسداران انقلاب کی فورسز کو واپس بلانا اور ایران میں تمام جوہری تنصیبات پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنے کی اجازت دینا اور معاہدے کی اس شق میں ترمیم کرنا جس کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام 10 برس بعد دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے یورپی حلیفوں کو120روز کی مہلت دی تھی تاکہ اس دوران وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا جائزہ لے لیں، ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ11مئی کو مہلت کے اختتام پذیر ہونے سے قبل اگر معاہدے کی اصلاح نہیں کی گئی تو امریکا معاہدے سے نکل جائے گا جبکہ ایران یہ دھمکی دے رہا ہے کہ اگر امریکا اس معاہدے سے باہ...

شہباز شریف ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں، اعتزاز احسن

 اسلام آباد:  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف (ن) لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف (ن) لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے شہباز شریف کے صدرن لیگ بننے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کاملاپ نہیں ہوا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اپناموقف ثابت کرنے کیلیے تصاویر کا سہارا لیا گیا جس نے دونوں بھائیوں کی پالیسیوں میں فرق بھی آشکارکردیا جب کہ پارٹی صدارت کی منتقلی کے وقت نواز شریف کے چہرے پرکرب تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک مضبوط ہونے کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور مریم کے پاس ہی رہے گا۔ The post شہباز شریف ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں، اعتزاز احسن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2EZKVfc

وفاقی کابینہ نے 50 فیصد حج کوٹا کی فوری قرعہ اندازی کی اجازت دے دی

 اسلام آباد:   وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو50 فیصد حج کوٹا کی قرعہ اندازی کی اجازت دے دی تاکہ 3 مارچ سے قبل حج کے خواہشمندوں کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کی جاسکیں۔ رواں سال 15 جنوری سے 24 جنوری تک وزارت مذہبی امور کو سرکاری کوٹے کے تحت ریکارڈ تعداد میں 3 لاکھ74829درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی رواں سال جنوری کو ہونا تھی تاہم چند پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے کوٹے کی شرح کے خلاف لاہور اور سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالتوں نے قرعہ اندازی روک دی تھی۔ اس کے بعد سے ہزاروں درخواست گزار قرعہ اندازی کا انتظار کررہے ہیں۔ رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کریںگے کیونکہ سعودی حکومت نے پاکستان کا کوٹا 5 ہزار بڑھا دیا ہے۔ حج قرعہ اندازی کے متعلق قانونی معاملات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اور فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلیے 3 مارچ سے قبل زیادہ سے زیادہ عازمین حج کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کرنے کی خاطر وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو اجازت دی ہے کہ فوری طور پر 50 فیصد حج کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے۔ ...

اعلیٰ تعلیم؛ اختیارات کی قسیم پر وفاق اور صوبوں میں 8 سالہ ڈیڈ لاک ختم

 کراچی:  وفاقی اورچاروں صوبوں کے مابین اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد اور صوبائی ایچ ای سیزکے اختیارات کی تقسیم اورفعالیت کے حوالے سے 8 سالہ ڈیڈلاک آخرکارختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت منعقدہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں صوبوں کے آئینی اورانتظامی اختیارات کوتسلیم کرتے ہوئے وفاق انھیں پہلی بارنئے قائم ہونے والی سرکاری ونجی جامعات اوراسنادتفویض کرنے والے اداروں کی این اوسی کے اجرا کا اختیار دینے پر وفاقی رضا مندہوگیا ہے۔ صوبوں میں اعلیٰ تعلیم کوریگولیٹ کرنے کی ذمے داری اب صوبائی حکومت کے پاس ہوگی، وفاقی ایچ ای سی کاکردارکم از کم معیارات برقرار رکھنے کاہوگاتاہم اس کااطلاق بھی صوبے کریں گے جامعات کے معیارات کی مانیٹرنگ وفاقی وصوبائی ایچ ای ای سی دونوں کرسکیں گے۔ مزیدبراں وفاقی ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی بھی بڑھادی جائے گی تاہم اسنادکومساوی قراردینے اوراس کی تصدیق کا اختیار بدستوروفاقی ایچ ای سی کے پاس ہی رہے گا یہ اختیار صوبوں کومنتقل نہیں کیا گیا جبکہ ٹیسٹنگ باڈی پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم شاہد خاقا...

سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رینجرز، ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 مارچ 2018ء کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں ووٹنگ خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہو گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کی سفارش کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار سونپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سینٹ کے تین مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، آج پولنگ بوتھ قائم کئے جائینگے جبکہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کو الوادعی تقریب کیلئے بھی دو مارچ کو طلب کیا ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں سینیٹ انتخابات کی سکیورٹی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ The post سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رینجرز، ایف سی تعیناتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http:/...

الیکشن کمیشن آج میرے حق میں فیصلہ کرے گا، فاروق ستار

اسلام آ باد۔:  ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ہونے کے دعویدار فاروق ستار نے کہاہے الیکشن کمیشن آج میرے حق میں فیصلہ کرے گا۔ فاروق ستار نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چودہری سے گفتگومیں کہارابطہ کمیٹی نے مجھے فارغ کرنے کے بعدمعاملہ میڈیا میں لے جاکرغلطی کی جس سے معاملہ بڑھ گیا، پارٹی کے آئین کاحوالہ دینے والوں کوجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے جبکہ اسے بنانے میں میرا بھی ہاتھ رہا، انھیں کوئی آئین کی شقیں پڑھا رہا ہے کیونکہ الطاف حسین کے زمانے میں اور بعد میں آئین کا حوالہ کبھی نہیں آیا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ مجھے فارغ کیا تو جنرل اسمبلی نے ان کا فیصلہ تحلیل کر دیا، پارٹی سربراہ پرالجھن ہے توانٹراپارٹی انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،ساڑھے نو ہزار لوگ نکلے، میں نے الیکشن کمیشن میں نتیجہ جمع کرایا، میں 19فروری کو بہادر آباد جا رہا تھا مگر کنور نوید جمیل نے کہامیں اپنے تمام اقدامات کو غیر آئینی قراردے کرآؤں گا تو خوش آمدید کہیں گے، عامرخان نے کہا میں آؤں، چائے پلا کر روانہ کردیں گے،الیکشن کمیشن سے میری توقعات کے خلاف...

نیب کسی سے انتقام پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب

 کراچی:  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی سے انتقام پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کراچی ریجنل بیورو کے دورے کے دوران نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کراچی بیورو نیب کا انتہائی اہم ریجنل بیورو ہے جو بدعنوان عناصر کے خلاف قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی کے لیے اپنی کوششیں کررہاہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر10ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت اور فرد سے اس کا تعلق ہے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان ، آئین پاکستان اور پاکستان کے عوام سے ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران بلا امتیاز کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ ، شفافیت اور ق...

بھارت اور پاکستان کشیدگی کم کرنے کیلیے مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا

واشنگٹن:  امریکا نے ایک بارپھر زوردیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کے سوال پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلیے مذاکرات کا آغاز کریں کیوں کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے۔ The post بھارت اور پاکستان کشیدگی کم کرنے کیلیے مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2GQQetS

ڈائنوسارز سے بھی قدیم شارک مچھلی کی نسل دریافت

قدرت کے عطاکردہ علم کی بہ دولت انسان بے شمار اسرارکائنات سے پردہ اٹھاچکا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سہارے وہ ترقی کے بے شمار زینے طے کرچکا ہے مگر روززانہ ہونے والی دریافتیں اس بات کی مظہر ہیں کہ قدرت کے بے شمار راز ہنوز اس کے منتظر ہیں۔ دنیا کے تین چوتھائی حصے پر پھیلے پانیوں میں انسان بے شمار مخلوقات دریافت کرچکا ہے لیکن نہ جانے کتنی ہی آبی انواع دریافت ہونے کی راہ دیکھ رہی ہیں۔ سائنس دانوں نے حال ہی میں شارک مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شارک کی نئی نسل کی مچھلیاں بحر اوقیانوس میں دریافت ہوئی ہیں۔ آبی حیات کے ماہرین ان کے وجود سے کئی عشرے قبل واقف ہوچکے تھے مگر اب تک وہ یہ فیصلہ نہیں کرپائے تھے کہ یہ شارک کی نئی قسم ہے یا نہیں۔ بالآخر برسوں کی تحقیق کے بعد انھوں نے اسے خونخوار مچھلی کی نئی قسم تسلیم کرلیا ہے۔ نودریافت شدہ مچھلی کو ’’ اٹلانٹک کی چھے گلپھڑوں والی شارک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تین اداروں کے ماہرین پر مشتمل تحقیقی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شارک کی اس نسل کے اجداد پچیس کروڑ سال قبل پائے جاتے تھے۔ اس طرح یہ مچھلی کرۂ ارض کے قدیم ترین ...

سندھ سیکریٹریٹ کے ریکارڈ کو آگ لگائی گئی، فائر بریگیڈ کا شبہہ

 کراچی:  محکمہ فائربریگیڈ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کرلگائی گئی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق 24 فروری بروز ہفتہ آرام باغ تھانے کی حدود سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا پراسرار واقعہ پیش آیا تھا سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا واقعہ 24 فروری بروز ہفتہ کو پیش آیا ہفتہ کے دن سندھ سیکریٹریٹ میں تعطیل ہونے کی وجہ سے تمام محکموں کے دفاتر بند تھے اس وقت کسی بھی سرکاری ملازم اور غیر متعلقہ شخص کے سیکریٹریٹ کی عمارت میں موجود ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز محکمہ فائر بریگیڈ نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے محکمہ فائر بریگیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 24 فروری کو سہ پہر 5 بجکر 48 منٹ پر فائر بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز میں اسلام الدین شخص کے ٹیلی فون نمبر020132632557 سے کال موصول ہوئی اور انھوں نے بتایا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی ہے جس پر محکمہ فائر بریگیڈ نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے سینٹرل فائر اسٹیشن سے فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے اور ساتھ ہی فائرٹینڈر کی مدد کے لیے صدر، بولٹن مارکیٹ، لی مارکی...

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

 راولپنڈی:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ہے جس میں  پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثرکارروائی ہے اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ہرممکن قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول پر ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں پر فخر ہے جب کہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔ The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . ...

فاٹا كے نوجوانوں نے خراب حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور:  گورنر خیبرپختون خوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے كہا ہے كہ فاٹا كے نوجوانوں نے جس جوانمردی سے محدود وسائل اور ناگفتہ بہہ حالات كا مقابلہ كیا یہ دنیا كی تاریخ میں كہیں اور نہیں ملتا۔ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختون خوا كے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور ناگفتہ بہہ حالات كے باوجود فاٹا كے نوجوانوں نے جس جوانمردی سے ان سب كا مقابلہ كیا یہ دنیا كی تاریخ میں اور كہیں نہیں  ملتا، ہمارے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں جواس بات كا ثبوت ہے كہ ہمارے نوجوان كھیلوں كے ذریعے امن كا پیغام پوری دنیا كو دے رہے ہیں جب کہ فاٹا میں اسپورٹس ٹیلنٹ كی كمی نہیں بلكہ فاٹا كے كھلاڑیوں  نے دنیا بھر میں پاكستان كی نمائندگی كرتے ہوئے اپنے ملک كا نام روشن كیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ محدود وسائل كے اندر فاٹا میں انقلابی تبدیلی لائی جارہی ہے جس سے فاٹا كے عوام براہ راست مستفید ہوسكیں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے كہا كہ فاٹا میں اسپورٹس كے شعبے كو بھی اہمیت دی جارہی ہے تاكہ فاٹا كے نوجوان تعلیم كے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگ...

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا

 اسلام آباد:  حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ پٹرول3روپے 56پیسے اور ڈیزل2روپے62پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6روپے28پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے ہوگا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ The post حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس...

کوئٹہ میں خود کش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی

کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جب کہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح  سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ The post کوئٹہ میں خود کش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2BWrkd8

عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی جعلی نکلا

 اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا گھر کی تعمیرات کے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس میں ان کے بنی گالا گھر کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 13 صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق یونین کونسل بہارہ کہو کے سابق سیکریٹری محمد عمر نے اپنے بیان میں بنی گالا گھر کے این او سی کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا  کہ وہ 2003 میں یو سی بہارہ کہومیں سیکریٹری تعینات تھے اور اس دوران یونین کونسل نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کے لئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جب کہ عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔ سابق سیکریٹری کے مطابق 2003 میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت ہی موجود نہیں تھی اس وقت یونین کونسل کے تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے، سابق سیکریٹری نے کہا کہ عمران خان سے درخواست پر مزید کارروائی کے لئے بنی گالا کا نقشہ طلب کیا گیا تھا لیکن نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہیں...

دلہے کا گنج پن دیکھ کر لڑکی کا شادی سے انکار

بہار:  بھارت میں ایک دلہن نے شادی والے دن دلہے کا گنج پن دیکھ کر شادی سے انکار کردیا جب کہ دلہا تقریب سے ہی ایک اور لڑکی کو دلہن بنا کر گھر لے گیا۔ بھارتی ریاست بہار میں ڈاکٹر روی کمار کی سگوالی گاؤں کی رہائشی لڑکی سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں بہار میں ہی تقریب منعقد کی گئی لیکن شادی کی تقریب سے پہلے تک دلہا دلہن کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی جو ڈاکٹر صاحب کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔ شادی کے دوران سب اچھا چل رہا تھا اور تمام تقریبات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی تھی مگر اچانک لڑکی نے شادی سے انکار کردیا، دلہے نے جیسے ہی اپنی پگڑی اتاری تو دلہن ڈاکٹر روی کا گنج پن دیکھ کر تقریب ادھوری چھوڑ گئیں اور شادی سے انکار کردیا۔ لڑکے والوں کی جانب سے دلہن والوں کو منانے کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹر روی نے بھی ٹھان رکھی تھی کہ وہ دلہن لیے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے لہذا مقامی پنچائت کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ہی ڈاکٹر صاحب کو سبزی فروش کی بیٹی کی ...

جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

کوئٹہ:  پاک فضائیہ میں جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں آگیا۔ ملکی فضاؤں کی پاسبان پاک فضائیہ میں نئے اسکواڈرن کا اضافہ ہوگیا،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  جے ایف 17تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے، نئے اسکوارڈ ن کا نعرہ ” خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا” ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف نئے اسکوارڈن کی تعارفی تقریب کوئٹہ کے پی اے ایف بیس سمنگلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیرچیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اورپاکستان کے دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے جب کہ ہم خطےمیں امن کے خواہاں ہیں۔ The post جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ار...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کو ٹیلی فون کیا اور  خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب اور ابوظہبی کے ولی عہد کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کر کے ایران کی جارحیت پسندی اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں قیام امن کے لیے کوششوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے باعث خلیجی ممالک میں ایرانی مداخلت کو کم کرنے میں مدد ملی۔ علاوہ ازیں امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد سے باہمی امور کی دلچسپی اور سیکیورٹی و معیشت میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر نے دونوں عرب ممالک کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور خطے کی تازہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش...

میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس تھا، بلاول بھٹو

کراچی:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں ہے جس سے وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ برآمد نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس کو اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، میاں صاحب اس کوشش میں ناکام ہوں گے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس ہے جس کے پیچھے چھپ کر مسلم لیگ (ن) خود بچ نہیں سکتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے دیرینہ مسائل بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی ہیں جن کے خاتمے کے لیے نواز حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے، شریف برادران نے پورے ملک میں انتشار پیدا کر دیا ہے اور عوامی مسائل کے لیے کام کرنے کے بجائے کیوں نکالا کی گردان کر کے لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل  سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو نواز شریف کی نااہلی اور پاناما کیس سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ عوام اپنے مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل...

نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے، نہال ہاشمی

 راولپنڈی:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ انہیں نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔ توہین عدالت کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نہال ہاشمی کے وکلا نے ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا جانے والا 50 ہزار جرمانہ بھی جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ سنٹرل جیل پہنچیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد ان کے استقبال کےلیے موجود تھی جنہوں نے نعرے بازی بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں:  نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ نیب ہے، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا کیا گیا؟، میں نے کس کو برا بھلا کہا، کب چچا ماما رحمتے کا نام لیا۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپ مجھے جیل بھیج سکتے ہیں، گولی مار سکتے ہیں، لیکن نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے ...

صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم قبل از الیکشن دھاندلی ہے، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سرکاری اشتہارات دینے کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیتے ہوئے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری اشتہارات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپنی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جب کہ سماعت کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات اور چیف سیکرٹری کو گزشتہ ایک ماہ کے سرکاری اشتہارات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ حکومتیں عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہیں جو کہ ’پری پول‘ دھاندلی ہے، ذاتی تشہیر کے لیے لوگوں کو جرات کر کے اپنی جیب سے رقوم خرچ کرنا چاہیے، یہاں اربوں روپے اشتہارات کی مد میں خرچ کردیے جاتے ہیں جب کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات اور ادویات تک دستیاب نہیں ہیں اور ساڑھے چار ہزار اسکولوں میں بچوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ چیف جسٹس نے ...

الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، نواز شریف

کوٹ مومن:  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں عوام کے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی ہورہی ہے۔ کوٹ مومن میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں ووٹوں کو پھاڑ دیا، ن لیگ کے امیدوار کو انتخابی نشان شیر سے محروم کردیا گیا، ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے ہمارے امیدوار کو پک اپ کا نشان کیوں دیا گیا ہے، اتنی بڑی نا انصافی کیوں؟، مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک کر 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میں نے کون سی کرپشن کی تھی، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے بھی مانتے ہیں کہ نواز شریف نے نہ کوئی کرپشن کی نہ سرکاری خزانے میں خرد برد کی، مجھے اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، معروف قانون دانوں نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا، نامور وکلا نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ اقامے پر نواز شریف کو نکالنا جائز نہیں، عمران خان نے خود اعتراف کی...

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجزاساتذہ پرپولیس کا لاٹھی چارج

 اسلام آباد:  پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر لاٹھی چارج کردیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے بعد وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزاساتذہ نے کشمیرہائی وے بلاک کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں توانتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جب کہ خواتین سمیت درجنوں افراد گرفتارکرلیے گئے۔ مذاکرات سے کشمیرہائی وے کھلوانے کی کوشش میں ناکامی پرمجسٹریٹ نے اساتذہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے تاہم اساتذہ کے بھرپوراحتجاج پرانتظامیہ نے گرفتار اساتذہ کو رہا کردیا۔ اساتذہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سات ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیرکیڈ مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن مطالبات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کی سمری بھجوائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اساتذہ 8 سے 10 سال سے تعلیمی اداروں میں کام کر رہے ہیں اورکابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پرمستقلی کے تمام مراحل مکمل ہونے کے باوجود جوائننگ نہیں دی جا رہی ہیں۔ The post ...

عمران خان کا کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 2018 میں کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ الیکشن سیل مینجمنٹ اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کراچی کے کارکنوں کو عمران خان کی کراچی سے زیادہ لاہور پر توجہ پر تشویش تھی اس لیے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور اسد عمر کی سفارش پر کیا گیا، کراچی سے انتخاب لڑنے کا مقصد سندھ میں پی ٹی آئی کی اونر شپ حاصل کرنا ہے، کراچی سے انتخاب لڑنے کے فیصلے کی سینئر قیادت نے بھی حمایت کر دی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  عمران خان وزیراعظم اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ  آئندہ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کانسٹیٹیوشن مینجمنٹ اینڈ ورکر موبالائزیشن سافٹ ویئر استعمال کرے گی۔ عمران خان نے الیکشن سیل اور رہنماؤں کو حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ جس حلقہ بندی پر تحفظات ہوں اس کا قانونی دفاع کریں اور پی ٹی آئی لیگ...

شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کا سامان فراہم کررہا ہے، امریکی اخبار

نیویارک:  شمالی کوریا کی جانب سے شام کی بشار الاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ساز و سامان فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے رضاکاروں نے شام میں ہتھیار بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو کام کرتے بھی دیکھا ہے۔ امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا جنگ زدہ شام کو تیزاب کی مدافعت رکھنے والی ٹائلیں، زنگ نہ لگنے والے والوز اور پائپ، تھرمامیٹرز سمیت دیگر ایسا سامان بھیج رہا ہے جن کی مدد سے کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں، سامان میں بالخصوص وہ ٹائلز بھیجے گئے ہیں جو کیمیائی ہتھیار بنانے کی جگہ نصب کیے جاتے ہیں۔ امریکی اخبار نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں کام کے دوران اقوام متحدہ کے رضا کاروں کو شام کے اسلحہ بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو دیکھا گیا ہے، شامی حکومت نے استفسار کرنے پر اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بتایا کہ شام میں موجود شمالی کوریا کے باشندے کھلاڑی اور ایتھلیٹکس کے کوچز ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ...

یورپ میں شدید برفباری نے 17 افراد کی جان لے لی

 لندن:  برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہےاور یخ بستہ موسم کی تازہ لہر کے باعث ہونے والے حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں  2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 اور برطانیہ میں منفی 9 تک گر گیا ہے اور صرف پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب مجموعی اموات 58 ہوگئیں۔ برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کے ...

سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی،اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہذا درخواست غیر موثر ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ان کی وزارت عظمی کے دوران دائر کی گئی تھی۔ The post سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FCnhSV

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

 لاہور:  پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں  پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:  احد چیمہ وہ طوطا جس میں شہباز شریف کی جا...

زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی تجویز مسترد

 اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  زینب کے قاتل عمران علی کو 4 بار سزائے موت کا حکم وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دیکر اس کی لاش شہر میں گھمائی جائے، لاش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جب کہ لاش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  چاروں صوبوں کی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی لاش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی لاش کا احترام ہے اور اسلام میں لاش کا زیادہ احت...

(ن) لیگ چھوڑنے والوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے، رانا ثنا اللہ

لاپور:  وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ (ن) لیگ چھوڑنے والوں کے بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، عدلیہ کے ایک فیصلے سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن اس کے وجود سے اختلاف نہیں ہوسکتا، آئین کی پاسداری کا حلف لینے کے بعد آمر کا حلف لینا جرم کے زمرے میں آتاہے، سیاست دانوں کا احتساب ان کی پیدائش سے پہلے ہوسکتا ہے تو سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ہو۔ عمران خان ایسا بندرہے جو اسے چٹ دیتا اسے کہنا شروع کردیتا ہے، آج کل عمران خان شہبازشریف اور پنجاب حکومت پر دو الزامات لگا رہے ہیں، فیصل سبحان کے کردار پر عمران خان بڑی بات کررہے ہیں کیونکہ یہ فال پنکی پیر نے نکالی ہے حالانکہ فیصل سبحان کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق نہیں ہے، سبزہ زار واقعے میں عابد باکسر ایس ایچ او تھا لیکن وہ پولیس مقابلہ میں ملوث ہی نہیں تھا، عمران خان نے دو سال میں پنکی پیر والا کام کیا ہے جس کی بنیاد پر عابد باکسر کو ان کی شاگردی اختیار کرنی چ...

بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے، پاکستان

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس موقع پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پراپنا کردار ادا کرے۔ بھارت رواں برس 400 سے زائد مرتبہ فائربندی  کی خلاف ورزی کرچکا ہے، پاک فوج ہر طرح کی جارحیت  کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن پاکستان ایسے معاملات پر صبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔ احتجاجی مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے، بھارتی آرمی چیف کےبیانات جنگی ذہنیت کا اظہار کرتے ہیں، بھارتی انتہا پسند سوچ نے فن کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، انڈین موشن پکچر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی برقرا...

پاکستان سے مذاکرات چاہتے ہیں، افغان صدر اشرف غنی

کابل:  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں دوسری ’کابل کانفرنس‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں اور نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  افغان فورسزمیں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات اور کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کی۔  اشرف غنی نے کہا کہ طالبان خطے میں امن کے لئے مذکرات میں شریک ہوں اور ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ مل جل کر افغانستان کو بچائیں، کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے طالبان اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ اور ویزا فراہمی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا، مذاکرات میں پیش رفت کی خاطر پرامن طالبان کے لیے کابل میں خصوصی دفتر بھی کھولا جائے گا جب کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی، امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ کابل کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے مندوب اور مختلف ...

افغان طالبان نے امریکا کیساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر دیا

کابل /  واشنگٹن:  افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ افغان طالبان کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں افغانستان کے اسلامی امارات کا پولیٹیکل آفس افغان بحران کے پر امن حل کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ امریکا کی جانب سے حالیہ جاری بیان یہ واضح کرتا ہے کہ امریکا اس حقیقت کا ادراک کر رہا ہے کہ افغان مسئلے کا عسکری حل نہیں ہو سکتا اور افغانستان میں گزشتہ17 سال سے آزمائی جانے والی فوجی حکمت عملیاں صرف اور صرف طویل جنگ میں ہی شدت پیدا کریں گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔ طالبان نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ افغانستان کی لڑائی ختم کرنے کیلیے مذاکرات کا آغاز کیاجائے۔ ہم مکالمے کی راہ تلاش کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ امریکی حکومت کے نام پیغام میں طالبان نے کہا کہ اگر امریکا افغان عوام کے جائزمطالبات تسلیم کرتا ہے اور کسی پرامن طریقے سے بات چیت کرے تواس سے تصفیہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کا پرامن تصفیہ چاہتے ہیں۔ بیان میں ایلس ویلز کے بیانات کا حوالہ...

سلامتی کونسل اور روس نے ایران مخالف قرارداد ویٹو کردی

بلغراد:  روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کردی سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ایران پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی روکنے میں ناکام رہا ہے۔ قرار داد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، کل 15 ملکوں میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم روس نے اسے ویٹو کر دیا، روسی سفیر واسیلی بینزیا نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے تیار کردہ اس دستاویز میں پیش کی جانے والی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بھی ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مبجور نہیں کر سکیں اور نہ ہی ایرانی عوام اور حکومت کو ایک دوسرے سے الگ کر سکیں، سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایرانی عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا پرامن ترین ملک ہے، ایرانی قوم ہماری آزادی، سربلندی اور فخر کا...

شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کیساتھ بمباری بھی جاری

دمشق / بیروت / جنیوا:  روس کی طرف سے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں روزانہ 5 گھنٹے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود شامی جنگی طیاروں نے غوطہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی جبکہ شامی حکومت نے الزام لگایا کہ باغیوں کی طرف سے بھی بمباری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لڑائی جاری رہی، روس نے بھی مشرقی غوطہ میں موجود شامی باغیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں، روسی ذرائع کے مطابق اس راستے پر شدید بمباری کی گئی ہے، جو شہریوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکلنے کیلیے مہیا کیا گیا ہے تاہم اس علاقے میں سرگرم 3 میں سے ایک باغی تنظیم نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ بمباری میں ایک شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کا بین الاقوامی ادارہ ( او پی سی ڈبلیو) مشرقی غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کرے گا، او پی سی ڈبلیو کے مطابق مشرقی غوطہ میں کلورین بم کے استعمال کی خبریں موصول ہوئی ہیں، فرانس، امریکا اور برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر اسد حکومت کے دستوں کی جانب سے کیمیائی ہ...

دبئی میں ایک لاکھ پھولوں اور پودوں سے بنا مکی ماؤس ماڈل

 دبئی:  دبئی میں جشنِ بہاراں کے موقعے پر مکی ماؤس کا ایک ماڈل پھولوں اور پودوں سے تیار کیا گیا ہے جسے اپنی نوعیت کا سب سے بلند ’مجسمہ گل‘ کہا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل کی تیاری میں ایک لاکھ سے زائد پودے اور پھول استعمال ہوئے ہیں جنہیں بڑی مہارت سے مکی ماؤس کی صورت میں ڈھالا گیا ہے۔ اس سال ڈزنی کا یہ مشہور کردار 90 سال کا ہوگیا ہے اور اسی کی یاد میں دبئی مراکل گارڈن میں یہ ماڈل رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ دنیا بھر میں ڈزنی کا سب سے بڑا ماڈل بھی ہے۔ اس ماڈل کی تیاری میں پہلے لوہے کا ڈھانچہ بنایا گیا جس پر کنکریٹ ڈالا گیا ہے۔ بعد ازاں اس پر پھول اور سبزہ اگایا گیا ہے۔ ماڈل کی مجموعی بلندی 18 میٹر اور وزن 35 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ اسے 100 ماہرین نے 45 دن کی شب و روز کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نومبر تک اس باغیچے میں ڈزنی کے مزید 6 کردار شامل کیے جائیں گے۔ مراکل گارڈن سے وابستہ انجینئر عبدالناصر رحل نے بتایا کہ اسے ڈیزائنرز نے بہت احتیاط سے ڈیزائن کیا ہے جس کی تیاری میں خوبصورت اور دیدہ زیب پھول استعمال کیے گئے ہیں۔ ف...

اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش

 اسلام آباد:  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائریکٹرز منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:  اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسکیوٹر نے پوچھا کہ کیا نامزد ملزمان کو صرف ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں؟۔ عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:  پاناما جے آئی ٹی نے دھمکایا اورتوہین آمیزرویہ اختیار کیا، صدر نیشنل بینک واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چار نئے ملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا ہے۔ ضمن...

انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، مدیحہ کیانی 

 کراچی:  انتظار قتل کیس کی واحد عینی شاہد مدیحہ کیانی کا کہنا ہے کہ انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں۔ کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد پر 13 جنوری کو قتل کیے گئے 19 سالہ انتظار احمد کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، واقعے کی واحد عینی شاہد مدیحہٰ کیانی نے قتل کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔ انتظار کے والد کے ہمراہ ان کے وکیل کی رہائش گاہ پر مدیحہ کیانی نے بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتظار احمد کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب کہ ابتدائی بیان کو پولیس نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  انتظاراحمد قتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کےسپرد مدیحہٰ کیانی کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اور انتظار کی دوست ماہ رُخ سمیت جتنے بھی لوگوں کا اس قتل سے کوئی تعلق بنتا ہے ان سب سے تفتیش کی جانی چاہیے، اس ویڈیو بیان کے بعد اپنے آپ کو بہت زیادہ غیر محفوظ سمجھتی ہوں لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کریں۔ دوسری جانب انتظار کے والد اشتیاق احمد نے مدیحہ کیانی کو تحفظ فراہم ک...

پارلیمنٹ کو قانون سازی پر مجبور نہیں کر سکتے، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی پر مجبور نہیں کر سکتے تاہم قانون یا کسی معاملے میں کمی کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر مرزا نقی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری بہت بڑا ناسور ہے، گردے اور اعضا عطیہ کرنے پر کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا، گردے نکالنے سے بڑھ کراستحصال کیا ہوسکتا ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے کیااقدامات ہوسکتے ہیں، اس دھندے میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں، 10مارچ کو کراچی میں مقدمات کی سماعت کرنی ہے، ڈاکٹر ادیب بھی اس معاملے میں ہماری معاونت کریں۔ ڈاکٹر مرزا نقی ظفر نے بتایا کہ غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری عرصے سے ہورہی ہے، خفیہ مقامات پر گردے نکالے اور ڈالے جاتے ہیں، غیر قانونی پیوند کاری کو روکنے کے لیے قومی اور لوکل سطح پر کوئی اتھارٹی نہیں ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر موجود اتھارٹیز بااختیارنہیں ہیں۔ ایڈیشنل ای...

خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، عمران خان

بنی گالہ:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان نے عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے اور امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گی۔ The post خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی...

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ:  اسمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر  نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ڈی ایس پی حمیداللہ دستی محفوظ رہے لیکن ان کے دونوں محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ رضاکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی ایس پی حمیداللہ دستی گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تاہم جب ان کی گاڑی اسمنگلی روڈ پر پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے 2 حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ڈی ایس پی حمیداللہ دستی ڈبل کیبن گاڑی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں ان کے چار پولیس گارڈز سوار تھے جن میں سے دو گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم دونوں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت ظاہر اور ایوب کے نام سے ہوئی۔ ڈی...

دکانوں کے تالے توڑ کروارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

 کراچی:  گارڈن ڈویژن پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں دکانوں کے تالے اور شٹر کاٹ کر نقب زنی کرنے والے افغان باشندوں کا 12 رکنی گروہ گرفتار کر کے اسلحہ گولیاں، موبائل فون، ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، تالا اور شٹر کاٹنے کے آلات سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شہلا قریشی کی سربراہی میں ایس ایچ او گارڈن انسپکٹر غلام نبی آفریدی پر مشتمل پولیس پارٹی نے مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تالا توڑ گروہ کے 12 کارندوں کو گرفتار کرلیا  شہلا قریشی نے گارڈن تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار تالا توڑ گروہ کے کارندے افغانی ہیں اور انھوں نے 10 مختلف مقامات پر دکانوں کے تالے کاٹ کر اور شٹر توڑ کر نقب زنی کی وارداتیں کی تھیں، ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا گروہ 40 افراد پر مشتمل ہے اور انھوں نے نبی بخش تھانے کی حدود میں لاکھانی آٹوز پر دوران واردات سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور اس کی ریپیٹربھی چھین کر لے گئے تھے ملزمان نے نبی بخش تھانے کی حدود میں النور جیولرز میں نقب زنی کی تھی لیمارکیٹ میں متعدد دکانوں کے تال...

دودھ کا معیار جانچنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟ جج کے سوال پر عدالت میں سناٹا

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق 3 ہفتے میں متعلقہ حکام کو معاملات نمٹانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی ریٹیلرز کے وکیل نے کہا کہ مقررکردہ 85 روپے فی لیٹر فروخت کرنے میں مالی نقصان ہورہا ہے کمشنر کراچی نے کہا کہ قیمت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے عدالت نے قیمت کے تعین سے متعلق کمشنر کراچی کو تمام اداروں اور انجمنوں کے ساتھ اجلاس کرکے معاملات طے کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے معاملات 3 ہفتے میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو دودھ کی قیمت کے تعین کے اختیار سے متعلق قانونی اداروں اور انجمنوں سے اپنی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کا حکم دے دیا درخواست گزار کے مطابق صوبائی قانون بننے کے بعد1977کے وفاقی قانون کے تحت قیمتوں کا تعین غیرقانونی ہے۔ عدالت نے ڈیری فارمرز کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایک ڈیری فارم کے نمائندے یہاں ہیں باقی 3 کے کہاں ہیں عدالت نے ریمارکس دیئے آپ لوگ اپنی اپنی قیمتوں کے لیے لڑرہے ہیں صارفین (کنزیومر) کا کسی کو خیال ہے دودھ کے نام پر شہریوں کو پ...

شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان ایک اور مقدمے میں گرفتار

 کراچی:  شارع فیصل پر نشے کی حالت میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والے عدنان پاشا کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ایس ایچ او شاہراہ فیصل کے مطابق مقدمہ ذیشان سعید عرف شانی کی مدعیت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر عدنان پاشا کی والدہ بھی شاہراہ فیصل تھانے پہنچ گئیں اور بتایا کہ پولیس اہلکار بیان لینے کے بہانے صبح ہمارے گھر آئے اور عدنان پاشا کو دھوکے سے گرفتار کرکے تھانے لے آئے اور وہاں سے اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب بہادر آباد تھانے کی حدود شارع فیصل پر ریسٹورینٹ کے قریب نشے کی حالت میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والے عدنان پاشا کے خلاف منگل کو شاہراہ فیصل تھانے میں ایک اور مقدمہ الزام نمبر104/2018 بجرم دفعہ 506بی/34 کے تحت درج کر لیا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او شاہراہ فیصل علی حسن نے بتایا کہ مقدمہ ذیشان سعید عرف شانی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور ذیشان سعید عرف شانی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عدنان پاشا نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ...

ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے استعفیٰ، ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

حاصل پور:  وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور (ن ) لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا   جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی، میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے، آئندہ سیاست پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے کرونگا، حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ حاصل پورمیں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بارہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔ The post ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے استعفیٰ، ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ارد...

طبی فضلے کو پہلی بار سائنسی بنیادپر تلف کیا جائے گا

 کراچی:  کراچی سمیت صوبے کے ٹیچینگ سرکاری اسپتالوں سے استعمال شدہ طبی فضلے کو سائنسی بنیاد پر ٹھکانے لگانے کیلیے پہلی بار ڈیپ ہیٹ اسٹیلائزیشن پلانٹ منگوا لیے گئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ یہ پلانٹ محکمہ صحت کی مرکزی پرچیزنگ کمیٹی کی منظوری سے منگوائے گئے ہیں، 15مارچ تک نصب کردیے جائیں گے، ڈیپ ہیٹ اسٹیلائزیشن پلانٹ کراچی کے جناح اسپتال، سول اسپتال، لیاری اسپتال جبکہ اندرون سندھ میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال، بے نظیر بھٹو یونیورسٹی و اسپتال لاڑکانہ سمیت دیگر اسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے، اس جدید پلانٹ میں اسپتالوں میں مریضوں پر استعمال شدہ خون کے بیگز، ڈراپس سیٹ، استعمال شدہ سرنجیں، کینولہ، یورین بیگز سمیت دیگر طبی فضلے کو ایک ہزار سینٹی گریڈ پرجلا کر تلف کیا جائے گا۔ اس جدید ترین پلانٹ میں طبی فضلے کو ایک ہزار سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر جلایا جائے گا تاکہ طبی فضلے میں شامل مختلف جراثیم اور وائرس کو تلف کیا جا سکے، اس درجہ حرارت پر طبی فضلے کو تلف کیے جانے سے جراثیم اور وائرس کا یقینی خاتمہ ہوگا، واضح رہے کہ سرکاری اسپتالوں سے نکلنے والے طبی فضلے کو بیشتر سرکا...

پاکستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور کررہا ہے، جنرل جوزف

واشنگٹن:  امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ہمارے خدشات دور کررہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے کہا  کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امریکی خدشات دور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو پاکستان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں مگر پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے ابھی بھی بہت کم ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا  تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بھی روک رکھی ہے۔ The post پاکستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور کررہا ہے، جنرل جوزف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2t22MMP

دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، قومی سلامتی کمیٹی

 اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کو عالمی وعلاقائی صورتحال اور بالخصوص خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روس کے کامیاب دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ کمیٹی نے خارجہ پالیسی کے فریم ورک کی بحالی اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور مفاد پر مبنی تعاون پر بھی اتفاق کیا جب کہ سی پیک کی اہمیت کو بھی دہرایا گیا کہ اس کے ثمرات سے پاکستان میں ترقی ہ...

شام میں غذائی اشیا کے عوض مجبور خواتین سے زیادتی کا انکشاف

دمشق:  شام میں امدادی کارکنوں کی جانب سے غذائی اشیا کے عوض مجبور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے ان کی پارٹنر امدادی تنظیمیں شام کے جنوبی علاقوں میں امداد تقسیم کرتی ہیں۔ اس دوران بھوک کے ہاتھوں مجبور خواتین کو غذا کے عوض جنسی زیادتی پر مجبور کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کچھ امدادی کارکنوں نے انکشاف کیا کہ امدادی مراکز میں جنسی استحصال اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ متعدد خواتین امداد کے لیے ان مراکز میں آنے پر تیار ہی نہیں کیوں کہ مشہور ہے کہ یہاں وہ خواتین آتی ہیں جو امداد کے عوض اپنا جسم دینے کے لیے تیار ہیں۔ وائسز فرام سیریا 2018ء نامی رپورٹ کے مطابق طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین آسان ہدف سمجھی جاتی ہیں اور انہیں مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ واقعات تین سال قبل تواتر کے ساتھ اس وقت سامنے آئے جب ایک امدادی تنظیم کی خاتون مشیر ڈینیل سپنسر کو خواتین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کرنا شروع کردیا اور بتایا کہ انہیں خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کے...

بلوچستان میں 7 لاكھ سے زائد بچے اسكول سے محروم

کوئٹہ:  سیكریٹری تعلیم نورالحق بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 7 لاكھ سے زائد بچے اسكول جانے سے محروم ہیں۔ كوئٹہ كے مقامی ہوٹل میں غیر سركاری تنظیم ’’الف اعلان‘‘ كی جانب سے بلوچستان میں تعلیم كے حوالے سے گزشتہ 5 برس میں كی جانے والی اصلاحات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ’’الف اعلان‘‘ كے پالیسی ہیڈ سلمان نوید خان نے سپاس نامہ پیش كرتے ہوئے بتایا كہ بلوچستان میں  تعلیم كے حوالے سے مزید اقدامات ہونے چاہئیں، ہمیں 4 اہم چیزوں پر فوكس كرنے كی ضرورت ہے، اس بارے میں  ڈیٹا اكٹھا كركے ان كا استعمال كرنا ضروری ہے، گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ اسكولوں کے بارے چھان بین كركے فعال رپورٹ سامنے لائی جائے، 5 سال میں تعلیم كے حوالے سے بے پناہ اصلاحات كی گئی ہیں وہیں چند چیلنجز درپیش ہیں۔ الف اعلان نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے پاکستان کے لحاظ سے بلوچستان کے بچے سب سے زیادہ محروم اور نظر انداز کردہ ہیں۔ بلوچستان میں 18 لاکھ 90 ہزار بچے اسکول سے باہر ہیں ۔ دوسری جانب پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں بہت فرق اور تفریق ہے اسی وجہ سے پرائمری جماعت کے بچے سیکنڈری تعلیم سے محرو...

چوہدری نثار کے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے، مریم نواز

 لاہور:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چوہدری نثار سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے متعلق نواز شریف سے منسوب بیان درست نہیں یہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ The statement on media being attributed to MNS, about Chaudhry Nisar sb, is absolutely false. — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 27, 2018 واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف نے آج ہونے والے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کرلی ہیں تاہم مریم نواز نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ The post چوہدری نثار کے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http:...

عالمی برادری پاکستان کے ساتھ غیرجانبداری سے پیش آئے، چین

بیجنگ:  چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر عالمی برادری سے پاکستان کے ساتھ غیر جانبداری سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تعصب کی بجائے غیرجانبداری کے ساتھ پاکستان کی کاوشوں کا موازنہ کیا جائے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے واقف ہے، پاکستان نے زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی معاملات میں بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے پیرس میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے تنظیم کے نمائندہ ممالک کا اجلاس ہوا تاہم تنظیم نے پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ کرتے ہوئے 3 ماہ کی مہلت دے دی ت...