Skip to main content

وفاقی کابینہ نے 50 فیصد حج کوٹا کی فوری قرعہ اندازی کی اجازت دے دی

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو50 فیصد حج کوٹا کی قرعہ اندازی کی اجازت دے دی تاکہ 3 مارچ سے قبل حج کے خواہشمندوں کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کی جاسکیں۔

رواں سال 15 جنوری سے 24 جنوری تک وزارت مذہبی امور کو سرکاری کوٹے کے تحت ریکارڈ تعداد میں 3 لاکھ74829درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی رواں سال جنوری کو ہونا تھی تاہم چند پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے کوٹے کی شرح کے خلاف لاہور اور سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالتوں نے قرعہ اندازی روک دی تھی۔ اس کے بعد سے ہزاروں درخواست گزار قرعہ اندازی کا انتظار کررہے ہیں۔

رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کریںگے کیونکہ سعودی حکومت نے پاکستان کا کوٹا 5 ہزار بڑھا دیا ہے۔

حج قرعہ اندازی کے متعلق قانونی معاملات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اور فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلیے 3 مارچ سے قبل زیادہ سے زیادہ عازمین حج کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کرنے کی خاطر وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو اجازت دی ہے کہ فوری طور پر 50 فیصد حج کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ سیکریٹری مذہبی امور خالد مسعود کی جانب سے بریفنگ کے بعد کیا گیا۔

علاوہ ازیں کابینہ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تجویز کرنے کیلیے میر حاصل بزنجو کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایئرپورٹ کو ’’اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘ کا نام دینے کی منظوری دی۔ کچی کینال پروجیکٹ میں کرپشن الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کا بھی جائزہ لیا اور رپورٹ پر عملدرآمد کیلیے وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے ’اسلام آباد قانون کرایہ داری آرڈیننس2011‘ کے اسلام آباد کے زون فائیو میں نفاذ کی بھی منظوری دی اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ قانون کا جائزہ لیا جائے۔

وزارت کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اسلام آباد کے باقی علاقوں میں بھی اس قانون کے نفاذ کا معاملہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔کابینہ نے مخصوص کیٹگریز کیلیے شناختی کارڈز کی فیس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی اور وزارت داخلہ اور چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ سی این آئی سی کی قیمت کو اعتدال میں رکھنے کیلیے تجاویز پر نظرثانی کی جائے۔

کابینہ نے عالیہ نیلم کو بطور انسداد اسمگلنگ اپیلٹ کورٹ کے اسپیشل جج کے طور پر تقرر کی منظوری دی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کیلیے سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی عدالتی احکام کی روشنی میں متعلقہ رولز کی تشکیل کا کام تیز کیا جائے۔

کابینہ نے مستقل تقرری تک وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف لنجار کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی۔کابینہ نے وزارت کو ہدایت کی کہ زیرالتوا قانونی کیسوں کا جلد فیصلہ کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی جائے کیونکہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے تمام زیرالتوا درخواستیں ہائیکورٹ کو منتقل کی تھیں۔

کابینہ نے ایس اے منان کو پی ایس اوکے بورڈ آف منیجمنٹ کا چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ کئی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی۔ اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میں قانون کرایہ داری پر نظرثانی کیلیے بیرسٹر ظفراللہ خان، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ شراکت داروں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی برائے 2018 منظور کی تھی۔ جس کے تحت67 فیصد عازمین حج کو سرکاری کوٹا اور 33 فیصد کو پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بھجوایا جانا تھا۔

The post وفاقی کابینہ نے 50 فیصد حج کوٹا کی فوری قرعہ اندازی کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2CLTXGB

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...