Skip to main content

الیکشن کمیشن آج میرے حق میں فیصلہ کرے گا، فاروق ستار

اسلام آ باد۔: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ہونے کے دعویدار فاروق ستار نے کہاہے الیکشن کمیشن آج میرے حق میں فیصلہ کرے گا۔

فاروق ستار نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چودہری سے گفتگومیں کہارابطہ کمیٹی نے مجھے فارغ کرنے کے بعدمعاملہ میڈیا میں لے جاکرغلطی کی جس سے معاملہ بڑھ گیا، پارٹی کے آئین کاحوالہ دینے والوں کوجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے جبکہ اسے بنانے میں میرا بھی ہاتھ رہا، انھیں کوئی آئین کی شقیں پڑھا رہا ہے کیونکہ الطاف حسین کے زمانے میں اور بعد میں آئین کا حوالہ کبھی نہیں آیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ مجھے فارغ کیا تو جنرل اسمبلی نے ان کا فیصلہ تحلیل کر دیا، پارٹی سربراہ پرالجھن ہے توانٹراپارٹی انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،ساڑھے نو ہزار لوگ نکلے، میں نے الیکشن کمیشن میں نتیجہ جمع کرایا، میں 19فروری کو بہادر آباد جا رہا تھا مگر کنور نوید جمیل نے کہامیں اپنے تمام اقدامات کو غیر آئینی قراردے کرآؤں گا تو خوش آمدید کہیں گے، عامرخان نے کہا میں آؤں، چائے پلا کر روانہ کردیں گے،الیکشن کمیشن سے میری توقعات کے خلاف فیصلہ آیاتوساتھیوں سے مشورہ کروں گا، میں نے ایک کارڈ چھپا کر رکھا ہے کیونکہ عام انتخابات میں حصہ لینا ہے،میں نے کہا سینٹ کی نشست کو لات ماریں اورجماعت کوتقسیم سے بچالیں مگرمثبت جواب نہیں ملا۔

فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری اصل مسئلہ نہیں تھا، فروغ نسیم کو کہا تھا ٹینکوکریٹ سیٹ پرآجائیں،16 ووٹ میں لادوں گا، تمام جماعتوں سے بات ہوچکی تھی،جنرل کی دونشستیں بھی مل رہی تھیِں، میرا کہنا تھا فروغ نسیم کا نمبر دوسرا اور فرحان چشتی کا پہلا نمبر کرلیتے ہیں مگرکسی نے بڑے جذبے کا مظاہرہ نہیں کیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پرانی رابطہ کمیٹی میں ہرایک کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، مجھے مجبور کیا جاتا ہے کہ ہربات دوتہائی اکثریت سے کروں گویامیری رائے نہیں ہوسکتی، میں چاہتا تو وہی رابطہ کمیٹی میری جیب میں ہوتی،عدالتوں میں نہ جائیں، فاروق ستار اور خالد مقبول پرمبنی دورکنی ایڈہاک کمیٹی بنائیں جو10،10آدمی لے کر 20رکنی کمیٹی بنائے اور انتخابات تک بنیادی فیصلے کرے اس کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرادیں گے، پہلے کرانا ہیں تومیں تیارہوں، میں اپنی رابطہ کمیٹی اوروہ اپنی رابطہ کمیٹی تحلیل کریں اورآئیں شفاف انٹراپارٹی انتخابات کرالیتے ہیں مگروہ میری پیشکش نہیں مان رہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میرے ساتھ دینے والے ارکان اسمبلی آج میرے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے،میں چاہوں تو میئر وسیم اخترکیخلاف عدم اعتماد لاسکتا ہوں مگرمیری رواداری کو کمزوری سمجھ لیاگیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں اندرسے بہت مضبوط ہوں، 35 سالہ غیرمتنازع سیاسی کیرئرہے، میرے ساتھیوں نے مشترکہ ووٹ بنک کمزورکیا،عامرخان کوکہاآپ پارٹی چلائیں، میں گھر بیٹھتا ہوں یا میں چلاؤں اورآپ گھر بیٹھیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کاایک ہی سربراہ ہوتاہے،فیصلے کاآخری اختیاراسے ہونا چاہیے۔

The post الیکشن کمیشن آج میرے حق میں فیصلہ کرے گا، فاروق ستار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2HQOVfI

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...