Skip to main content

(ن) لیگ چھوڑنے والوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے، رانا ثنا اللہ

لاپور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ (ن) لیگ چھوڑنے والوں کے بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، عدلیہ کے ایک فیصلے سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن اس کے وجود سے اختلاف نہیں ہوسکتا، آئین کی پاسداری کا حلف لینے کے بعد آمر کا حلف لینا جرم کے زمرے میں آتاہے، سیاست دانوں کا احتساب ان کی پیدائش سے پہلے ہوسکتا ہے تو سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ہو۔

عمران خان ایسا بندرہے جو اسے چٹ دیتا اسے کہنا شروع کردیتا ہے، آج کل عمران خان شہبازشریف اور پنجاب حکومت پر دو الزامات لگا رہے ہیں، فیصل سبحان کے کردار پر عمران خان بڑی بات کررہے ہیں کیونکہ یہ فال پنکی پیر نے نکالی ہے حالانکہ فیصل سبحان کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق نہیں ہے، سبزہ زار واقعے میں عابد باکسر ایس ایچ او تھا لیکن وہ پولیس مقابلہ میں ملوث ہی نہیں تھا، عمران خان نے دو سال میں پنکی پیر والا کام کیا ہے جس کی بنیاد پر عابد باکسر کو ان کی شاگردی اختیار کرنی چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ

دبئی سے لائے گئے ملزم عابد باکسر کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جھوٹا انسان بار بار جھوٹ بولتا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ اس نے 250 افراد کو شہباز شریف کے کہنے پر قتل کیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ عابد باکسر کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس مجموعی طور پر 12 مقدمات ہیں، اس کے خلاف ایک بھی مقدمہ جعلی پولیس مقابلے کا نہیں ہے، اس کے خلاف قتل کے دو مقدمات جب کہ 6 سے 7 مقدمات جائیداد پر قبضے کے ہیں۔ فراڈ کرنے والے ٹولے نے منی لانڈرنگ کی، چین میں پکڑے جانے پر انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو منصوبے کا پراجیکٹ ہے، پنجاب حکومت نے فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیاہے، فیصل سبحان نامی کوئی کنٹریکٹر نہیں ہے۔

چوہدری نثارعلی خان کی ناراضی سے متعلق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثار کو منانے کیلئے نواز شریف ہی کافی ہیں، میری اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں تمام رہنماؤں کو مدعو کیاگیا تھا لیکن چوہدری نثار علی خان ذاتی مصروفت کی وجہ سے نہیں آئے۔  جہاں تک پارٹی چھوڑنے والوں کا تعلق ہے اس بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔ 6 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں پارٹی کے مستقل صدر کا فیصلہ ہوگا۔

The post (ن) لیگ چھوڑنے والوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے، رانا ثنا اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2HR8JQ5

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...