ماسکو: یوکرین نے روس کے ’’نیوی ڈے‘‘ پر بحریہ اسود کے جنگی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے اور تقریب کو منسوخ کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نیوی ڈے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا۔ ابتدا میں کہا گیا تھا کہ کوئی چیز ہیڈکوارٹر کے صحن پر اُڑ رہی ہے جس کی بعد میں تصدیق ڈرون کے طور پر ہوئی۔ روسی فوج کے سینیئر اہلکار کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں فلیٹ ہیڈ کوارٹر کے پانچ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جس کے بعد نیوی ڈے کی تقریب کے جشن کو منسوخ کردیا گیا۔ ڈرون حملے کا الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپنے آبائی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بحریہ کے دن کی تقریب کی نگرانی کرنے والے ہیں اور نیول ڈاکٹرائن پر دستخط کرنا تھے۔ بعد ازاں ایک مختصر سی تقریب میں روسی صدر پوٹن نے نیول ڈاکٹرائن پر دستخط کردیئے جس میں امریکا کو ملک کا سب سے بڑا دشمن جب کہ آرکٹک اور بحیرہ اسود جیسے اہم علاقوں کے لیے روس کے عالمی سمندری عزائم کا تعین کیا گ...