لندن: برطانیہ میں پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل بوائے فرینڈ نکلا جو اسی کے گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور حال ہی میں تعلیم حاصل کرنے کے غرض سے لندن آیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد 21 سالہ لڑکی حنا بشیر 11 جولائی کے بعد لاپتہ ہوئی گئی تھیں جن کی لاش جاسوس کتوں کی مدد سے جنگلاتی علاقے کی کھائی میں ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔
طالبہ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش ملنے کے دو دن بعد حنا بشیر کے دوست 26 سالہ محمد ارسلان خان کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فرد جرم عائد کردی گئی۔
ارسلان خان کا تعلق بھی مقتولہ کے آبائی گاؤں سے تھا اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 6 ماہ قبل پاکستان سے برطانیہ آیا تھا اور دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی تھی۔
The post لندن میں بیدردی سے قتل کی گئی 21 سالہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ZG8FNrD