منیلا: فلپائن کے ایک دریا پر بنے نا قابل استعمال پُل پر بچے کھیل رہے تھے جس کے دوران پُل گر گیا اور 8 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے کچھ دوری پر ایک دریا پر لوہے کا پل بنایا گیا تھا جو اب انتہائی خستہ حال ہوچکا ہے اور وہاں عمومی طور پر کھیلتے رہتے ہیں۔ آج بھی ایک درجن سے زائد بچے پل پر کھیل رہے تھے کہ پل گرگیا۔
پل کا ایک حصہ مکمل طور پر دریا میں گرنے سے تمام بچے دریا میں بہہ گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 6 بچوں کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جب کہ 8 بچوں کی لاشوں نکالی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پل کئی سال قبل خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ دریا میں ڈوب کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں بچوں کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔
The post فلپائن میں دریا پر بنا پرانا پُل گر گیا، 8 بچے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/n5uoWXI