بارسلونا: اسپین میں بل ریس کے دوران زخمی ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
الجزیرہ کی روپورٹ کے مطابق مشرقی اسپین میں بیلوں کی دوڑ کا میلہ منعقد ہوا اور رواں ہفتے کے دوران بیلوں کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں تین جان کی بازی ہار گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کی عمریں 46 اور 50 سال تھی جو بیل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
حکام نے مزید کہا کہ 60 سالہ ایک فرانسیسی سیاح ایلی کینٹ کے قریب گاؤں میں بیل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا اور جسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا۔
بیل ریس میلہ دیرینہ ہسپانوی روایت ہے جس میں بہت سے قصبوں میں ہر سال اس طرح کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ ایک ہفتہ تک چلنے والے سان فرمن فیسٹیول میں ہر صبح چھ لڑنے والے بیلوں کے ساتھ سیکڑوں ڈیئر ڈیولز کی دوڑ ہوتی ہے۔
اس سال 14 جولائی کو ختم ہونے والے میلے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ 1911 سے اب تک پامپلونا کے بیل دوڑ میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
The post اسپین میں بل ریس کے دوران زخمی ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/enELkyP