Skip to main content

جنگ زدہ یوکرین میں صدر اور خاتون اوّل کو میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

کیو: امریکی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر اور خاتون اوّل تنقید کی زد میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی 44 سالہ اہلیہ اولینا ریلنسکا نے امریکی میگزین ووگ کو خصوصی انٹرویو دیا جس کیلئے اپنے گھر کے علاوہ تباہ شدہ گاڑیوں، عمارتوں اور املاک کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جو باعث تنقید بنا۔

میگزین کیلئے بنائی تصاویر میں ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کو گھر کے اندر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دکھایا گیا جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے ہاتھ پکڑے ہوئے پوز دیے۔ ایک اور تصویر میں اولینا کو ایک تباہ حال فوجی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھایا گیا جبکہ چوتھی تصویر میں اولینا نے ایک عمارت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر تصویر بنوائی۔ اس تصویر کو ووگ میگزین نے ​​یوکرین کی خاتون اول کی “بہادری کی تصویر” قرار دیا اور میگزین کے آن لائن ایڈیشن کا سرورق بھی بنایا۔

انٹرویو کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوکرینی شہریوں نے صدر اور خاتون اوّل کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی خاتون اوّل اپریل 2022 میں بھی ووگ میگزین کو خصوصی انٹرویو دے چکی ہیں۔

یوکرین کی خاتون اوّل نے حال ہی میں امریکا کا غیرسرکاری دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا اور روسی میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والے یوکرینی بچوں کی تصاویر بھی دکھائی تاکہ امریکا اتحادیوں کی مزید حمایت لی جاسکے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا۔ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر12,227 ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم صدر کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد 40,000 سے تجاوز کرگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

The post جنگ زدہ یوکرین میں صدر اور خاتون اوّل کو میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/mtQ20eP

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...