Skip to main content

پاکستان کیساتھ مل کر طالبان کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے پر قائل کررہے ہیں، امریکا

  واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر طالبان کو لڑکیوں کو واپس اسکول جانے کی اجازت دینے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ’’امریکا- افغان کنسلٹیو میکانزم‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلوانے کے لیے طالبان حکومت کو راضی کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں ہمارا شراکت دار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے طالبان حکومت سے بات چیت میں پاکستان کے علاوہ او آئی سی، قطر اور ترکی وغیرہ بھی امریکا کی مدد کر رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے گزشتہ برس اگست میں منجمد کیے گئے غیر ملکی ذخائر کی ممکنہ بحالی کے لیے طالبان حکام کے ساتھ بات چیت کی تصدیق بھی کی۔

یو ایس افغان کنسلٹیو میکانزم کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے افغان شہری براہ راست امریکی پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کرسکیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس نئے پلیٹ فارم سے مسائل کی شکار افغان خواتین، صحافیوں، جان و مال کے شدید لاحق خطرات کے شکار نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو امریکی نمائندوں سے بات چیت کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کی ترجیحات افغانستان میں خواتین کے لیے آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں اور افغانستان میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والوں کی مدد کے لیے حکمت عملی بنانا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مطابق افغانستان میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے نئے طریقے اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ بدسلوکی کو محفوظ طریقے سے دستاویزی شکل دینا بھی اس پلیٹ فارم کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

 

The post پاکستان کیساتھ مل کر طالبان کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے پر قائل کررہے ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/7j14WJR

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...