قاہرہ: مصر میں نشے میں دھت بدبخت بیٹے نے اپنے باپ ابراہیم الدسوقی کو قتل کر دیا جو 70 کی دہائی میں فٹبال کی قومی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی ابراہیم الدسوقی سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
زمالک کلب اسٹار کھلاڑی کو ان کے منشیات کے عادی بیٹے نے تیز دھار آلے سے سر پر وار کیا جس پر انھیں اسپتال لایا گیا تاہم 65 سالہ ابراہیم الدسوقی جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نشے میں دھت بیٹے نے گھر میں اپنی والدہ، والد اور دادی پر حملہ کردیا تھا جس میں والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ والد اور دادی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
پولیس اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں قاتل بیٹا نشے میں دھت بے ہوش پڑا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ پبلک پراسیکیوشن آفس میں درج کرلیا گیا۔
The post مصر؛ قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی کو نشے میں دھت بدبخت بیٹے نے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9LzDyK4
