Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2021

طالبانی اقتدار کا سورج پھر افغان سرزمین پر طلوع

 اسلام آباد:  افغانستان میں سپر طاقتوں کی بنائی ہوئی ریت کی دیوار گر گئی اور 20 سال بعد46 ممالک پر مشتمل اتحاد افغانستان سے نکل گیا۔ طالبان کے اقتدار کا سورج ایک مرتبہ پھر افغان سرزمین پر طلوع ہوگیا، امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی کہ افغانستان میں آئندہ چند روز میں نئی حکومت بن جائے گی، امریکی بیساکھیوں پر کھڑی افغان حکومت چند لمحوں میں زمین بوس ہوگئی اور تین ٹریلین ڈالر سے تیار کردہ تین لاکھ فوج عوام میں ضم ہوگئی، کوئی نشان بھی نہ چھوڑا۔ 20 سال میں 10 لاکھ افغان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس کی سزا پاکستان کو 86 ہزار افراد کی قربانیوں کی شکل میں بھگتنا پڑی،کابل پر قبضہ کے بعد غیر ملکی افواج اور شہریوں کا انخلا مسلہ بن گیا، اس انخلا کو بھی پاکستان نے سہارا دیا، پانچ دن میں430 فلائیٹس غیر ملکیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچیں،50 ہزار افراد اسلام آباد کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد جنگ سے متاثرہ اس ملک کے مستقبل کے بارے میں افغانستان کے اندر اور عالمی سطح پر یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ افغانستان میں نوے کی دہائی جیسے حالات تو پیدا ہوں گے،کیا ایک م...

امریکی فوج کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

 واشنگٹن:  کابل ایئرپورٹ سے امریکی باشندوں کا باحفاظت انخلا طالبان کی مدد اور ان کی نگرانی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی این این  کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے کچھ عہدے داروں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے جس کے نتیجے میں طالبان کابل شہر میں موجود امریکی باشندوں کو گروپس کی شکل میں ایئرپورٹ کے خفیہ دروازوں پر چھوڑ گئے جہاں سے انہیں طیاروں کے ذریعے امریکا واپس لایا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی جنرل میکنزی نے کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ سے انخلا میں طالبان نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ایک اور اعلی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی اسپیشل فورسز نے کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر ایک خفیہ دروازہ اور کال سینٹرز قائم کیے تھے جس کے ذریعے امریکیوں کو انخلا کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس کال سینٹر کے ذریعے امریکیوں کو ایئرپورٹ کے نزدیک ایک خفیہ مقام پر جمع ہونے کا کہہ دیا گیا تھا اور طالبان نے ان امریکیوں کی شناختی دستاویزات چیک کرکے انہیں اس خفیہ دروازے تک پہنچایا جو خصوصی طور پر امریکیوں کے ایئر پورٹ ...

آئیوری کوسٹ میں لائیو شو میں ’عصمت دری کا مظاہرہ‘ دکھانے پر ہنگامے

یاموسسو کرو:  آئیوری کوسٹ میں ٹی وی چینل پر عصمت دری کا منظر نامہ پیش کرنے پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق آئیوری کوسٹ کے ٹی وی چینل این سی آئے نے اپنے شو میں ایک شخص کو پیش کیا گیا۔ سابقہ ریپسٹ کے طور پر متعارف کرائے گئے اس فرد نے شو میں ایک ڈمی مجسمے کے عصمت دری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا شکار بننے والی خواتین سے اس طرح زیادتی کرتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل این سی آئی کے پرائم ٹائم میں نشر ہونے والے اس شو کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جب کہ 30 ہزار مظاہرین نے شو کے میزبان کو سزا دلوانے کے لیے پٹیشن پر دستخط کردیے ہیں۔ شو کے میزبان Yves de M’Bella نے اپنے ’ ریپسٹ‘ مہمان کو لڑکی کی ڈمی دیتے ہوئے نہ صرف قہقے لگائے بلکہ اسے ڈمی کو زمین پر گرانے میں مدد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیل سے بتائے کہ وہ اپنے شکار کے ساتھ زیادتی کیسے کرتے تھے۔ چینل انتظامیہ نےعوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کے ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بننے و...

حکومت سازی کیلیے امیر طالبان کی سربراہی میں اجلاس، اہم اعلانات متوقع

قندھار:  طالبان کے امیر ہبت اللہ اخوندزادہ کی سربراہی میں قندھار میں جاری حکومت سازی کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں نئی حکومت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار میں طالبان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری اجلاس تین دن بعد ختم ہوگیا۔ اجلاس کی سربراہی امیرِ طالبان ہبت اللہ اخوندزادہ نے کی جب کہ ملا عبدالغنی برادر سمیت اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ترجمان طالبان نے ٹوئٹر پر اجلاس کے اختتام پذیر ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ قندھار میں ہفتے کے روز شروع ہونے والا امارت اسلامیہ کی سپریم لیڈر کونسل کا تین روزہ اجلاس آج ختم ہوگیا جس میں سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ خبر پڑھیں :  بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا   ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ اجلاس کی سربراہی امیر ہبت اللہ اخوندزادہ نے کی اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں اداروں میں شفافیت، نظم وضبط کی پابندی اور بیت المال سے جڑے امور پر غور کیا گیا۔ ت...

طالبان کے ہاتھ 85 ارب ڈالر کا امریکی جنگی ساز و سامان لگ گیا، رکن کانگریس

 واشنگٹن:  ریپبلکن کے رکن پارلیمنٹ جم بینکس نے الزام عائد کیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی غفلت کے باعث 85 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی فوج کا سازوسامان طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس جم بینکس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے بے ہنگم اور بے ترتیب انخلا کی وجہ سے طالبان کو 85 ​​ارب ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی فوجی آلات تک رسائی حاصل ہوگئی۔ جم بینکس جو 20 سالہ افغان جنگ کو قریب دیکھ چکے ہیں اور اہم معلومات رکھتے ہیں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے پیچھے چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن میں 75 ہزار گاڑیاں، 200 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز جب کہ 6 لاکھ چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ افغان شدت پسند تنظیم کے پاس اب دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز ہیں جب کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ طالبان کے پاس بائیو میٹرک ڈیوائسز بھی ہیں جن میں انگلیوں کے نشانات، آنکھوں کے اسکین اور امریکا کی مدد کرنے والے ...

امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز طالبان کی تفریح کا سامان بن گئے

کابل:  امریکا 20 سال کی طویل جنگ کے بعد ناکام و نا مراد افغانستان سے واپس چلا گیا لیکن پیچھے کئی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور آلات جنگ ناکارہ بنا کر چھوڑ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا ہے کہ افغانستان میں 73 کے قریب طیارY، ہیلی کاپٹرZ اور 70 مسلح گاڑیاں چھوڑ آئے ہیں تاہم ان سب کو ناکارہ بنادیا ہے تاکہ کسی کے استعمال میں نہ آسکیں۔ جیسے ہی امریکا کی آخری پرواز نے کابل کو چھوڑا ویسے ہی طالبان کی اسپیشل فورس ’’بدری 313‘‘ نے اندر داخل ہوکر سرچ آپریشن کیا اور ایئرپورٹ کی کلیئرنس دی جس کے بعد ترجمان طالبان اپنی ٹیم کے ہمراہ دورے پر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد طالبان رہنماؤں نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جب کہ جنگجو ان طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ شغل میں مصروف ہوگئے۔ کوئی جنگجو ہیلی کاپٹر پر چڑھ بیٹھا تو کسی نے طیارے میں پائلٹ کی نشست سنبھال لی اور اڑان بھرنے کی ایکٹنگ کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد طالبان ...

حوثی باغیوں کا سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی

ریاض:  سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے بارودی ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ العربیہ نیوز کے مطابق ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون سے حملہ کیا گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے اور طیارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی ہے۔ دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈرون کو دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم ڈرون کے پرزے اور بارودی مواد لگنے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ یہ خبر پڑھیں :  یمن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے طیارے پر حملہ، 22 افراد جاں بحق   ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر کم از کم دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا تھا جس میں طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور مسافر بھی زخمی حالت میں نظر آرہے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ، ایک شخص جاں بحق واضح رہے کہ یمن سے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد حملے کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ...

افغانستان سے امریکی انخلاء ذمہ داری کا خاتمہ نہیں بلکہ سبق سیکھنے اور اصلاح کا آغاز ہے

بیجنگ / کابل:  گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق قرارداد کے مسودے پر ووٹ دینے کے بعد چینی مندوب نے اقوامِ عالم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ذمہ داری کا خاتمہ نہیں بلکہ سبق سیکھنے اور اصلاح کرنے کے عمل کا آغاز ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینتھ میکنزی نے 30 اگست کو اعلان کیا کہ امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 20 سال کی عسکری کارروائیوں کا خاتمہ بھی ہوا جو امریکی فوج نے 2001 میں 11 ستمبر کے دہشت گرد حملے کے بعد افغانستان میں شروع کی تھیں۔ تاہم، امریکی فوج اور اس کے اتحادیوں کی افغانستان میں گزشتہ 20 سال کے دوران شہریوں کے اندھا دھند قتل کی تاریک تاریخ کو اتنی آسانی سے کیسے مٹایا جاسکتا ہے؟ احمد افغان 26 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر بم دھماکے کے گواہوں میں سے ایک تھا۔ حال ہی میں، چائنا میڈیا گروپ کی پشتو سروس کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے یاد دلایا: ’’پہلے ایک دھماکہ ہوا، اور پھر امریکی فوج نے لوگوں کے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ وہ بہت...

کابل میں رہ جانے والے امریکیوں کو طالبان نے ایئرپورٹ جانے سے روک دیا

کابل:  امریکی فوج کے مکمل انخلا کے باوجود کچھ امریکی شہری کابل میں رہ گئے جنھیں طالبان نے ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی آخری پرواز میں تمام فوجی افغانستان سے اپنے وطن روانہ ہوگئے تاہم اب بھی کئی امریکی شہری اور امریکی دستاویز رکھنے والے افغان باشندے کابل میں موجود ہیں اور ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکا نے انخلا سے قبل افغانستان میں موجود طیاروں کو ناکارہ بنادیا   امریکی افواج کے سربراہ جنرل میک کینزی نے بھی 100 سے 250 امریکی اور افغان باشندوں کی کابل میں رہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد یا تو ایئرپورٹ تک ہی نہیں پہنچ سکے یا پھر ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے باوجود طیارے تک وقت مقررہ پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ . @CENTCOM 's McKenzie confirms some Americans and eligible Afghans were not able to get to the airport in time to get aboard the final flights out. U.S. retained ability to bring them in, "But were not able to bring any Americans out." "None of them made it to...

کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر

کابل:  افغانستان سے انخلا مکمل ہونے پر کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز 20 سال کی طویل جنگ کے بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔ دوسری جانب پینٹاگون نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے تاہم کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے آخری امریکی میجرجنرل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ The last American soldier to leave Afghanistan: Maj. Gen. Chris Donahue, commanding general of the @82ndABNDiv , @18airbornecorps boards an @usairforce C-17 on August 30th, 2021, ending the U.S. mission in Kabul. pic.twitter.com/j5fPx4iv6a — Department of Defense (@DeptofDefense) August 30, 2021 میجرجنرل کرس ڈوناہو کی نائٹ وژن کیمرے سے لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹ پر جگہ بنالی ہے،...

امریکا نے انخلا سے قبل افغانستان میں موجود طیاروں کو ناکارہ بنادیا

کابل:    امریکی افواج نے افغانستان چھوڑنے سے قبل وہاں موجود امریکی طیاروں، مسلح گاڑیوں اور دیگر فوجی آلات کو ناکارہ بنادیا۔ گزشتہ روز امریکی افواج نے 20 سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل کیا، کابل ائیرپورٹ سے آخری امریکی طیارہ فوجیوں کو لیکر امریکا کے لیے روانہ ہوگیا جس کے بعد کابل ائیرپورٹ کا کنٹرول بھی طالبان نے سنبھال لیا ہے تاہم جانے سے قبل امریکی فوج نے اپنے زیر استعمال رہنے والے فوجی طیاروں، گاڑیوں اور دیگر فوجی سازوسامان کو مکمل ناکارہ بنادیا۔ #Afghan Air force planes, including A29 Super Tucanos and MD 530s helicopters. Some of the #Taliban 's haul after #US withdrawal. Many seem to have been disabled. pic.twitter.com/aqV31dKX7v — Nabih (@nabihbulos) August 31, 2021 امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کے مطابق کابل چھوڑنے سے پہلے امریکی افواج نے تقریبا 73 کے قریب طیارے اور 70 مسلح گاڑیوں کو ناکارہ بنادیا ہے جس کے بعد اب ان طیاروں کو نہ کبھی اڑایا جاسکے گا اور نہ ہی ان گاڑیوں کو کبھی استعمال کیا جاسکتا۔ امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر موجود راکٹ ح...

افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

 اسلام آباد / نیو یارک:  امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اورشراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہماری جنگ ختم ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، ملاحوں، میرینزاورایئرمینوں نے قربانیوں کے ساتھ آخری حد تک خدمات انجام دیں، فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کے لئے شکریہ اوراحترام ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان مکمل خود مختاری میں اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ یہ ان کی جنگ کوختم کرنے کا موقع ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ کیا افغانستان میں تمام شہریوں، مردوں اورعورتوں کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے گا؟ طالبان کوامتحان کا سامنا ہے، وہ ملک کومحفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ The post افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، امریکی نمائندہ خصوصی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ا...

امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے، ترجمان طالبان

کابل:  ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریک ا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور رن وے پر کھڑے ہوکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی شکست دوسرے حملہ آوروں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم سبق ہے، امریکا کے افغانستان سے 20 برس بعد نکلنے پر پورے افغانستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ہماری فتح ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکا سمیت دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا واضح رہے کہ 20 برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ خالی کردیا۔ پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیش...

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا

 واشنگٹن:  امریکا کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا، پنٹاگون نے اس کی تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیس برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج رات گئے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔ پنٹاگون نے کابل ایئرپورٹ خالی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔ پیرکے روز امریکی افواج کے مرکزی کمانڈر، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ ایک جانب تو افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوچکا ہے اور دوم تمام امریکی شہریوں کو بھی وطن واپس لایا جارہا ہے۔ ایئرپورٹ خالی ہونے کے بعد طالبان کے مکمل زیر انتظام آچکا ہے اس خوشی میں طالبان نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جنرل کینتھ کے مطابق آخری طیارہ ایسٹ کوسٹ وقت کے مطابق تین بج کر انتیس منٹ پر پرواز کرگیا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر کے ساڑھے بارہ بجے تھا۔ سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل ...

جرمنی میں داعش کی مالی مدد کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

برلن:  جرمنی میں ایک خاتون کو داعش کے کارندوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن خاتون کی گرفتاری میونخ سے عمل میں لائی گئی جن کی شناخت صرف ڈینس ایس کے نام کی گئی ہے۔ خاتون پر داعش کی مالی مدد کرنے کا الزام ہے۔ وفاقی پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ ڈینس کی ذمہ داری داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کو فنڈز کی فراہمی اور انھیں رقم کی منتقلی سے آگاہ رکھنا تھا۔ ڈینس نے ایک عراقی خاتون ’’ایمن اے جے‘‘ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی۔ پراسیکیوٹر نے منزید بتایا کہ ایمن اے جے نامی خاتون کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا جس نے ڈینس سے رقم لینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے جمع کرائی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم اے جے نے ادلب میں داعش جنگجو کو 200 یورو بھیجے تھے جب کہ گزشتہ برس صرف 4 ماہ کے دوران 12 ہزار ڈالر شام میں داعش جنگجوؤں کو بھیجے تھے۔ The post جرمنی میں داعش کی مالی مدد کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/38rPMlA

طالبان نے افغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی لگادی

 واشنگٹن:  طالبان نے افغانستان میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے افیون کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی کی وجہ سے ہیروئیں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اس اہم خام مال کی قیمتیں آسمان پر پہچننے کی توقع ہے۔ اگست کے وسط میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ملک کے نئے قوانین کے تحت ہم منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاہم اس وقت انہوں نے اس پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔ بین الاقوامی برادی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی توقع رکھنے والے طالبان سربراہان نے کسانوں کو پوست کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں افیون کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نمائندوں نے حال ہی میں پوست کی سب سے زیادہ کاشت کرنے والے جنوبی صوبے قندھار کے کسانوں کو کہا ہے کہ وہ اس صوبے کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی پوست کی فصل اگانا بند کردیں۔ طالبان کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی...

طالبان رہنما کا لائیو انٹرویو کرنے والی افغان نیوز اینکر نے ملک چھوڑ دیا

 واشنگٹن:  افغانستان کے معروف ٹی وی چینل پر کسی طالبان رہنما کا پہلی بار لائیو انٹرویو کرنے والی خاتون نیوز اینکر اپنا وطن چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق افغانستان کی نیوز اینکر بہشتا ارغند نے اہل خانہ سمیت اپنا وطن چھوڑ دیا ہے اور بیرون ملک منتقل ہوگئی ہیں۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بہشتا ارغند نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کی طرح میں نے بھی افغانستان طالبان کے خوف سے چھوڑا تاہم ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب میں اپنے وطن لوٹوں گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  طالبان نے صحافی کے نہ ملنے پر ایک رشتہ دار کو قتل اور دوسرے کو گولی مار دی 24 سالہ نیوز اینکر بہشتا ارغند نے کابل پر قبضے کے بعد طلوع نیوز پر طالبان رہنما مولوی عبدالحق حمد کا انٹرویو کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اس انٹرویو سے امید ہو چلی تھی کہ طالبان خاتون صحافیوں کو پردہ اسکرین پر آنے اور ملازمتیں کرنے کی آزادی دیں گے تاہم چند روز بعد ہی نجی ٹی وی کی خواتین صحافیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  طالبان نے خاتون نیوز اینکر کو کام کرنے سے روک دیا  ...

طالبان نے لوک فنکار کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا

کابل:  افغانستان کے صوبے بغلان میں مشہور لوک فنکار فواد اندرابی کو طالبان جنگجوؤں نے دو روز قبل ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے مطابق طالبان نے بغلان کے ضلع اندراب میں لوک گلوکار اور موسیقار فواد اندرابی کے سر پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ لوک فنکار کے بیٹے جواد اندرابی نے ’’اے پی‘‘ کو بتایا کہ طالبان پہلے ہمارے گھر آئے اور مکمل تلاشی لی۔ گھر میں اسلحہ نہیں آلات موسیقی تھے۔ اس کے بعد طالبان نے میرے والد کے ساتھ چائے پی اور پھر میرے بے گناہ اور معصوم والد کے سر میں گولی مار کر چلے گئے۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبان نے معروف کامیڈین کے قتل کا اعتراف کرلیا   جواد اندرابی نے مزید کہا کہ  وہ اپنے والد خون ناحق پر طالبان کی عدالت سے رجوع کریں گے اور مقامی طالبان کے ایک کونسل ممبر نے والد کے قاتل کو سزا دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ Taliban’s brutality continues in Andarab. Today they brutally killed folkloric singer, Fawad Andarabi who simply was brining joy to this valley and its people. As he s...

چین میں 7 سال کی عمر تک کے طلبا سے امتحانات لینے پر پابندی

بیجنگ:  چین نے اپنے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کا امتحان لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں نرسری سے اعلیٰ تعلیم تک اگلی جماعتوں میں جانے کے لیے امتحان پاس کرنا ضروری ہے تاہم اب تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات میں سخت مقابلے کے دباؤ کی وجہ سے کم سن بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ والدین بھی پریشر کا شکار رہتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے بچوں اور والدین کے ذہنی دباؤ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 سال کی عمر تک کے طلبا کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔ 7 سال کی عمر تک بچے بغیر امتحان دیئے اگلی جماعتوں میں جاتے رہیں گے۔ نئے تعلیمی نظام میں بچوں کو سمسٹرز امتحانات، ماہانہ ٹیسٹ جیسے سلسلوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سالانہ امتحانات پر زور دیا گیا ہے۔ The post چین میں 7 سال کی عمر تک کے طلبا سے امتحانات لینے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https:...

نیوزی لینڈ میں فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے سے خاتون ہلاک

ویلنگٹن:  فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے سے نیوزی لینڈ کی ایک خاتون دل کے عضلات میں سوزش کے باعث جان کی بازی کی ہار گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسین سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ خاتون نے فائزر کی کورونا ویکسین لگوائی تھی جس سے ممکنہ طور پر وہ مائیوکارڈیٹس یعنی دل کے عضلات میں سوزش کا شکار ہوئی تھیں۔ ویکسین سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کی ہلاکت ممکنہ طور پر دل کے عضلات میں سوزش کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم ایسا پرانے امراض کے باعث بھی ہوسکتا ہے۔ ادھر یورپین ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے دل کے عضلات کی سوزش کا مرض ہونے کا امکان انتہائی کم ہے تاہم ویکسین کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ برطانیہ میں 195 افراد میں فائزر ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عضلات میں سوزش کی شکایات سامنے آئی ہیں تاہم یہ 10 لاکھ میں صرف 5 افراد میں پائی گئیں اور ان میں بھی زیادہ تر معمولی نوعیت کی تھیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے عضلات میں سوزش کی علامات ویکسین لگانے کے بعد سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی ہے اور اگر ...

پیرو میں مسافر بردار کشتیوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

لیما، پیرو:  جنوبی امریکی ملک پیرو میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد ڈوب کر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں مسافر لاپتہ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے جنگلات امازون میں مذہبی تقریب مین شرکت کے بعد واپس آنے والی دوکشتیاں ہوالاگا دریا میں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں اور مسافر پانی میں ڈوب گئے۔ دونوں کشتیوں میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دریا سے 11 لاشیں نکالی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جب کہ درجن سے زائد مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا ہے کہ کشتی کی حالت پہلے ہی خراب تھی اور اس پر زائد مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ ہم ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے تھے۔ مسافروں میں 20 بچے بھی شامل تھے۔ The post پیرو میں مسافر بردار کشتیوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک، 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ytWhz9

امریکا ؛ 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا اندیشہ

ٹیکساس:  امریکا کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر میں مہلک وائرس کی خطرناک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے جس کے باعث آئندہ 3 ماہ کے دوران کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ کورونا وائرس ریسرچ کی ڈائرکٹر لارن اینسل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں تیزی یا کمی کا انحصار انسانی برتاؤ سے ہے۔ ہم ڈیلٹا ویرینٹ کو فوری طور پر ختم نہیں کرسکتے لیکن ہم اسے روک ضرور سکتے ہیں۔ اسی طرح یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر تک کورونا سے ایک لاکھ ماوات کا خدشہ ہے یعنی رواں برس کے اختتام تک کورونا سے امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔ اب تک یہ تعداد 6 لاکھ 32 ہزار ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ڈائریکٹر برائے کورونا وائرس لارن اینسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر عوامی مقامات پر شہری ماسک کا استعمال شروع کر دیں، میل جول میں فاصلہ رکھیں، بیماری کی صورت میں گھر میں رہیں اور ویکسین لگوائیں تو یہ تعداد کم ہو کر نصف ہو سکتی ہے۔   واضح رہے کہ امریک...

امیرِ طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی تصویر پہلی بار منظرعام پر

قندھار؎:  امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ایک تازہ تصویر منظر عام پر آئی ہے یہ تصویر قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی ہے۔   عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے افغانستان میں نامہ نگار حمید محمد شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر قندھار کی ایک لائبریری میں بیٹھے امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی ہے۔ الجزیرہ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق یہ تصویر ایک ہفتے قبل قندھار میں لی گئی تھی جہاں امیر طالبان حکومت سازی کے سلسلے میں مشاورت میں مصروف ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  ترجمان طالبان کا امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ سے متعلق بڑا انکشاف   تصویر میں امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ نہایت خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اور قریب ہی قہوہ کی پیالی بھی رکھی ہے۔ تصویر سے گمان ہوتا ہے کہ امیر طالبان اپنے رفقا کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے بارے میں کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ هذه صورة جديدة لزعيم حركة طالبان الشيخ #هيبة الله اخندزادة في احدى #مكتبات ولاية قندهار. لعلها الصورة الثا...

طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی

کابل:  افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ افغان نیوز ویب سائیٹ پجووک افغان نیوز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حمید محمد شاہ نامی صارف کی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل ہے۔ ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی تازہ ترین تصویر ہے، یہ تصویر گزشتہ ہفتے قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی ہے۔ Reportedly thi is The new face of Taliban leader Mullah Hibatullah https://t.co/P0AI331iUb — Pajhwok Afghan News (@pajhwok) August 30, 2021 واضح رہے کہ افغان طالبان نے 25 مئی 2016 کو ملا ہبت اللہ اخوندزادہ اپنا نیا امیر مقرر کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی تاہم اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی ذاتی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ کابل پر قبضے کے بعد طالبان رہنماؤں نے متعدد مرتبہ یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ جلد ہی منظر عام پر آئیں گے۔ The post طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو . ...

ترجمان طالبان کا امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ سے متعلق بڑا انکشاف

کابل:  طالبان کے افغانستان فتح کرنے کے باوجود ابھی تک امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ منظر عام پر نہیں آئے ہیں اس لیے مختلف افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں تاہم اب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ سے متعلق اہم معلومات میڈیا کو فراہم کردی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان کی کمان 2016 میں سنبھالی تھی جب ملا اختر محمد منصور امریکی ڈرون حملے میں ایران سے پاکستان داخل ہونے کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد امیر کے انتخاب کے لیے شدید اختلاف بھی ہوا تھا اور بانی طالبان ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب نے مبینہ طور پر خود کو امارت کے لیے سب موزوں قرار دیا تھا۔ کم عمر اور باتجربہ کار ہونے کی وجہ سے ملا یعقوب کو امیر منتخب نہیں کیا گیا تاہم اس اختلاف کو ختم کرنے کے لیے ایسے امیدوار کی تلاش تھی جو سب کے لیے قابل احترام اور قابل قبول ہو۔ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ سے بڑھ کوئی بھی ایسی شخصیت نہیں تھے جو اس معیار پرپوری اترتی ہو اور یہ بات انھوں نے 2016 سے تاحال طالبان کو متحد، منظم اور مضبوط تر بنا کر ثابت بھی ...

کورونا وبا سے قبل کے کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب

جدہ:  سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کورونا وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس حوالے سے موبائل ایپلی کیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر آسکے۔ ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کورونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ‘شعائر’ اور ‘ایتمارنا’ نامی موبائل ایپلی کیشنز متعارف کررکھی ہیں، ان میں عازمین کی شناخت اور سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے۔ The post کورونا وبا سے قبل کے ...

امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے افراد عام شہری نکلے

کابل:  کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد عام شہری نکلے جن میں 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کابل میں جس گاڑی کو امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا، اس میں سوار شخص کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد عام شہری تھے اور حملے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد مارے گئے۔ امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے شخص کے بھائی نے کہا کہ ہمارا داعش سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارا گھر تھا جہاں میرا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ اس کے علاوہ پڑوسیوں کا بھی کہنا ہے کہ حملے میں مارے گئے افراد عام شہری تھے جنہوں نے حملے کے بعد گاڑی میں آگ بجھانے کی کوشش بھی کی۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث عام شہری مارے گئے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اگر کوئی عام شہری ماراگیا ہے تو ہمیں بے حد افسوس ہے۔ The post امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے افراد عام شہری نکلے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3zyqAWA

کابل ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ

کابل:  حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کیے گئے جس کو امریکا کی جانب سے نصب کیے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ The post کابل ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3zsuKPG

امریکا کورونا وائرس کے ماخذ کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہے، چین

بیجنگ:  چین میں قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شین نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے ماخذ سے متعلق رپورٹ کے اجراء کو ’’ستم ظریفی‘‘ قرار دے دیا۔ گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں زِنگ ای شین کا کہنا تھا کہ پیشہ ور طبی ادارے کے بجائے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا وائرس کے ماخذ کی رپورٹ جاری کرنا اپنے آپ میں ایک ستم ظریفی ہے جس سے نمایاں طورپر ظاہر ہوسکتا ہے کہ کون وائرس کے ماخذ کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔ ’’وائرس کے ماخذ کی تلاش ایک سائنسی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مسئلہ نہیں،‘‘ انہوں نے کہا، ’’چینی حکومت ہمیشہ سائنسی طریقے سے وائرس کے ماخذ کی تلاش کی حمایت کرتی ہے لیکن اسے سیاسی بنانے کی مخالفت کرتی ہے۔‘‘ زنگ ای شین نے زور دیا کہ وائرس کے ماخذ کی تلاش کا کام ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے جس کی تحقیقات صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کے باہمی تعاون سے کی جانی چاہئیں۔ امید ہے امریکا یہ سمجھ جائے گا کہ وائرس انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے اور وائرس کے ماخذ کی تلاش کا کام سائنسی بنیادوں پر ہونا چاہیے، مختلف ممالک کے سائنسدانوں کے تعاون کی خوصلہ افزائی کی ج...

نیو ہیمپشائر میں پاکستان کے جشنِ آزادی کی تقریب

نیو ہیمپشائر:  امریکی شہر مانچسٹر نیو ہیمپشائر میں پاکستان کی جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا میں مقیم اووسیز پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا۔ امریکی نژاد پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیات سعید احمد، محمد مبین اور اعجاز احمد کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز عبداللہ اعجاز نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ عبدالقدیر سعید نے حاضرین کےلیے تلاوت کا انگریزی ترجمہ کیا۔ نازیہ افتخار نے کلام اقبال پیش کر کے شرکا کے دل موہ لیے۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی جبکہ خواتین سمیت بچے بھی قومی پرچم تھامے نظر آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے قیام پاکستان کے ساتھ ساتھ حصول پاکستان کےلیے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں شرکا کو آگہی دی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک رہ...

رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

نارتھ کراچی میں شادی نہ ہونے پر لڑکے نے نوجوان لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5 سمام شاپنگ سینٹر کے قریب ملزم ایاز نے گھر کے باہر موجود لڑکی 22 سالہ مصباح دختر عبدالصمد کو چھری کا وار کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم ایاز کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ زخمی لڑکی کو عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے اور وہ لڑکی کو پسند کرتا تھا، تاہم لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے ہونے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ The post رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kBAFfe

لوگوں حکومت کے خلاف اٹھو اور انقلاب لاؤ اب کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان

 کراچی:  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ ہمیں ایک غیر محفوظ قوم بنادیا، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ چین اس خطے کی طاقت ہے جسے اقوام متحدہ میں ویٹو پاور حاصل ہے، ہم نے چین کو پاکستان کے راستے سے تجارت کی دعوت دی، سی پیک شروع ہوا تو عالمی قوتوں کو برداشت نہیں ہوا کہ پاکستانی ترقی کی راہ پر جارہا ہے اور نواز شریف کی حکومت کو ختم کردیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نمائشی مخالفت کی، تم کہتے ہو اڈے نہیں دو گے، اڈے تم سے مانگے کس نے ہیں؟ وہ تو ہیں ہی ان کے پاس، موجودہ حکومت نے ت...

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ چوہدری فواد حسین نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی، ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی، یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے، پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں، سندھ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کا سرمایہ کہاں گیا؟ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر ”برادر خورد نہ باش‘‘ کا محاورہ صادق آتا ہے، شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے، شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے، عوام کے ذہنوں میں نعر...

راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی:  تھانہ روات پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں پولیس نے تھانہ روات کی حدود میں کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ابراہیم، عالیان اور محمد عدنان شامل ہیں، لڑکے کے والد کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میرے 13سالہ بیٹے کو 3 نوجوان لڑکوں نے گھر کےقریب زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا ہے، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے لہذا گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ The post راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jhXfdk

پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، مشیرقومی سلامتی

 اسلام آباد:  مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے۔ مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں دوٹوک اندازمیں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، ہم نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کرکام کیا مگراس کے بعد پاکستان پرمنفی ردعمل آیا، 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ معید یوسف نے کہا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا کہ وہ لڑائی نہ کرے؟ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پرطالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی۔ اب نتائج کا ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے جوکہ بلکل نہ مناسب ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اگر90 کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں۔ The post پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، مشیرقومی سلامتی appeared...

سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے، عملے کی ویکسین لازمی قرار

کراچی:  سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے جس کا نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔  ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔ The post سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے، عملے کی ویکسین لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mA8ZtB

کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 مزدور جاں بحق

کراچی:  کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 17 مزدور جاں بحق جب کہ فائر بریگیڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیا اور آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے مزید 4 دم توڑ چکے ہیں، فیکٹری میں دھویں کے باعث اندر جانا ممکن نہیں جب کہ 2 فائر فائٹرز بھی کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اسپتال انت...

کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور

 پشاور:  کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غورکیا جارہا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ کورکمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اورانتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لئے پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ صوبے بھرمیں یکساں طورپرہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ The post کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DlMAq2

قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

نورسلطان:  قازقستان کے فوجی اڈے پر پہ در پہ ہونے والے 10 خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ  10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ قازغستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینیئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ BREAKING: Massive explosion rocks military warehouse near Taraz, Kazakhstan pic.twitter.com/n3KBIeTZ0k — BNO News (@BNONews) August 26, 2021 دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قازغستان کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی ...

امریکا 20 سال بعد بھی نائن الیون حملے میں اسامہ کے ملوث ہونے کو ثابت نہیں کرسکا، طالبان

 واشنگٹن:  ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا کی افغانستان میں فوج کشی بلاجواز تھی اور آج 20 سال بعد بھی اسامہ بن لادن کے نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ داعش اور دیگر انتہا پسند جماعتوں کو امریکا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی سلامتی کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرا فریق بھی معاہدے کی پاسداری کرے۔ اس موقع پر ترجمان طالبان نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر فوج کشی کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اسامہ بن لادن کی نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا لیکن نہ تو اُس وقت اور نہ ہی آج 20 سال بعد بھی اس الزام کو درست ثابت کیا جا سکا ہے۔ امریکا اسامہ بن لادن کے نائن الیون میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  کابل ایئرپورٹ دھماکے میں 13 امریکی فوجی اور 28 طالبان سمیت ہلاکتیں 90 ہوگئیں   واضح رہے کہ 11 ستمبر 20...

لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

 لاہور:  گڑھی شاہو میں ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلوانے کے لیے بلوایا اور پھر رکشہ میں بٹھاکر گڑھی شاہو پہنچ گیا، ملزم نے رکشہ کو ناچ گھر گراؤنڈ کے قریب کھڑا کیا اور خاتون کو گراونڈ میں لے گیا جہاں پہلے سے ہی دو افراد موجود تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے گن پوائٹ پر خاتون سے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا جب کہ باقی دونوں افراد نے باری باری خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے روایتی کارروائی کا مظاہرہ کرتے مقدمہ درج کرلیا۔ The post لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DiRSmh

گڈانی کے سمندر میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق

حب:  گڈانی کے ایریا میں سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی، تاہم سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے، اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندر کی بلند  لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گر کر ڈوب گئے، بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی، تاہم چاروں افراد جانبر نہ ہوسکے۔ The post گڈانی کے سمندر میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WqxEpx

ججز، افسران اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار

 اسلام آباد:  عدالت نے گریڈ 22 کے افسران ، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ججز، 22 گریڈ کے افسران اور سول سرونٹس کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران ، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:   ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  قرعہ اندازی میں چیف جسٹس گلزار احمد کا پلاٹ نکل آیا واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ایف 14 ،ایف 15 کے مختلف کیٹگریز کے4700 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی تھی، جس میں چیف جس...

لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ  5 سال سے ایک شخص لاپتہ ہے اور ریاست کچھ نہیں کرسکی، لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔     سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتہ عمران خان کی والدہ کو مالی امداد دینے سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے انسانی ہمدردی کی تحت لاپتہ شخص کی والدہ کی امداد کا حکم دیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی ایسا قانون نہیں جس کے تحت اس طرح کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو امداد دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ لاپتہ شخص کی والدہ کو دینے کا حکم دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ریاست کیلئے ایک 75 سالہ عورت کی امداد کرنا کتنا مشکل ہے، حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر احساس پروگرام کر دیا ہے، احساس پروگرام کے تحت ہی بوڑھی عورت کی مدد کر دیں۔ جسٹس ع...

مظفرگڑھ میں 65 سالہ ملزم کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

مظفرگڑھ:  شہر سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور  اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔   The post مظفرگڑھ میں 65 سالہ ملزم کی 7 سالہ بچی سے زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2USrUEL

افغانستان میں دہشت گردوں کے گروہ دنیا میں امن کوسبوتاژکرسکتے ہیں، بلاول

 کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پردھماکوں میں غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین اوربچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پارکردی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا اورافغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔ The post افغانستان میں دہشت گردوں کے گروہ دنیا میں امن کوسبوتاژکرسکتے ہیں، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Dlon32

مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر  

 لاہور:  لاہور ہائی کورٹ میں مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کی گئی ہے جس میں آئی جی پنجاب، عائشہ اکرم اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ خود رکی رہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  خاتون کے پھٹے کپڑے فنگر پرنٹ لینے کیلئے بھجوادیئے گئے درخواست گزار نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا، اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے ...

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز

 اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوزکرگئی۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ روزملک بھرمیں 11 لاکھ ایک ہزار973 افراد کوویکسین لگائی گئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 5 کروڑ9 لاکھ 85 ہزار184 افراد کوویکسین لگائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ The post پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 5 کروڑسے تجاوز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zhrGpz

دنیا کوافغانستان کے لوگوں کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ وہاں انتشارہوگا، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کوافغانستان کے لوگوں کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ وہاں انتشارہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں خلا بہت خطرناک ہے، دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ وہاں انتشارہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے لیکن افغانستان میں استحکام کے لئے بڑی طاقتوں کا متحرک کردارانتہائی اہم ہے۔ Vaccum in Afghanistan is hugely dangerous,the world must not abandon people of Afghanistan otherwise there will be a chaos Pakistan is playing a responsible role but a vibrant role of major powers is extremely important to stabilise Afghanistan #Afghanistan https://t.co/YSOaOe8Bqr — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2021 The post دنیا کوافغانستان کے لوگوں کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہئے ورنہ وہاں انتشارہوگا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WusYPR

کابل بم دھماکے؛ کوئٹہ میں جمعہ کے روزسیکورٹی ہائی الرٹ

 کوئٹہ:  کابل بم دھماکوں کے بعد شہربھرمیں جمعہ کے روزسیکورٹی الرٹ کردی گئی۔ کابل بم دھماکوں کے بعد شہربھرمیں جمعہ کے روزسیکورٹی الرٹ کردی گئی۔ ایگل اسکواڈ سمیت فورسز کا شہر میں گشت کررہے ہیں۔ شہربھرکے داخلی خارجی راستوں کی نگرانی مزید ہائی الرٹ جب کہ نمازجمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی مزید فول پروف کردی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزکابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور140 زخمی ہوگئے تھے۔ The post کابل بم دھماکے؛ کوئٹہ میں جمعہ کے روزسیکورٹی ہائی الرٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sP52m7

کابل ایئرپورٹ کے باہر2 خودکش دھماکے، 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت  60 افراد ہلاک اور 140  زخمی ہوگئے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے (سی این این) کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ابتدائی گیٹ کے باہر ہوا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں افغان عوام ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جب کہ دوسرا دھماکا ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل کے باہر ہوا۔ We can confirm that the explosion at the Abbey Gate was the result of a complex attack that resulted in a number of US & civilian casualties. We can also confirm at least one other explosion at or near the Baron Hotel, a short distance from Abbey Gate. We will continue to update. — John Kirby (@PentagonPresSec) August 26, 2021 عرب میڈیا کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی۔ دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں 3 امریکی ف...

کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی صدر آبدیدہ، بدلہ لینے کا اعلان

واشنگٹن:  امریکی صدر جوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدرجوبائیڈن نے خطاب کیا، امریکی صدر نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حملہ آوروں کوہرگزمعاف نہیں کریں گے، ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گے، کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہمارے ہیروز ہیں، جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے اور ہم انہیں طاقت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلاکا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اس مشن کوہرحال میں مکمل کریں گے جب کہ وہاں موجودہمارے کمانڈر انخلا کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کے لیے اپنی جان دی، ہم دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے بلکہ اپنا مقصد حاصل کریں گے اور تمام امریکیوں اوراتحادیوں کاانخلامکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنےمقصد کے حصول کے لیے درکار ہ...

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی افغانستان میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات

 واشنگٹن:  افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی ’’سی آئی اے‘‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔  امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنس گزشتہ روز  افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر  سی آئی اے کی افغانستان میں ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات سے متعلق ایک اعلیٰ امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں   امریکا اور طالبان نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ دونوں جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی ملاقات کی تصدیق کی کوششیں کیں تاہم تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  افغانستان سے انخلا میں توسیع؛ امریکی صدر بڑی مشکل میں پھنس گئے ادھر امریکی صدر جوبائیڈن کے آج افغانستان سے انخلا کے عمل ک...

طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

کابل:  طالبان نے افغانستان میں کرنسی کی کمی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر مرکزی بینک کا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ پہلی ترجیح کے طور پر ملک کے قائم مقام وزیرِ تعلیم کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے حاجی محمد ادریس المعروف ملا عبدالقہار کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کردیا ہے۔ نئے سربراہ نے عملے کو فوری طور ملازمتوں پر واپسی کی ہدایت کی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے سربراہ بینک یا مالیات کا کتنا تجربہ رکھتے ہیں۔ طالبان کی جانب سے مرکزی بینک کے سربراہ کی تقرری ایسے وقت کی گئی ہے جب ملک میں زیادہ تر بینک بند ہیں اور اے ٹی ایم میں کیش ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرنسی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ Back to School in a New Afghanistan. pic.twitter.com/KwFKykzBIa — Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) August 23, 2021 دوسری جانب طالبان نے ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کردیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیم بھی طالبان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ نئے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرعی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے...