کابل: افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔
افغان نیوز ویب سائیٹ پجووک افغان نیوز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حمید محمد شاہ نامی صارف کی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل ہے۔ ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی تازہ ترین تصویر ہے، یہ تصویر گزشتہ ہفتے قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے 25 مئی 2016 کو ملا ہبت اللہ اخوندزادہ اپنا نیا امیر مقرر کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی تاہم اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی ذاتی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کابل پر قبضے کے بعد طالبان رہنماؤں نے متعدد مرتبہ یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ جلد ہی منظر عام پر آئیں گے۔
The post طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3DwgNmo