کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور رن وے پر کھڑے ہوکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی شکست دوسرے حملہ آوروں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم سبق ہے، امریکا کے افغانستان سے 20 برس بعد نکلنے پر پورے افغانستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ہماری فتح ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکا سمیت دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا
واضح رہے کہ 20 برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ خالی کردیا۔ پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔
The post امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے، ترجمان طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ysFsV3