لیما، پیرو: جنوبی امریکی ملک پیرو میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد ڈوب کر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں مسافر لاپتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے جنگلات امازون میں مذہبی تقریب مین شرکت کے بعد واپس آنے والی دوکشتیاں ہوالاگا دریا میں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں اور مسافر پانی میں ڈوب گئے۔ دونوں کشتیوں میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دریا سے 11 لاشیں نکالی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جب کہ درجن سے زائد مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا ہے کہ کشتی کی حالت پہلے ہی خراب تھی اور اس پر زائد مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ ہم ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے تھے۔ مسافروں میں 20 بچے بھی شامل تھے۔
The post پیرو میں مسافر بردار کشتیوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک، 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ytWhz9