Skip to main content

حکومت سازی کیلیے امیر طالبان کی سربراہی میں اجلاس، اہم اعلانات متوقع

قندھار: طالبان کے امیر ہبت اللہ اخوندزادہ کی سربراہی میں قندھار میں جاری حکومت سازی کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں نئی حکومت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔   

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار میں طالبان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری اجلاس تین دن بعد ختم ہوگیا۔ اجلاس کی سربراہی امیرِ طالبان ہبت اللہ اخوندزادہ نے کی جب کہ ملا عبدالغنی برادر سمیت اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ترجمان طالبان نے ٹوئٹر پر اجلاس کے اختتام پذیر ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ قندھار میں ہفتے کے روز شروع ہونے والا امارت اسلامیہ کی سپریم لیڈر کونسل کا تین روزہ اجلاس آج ختم ہوگیا جس میں سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں : بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا 

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ اجلاس کی سربراہی امیر ہبت اللہ اخوندزادہ نے کی اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں اداروں میں شفافیت، نظم وضبط کی پابندی اور بیت المال سے جڑے امور پر غور کیا گیا۔

ترجمان طالبان نے بتایا کہ اجلاس میں شہریوں کے تحفظ اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے پر زور دیا گیا جب کہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پنجشیرمیں طالبان اور مزاحمتی فورس میں گھمسان کی لڑائی، متعدد جنگجو ہلاک 

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امیر طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے اختتامی خطاب میں اسلامی حکومت کے قیام سے متعلق جامع ہدایات دیں اور موجود رہنماؤں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے بعد طالبان کے اہم رہنما قندھار سے کابل کے لیے روانہ ہوگئے۔ امید ظاہر کی جاری ہے کہ جلد نئی حکومت کے خدو خال اور عہدوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا کے انخلا کے بعد اسلامی حکومت کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکا کا انخلا اور حکومت سازی کے لیے مشاورت اجلاس آج ختم ہوگیا۔

The post حکومت سازی کیلیے امیر طالبان کی سربراہی میں اجلاس، اہم اعلانات متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3kINzYI

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...