واشنگٹن: امریکا کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا، پنٹاگون نے اس کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بیس برس بعد امریکا نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکا نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج رات گئے کابل ایئرپورٹ بھی خالی کردیا۔
پنٹاگون نے کابل ایئرپورٹ خالی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔
پیرکے روز امریکی افواج کے مرکزی کمانڈر، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ ایک جانب تو افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوچکا ہے اور دوم تمام امریکی شہریوں کو بھی وطن واپس لایا جارہا ہے۔
ایئرپورٹ خالی ہونے کے بعد طالبان کے مکمل زیر انتظام آچکا ہے اس خوشی میں طالبان نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جنرل کینتھ کے مطابق آخری طیارہ ایسٹ کوسٹ وقت کے مطابق تین بج کر انتیس منٹ پر پرواز کرگیا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر کے ساڑھے بارہ بجے تھا۔
سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل کینتھ نے کہا کہ آخری پانچ پروازوں میں کسی امریکی شہری کو نہیں لایا جاسکا۔

The post امریکہ نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3DtUIVx