Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2020

مودی سرکار کی انتقامی کارروائیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل دفاتر بند کرنے پر مجبور

نئی دہلی:  مودی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے تمام آپریشن بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ سامنے لانے پر موجودہ حکومت کی جانب سے ہمارے خلاف منظم انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اپنے دفاتر بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ روس کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کو اپنے آپریشن بند کرنے پڑے ہیں۔ روس میں بھی آزادی اظہار پر پابندی، مخالفین پر دباؤ اور اقلیتوں پر مظالم کا معاملہ اُٹھانے پر روسی حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا سامنا رہا تھا اور اب بھارت میں صورت حال اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے۔ بھارت دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں ایمنسٹی کو اس طرح اپنی سرگرمیاں بند کرنی پڑیں ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکوم...

ٹرمپ کی بات پر جو بائیڈن کا ’ان شاءاللہ‘ کہنے کے سوشل میڈیا پر چرچے

 واشنگٹن:  امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں اور اس وقت انتخابی مہم زوروں پر ہے، صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان مباحثے میں جہاں ایک دوسرے پر رکیک حملے کیے وہیں جو بائیڈن نے لفظ ’ان شاءاللہ‘ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدارتی امیدوار موجودہ صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ڈیموکریٹک کے امیدوار جوبائیڈن نے عربی لفظ ان شاء اللہ ادا کیا جس کے معنی ہوتے ہیں اگر اللہ نے چاہا۔ Okay, for those of you wondering – did Joe Biden really drop an “inshallah” with the appropriate sarcastic usage? Yes, he did. I confirmed with his campaign – that is indeed what the man said. https://t.co/MqseBsl2Ck — Asma Khalid (@asmamk) September 30, 2020 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ اگر مگر سے کام لیتے ہوئے مبہم جواب دینے لگے کہ ’آپ یہ دیکھیں گے‘‘ بار بار جواب دینے کے بجائے ٹرمپ یہی کہتے رہے تو ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی

کراچی:  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1886 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 258روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر95850روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے  1200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی ہے۔ The post عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GqZwC8

بلوچستان؛ كورونا كیسز میں اضافے كا سلسلہ بدستور برقرار

 کوئٹہ:  بلوچستان میں كورونا كیسز میں اضافے كا سلسلہ بدستور برقرار ہے اور صوبے کے 6 اضلاع سے 80 نئے كیسز سامنے آئے ہیں۔ محكمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ كے مطابق صوبے میں 1617 افراد كے كورونا ٹیسٹ كیے گئے اور ان ٹیسٹ كے نتیجے میں صوبے كے 6 اضلاع سے 80 نئے كیسز سامنے آئے جس كے بعد صوبے میں اب تک كورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں كی مجموعی تعداد 15 ہزار257 ہوگئی۔ رپورٹ كے مطابق 24 گھنٹوں كے دوران كورونا میں مبتلا  178 مریض صحت یاب ہوگئے جن كی تعداد 13 ہزار778ہوگئی، كورونا كے ایكٹو مریضوں كی تعداد 1334 جب کہ اس مہلک وائرس كے باعث انتقال كرجانے والے افراد كی تعداد 145 ہے۔ محكمہ صحت كی رپورٹ كے مطابق صوبے كے تعلیمی اداروں میں اب تک 6114 افراد كے كورونا ٹیسٹ كیے گئے جن میں  سے 541 افراد میں كورونا وائرس كی تصدیق ہوگئی ہے۔ The post بلوچستان؛ كورونا كیسز میں اضافے كا سلسلہ بدستور برقرار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30mvTJc

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی بطور نیول چیف 6 اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔ واضح رہے کہ وائس ایڈ مرل محمد ا...

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوگنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور پر قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی سستی اشیا دستیاب نہیں۔ نئی قیمتوں کے تحت  گھی 33 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹوتھ برش 14 سے لیکر 35 روپے مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ یہ خبر پڑھیں :  آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پر سوپ سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی کردی گئی ہیں، ٹوٹھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے لیکر 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ مہنگی ہونے والی دیگر اشیا میں کاجو 200 گرام 24 سے لیکر 47 روپے، ریڈ چیلی پاؤڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ اور شوینگ کریم 20 روپے تک مہنگی کردی گئی۔ واضح رہے کہ چھ روز قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹور پر مختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جس سے فی کلو قیمت...

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

 لاہور:  اوگرہ نے ایل پی جی اور گھریلو و کمرش سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرہ نے ایل پی جی 3روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر34روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت130 روپے بڑھا دی ہے۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 2456روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔ نئی قیمتیں جاری ہونے کے بعد اب  ایل پی جی117روپے فی کلوکی بجائے 120روپے فی کلو ہوجائے گی۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت1382روپے سے بڑھ کر 1416روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5319 روپے سے بڑھ کر  5449 روپے ہوجائے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  عوام سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کیلیے بھی تیار رہیں گیس کی پیداواری قیمت60460کی جگہ62915روپے  ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں 358ڈالر سے بڑھ کر379ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریباً420,000 مقامی پیدوار اورتقریباً 260,000 میٹرک ٹن ایل پی جی برآمد ہوئی۔ The post اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n66n4r

حکومت سندھ کا دو اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی:  حکومت سندھ نے شاہ عبد لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر دو اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ نے شاہ عبد لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر دو اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی تاہم لازمی سروس کے اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔ The post حکومت سندھ کا دو اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cJc6IG

گالیاں دینے والے طوطوں کو پارک سے بیدخل کردیا گیا

لندن:  برطانیہ کے ایک فیملی سفاری پارک سے گزشتہ دنوں پانچ سرمئی افریقی طوطوں کو نکال باہر کیا گیا کیونکہ وہ نہ صرف بہت گالیاں بکنے لگے تھے بلکہ گالیاں دینے کے بعد زور زور سے ہنستے بھی تھے۔ خبروں کے مطابق، یہ افریقی طوطے 15 اگست کے روز اس فیملی سفاری پارک میں لائے گئے لیکن قرنطینہ/ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ پارک عام لوگوں کےلیے بند تھا، لہذا پارک کے ملازمین نے انہیں ایک کمرے میں دیگر پرندوں کے ساتھ رکھ دیا۔ ملازمین جانتے تھے کہ یہ افریقی طوطے انسانی آوازوں کی نقل کرنا بہت جلد سیکھ جاتے ہیں، اس لیے اپنی فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طوطوں کے سامنے گالیاں بکتے اور پھر زور زور سے ہنستے۔ ان کی دیکھا دیکھی طوطے بھی ایسا ہی کرنے لگے اور یوں سفاری پارک کے ملازمین کو ایک نئی تفریح مل گئی۔ چند دنوں میں یہ طوطے بڑی روانی کے ساتھ خود ہی گالیاں دینے لگے۔ خاص کر جیسے ہی کوئی انسان ان کے سامنے آتا، ان کی چونچ سے گالیوں بھری آوازیں اور پھر قہقہے بلند ہونے لگتے۔ گزشتہ ہفتے یہ سفاری پارک محدود طور پر شہریوں کےلیے کھول دیا گیا تاہم ابھی تک یہاں بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ تفریح کی غرض سے آنے وال...

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب

 کراچی:  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر تنقید کرنے پر مشکل میں پڑگئے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم کو وزیراعظم اوروفاقی وزراء کوشرم دلانا مہنگا پڑگیا۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں اپنے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے ناراض ہوگئی۔ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفی دے دیں۔ پارٹی قیادت فردوس شمیم سے وزیراعظم اور عمر ایوب کے بارے میں گیس معاملے پر دیئے گئے بیان پر ناراض ہے۔ سندھ میں گیس بحران پرایس ایس جی سی آفس کے باہر فردوس شمیم اپنی ہی وفاقی حکومت پر برس پڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:  گیس بحران پرفردوس شمیم نقوی نے وزیر اعظم کو شرم وحیا یاد دلادی فردوس شمیم نقوی نے عہدہ بچانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی۔ انہوں نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطہ کرکے اپنے حق میں اور معافی کے لئے خط لکھنے کی درخواست کردی۔ فردوس شمیم کے حامی ایم پی ایز نے انہیں حمایت کا یقین دلادیا جبکہ مخالفین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کے بیان نے...

نوازشریف نے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا

 اسلام آباد:  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے وارنٹس کی تعمیل کے لیے دوبارہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گیا تاہم  ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی قونصل اتاشی کے ذریعے پھر تعمیل نہ ہو سکی، قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری وقاراحمد کے فون کرنے اور درخواست پر دوبارہ وارنٹس لے کر گئے لیکن کسی نے وارنٹ وصول نہیں کیے، ذاتی حیثیت میں پہلی بار جانے پر بھی اتاشی سے کسی نے وارنٹس وصول نہیں کئے تھے۔ واضح رہے کہ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف ...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جب کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30mguZc

غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ (ن) لیگ کے سابق پارلیمانی سیکرٹری گرفتار

 راولپنڈی:  مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ریاض کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق پارلیمانی سیکرٹری اورسابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو 10 سال قید اور 4 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے سزا سناتے ہی نیب راولپنڈی نے چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم نے گرفتاری میں مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے چوہدری ریاض کو حراست میں لے لیا، اور عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ چوہدری ریاض گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رہے ہیں، ان کے خلاف نیب راولپنڈی نے 2005 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔   The post غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ (ن) لیگ کے سابق پارلیمانی سیکرٹری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mZzMxv

جب تک نیب ہے اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی

 راولپنڈی:  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ساری سیاسی انجینئرنگ ہے اور جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا، یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے نیب نے ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا، آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ 6 سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری تعیناتیاں غلط ہے بس ایک تعیناتی ٹھیک ہے وہ چیئرمین نیب کی تعیناتی ہے، ہمارے دور حکومت میں چیئرمین نیب کے علاوہ اگر تمام تعیناتیاں غلط ہوئی ہیں تو سب تعیناتیوں پر کیس بنا کر یہ تماشا بند کریں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا مقصد صرف سیاستدانوں اور وزراء کو بے عزت کرنا ہے، جو سرکاری افسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے، ملک میں جمہوریت کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے، آج ملک میں جمہوریت پسپا ہو رہی ہے اور یہ خوفناک بات ہے، کسی ملک نے ج...

انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران ہی کرپشن میں ملوث

لاہور:  کرپشن کے سدباب کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران و اہلکار ہی کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران و اہلکار ہی کرپشن میں ملوث نکلے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے 12 افسران و اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جن افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا ان میں سب انجینئر، سٹینوگرافرز، کلرکوں سمیت پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، تمام افراد کے خلاف ایف ائی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں، ملازمتوں سے فارغ اورمحکمانہ سزائیں پانے والوں میں ایک کا تعلق اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹر جب کہ دیگر کا ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  سے ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کےلئے اینٹی کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے جس کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا وہ سزا سے نہیں بچے گا، پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی کو بھی کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائی...

بھارت مقبوضہ کشمیر کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے،  بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،  ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ وزیرخارجہ  نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظرِعام  پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا. دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا. یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں اور انہوں نے حیلوں بہانوں سے  غیر قانونی سرگرمیوں کے انسدادی ایکٹ 2019  کی آڑ میں...

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس جاری

 اسلام آباد:  عدالت نے بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چوہدری حسیب چوہدری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے، ہندو فیملی بھارت گئی ’را‘ نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا، اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر پاکستان نے پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے، اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ہدایت کی جائے،   11 ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارت خانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں اور را نے بھارت جانے والی فیملی کو جودھ پور میں رہائش ف...

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ جاری

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس  کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ  ہورہا ہے۔ ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 32 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد16594تک جاپہنچی یے جن میں سے 15870مریض صحت یاب جبکہ  181 مریض وفات پاچکے ہیں۔ رہورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے فعال  کیسز کی تعداد481 ہیں۔ The post اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l25QP8

منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا

لاہور:  منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے  جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کیا گیا ہے، علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں ایف آئی اے کے مطابق علی ترین نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور  اپنے جواب میں والد جہانگیر ترین کی طبعیت ناسازی کا بتایا تھا۔   The post منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kX58Tt

بابری مسجد شہادت کیس؛ ایل کے ایڈوانی سمیت تمام ملزمان بری

لکھنؤ:  بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہید کرنے کے مقدمے میں نامزد تمام 32 ملزمان کو بری کردیا۔ لکھنئو کی خصوصی عدالت میں 28 سال سے جاری مقدمے میں 1992 میں شہید ہونے والی بابری مسجد کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔ خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ مسجد کو کسی منصوبہ بندی کے تحت شہید نہیں کیا گیا اور نہ ہی مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف ثبوت فراہم کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک انٹیلی جینس رپورٹ میں پہلے ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ 6 دسمبر کو غیر معمولی حالات پیش آسکتے ہیں تاہم اس رپورٹ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو  انہدام کے بعد ایودھیا کی انتظامیہ نے دو مقدمات درج کیے تھے۔ جس میں سے ایک مقدمہ مسجدہ پر حملہ کرنے اور دوسرا اس کارروائی کی سازش کرنے والوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کے مقدمے میں میں بی جے پی کی مرکزی رہنما ایل کے ایڈوانی، منوہر جوشی ، اوما بھارتی، سادھوی رتھمبرا اور وش...

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

کلیولینڈ:  انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ہی صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ امیدوار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ کہہ دیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ٹیلی وژن مباحثے میں دونوں امیدواروں کی لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب جو بائیڈن نے چین کے ساتھ ٹرمپ کے تجارتی معاہدے پر تنقید شروع کی۔ اس موقعے پر ٹرمپ نے  بائیڈن کی بات کاٹ کر سابق نائب صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر چین سے غیر قانونی طور پر کروڑو ڈالر منافع حاصل کرنے کے الزامات دہرانا شروع کردیے۔ مباحثے کے میزبان نے ٹرمپ کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ باز نہ آئے۔ ٹرمپ کی جانب سے بار بار بات کاٹنے اور الزامات کی بوچھار پر جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں کہہ دیا کہ ’’اس مسخرے سے بات کرنا مشکل ہے، معذرت چاہتا ہوں اس شخص سے‘‘۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس نومبر میں ہونے جارہے ہیں۔ ہر چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل امیدواروں کے مابین ٹیلی وژن پرمباحثے کا انعقاد دہائیوں سے امریکی انتخابات کی روایت کا مستقل حصہ ہے۔ منگل کو کلیولینڈ سے امریکا کے ٹیلی وژن مباحثوں کا...

سائبر لٹیروں سے مالیاتی شعبے کے تحفظ کیلیے سیکیورٹی سسٹم تیار

 کراچی:  پاکستان کے مالیاتی شعبے اور کیپٹل مارکیٹ کو سائبر لٹیروں سے محفوظ بنانے کے لیے ملکی سطح پر سائبر سکیورٹی سسٹم تیار کرلیا گیا ہے جو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ زرمبادلہ کی بچت کا بھی ذریعہ بنے گا۔ پاکستان کے مالیاتی ادارے اور بڑی کمپنیاں سائبر لٹیروں کی زد پر ہیں۔ سائبر لٹیرے کسی بھی وقت نیٹ ورک میں نقب لگاکر مالیاتی اداروں کو کنگال کر سکتے ہیں۔ اس خطرے کی روک تھام کے لیے مالیاتی ادارے غیر ملکی سافٹ ویئرز اور سلوشنز استعمال کرتے ہیں جو مہنگے ہونے کے ساتھ زرمبادلہ کے خرچ کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔ ان مشکلات کو اب ملکی سطح پر نیشنل سائبر سیکیورٹی سسٹم بناکر دور کردیا گیا ہے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی کے اشتراک سے ملک کا پہلا سائبر سیکیورٹی نظام تیار کیا ہے جو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو سائبر خدشات سے تحفظ فراہم کرے گا۔ سسٹم کی تعارفی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں ترکی کے قونصل جنرل تولغا اجک، اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان، این سی سی پی...

سندھ حکومت کی جانوروں کیلیے مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری

 کراچی:  محکمہ لائیو اسٹاک نے جانوروں کے لیے ساڑھے 22 کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری کر لی۔ سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے تحفظ کے لیے ساڑھے بائیس کروڑ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مچھر دانیوں کی خریداری سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی خوراک، ادویات، ویکسین، مچھر دانیاں اور جانوروں کے چارے کے لیے ساٹھ کروڑ روپے سے زائد درکار ہیں، ارسال کردہ سمری کے مطابق جس میں سے ساڑھے بائیس کروڑ روپے کی پچیس ہزار مچھر دانیاں، تین ہزار پولٹری فیڈ کے بیگز، چالیس لاکھ ویکسین کے ڈوز، چالیس لاکھ جانوروں کے لیے ادویات اور دیگر اشیاشامل ہیں۔ The post سندھ حکومت کی جانوروں کیلیے مچھر دانیاں خریدنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GjmgUn

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

راولپنڈٰی:  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی نے کل طلب کر لیا. نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا ہے. نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے . تفصیلات کے مطابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ The post نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GjHOQV

 جائیداد کے جھگڑے پرباپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار     

پولیس نے حقیقی والد کو قتل کرنے والے دو ناخلف بیٹوں کو  ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں دو حقیقی بیٹے محمد اخلاق اور  محمد عابد جبکہ ساتھی ملزم جاوید احمد شامل ہے۔ ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل کی برآمدگی و دیگر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نکڑالی گاؤں میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے حقیقی والد محمد ریاست پر کلہاڑی اور ڈونڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کیا تھا۔ The post  جائیداد کے جھگڑے پرباپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار      appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30k2yit

گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار

 پشاور یونیورسٹی کے  گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں  کرنے والے شخص  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی شکایات پر کیمپس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم طالبات کیساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملزم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہے جس میں اسے گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکات اور  چھیڑ خانی کرتے دکھایا گیا ہے۔ The post گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33dECz8

پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں جعلی نوٹ چلانے والا گروہ گرفتار

 کراچی:  فیروزآباد پولیس نے انٹیلی جینس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی استعمال کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے  3 رکنی  گروہ کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ گرفتارملزمان کاایک منظم گروہ ہے جن کا سرغنہ اسماعیل اوراس کے2  ساتھی میرنوازعرف مہنازاورمحمد اویس شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان پشاور سے بذریعہ کورئیرجعلی نوٹوں کا پارسل منگواتے تھے اورشہر کے مختلف علاقوں سے کوریئر سے پارسل وصول کرتے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ اسماعیل جس کا تعلق کوہاٹ سے ہے متعدد مرتبہ پارسل منگواچکا ہے، ملزمان جعلی کرنسی کو کراچی کے مختلف پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں چلاتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی میں ہزار روپے والا نوٹ استعمال کیا جاتا تھاملزم اسماعیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میں ایک لاکھ والا جعلی نوٹوں کا پیکٹ 30 ہزار میں فروخت کرتا تھا، ساجد سدو زئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ پشاور سے جعلی کرنسی پورے پاکست...

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید

 راولپنڈی:  بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بروہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گاؤں بروہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گاؤں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لا...

موٹروے زیادتی کیس؛ متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر رضامند

 لاہور:  موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر راضی ہوگئی ہیں۔ موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کیا جس کے بعد خاتون کا ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون لیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کے 161 کے ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ منسلک ہوگا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  موٹروے زیادتی کیس؛ ملزم شفقت کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی اور دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ دوسری جانب 20 روز بعد بھی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے اور بھکاری یا مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔ پس منظر؛ گجر پورہ کے علاقے میں موٹروے پرانسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا۔ گوجرانوالہ کی رہائشی ثنا نامی خاتون اپن...

چین نے ایک ساتھ 5 جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

بیجنگ:  چین نے  اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی  میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے  کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ چین  میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔ The post چین نے ایک ساتھ 5 جنگی مشقوں کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/36nfB6q

طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی

 لاہور:  مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نےاپنی رپورٹ راناثناء اللہ کو جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری تنظيم سازی کےسلسلے ميں عائشہ رجب علی کے گھر نہيں گئے تھے۔ طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر گئے تھے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظيم سازی کاجھوٹ بولا۔طلال چوہدری کاجھگڑا عائشہ رجب علی  ہی سے تھا۔ طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔ The post طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdXZhc

افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عبداللہ عبداللہ

 اسلام آباد:  افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی طرف سے گرمجوشی اور دوستی کاپیغام لایا ہوں، دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نئے مذاکراتی دور کا آغاز کرنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہوں۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، ہم نے آگے بڑھ کر تجارت، کاروبار اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے، دونوں ممالک کو ایک ہی وقت میں کورونا، معیشت، دہشت گردی اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیئرمین مفاہمتی کونسل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہم ساتھ بیٹھ کر نتیجہ خیز مذاکرات سے ترقی کی طرف بڑھیں، افغان عمل میں ...

چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی:  کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر کار پر الٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین، 2مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کار کے اوپرالٹ گیا جس کے باعث کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے قریب کمالیہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ The post چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jc6Dgd

نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ:  اکبر پورہ  کے کیمپ کورونہ میں پرانے مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔،وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین بھی پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔ حادثے میں  ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم ،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاں بحق جبکہ، قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی ہو گیا ہے۔ The post نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdUqHQ

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی

 اسلام آباد:  ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اورپاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ The post بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EHV3ud

گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن

 کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ  بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کے الیکڑک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگیا ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلے 15 روز کیلے بند تھی۔ گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔ فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں۔ ان  فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ  ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے لاین پیک کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سوئی گیس سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔  وفاقی حکومت کی ہدایت پرگیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔ The post گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن appeared first on ایکس...

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

 لاہور:  منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، سماعت کے دوران وکیل امجد پرویز کی جگہ شہباز شریف نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، ہمارے والد کے اثاثے ہماری جلا وطنی میں تقسیم ہوئے، جب میں پاکستان آیا تو اپنے اثاثے بچوں میں تقسیم کردیے، میرے آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے مجھ پر الزام ہے کہ میرے بچوں کے پیسے بڑھے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گنے کی قیمت 180 ہوگی، میں نے پنجاب میں کاشتکار کو نقصان نہیں پہنچایا، 2017 میں حکومت پنجاب مجھے چیف سیکرٹری کے زریعے سمری بھیجتی ہے، مجھے کہا گیا کہ چینی کو اب ایکسپورٹ کرسکتے ہیں اور حکومت 15 روپے چینی پر سبسڈی دے تاہم میں نے کہا ایک دھیلا بھی نہیں دوں گا، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بدترین انتقام ہے تاہم اس کا مقابلہ کریں گے۔ سیکیورٹی انتظامات؛ شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز...

’’میں نے تم کو اسی لیے پڑھایا ہے۔۔۔‘‘

صبا نے عمدہ نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا، اس کے بعد ماسٹرز میں داخلہ لیا اور اَن تھک محنت سے یہ بھی امتیازی نمبروں سے مکمل کر لیا اب وہ من ہی من میں بہت خوش تھی کہ اب جلد ہی کوئی اچھی سی جاب کر لے گی اور اپنے اچھے پہننے اوڑھنے کی خواہش کو بلا تامل پورا کر سکے گی، مگر ایک دن اپنی امی کے صاف انکار کرنے پر وہ کافی پریشان ہوگئی اور قدرے برہمی سے بولی کہ ’’کیا آپ نے مجھے اس لیے اتنا پڑھایا تھا کہ بس میری شادی کر دیں اور میں بچے پالنے والی اور گھر سنبھالنے والی ’آیا‘ یا ’ماسی‘ بن کر رہ جاؤں۔۔۔؟‘‘ ماں نے اس کو ایک نظر دیکھا اور پھر اطمینان سے جواب دیا ’’ہاں بالکل، میں نے تم کو اسی لیے پڑھایا ہے۔۔۔!‘‘ صبا نے اس غیر متوقع جواب پر چونک کر ماں کو دیکھا اور حیرانی سے بولی ’’یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں، یعنی آپ چاہتی ہیں کہ میں سارا پڑھا لکھا ڈبو دوں، کچھ فائدہ نہ اٹھاؤں؟‘‘ ’’یہ میں نے کب کہا کہ کچھ فائدہ نہ اٹھاؤ، میں یہ سمجھتی ہوں کہ لڑکوں کی پڑھائی ان کے مالی مستقبل کی ضرورت ہے، کیوں کہ بنیادی طور پر ان کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی معاشی ضرورتیں پوری کرنی ہیں، جب کہ لڑکیوں کو یہ تعلیم آئندہ...

حجاب فقط خود کو ڈھانپنے کا نام نہیں!

’حجاب‘ ہمارے مذہب کا عطا کردہ ایک معیار عزت و عظمت ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ ایک عورت کا فخر بھی ہے اور وقار بھی۔۔۔ یہ ایک مسلمان عورت کی پہچان اور اس کے مضبوطی کردار کی علامت بھی ہے۔ جب ہم ایک خاتون کے حجاب کی بات کر تے ہیں،کہ یہ ایک عورت کے تحفظ اور حفاظت کا ذریعہ ہے، تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو صرف ڈیڑھ گز کے کپڑے تک محدود نہ کریں، بلکہ یہ ’حجاب‘ ہماری روزمرہ گفتگو  کا مظہر بھی ہو اور ہمارے ہر عمل کا ایک خاکہ بھی۔۔۔ یہ معاشرے میں ایک خاتون کی حدود کے تعین کے ساتھ اسے یہ بھی شعور دیتا ہے کہ کس طرح وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہے، وہ کن جگہوں پر، کس طرح اپنا کردار بہ حسن وخوبی نبھا سکتی ہے۔ سماج میں کون سی راہ اس کے لیے پروقار اور اس کے شایان شان ہے اور کون سا راستہ اس کے لیے بہتر نہیں، اور سماج کی کس اچھائی اور برائی کو وہ اپنے کردار سے بھی کافی حد تک روک سکتی ہے۔ اس کا عمل صرف اس کی ذات تک محدود نہیں رہتا، بلکہ وہ آگے منتقل ہوتا چلا جاتا ہے۔ باحجاب عورت دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہوتی ہے، اس کے خیالات، سوچ، اس کی زبان سے نکلے الفاظ، اس کے افعال اس ک...

ملک میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:  ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 395 ، پنجاب میں99 ہزار 292 خیبرپختونخوا 37 ہزار 727 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 532، بلوچستان میں 15 ہزار 177 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 663 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 730 تعداد ہوگئی۔ کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ...

سی اے اے اسکول کی غفلت، 150 طلبا کو ترقی نہ مل سکی

 کراچی:  سول ایوی ایشن اسکول انتظامیہ کی بدترین انتظامی غفلت،امتحانی فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے150طلبا پروموٹ نہ ہوسکے جب کہ گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیو الے اسکول کا ایک بھی طالبعلم کامیاب نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق امتحانی فارم جمع نہ کروانے پر سی اے اے اسکول کے طلبا پروموٹ نہ ہوسکے،ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اسکول نمبر2کے سینئرٹیچرایوب چانڈیو کی جانب سے بدترین غفلت کی وجہ سے 150طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پرلگ گیا اورسال 2020 میں سول ایوی ایشن اسکول کا ایک بھی طالب علم امتحانی عمل میں شریک نہ ہوسکا۔ کراچی بورڈ نے تمام اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے تاہم سول ایوی ایشن کے اسکول نمبر 2 کے طلباایڈمٹ کارڈ سے محروم رہے۔ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے اور امتحانی فارم جمع کرانے کی ذمے داری ٹیچر ایوب چانڈیو کی تھی،بچوں کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر بھی اسکول ایڈمنسٹریٹر خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے،گزشتہ سال میڑک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسکول کا ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق سینئر اسکول ٹیچرایوب چانڈیو نے بچوں کے والدین سے لاکھوں ر...

پروموٹ پالیسی کے تحت انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج جاری

 کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات 2020  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25297 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.91 فیصد رہا، میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا اور سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ و طالبات کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2020 کے امتحانات میں 1631 امیدوار اے ون گریڈ، 3534 اے گریڈ، 4309 بی گریڈ، 4165 سی گریڈ، 7624 ڈی گریڈ، 3965 ای گریڈ جبکہ 69 امیدوا...

کراچی میں نمازی نے حملہ کر کے پیش امام کو زخمی کر دیا

 کراچی:  شاہ فیصل میں نمازی نے مسجد کے پیش امام پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے پیش امام زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تقریبا 6 بج کر 45 منٹ پر شاہ فیصل کالونی نمبر ایک ریتا پلاٹ جامع مسجد طیبہ میں خواتین و مرد مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد سنتیں پڑھ رہے تھے کہ اچانک ایک نمازی نے مسجد کے خطیب و پیش امام مولانا عبد الصمد خان ولد یعقوب خان پر شیو بنانے والے تیز دھار بلیڈ سے حملہ کر دیا۔ ملزم کے وار سے پیش امام کی گردن پر کٹ لگا اسی دوران مسجد میں موجود نمازیوں نے حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ، مسجد میں موجود خواتین نمازیوں نے بھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس کی بھاری نفری مسجد طیبہ پہنچ گئی اور حکمت عملی کے تحت کافی دیر کی جدوجہد کے بعد ملزم کو نمازیوں کے چنگل سے آزاد کرا کر تھانے منتقل کر دیا ، نمازیوں کی تشدد سے ملزم لہولہان ہوگیا تھا۔ْ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزم نے اپنا نام 52 سالہ توقیر قریشی ولد راغب قریشی بتایا اور اپنا شناختی کارڈ اور سروس کارڈ بھی پولیس کے حوالے کر دی...

سندھ سیکریٹریٹ کمپلیسک کی تعمیر 4 سال سے التوا کا شکار

 کراچی:  حکومت سندھ کے تمام محکموں اور ذیلی اداروں کے دفاتر اور پارکنگ کے قیام کے لیے شروع کردہ میگا منصوبہ سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس انتظامی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے باعث گزشتہ 4 سال سے التوا کا شکار ہے۔ ایک طرف منصوبے کی لاگت بڑھتی جارہی ہے تو دوسری جانب حکومت سندھ کے جانب سے پرائیویٹ عمارتوں میں قائم دفاتر پر ہر ماہ کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں جاری ہیں، منصوبے کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے دائیں اور بائیں طرف سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس 7 اور 8 کے نام سے دو سیکریٹریٹ تعمیر ہونے ہیں جو مجموعی طور پر 10عمارتوں پر مشتمل ہونگے۔ ان میں دو عمارتیں 15، 15 فلور پر مبنی ہونگی جبکہ بقیہ 8 عمارتیں گراؤنڈ پلس 5 فلور کی بنیں گی، مجموعی طور پرسندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس منصوبے کی ابتدائی لاگت 9 ارب 40 کروڑ روپے تھی جو ہر سال بڑھتی جارہی ہے، سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس کے منصوبے میں ایک ہزار سے زائد کاروں کے لیے پارکنگ کی تعمیر اور دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ مذکورہ منصوبے کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نے 5 اپریل 2012 کو دی تھی جبکہ نومبر 2012 میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی منظو...

شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں، فضل الرحمن

 مظفر آباد /  اسلام آباد /  پشاور:  جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے، نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں۔ مولانا نے کہا کہ ملک میں اسلامی عدالت کے قیام کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے متوازی عدالت بنائی جا رہی ہے، مجھے بتائیں کہ نیب کورٹ کیا متوازی عدالت نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران احتساب کی آڑ میں اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔ The post شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام ...

امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا، نیویارک ٹائمز

 واشنگٹن:  معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ ارب پتی ہونے کے باوجود انھوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ 2016 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد صرف 750 ڈالر ٹیکس دیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار میں خسارے کو ٹیکس نہ دینے کا جواز بتایا ہے،ٹرمپ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا،ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔     The post امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا، نیویارک ٹائمز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3l8IZSr

شہریار آفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی سے وزیر مملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی کی کابینہ سے چھٹی ہوگئی ہے، ان سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے تراہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔ واضح رہے کہ شہریارآفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے انہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان تفویض کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) اور انسداد منشیات تفویض کیا تھا۔ The post شہریار آفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G6gnu1

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ پٹرولنگ کی جس پر دہشت گردوں نے پیٹرولنگ دستوں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔ The post جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S88fM4

رواں مالی سال نجکاری سے 100ارب روپے حاصل کرلیں گے، میاں محمد سومرو

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لے گی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث ہدف کے حصول میں تاخیر ہورہی ہے.اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل شروع ہوا ہے جب کہ پیسکو اور حیسکو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ابتدائی سٹڈی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال سے حکومت کا معاشی ایجنڈہ متاثر نہیں ہوگا۔اپوزیشن کی کسی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔موجودہ حکومت نہ صرف اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے 5سال کے لئے بھی حکومت بنائے گی. محمد میاں سومرواپوزیشن کو دیوار سے لگانا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں.حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے. The post رواں مالی سال نجکاری سے 100ارب روپے حاصل کرلیں گے، میاں محمد سومرو appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G6nUZN

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کا حکم معطل کرکے ٹک ٹاک سروس بحال کردی

 واشنگٹن:  امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کو معطل کردیا ہے جس کے بعد ملک میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رہے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کے ضلع کولمبیا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ایپ پر پابندی کے حکم کیخلاف دائر درخواست کی سماعت پر سنایا۔ وفاقی عدالت کے جج کارل نکولس نے اپنے ابتدائی حکم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی کو معطل کردیا ہے اور ٹک ٹاک ایپ کو ملک میں فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دے دیدی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کردی صدر ٹرمپ نے اہم امریکی شخصیات کی چین کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا اور اسی الزام پر گزشتہ ماہ اگست میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا ایگزیکیوٹیو آرڈر جاری کیا تھا۔ دوسری جانب ٹک ٹاک انتظامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایپ پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور چینی حکومت کا اس پر کوئی اختیار نہیں۔...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

 سری نگر:  قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے بے بنیاد الزام لگائے اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جسے شہداء کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شواہد پیش کرکے جھوٹا ثابت کردیا۔ قابض بھارتی فوجی نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور اس ظلم و بربریت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک ماہ قبل شہید ہونے والے نوجوانوں سے متعلق ثابت ہوگیا ہے کہ تینوں نوجوان تعلیم اور روزگار کی غرض سے وادی میں...

نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

 لاہور:  منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔        منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں جسٹس سردار نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران شہباز شریف کی طرف سے بولنے کی اجازت مانگنے پر جج نے کہا کہ ابھی وکلا دلائل دے رہے ہیں اگر کوئی بات رہ جائے تو آپ اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں صفحات پر مشتمل 58 والیمز میں شہباز شریف کے خلاف کوئی دستاویزی شہادت موجود نہیں ہے، شریف گروپ آف کمپنیز کے کسی ریکارڈ سے شہباز شریف کا کوئی لینا دینا نہیں ہے جب کہ شریف گروپ آف کمپنیز وہ کمپنیاں جن میں شہباز شریف کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ شہباز شریف نے عدالت سے کہا کہ عاجزی سے کہتا ہوں کہ نیب کو ڈھائی سو سال لگ جائیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملے گی، قومی خزانے کا ایک ارب بچایا اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کیے جب کہ میرے فیصلے سے میرے بھائیوں اور میرے ...

نوازشریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فیصلہ کرلیا انہوں نے باقی زندگی لندن میں گزارنی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں ہنگامہ آرائی کی جائے، اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان سینیٹ میں ناکام ہوں، سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل گئی تو ان کی سیاست ٹھس ہوجائے گی تاہم عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب اب تک نہیں دیے گئے، نوازشریف بتائیں بے نظیر کی کردار کشی کس نے کروائی اور اسامہ بن لادن سے کتنے پیسے لئے جب کہ ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہندوستان کا بیانیہ پیش کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے باقی زندگی لندن میں رہناہے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہیں جب کہ ملک کو لوٹنے والے 31 دسمبر تک جیل کی رونقیں بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پتہ نہیں مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں جب کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے...

اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی کیلیے کچھ نہیں کرتی، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی کیلیے کچھ نہیں کرتی جبکہ بیرون ملک دشمن قبائلی علاقے اور خیبر پختون خوا کا انضمام نہیں چاہتا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مہمند پہنچے جہاں انہوں نے ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ وہ اصول ہے جو مدینہ کی ریاست کے اصول تھے کہ کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے، ترقی یہ ہونی چاہیے کہ تمام علاقوں کو اوپر اٹھایا جائے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک علاقہ اوپر چلا جائے اور باقی سب نیچے چلے جائیں، جو پارٹی اندرون سندھ سے آتی ہے وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتی اور صرف اندرون سندھ پر توجہ دیتی ہے، اسی لیے کراچی کے برے حالات ہیں، اسی طرح پنجاب میں بھی ایسا ہی تھا کہ صرف ایک شہر لاہور کو اوپر اٹھایا گیا باقی سب پیچھے رہ گئے۔ عمران خان نے کہا ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ قبائلی علاقوں پر خرچ کیے جائیں، صوبوں نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنا این ایف سی کا 3 فیصد قبائلی علاقوں کو دینگے، لیکن جب ہماری حکومت آئی تو خیبرپختو...

امریکی سفارتخانہ کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان     

 اسلام آباد:  امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔    ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق  یکم اکتوبر جمعرات سے  اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجراء امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینے درخواستگزاروں اور ملازمین کی کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا  درخواست گزار پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے جب کہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ The post امریکی سفارتخانہ کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان      appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S4Vm5k

میگا منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ سمیت مجموعی طور پر 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل چیلنج دوسری جانب آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کردی۔ آصف زرداری نے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری ...

طیب اردوان نے آرمینیا کے خلاف آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا

 انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی  کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذار بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے باکو میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب ایران نے دونوں ممالک کے مابین امن مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں فریقین کو لڑائی سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ یہ خبر پڑھیے:  آرمينيا اور آذربائيجان کی افواج آمنے سامنے، مسلح جھڑپ میں ہلاکتوں کا خدشہ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذر بائیج...

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 7 ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال

 کراچی:  شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں سات ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ بھرمیں تدریسی عمل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، کورونا وباء کے پیش نظر طویل بندش کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھول دئیے گئے، پری پرائمری سے مڈل کلاسز کے طلبہ بھی والدین کے ہمراہ فیس ماسک پہن کر اسکول پہنچے، طویل چھٹیوں کے بعد اسکول آنے پر چند بچے انتہائی خوش تو چند افسردہ دکھائی دیے، کلاسوں میں بچوں کی حاضری 30 سے 40 فیصد رہی ہے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے، اسکول میں داخل ہونے سے قبل طالبعلموں، اساتزہ اور دیگرعملے کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا گیا، ہاتھوں کو سینیٹائز کیا گیا، جبکہ فیس ماسک پہننے کے بعد اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، اسکول کی کلاسوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا گیا، کرسی، میز اور فرش کو جراثیم کش اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ طالبعلموں سے اسکول م...

طلال چوہدری کے معاملے پرپارٹی دوروز میں فیصلہ سنا دے گی، رانا ثنا اللہ

 لاہور:  مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر  میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائےگی۔  حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملےگا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ...

بھارت کے اصل عزائم

عالمی ادارہ برائے فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک نے بھارتی بینکوں کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالرسے زائد کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کردیے ہیں، 44بینک مشکوک ٹرانزیکشنزمیں ملوث نکلے، جس کے بعد بھارت منی لانڈرنگ کرنے والا دنیا کا بڑا ملک بن گیا ہے۔ بھارت کی حقیقت دنیا پرآشکارہوتی جارہی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی سیکولرجمہوریت کا دعوی دار ہے، جس نے پاکستان سمیت اپنے دیگر پڑوسی ممالک کا جینا مشکل کیا ہوا ہے اور بہتان تراشی کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ سچ کو جتنا چھپایا جائے وہ اتنا ابھرکر سامنے آتا ہے۔ ساری دنیا جب یہ حقیقت جان لیتی ہے تو سوائے رسوائی کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ بھارت جو منی لانڈرنگ کررہا ہے وہ سب خطے میں بالادستی کے لیے ہے۔ یقینا یہ رقم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردوں گروپوں کی سرپرستی کے لیے استعمال ہوتی ہے،کیونکہ بھارتی بینکوں نے غیر ملکی بینکوں کے لیے کارسپونڈنٹ بینکوں کا کردار ادا کیا ہے،کارسپونڈنٹ بینکنگ میںصارفین کو سرحد پار بھی رقوم ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ حقائق وشو...