Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2018

دنیا کے تیزی سے پھیلنے والے 40 شہروں میں 5 پاکستانی شہر بھی شامل

برلن:  دنیا کے تیزی سے پھیلنے والے 40 شہروں میں پاکستان کے 5 شہر بھی شامل ہیں۔ برلن کی ایک ’ڈیٹا وراپر‘ نامی ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کے 2000ء سے 2016ء تک کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے دنیا میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی کا جائزہ لیا ہے اور مشاہدے کی بنیاد پر آئندہ برسوں میں عالمی آبادی اور شہروں کے پھیلاؤ کی درجہ بندی کی ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 2075ء تک عالمی آبادی بڑھ کر ساڑھے 9 ارب تک پہنچ جائے گی اور شہریوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں خصوصاً ترقی پذیر شہروں سے بھر جائیں گے۔ امریکا اور یورپی ممالک کے شہروں کے مدمقابل جنوبی ایشیائی شہری آبادی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں سرفہرست چین اور بھارت ہیں۔ چین کے شہر بیہائی میں 2006ء سے 2020ء تک سالانہ آبادی کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے زائد بڑھے گی جب کہ اسے عرصے میں بھارتی شہر غازی آباد  کی آبادی 5.2 فیصد بڑھے گی۔ اسی طرح دنیا کے تیزی سے آبادی کے لحاظ سے پھیلنے والے 40 بڑے شہروں میں پاکستان کے 5 شہربھی ہیں۔ ان میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کراچی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق تیزی سے پھیلنے والا شہر گوجرانوالہ ہے...

بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران ایک جوان شہید

 راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ’’آپریشن رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کابو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ The post بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران ایک جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GLiMbR

دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون بانسری بجاتی رہیں

ٹیکساس:  امریکا میں ایک خاتون دماغ کے حساس آپریشن کے دوران بانسری بجاتی رہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ایک اسپتال میں پیشہ ور موسیقارہ انا ہینری  دماغ کی اوپن سرجری کے دوران جاگتی رہیں اور ہوش و حواس برقرار رکھتے ہوئے بانسری بجاتی رہیں۔ انا ہینری رعشہ سیمابی کا شکار تھیں جس کی وجہ سے انہیں بانسری بجانے میں دشواری کا سامنا تھا اوراسی مشکل کے باعث ان کا کیریئر داؤ پر لگ گیا تھا۔ موسیقارہ نے ہاتھوں کے جھٹکوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے معالجین نے ان کے دماغ کی اوپن سرجری کی۔ اس آپریشن کے دوران  ڈاکٹرز نے الیکٹروڈز کا استعمال کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے مریضہ کو جاگتے رہنے کی ہدایت کی تاکہ بروقت اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ الیکٹروڈز ٹھیک سے کام کررہے ہیں۔ اس لیے آپریشن کے دوران مریضہ کو بانسری بجانے کا کہا گیا تاکہ آزمائش ہوسکے کہ رعشہ سیمابی میں کمی آئی ہے کہ نہیں۔ نیورو سرجن البرٹ فینوئی کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت مریضوں کی زندگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کو معیاری بھی بنایا جاسکتا ہے جب کہ رعشہ سیمابی کے علاج ...

یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی

 اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یواے ای میں روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی مزدوروں کی بڑی مشکل اب آسان ہوگئی۔ اماراتی حکومت نے نئے ویزا قانون میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی۔ یہ شرط بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی کوششوں کی وجہ سے ہٹائی گئی ہے اور یو اے ای میں ملازمت کے متمنی پاکستانیوں کو پرانے طریقہ کار کے مطابق رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  یو اے ای میں نئے قانون کے نفاذ سے پاکستانیوں کو روزگار ملنا مشکل خیال رہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات نے ایک نیا قانوں نافذ کیا تھا جس میں وہاں جانے والی پاکستانی افرادی قوت کے لیے لازم قراردیا گیا کہ ویزا کے حصول کے لیے امیدوار پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاکستانی وزارت خارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرواکر دستاویزات کے ساتھ منسلک کریں دوسری صورت میں انہیں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ان کڑی شرائط کے بعد ملازمت کے لیے یواے ای جا...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان  کردیا ۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کمی اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کی گئی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pQLP3g

(ن)لیگ کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے رشتہ نہ رہے،چوہدری نثار

 اسلام آباد:  سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔ ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 34سال سے نواز شریف اور سینئر اکابرین سے مل کر پارٹی کی داغ بیل رکھی تاہم اب میاں نواز شریف سے وہ روابط نہیں اور وہ سلسلہ شاید نہیں جو مسلم لیگ (ن) سے ہے، میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے کرناہے نہ کسی پارلیمانی بورڈ نے میں نے الیکشن کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑناہے یہ فیصلہ میں نے کرناہے اور بہت جلد یہ فیصلہ کروں گا کہ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں۔ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق نہیں رہا اور گزشتہ ساڑھے 3سال سے عمران خان سے براہ راست یا بلواسطہ کوئی رابطہ نہیں، عمران اور زرداری کا سیاسی طورپر ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے جب کہ میری اور آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کی تیز زبان کے باعث پارٹی بند گل...

دوران پرواز طیارے میں پرندے کی بھی پرواز

دوحا:  بنکاک سے دوحا جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں چار گھنٹے تک پرندہ اڑتا رہا اور کوئی بھی اسے پکڑ نہ سکا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کے لیے بنکاک سے دوحا کا سفر اس وقت دلچسپ بن گیا جب 39 ہزار فٹ کی بلندی پرجہاز میں اچانک پرندہ اڑنے لگا جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔ مسافروں نے پرندے کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اپنی پھرتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ طیارے کے عملے نے بھی پرندے کو پکڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر چار گھنٹے بعد طیارہ لینڈ ہونے پر وہ خود ہی باہر نکل گیا۔ پرندے کی وجہ سے مسافروں کا سفر یادگار بن گیا اور وہ اس دلچسپ لمحات کی یادیں لے کراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔ The post دوران پرواز طیارے میں پرندے کی بھی پرواز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2J5Al4C

ملک بھر میں یکساں نظامِ صلوہ کے نفاذ کا قانونی مسودہ تیار

 اسلام آباد:  وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں یکساں صلوۃ و اذان کے نفاذ اور اس کی خلاف ورزی پر سزا کا قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ملک میں یکساں نظام صلوۃ و اذان کے اوقاتِ کار کے عنوان سے یکساں اذان و صلٰوۃ 2018 کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے جس میں حکومتی نظام اذان و صلٰوۃ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سزائیں دینے کی بھی تجویز شامل کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ قانونی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق یکساں نظام اذان و صلٰوۃ کے کیلنڈر ہر مسجد و امام بارگاہ میں لازماً آویزاں کئے جائیں گے اور جو خطیب یا امام و مؤذن حکومتی شیڈول کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والے کی سزا میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ بل کے کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ یہ بل بین المسالک ہم آہنگی کی غرض سے مرتب کیا جارہا ہے اور اس کا نفاذ ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں کیا جائے گا اور بعد میں اس نظام کو ملک بھر میں لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نظا...

اورنج ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، ریکارڈ طلب

 لاہور:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی کروڑوں کی بے ضابطگیوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈے اے) سے ریکارڈ مانگ لیا۔ یہ بھی پڑھیں:  اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں اورنج ٹرین منصوبے کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب کا خط 12 اہم سوالات پر مشتمل ہے، جس میں منصوبے کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ  فراہم کرنےکا کہا گیا ہے  جب کہ کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیب کے خط کے مطابق ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں۔ اسے بھی پڑھیں: ایل ڈی اے کا نوٹس ’’بم‘‘ واضح رہے کہ کرپشن اسکینڈل میں نیب نے پہلے ہی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کررکھا ہے اور ان کے خلاف منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ The post اورنج ٹرین منصوبے ...

وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں، چوہدری شجاعت

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ چیف جسٹس سے ملنے کے لیے وہ دو تین وزیر ساتھ لے جاتے اور چیف جسٹس بھی دو تین ججز ساتھ رکھتے،وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سینیٹرز نہیں بکے، انتخابات وقت پر کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میری کتاب اگلے ہفتے مارکیٹ میں آرہی ہے، کتاب کا نام ’’سچ تو یہ ہے‘‘ ہے، اس کتاب میں سچے واقعات ہیں جسے پڑھ کر لوگوں کو ایسی باتوں کا علم ہو گا جو پہلے کسی کو پتہ نہیں تھیں۔ The post وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں، چوہدری شجاعت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E8OOcC

جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

سانگھڑ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔ سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کسی کو کیوں نکالا گیا، وہ خوشحالی، روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی ہوں یا تحریک انصاف، ان نام نہاد پارٹیوں نے صرف گالی اورالزامات کی سیاست کی، ان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلیے نا تو کوئی منشور ہے اور نا ہی صلاحیت۔ ہم نے تعلیم کے میدان میں کام کیا، نئی یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالج بنائے، کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف کی مشین لگائی، سائبر نائف سے کینسر کےعلاج پر 50 لاکھ روپے خرچ آتا ہے لیکن سندھ میں اس سے بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہاہے لیکن ہم نے غربت کم کرنے کے لیے غریب خواتین کو کاروبار کے لیےقرضے دیے۔ بلاول بھٹو ...

چیف جسٹس کا اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم

 کراچی:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں نکاسی آب منصوبوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے، انشاءاللہ یہاں 2 ماہ میں کچھ نہ کچھ کرلوں گا، کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوسٹرز لگانے والے ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ مجھے پوسٹرز نظر نہیں آنے چاہئیں، میرے پوسٹرز فوری ہٹائیں، میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا۔ یہ بھی پڑھیں:  لوگ سمجھتے ہیں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں؟ چیف جسٹس کراچی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں پوسٹرز اور بینرز لگا دیئے گئے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔ عدل و انصاف فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ ’ کون بدلے گا نظام ججز، فوج اور عوام۔ سیاست نہیں انصاف، عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار تیرے سنگ‘۔ سندھ ڈاکڑر...

معروف برطانوی ٹی وی ہوسٹ کی انگلی زرد ہوگئی

 لندن:  برطانیہ کی معروف خاتون ٹی وی میزبان جینی فالکنر نے شریانوں کے مرض سے زرد پڑ جانے والی انگشت کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ ٹی وی ہوسٹ نے رینانڈ نامی مرض سے لڑنے  کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور اس سے نجات پانے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ  شریانوں کے مرض کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا خون ختم ہوکر رنگ زرد ہوگیا۔ رینانڈ بیماری میں انگلیوں کی شریانوں کا شدید کھنچاؤ  ہوتا ہے جس سے انگلیوں کی زردی یا نیل پن پیدا ہوتاہے اور کبھی اس کے نتیجے میں گوشت مردہ  بھی ہوجاتا  ہے۔ انسٹاگرام میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی ہوسٹ کی ایک انگلی باقی انگلیوں سے بالکل مختلف نظر آرہی ہے کیونکہ اس کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوکر زرد ہوچکا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر ان کے مداح حیرت زدہ ہوگئے کہ کس طرح وہ اس  بیماری سے دردناک جنگ کررہی ہیں۔ جینی فالکنر 17سال کی عمر سے اس بیماری سے لڑرہی ہیں اور اب ان کی عمر 42 سال ہے۔ The post معروف برطانوی ٹی وی ہوسٹ کی انگلی زرد ہوگئی appeared first on ا...

روس نے بیلسٹک میزائل ’ شیطان 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

ماسکو:  روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کرلیا ہے اس میزائل کو نیٹو نے ’شیطان 2‘ کا نام دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ روز نیوکلیئر ٹیکنالوجی لے جانے والے بیلسٹک میزائل ’ آر ایس 28 سرمت ‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، یہ میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ روس کے شمال مغربی علاقے آرکٹک سرکل کے نزدیک کیا گیا۔ کامیاب تجرنے کے بعد روس کے ذخیرہ ہتھیار میں ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا اضافہ ہوا ہے جسے نیٹو نے شیطان 2 کا نام دیا ہے جو ایٹمی مواد اور ہتھیار کو لے جانے اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن نے اپنے ایک خطاب میں اس میزائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 200 ٹن وزنی جنگی ہتھیار 16 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے یہ میزائل قطب شمالی سے امریکا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی ٹی و...

مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

 راولپنڈی:  نیب نے مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث مزید 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بدنامِ زمانہ مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث مزید 19 افراد کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ عرفان منگی کا کہنا تھا کہ نیب  معاشرے کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گا،  مضاربہ کرپشن اسکینڈل سے متعلق اب تک 9 ہزار 584 افراد کی شکایات موصول ہوچکی ہیں اور اس حوالے سے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مضاربہ اسکینڈل میں لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے کوششوں کو مزید تیز کریں۔ The post مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GCAbUf

نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہوسکتا،عمران خان

لاہور:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہو سکتا. لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ایک سال میں 635 ارب روپے خرچ کئے، ملتان کے عوام کو میٹرو کی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن 60 ارب روپے منصوبے پر لگا دیئے اور آج خالی بسیں چل رہی ہیں، لاہور اور پنجاب کا آدھا بجٹ سڑکوں پر خرچ ہوجاتا ہے جب کہ صرف لاہور شہر پر خرچ ہونے والی رقم خیبرپختون خوا سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سارے پیسے اپنی تشہیر پر لگا دیئے لیکن 4 ارب روپے کا ایک اسپتال نہ بنا سکے، آج اسحاق ڈار اور کلثوم نوازشریف لندن میں علاج کرارہے ہیں، اس کے برعکس پشاور میں 4 ارب روپے میں کینسر کا جدید ترین اسپتال بنایا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق ہے. چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں پہلےسے کہہ رہا تھا کہ سینیٹ کےالیکشن میں پیسا چلتا ہے، اب یہ ہار گئے ہیں تو کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لی...

تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں

 اسلام آباد:  سیاسی مخالفین نے پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گرادیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف سے ناراض رہنما سیاسی راستے بدلنے لگے۔ مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرا دی۔  پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وجیہہ الزمان سیکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ نے وجیہہ الزمان اور ساتھیوں کا استقبال کیا۔ وجیہہ الزمان ن لیگ کے ٹکٹ پر مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ کامیابی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ادھر سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی اختلافات شدت اختیار کرجانے کے باعث تحریک انصاف کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ کرلیا۔  احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے بہت سی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر او ر پاکپتن کے ضلعی صدر تھے۔ The post تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں appeared first on ...

ملک میں کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا روایت بن گئی ہے، وزیراعظم

ڈیرہ غازی خان:  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا روایت بن گئی ہے لیکن جس ملک میں سیاستدان کی عزت نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔  ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف وقت ضائع کیا اور کوئی کام نہیں کیا، 15 سال کی خرابیاں 5 سال میں دورنہیں ہوتیں لیکن اگر کسی نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تو وہ نواز شریف ہیں، مسلم لیگ (ن) کو پانچ سالوں میں کام نہیں کرنے دیا گیا، کبھی دھرنے ہوئے کبھی عدالتوں میں گھسیٹا گیا، ملک کے لئے کام کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹنا روایت بن گئی ہے، سیاسی استحکام نہ ہونے تک ملک ترقی نہیں کرتا، جس ملک میں سیاستدان کی عزت نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنوں میں ہوتے ہیں اور ووٹ کرتے ہیں عدالتیں نہیں، اس لئے سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیں کیونکہ عوام کے فیصلے درست ہوتے ہیں، عدالت کے فیصلوں پر اپیل ہوتی ہے، 2008 میں عوام نے فیصلہ کیا اور آصف زرداری نے جو کیا وہ عوام کے سامنے ہ...

کراچی میں بجلی بحران پر وزیرِاعلیٰ سندھ کا وزیرِاعظم کو خط

کراچی:  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بجلی کے بحران کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بجلی کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط ارسال کردیا ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ  نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس پاور چلانے کے لئے 190 ایم ایم سی ایف گیس کی ضرورت ہے لیکن اسے 90 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جارہی ہے جو شہر کی بجلی کی ضرورت پوری کے لئے ناکافی ہے، شہر میں پہلے ہی 400 میگا واٹ بجلی کی قلت تھی اب گیس سپلائی کم ہونے سے مزید 500 میگا واٹ بجلی کم ہوگئی ہے۔ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک بڑھ چکا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور صنعتی علاقوں کو بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ اور سندھ اور پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:   رمضان المبارک کے دوران کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عندیہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ضد کی وجہ سے کراچی کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جب کہ ک...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی

 غزہ:  غزہ اور مغربے کنارے میں صیہونی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ 1400 زخمی افراد میں سے 758 افراد براہراست گولیاں لگنے کے سبب شدید زخمی ہیں تاہم دیگر افراد ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ اس اہم مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے ڈپٹی پولیٹیکل افیئرز اور سیکرٹری جنرل کے معاون تائے بروک زیریہون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل کو مظاہرین کے ساتھ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سلوک رواں رکھنا چاہیے اور کسی کو بھی بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ تشدد کا راستہ اپنانے نہیں دیں گے۔ دوسری جانب اقوام ...

شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ میں تضادات کا انکشاف

 کراچی:  پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ میں تضادات کا انکشاف ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی جناح اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے کی سماعت ہوئی۔  عدالت کے حکم پر بنائے گئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ نے جناح اسپتال (جے پی ایم سی) کی میڈیکل رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس میں تضاد ہے تاہم پچھلی رپورٹس پر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیں:  شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مسترد عدالت عظمیٰ نے شرجیل میمن کی اسپتال منتقلی پر ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کی درخواستِ ضمانت سننے والا سندھ ہائی کورٹ کا بینچ چاہے تو از سر نو ملزم کا میڈیکل کراسکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ ڈاکٹروں نے شرجیل میمن کو بیمار قرار دیتے ہوئے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی تاہم چیف جسٹس نے جناح اسپتال کی جانب سے بنائی گئ...

پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے، سراج الحق

سرگودھا:  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے چک 44 جنوبی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، پورے پنجاب بالخصوص سرگودھا میں ظلم اور جبر کا راج ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے میں امن قائم کر دیا ہے، لیکن 11 سالہ بچہ یہ پوچھتا ہے کہ میرا قاتل کون ہے، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے پولیس بھی موجود ہے آپ کے لئے سکیورٹی بھی موجود ہے لیکن عوام کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد سراج الحق نے کہا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم اس کا خون حکمرانوں کے سر پر ہی سمجھیں گے، ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ اس بچے کے قاتل کو گرفتار کرے۔ نماز جنازہ کے بعد سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ...

ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ایبٹ آباد:  پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو سسرالیوں نے بہانے سے گھر بلا کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاوہ کے رہائشی ناصر اور فضا نے چند ہفتے قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔ نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والدین نے صلح کے لئے گھر بلایا تھا جہاں انہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا اور لاشیں سڑک پر پھینک دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف شواہد کی روشنی میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔   The post ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JaUSFc

مینڈیٹ کو عزت نہ دی توافغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا، احسن اقبال

لاہور:  وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے مینڈیٹ کو عزت نہ دی گئی تو آئیندہ دس پندرہ سال میں افغانستان بھی ہم سے اگے نکل جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 سے قبل دنیا پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت سمجھتی تھی، عوام کو 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، توانائی بحران کی وجہ سے  خانہ جنگی کا خطرہ تھا، پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تھی، پھر پاکستانی قوم نے ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا، ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہوگا، یہ حکومت کا حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کا ایک دوسرے سے تعلق کا منصوبہ اور کاروبار کا کاروبار ہے، 2013 میں جب سی پیک کا معاہد ہوا اسی وقت ہم نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا تھا، اور اب سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، 46 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں،  منصوبے کے پہلے مرحلے میں ملک  کے انفرااسٹریکچر پر کام کرنا ہے کیوں کہ اس کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن ...

لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملہ کا خدشہ

لاہور:  پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان  کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان  تحریک انصاف کی رکن سازی مہم کے دوران ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔   The post لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملہ کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pXOdFE

لوگ سمجھتے ہیں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں، چیف جسٹس

 کراچی:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں، انتظامیہ کے کاموں میں مجبوراً مداخلت کرنی پڑتی ہے پھر ہمیں بے وقوف کہا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول اسپتال مٹھی تھرپارکر میں 5 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔   سیکریٹری صحت نے رپورٹ پیش کی کہ بچوں کی زیادہ تر ہلاکتیں کم وزن، نمونیا اور ہیضے سے ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی اور زیادہ بچوں کی پیدائش بھی موت کی وجوہات میں شامل ہیں، ڈاکٹرز مٹھی جیسے علاقوں میں ڈیوٹی کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لکھ کر جان چھڑالی گئی کہ کم وزن والے بچے مر جاتے ہیں،  سندھ میں صحت کے ڈھیروں مسائل نظر آتے ہیں، سیکریٹری صاحب آپ کسی اور محکمے میں خدمت کیلئے کیوں نہیں چلے جاتے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر میں بہترین اسپتال بنایا اور گندم مفت تقسیم کی جاتی ہے۔  جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کتنی گندم مفت تقسیم ہوئی، بلکہ سب کرپشن کی نذر ہوگئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ن...

مسلمانوں کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے والا بھارتی صحافی گرفتار

کرناٹاکا:  بھارت میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف مذہبی جذبات اکسانے کے لیے جعلی خبر جاری کرنے پر ویب سائٹ کے مُدیر کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق بھارتی صحافی مہیش وکرم نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں جین مذہب کے راہب پر قاتلانہ حملہ کا الزام مسلمانوں پر لگایا گیا تھا۔ خبر شائع ہونے کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ جین مذہب کے راہب دراصل روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے تھے لیکن صحافی نے حادثے کو مسلمانوں کے جتھے کی جانب سے قاتلانہ حملے کا رنگ دے دیا۔ بھارتی صحافی نے 18 مارچ  کو نا صرف یہ کہ جھوٹ پر مبنی رپورٹ اپنی ویب سائیٹ پر شائع کی بلکہ اس خبر کو ٹوئٹ بھی کیا جس کے بعد خبر آگ کی طرح پورے بھارت میں پھیل گئی اور بالخصوص ریاست کرناٹکا میں مسلم کش فسادات کا خدشہ پھیل گیا تھا۔ سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تحقیقات کی تو مہیش وِکرم کی خبر جھوٹی نکلی جس پر انہیں جعلی اور حساس خبر شائع کرنے کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے مہیش وکرم کی ویب سایٹ ’پوسٹ کارڈ نیوز‘ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے حق م...

ایک صدی میں صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

لندن:  دنیا کا سب سے بڑا صحارا مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔  صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے، لیکن یہ مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں اور کاشت کاری کے لیے مخصوص زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جبکہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ The post ایک صدی میں صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2GlTLVk

روس نے مزید 23 ممالک کے 59 سفارتکار نکال دیے

ماسکو / واشنگٹن:  برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کے بعد روس نے23 ممالک کے 59 سفارت کاروں کو نکال دیا۔ گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں آسٹریلیا، البانیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، نیدرلینڈ، کروشیا، یوکرین، ڈنمارک، آئرلینڈ، اسپین، اسٹونیا، لیٹویا، لتھوانیا، مقدونیہ، مولدووا، رومانیہ، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، کینیڈا اور جمہوریہ چیک کے سفارت کاروںکو طلب کیا۔ گزشتہ روز روس نے مذکورہ 23 ممالک کے 59 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کیا۔ روس کی جانب سے 60 سفارت کاروں کو نکالنے اور قونصل خانہ بند کرنے کے اعلان پر امریکا اشتعال میں آگیا اور ماسکوکے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی دے دی۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھاکہ امریکی سفیر جان ہنٹس مین کو وزارت خارجہ طلب کرکے نوٹس جاری کیا گیا اور 60 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے اور سینٹ پیٹرز برگ میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن روسی فیصلے کے نتیجے میں اس کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے۔ ترجمان ...

صدر ٹرمپ کا شام سے امریکی فوجی واپس بلانے کا اعلان

دمشق / ورجینیا:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ شام میں امریکی افواج کا کام داعش کو شکست دینا تھا۔ فوج نے یہ کام بخوبی انجام دے دیا ہے۔ وہ ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امریکی صدر نے کہاکہ فوجی اہلکار جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران صحافیوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ سے سوال کیا کہ صدر نے شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، فوجی کب وطن واپس پہنچیں گے، نوئرٹ نے صدر کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا شام میں ایک امریکی سمیت 2 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے، امریکی حکام نے شامی شہر منبج میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔  جبکہ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شامی حکومت نے باغی گروہ جیش الاسلام کو غوطہ چھوڑنے کیلیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ شامی ٹی وی کے مطابق جمعے کو شامی حکومت نے باغی گروہ جیش الاسلام کو غوطہ چھوڑنے کیلیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ، اس گروپ کے کچھ ارکان ابھی تک مشرقی غوطہ میں واقع قصبے دوما میں ہی ...

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا

کراچی:  شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی  کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم  آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں پچھلے چند روز سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔ شہر قائد میں اس وقت 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔  صبح 11 بجے شہر کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے۔ The post کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H17Epa

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد

فیصل آباد:  جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ فیصل آباد میں تین روز قبل جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ طالبہ کی لاش ڈجکوٹ میں سیم نالے سے برآمد ہوئی تھی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مقتولہ جی سی یونیورسٹی میں ایم اے انگریزی کی طالبہ تھی۔ فیصل آباد پولیس اب تک کسی ایک بھی ملزم تک نہ پہنچ سکی ہے اور ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ پولیس نے شبہ میں 1 نوجوان کو حراست میں لیا تاہم تفتیش کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک واردات کا کوئی سرا ہاتھ نہیں آیا۔ لڑکی کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا ہے امید ہے اس کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں:  جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل ملزمان کے گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے طالبہ کے لواحقین غم کا شکار ہیں۔ عابدہ کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھی شہری انصاف کی دہائی دے رہے ہیں۔ عابدہ کے والد کا کہنا ہےکہ ان کی بیٹی کو 5 روز قبل یونیورسٹی کے باہر کار سوار 4...

مغل دور میں تزئین کاری اورمصـّوری

وہ چیزیں جو مغلوں کے ہاتھوں رواج پائیں اور ان کی سرپرستی کی پناہ میں آئیں ان میں تزئین کاری اور شبیہ سازی قابل ذکر ہیں۔ مغل فنِ مصوری نے کئی تاریخی مراحل طے کیے اور کئی خاندانوں کے ہاتھوں ترقی کے ان مدارج کو پہنچی۔ منگولوں سے اگر فن مصوری کا آغاز ہوا تو تیموروں نے اسے اپنے خون سے سینچا اور ایران کے صفوی بادشاہوں نے اس کی ناز برداری کی۔ 14 ویں صدی سے 16 ویں صدی تک ایران کا فنِ مصوری تزئین کاری تک محدود تھا کیوں کہ درباروں میں کتابوں کی تزئین کا رواج عام تھا۔ اس دور میں ہرات اور بخارا اس کا مرکز رہے۔ عباسی خاندان کے حکم رانوں نے اس فن کو آگے بڑھایا۔ منگولوں کے متواتر حملوں سے علوم و فنون کی ترویج میں بڑی رکاوٹ آئی، سیاسی انتشار نے لوگوں کے سکون کو درہم برہم کر دیا، لیکن جلد ہی ان کی تلواریں نیام میں چلی گئیں۔ درباروں میں فنون پر دسترس رکھنے والے جمع ہوئے اور پھر ایک بار سمرقند اور بخارا ماہرینِ فن سے بھر گیا۔ بابر فنونِ لطیفہ کا بڑا دلدادہ تھا۔ شاعری، مصوری اور فلسفے میں اسے بڑی دل چسپی تھی۔ تزک بابری میں اس نے ایران کے مشہور مصور بہزاد کی بڑی تعریف کی ہے۔ بابر کا یہ ذوق موروثی تھ...

ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

سوات:  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں اوراس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملالہ سوات میں آبائی گھرجائیں گی اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کریں گی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔ The post ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GssTPe

پی ٹی آئی میں نئے آنے والے پیسے سے حاوی ہوگئے، فوزیہ قصوری

لاہور:  پی ٹی آئی کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہاہے  کہ عمران خان دیانتدارہیں مگرمجھے نیا پاکستان بنتا نظرنہیں آرہا۔ فوزیہ قصوری نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصورعلی خان کوواشنگٹن ڈی سی سے انٹرویومیں کہا کہ ہم نے 22برس قبل وہ جماعت بنائی جس کے ستون میرٹ، شفافیت اوراحتساب تھے،ہم اسے ادارہ بناناچاہتے تھے مگربدقسمتی سے ایسانہیں ہوسکا، جیسے جیسے لوگ آتے گئے ،سمجھوتے شروع ہوگئے،میرٹ پرسوالیہ نشانات لگنے لگے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انٹراپارٹی الیکشن کرانے کی کوشش کی گئی تاہم دھاندلی زدہ الیکشن ہوا،عمران خان نے خود اعتراف کیااس میں بہت خامیاں تھیں،اس کے بعدکوئی الیکشن نہیں ہوا۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ قوم کوبتایا جائے ہ کیامجبوریاں تھیں کہ پارٹی میں شفاف الیکشن اوراحتساب نہ ہوسکا،کارکنوں کااعتماد بحال کرنے کیلیے ضروری تھاپارٹی میں جمہوریت لاتے،2الیکشن کمشنراس لئے برطرف کردیے گئے کیونکہ وہ پارٹی میں الیکشن چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہت جدوجہدہے مگرسوال کرناکارکنوں کاحق ہے کیونکہ ان کی قربانیوں کے بغیرپی ٹی آئی بڑی جماعت نہیں بن سکتی ...

ویسٹ انڈین ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا، ناصر حسین شاہ

کراچی:  صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے اورانھیں وی وی آئی پی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے دفترمیں یکم اپریل سے 3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے حوالے سے بریفنگ دیتے یوئے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فائنل  میچ کے بعد اب میڈیا سے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ سیریز پر میڈیا کی سپورٹ چاہیے۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے  داخلے کا وقت  سہ پہر3 بجے سے شام 7 بجے تک کردیا گیا ہے، تینوں میچوں کے لیے پارکنگ ایریاز بنائے جائیں گے اور شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ڈراپ زون تک چھوڑا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران جو کمی بیشی رہ گئی تھی اور اس مرتبہ پوری کردی جائے گی اور پوری کوشش کی جائے گی کہ کسی کو بھی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر نے ...

سیاست پیچیدہ عمل، وزیراعظم بننے کا ارادہ ترک کر دیا، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد:  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیاست پیچیدہ عمل ہے اس لیے وزیراعظم بننے کا ارادہ ترک کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا ’’ میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتی، یہ خواب تب دیکھا تھا جب میں 11 یا 12 برس کی تھی، سوات میں دہشتگردی تھی، مجھے لگا کہ وزیراعظم بن کر میں اپنے ملک کے مسائل حل کردوں گی لیکن یہ حقیقت نہیں، یہ ایک مشکل عمل ہے اور تبدیلی تو آپ کسی بھی اور طریقے سے لاسکتے ہیں، ڈاکٹر انجینئر بن کر بھی، میں بھی اپنا کام جاری رکھوں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا پاکستان کی سیاست پر نظر رکھتی ہوں، سیاستدانوں کو اپنی ترجیحات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پاکستان کی سیاست میں تعلیم اور صحت جیسے مسائل پر توجہ ہی نہیں دی جاتی، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف رہتی ہیں، انہیں تعلیم اور صحت پر بات کرنی چاہیے جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ملالہ نے کہا کہ انہیں آج کا پاکستان 2012 کے پاکستان سے خاصا مختلف نظر آیا ہے اور وہ ملک میں امن قائم ہونے پر بہت خوش ہیں، والدین بچیوں کو تعلیم کیلئے سکول بھیج رہے ہیں، ملکی معیشت میں پہلے سے زیادہ خوات...

گجرات میں ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کوقتل کرکے خودکشی کرلی

گجرات:  بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔  اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواشمند بھی تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔ The post گجرات میں ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کوقتل کرکے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JamhH9

بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش برآمد

کراچی:  کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش قبضے میں لے لی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ڈی جی کوسٹ گارڈ کی ہدایت پر مختلف موبائل ٹیمیں تشکیل  دی گئیں ، مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران ملاں شیپ پسنی بلوچستان میں ساحل سمندر کے قریب 8ہزار کلو حشیش برآمد کی گئی جومختلف مقامات پر پہاڑیوں اور کھائیوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہوناتھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں 10ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔   The post بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E8FiGb

لتھوانیا کی خاتون کی دہائی، چیف جسٹس نے گھر سے آکر عدالت لگا لی

اسلام آباد:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لتھوانیا کی خاتون میمونہ کی دہائی کی درخواست پر گھرسے واپس آکر سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لتھوانیا کی شہری30 سالہ خاتون میمونہ کی اپنی بچیوں سے ملوانے کی درخواست پر گھرسے واپس آکر خصوصی بنچ بناکرسماعت کی۔ چیف جسٹس واپس آئے تو عملہ چیمبرکو تالہ لگا کر جا چکا تھا جس پرخصوصی بینچ نے جسٹس اعجازافضل خان کے چیمبر میں سماعت کی۔ عدالت نے ڈی پی اوگوجرانوالہ کو مذکورہ خاتون کی بچیوں سمیت پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے خاتون کی بچیوں اور شوہرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے  ہوئے ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائدکردی ہے ۔جمعہ کو لتھونیا کی خاتون انصاف کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی اور انسانی حقوق سیل میں درخواست دائرکی ۔خاتون نے موقف اپنایا کہ گوجرانوالہ کے جمشید صدیق نے شادی کی اور7 سال قبل 3 بچیوں کو سیرکرانے کے بہانے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ خاتون نے دہائی دیتے ہوئے کہا صرف ایک بار چیف جسٹس مجھے میری بچیوں سے ملوا دیں ، 7 سال سے اپنی بچیوں کونہیں دیکھا۔ بھارتی شہری کوپاکستانی شہریت دینے کے معاملہ میں سپریم ک...

ایک صدی میں صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

لندن:  دنیا کا سب سے بڑا صحارا مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔  صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے، لیکن یہ مزید پھیلتا چلا جا رہا ہے اور پچھلے 100سال میں اس کے رقبے میں 10 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں اور کاشت کاری کے لیے مخصوص زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جبکہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ The post ایک صدی میں صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2GlTLVk

امریکی خاتون نے بلی کے کڈنی ٹرانسپلانٹ پر19 ہزارڈالرخرچ کرڈالے

امریکا میں ایک خاتون نے پالتو بلی کی زندگی بچانے کی خاطر اس کے گردے کے ٹرانسپلانٹ پر 19 ہزار ڈالر خرچ کرڈالے۔ میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کی خاتون پروفیسر بیسٹی بوائڈ نے اپنی پسندیدہ بلی اسٹینلے کی زندگی بچا کر نئی مثال قائم کردی۔ بالٹی مور کی رہائشی خاتون کو 2016ء میں ایک روٹین چیک اپ کے دوران ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی بلی کا گردہ کام نہیں کررہا اور یہ صرف 3 ماہ ہی زندہ رہ سکے گی جس کے بعد خاتون نے بلی کو نئی زندگی دینے کے لیے ماہر ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی۔ خوش قسمتی سے بلی 3 ماہ بعد بھی زندہ رہی جس پر بیسٹی کو مزید حوصلہ ملا اور انہوں نے بلی کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کروانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے تمام تر معلومات اکٹھی کیں جب کہ ڈونر کو بھی تلاش کرلیا مگر ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کے لیے 19 ہزار ڈالر کا خرچ بتایا۔ خاتون کے شوہر ایک فری لانس صحافی تھے اور پروفیسر کی سالانہ کمائی بھی صرف 46 ہزار ڈالر تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اس ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا اور اپنے جڑواں بچوں کے اخراجات اور نئی گاڑی خریدنے کے لیے جمع کی گئی رقم بلی کے ٹرانسپلانٹ پر خرچ کرڈالی۔ ٹرانسپلانٹ کے ب...

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور:  خیبر پختون خوا کے  مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ 15 سیکنڈ تک جاری رہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں پشاور، دیربالا، نوشہرہ، سوات، مینگورہ، ہنگو، اورکزئی ایجنسی، صوابی، چھتر پلین، مانسہرہ اور گردو نواح میں رات 11 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ 15 سیکنڈز تک جاری رہے جس کے سبب لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ The post پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GmpRAf

سینیٹ ارکان کی شاہ خرچیاں؛ 98 لاکھ روپے دعوتوں پر اڑا دیے

 اسلام آباد:  سینیٹ اراکین نے شاہ خرچیاں کرتے ہوئے 98 لاکھ سے زائد روپے ضیافتوں پراڑا دئیے اور مزید خرچ کے لیے ایک کروڑ روپے مانگ لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رضا ربانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ  کے لوگوں کو 28 لاکھ 50 ہزار روپے کا ظہرانہ دیا جب کہ راجہ ظفر الحق، مولانا عبدالغفور حیدری اور اعتزاز احسن نے بھی دل کھول کر شاہانہ دعوتیں دیں۔ فنڈز ختم ہونے پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے فنانس اور اکاؤنٹس برانچ کو خط لکھ کر مزید ایک کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ خط میں 6 مارچ سے 13 مارچ تک کی الوداعی تقریبات کے کھانوں کی تفصیلات ہوش اڑا دینے کے لیے کافی ہیں۔ 7 مارچ کو رضا ربانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے تمام لوگوں کے لیے 28 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کرکے ظہرانہ دیا۔ 8 مارچ  کو ایک عشائیے پر 19 لاکھ  90 ہزار روپے اڑا دئیے گئے۔ سینیٹ پبلیکیشنز کے لیے لنچ  12 لاکھ 62 ہزار روپے میں پڑا، سابق قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے 6  مارچ کو سینیٹرز کے اعزاز میں  5 لاکھ 52 ہزار روپے خرچ  کرکے عشائیہ دیا۔ ایسا ہی ایک عشائیہ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے اگلے روز 5 لاکھ...

دنیا کی 10 طویل ترین نان اسٹاپ پروازیں

 لندن:  کیا آپ جانتے ہیں کہ فاصلے کے لحاظ سے دنیا کی 10 طویل ترین پروازیں کونسی ہیں۔ اب تک بلا تعطل یا نان اسٹاپ 10 طویل ترین پروازیں، روٹ، ایئرلائنز اور ان میں استعمال ہونے والے طیارے یہ ہیں۔ 1: آکلینڈ سے دوحا فاصلہ: 9032 میل پرواز کا دورانیہ: 18 گھنٹے 5 منٹ طیارہ: بوئنگ 777-200LR ایئرلائن: قطر ایئرویز   2: پرتھ سے لندن فاصلہ: 9010 میل پرواز کا دورانیہ: 17 گھنٹے 20 منٹ طیارہ: بوئنگ 787-9 ایئرلائن: کنٹاس ایئرلائن   3: آکلینڈ سے دبئی فاصلہ: 8824 میل پرواز کا دورانیہ: 17 گھنٹے 5 منٹ طیارہ: بوئنگ A380 ایئرلائن:ایمریٹس   4: لاس اینجلس سے سنگاپور فاصلہ: 8770 میل پرواز کا دورانیہ: 17 گھنٹے 50 منٹ طیارہ: بوئنگ 787-9 ایئرلائن:یونائیٹڈ ایئرلائن   5: ہوسٹن سے سڈنی فاصلہ: 8596 میل پرواز کا دورانیہ: 17 گھنٹے 30 منٹ طیارہ: بوئنگ 787-9 ایئرلائن:یونائیٹڈ ایئرلائن   6: ڈیلاس فورٹ سے سڈنی فاصلہ: 8578 میل پرواز کا دورانیہ: 17 گھنٹے 15 منٹ طیارہ: ایئربس اے380 ایئرلائن:کنٹاس ایئرلائن   7: سان فرانسسکو سے سنگاپور فاصلہ:...

ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان:  ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے میں شامل پولیس وین کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل کے اسکواڈ میں شامل وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او کے گن مین سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کی شناخت فخر اللہ اور ملازم کے نام سے ہوئی ہے  جب کہ گن مین زخمی ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور جائے دھماکا سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔ The post ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GJsfAy

کوئٹہ میں ہر 10 میں سے تین افراد گردے کے مرض کا شکار ہیں، طبی ماہرین

کوئٹہ:  ماہرین طب نے کہا ہے کہ پانی کی کمی اور کولڈ ڈرنکس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے کوئٹہ میں ہر 10 میں سے 3 افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔ گردے کے امراض اور پتھری کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ شعور بیداری تقریب میں ماہرین گردہ و مثانہ ڈاکٹر سلمان، شہزاد اور قاضی نواز نے بتایا کہ شہری آلودہ اور بغیر اُبالے پانی استعمال کرنے سے گردے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ماہرین گردہ و مثانہ ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ گندا پانی استعمال کرنے والے پانچ بڑے شہروں میں کوئٹہ شامل ہے سریاب روڈ، خروٹ آباد، خالق آباد، سرکی روڈ، پشتون آباد اور اندرون شہر فاطمہ جناح روڈ سمیت اکثر علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے جو تناسب نکالا گیا اس کے مطابق ہر 10 میں سے 3 افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کیا جائے۔ ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ پانی کا کم استعمال اور کولڈ ڈرنکس کی زیادتی سے گردوں کے انفیکشنز اور پتھری جیسے امراض بڑھ رہے ہیں روزانہ 18 سے 20 گلاس پانی نہ استعمال کرنے والے افراد گردے کی پتھری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ The post...

امریکی شہری برسوں تک 15 کلو وزنی رسولی کو بڑھا ہوا پیٹ سمجھتا رہا

نیویارک:  امریکا میں ایک شہری برسوں تک ٹیومر کو بڑھتا ہوا پیٹ سمجھتا رہا 15 برس بعد ڈاکٹروں نے 15 کلو وزنی اس رسولی کو نکال دیا۔ امریکی شہری کیون ڈیلے دل کے آپریشن کے بعد سے اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھے تاہم انہیں علم نہیں تھا کہ جسے وہ پیٹ کی بڑھتی ہوئی چربی سمجھ رہے ہیں وہ دراصل ’ٹیومر‘‘ ہے۔ حیران کن طور پر اس رسولی میں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی اور آخرتک 63 سالہ کیون ڈیلے اسے بڑھتا ہوا پیٹ ہی سمجھتے رہے۔ بڑھتے ہوئے پیٹ سے پریشان کیون ڈیلے نے امریکی ڈاکٹرز سے رجوع کیا جہاں ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ہی پتا چل گیا کہ جسے موٹاپا سمجھ رہے ہیں وہ دراصل پیٹ کی چربی کا کینسر ہے جو دنیا میں چند ہی مریضوں کو ہوتا ہے، کینسر کی اس قسم میں مرض میں پیٹ کی رسولی 10 سے 20 پونڈز وزنی ہو سکتی ہے تاہم حیران کن طور پر کیون ڈیلے کے پیٹ میں موجود رسولی کا وزن 34 پونڈ نکلا جو کہ بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے آپریشن کر کے 34 پونڈ یعنی 15 کلو 400 گرام وزنی رسول کو کامیابی سے نکال دیا۔ ڈاکٹر جولیو کا کہنا تھا کہ ٹیومر مریض کے گردوں کے اوپری حصے پر موجود تھا اور10 سے 15 سال میں ا...

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

 لاہور:  مال روڈ پر جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا، حکومت نے مظاہرین کی بات نہ سنی تو انہوں نے بینرز جمع کرکے فیصل چوک میں آگ لگادی۔ لاہور کے مال روڈ پر 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں دھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پارہ مزید ہائی ہوگیا، خواتین مظاہرین حکومتی عدم توجہ پر دل برداشتہ ہوگئیں، انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک اور وٹرنری ڈاکٹرز کے بینرز جمع کر کے فیصل چوک میں آگ لگا دی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اس بات کا زیادہ رنج ہے کہ ان کے بعد آنے والے وٹرنری ڈاکٹرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ملازمین مطالبات منوا کر واپس بھی چلے گئے، لیکن انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ثالث کا کردار نبھاتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی جب کہ خواتین ڈٹی ہوئی ہیں کہ مطالبات منوا کر ہی واپس لوٹیں گی۔ دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس سے ملحقہ تجارتی مراکز آج بھی جزوی طور پر بند ہیں، تاجروں کا شکوہ ہے کہ آئے روز کے احتجاج کی وجہ سے ان کے کاروبار کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ The post لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج شدت اختیار کرگیا appe...

کے الیکٹرک کا رمضان المبارک کے دوران کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عندیہ

کراچی:  کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ذرائع ابلاغ سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دو گنا ہونے کے باعث رمضان المبارک اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران بجلی کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ذرائع ابلاغ سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پہلے 193 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی تھی لیکن اب صرف 90 ایم ایم سی ایف ڈی مل رہی ہے، کہا جارہا ہے کہ ہمارا سوئی سدرن گیس کمپنی سے کوئی معاہدہ نہیں ہے اگر معاہدہ نہیں ہے تو 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی کیوں دی جارہی ہے۔ سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی ایس نیشنل گیس ایلوکیشن پالیسی کے تحت جی ایس اے کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن پہلے یہ بتایا جائے کہ جی ایس اے سائن کرنے سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس وقت گیس کی کمی کے باعث 100 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور شارٹ فال 300 میگا واٹ سے بڑھ کر دوگنا زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور صنعتی زونز میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے...

نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، وزیراعظم

سرگودھا:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں اور انہی عدالتوں نے ہمیں ہائی جیکر بنایا تھا۔ سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور پرویزمشرف نے ملک کے لیے کوئی کام نہیں کیا، پرویز مشرف اور آصف زرداری کے دور میں ہر طرف افراتفری تھی اور اس دور میں کوئی کام نہیں ہوا تاہم اب ملک میں ہر جگہ آپ کو نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، انہی عدالتوں نے ہمیں ہائی جیکر بنایا جب کہ ایک اقامہ پر نواز شریف کو فارغ کردیا یہ ملک کا نقصان ہے، ان فیصلوں سے ترقی رک جاتی ہے تاہم اس کے باوجود جو کام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے کیے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدالت کا حکم آیا ، فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی ہم نے عہدہ چھوڑ دیا لیکن ایسے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ترقی رک جاتی ہے جب کہ جو الزامات لگائے گئے ان میں کوئی حقیقت نہیں، کبھی دھرنے ہوئے ، کبھی عدالت میں گھسیٹا گیا۔ شاہد ...

سمندری لہروں پر ڈھائی ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے والا کیمرا

تائیوان:  دو سال قبل سمندر میں کھو جانے والا کیمرا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا سمندری فاصلہ طے کرکے تائیوان کے ساحل پر اصل حالت اور مکمل چارجنگ کے ساتھ مل گیا۔ تائیوان کے ساحل پر صفائی مہم کے دوران اسکول کے بچوں کو ایک کیمرا ملا جو نا صرف پورا چارج تھا بلکہ اس میں پانی کا ایک قطرہ بھی داخل نہیں ہوا تھا۔ سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ وہ درست حالت میں تھا۔ یہ جاپان کے ایک غوطہ خور گروپ کا کیمرا تھا جو ایک مہم کے دوران زیرآب ہی رہ گیا تھا لیکن سیکڑوں کلومیٹر بہتے ہوئے تائیوان پہنچ گیا۔ صفائی مہم میں شامل طالب علموں کے ہمراہ موجود استاد پارک لی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کیمرہ ایک 11 سالہ طالب علم کو ملا تھا جو حیرت انگیز طور پر چارج بھی تھا اور کام بھی کر رہا تھا۔ تاہم کمرے کے گرد سیکڑوں سمندری گھونگوں اور سیپیوں نے گھر بنا رکھا تھا جس سے کیمرہ ایک چٹان کی مانند نظر آرہا تھا۔ پارک لی کا کہنا ہے کہ کیمرے میں موجود تصاویر دیکھنے پر پتا چلا کہ یہ کیمرہ کسی غوطہ خور گروپ کے رکن تھا جس نے سمندر کی تہہ میں کئی خوبصورت تصاویر بنا رکھی تھیں۔ گروپ میں شامل اف...

18ویں ترمیم سے متعلق مشیرخزانہ کے بیانات پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، نواب یوسف ٹالپور، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور دیگر ارکان قومی اسمبلی نے تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلز پارٹی صوبائی حقوق پر کسی بھی سمجھوتےکی قائل نہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کے ایماء پر کئے گئے کسی بھی ایسے اقدام کی بھرپور مخالفت  کی جائے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں مزید کہا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے  اوراین ایف سی ایوارڈ میں کوئی تبدیلی  لانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ The post 18ویں ترمیم سے متعلق مشیرخزانہ کے بیانات پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pSTIVY

فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

 کراچی:  قائد اعظم محمد علی جناح ایئر پورٹ کے انٹر نیشنل لاؤنج میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بیرون ملک روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایئرپورٹ لاونج میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد مصطفی کمال سعودی عرب جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔ The post فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GCsEVg

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، غزہ میں حالات کشیدہ

غزہ:  غزہ میں مظاہرین نے خیمے گاڑ لیے جب کہ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الااقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ 31 سالہ عمر سیمیئور نامی شخص سرحد کے قریب اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی اندھی گولی کا شکار بن گیا۔ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس  کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف چھ ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیےقابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے  100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔ بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ہی خان یونس میں مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سات مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ مظاہرے 30 مارچ 1976 میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مناسبت سے کیے جا رہے تھے جب کہ اس بار امریک...

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان

 اسلام آباد:  اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول  کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں  65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم  اپریل سے ہوگا۔ The post پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pQag1x

الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018 عدلیہ کی زیرِنگرانی کرانے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ افسران کے لئے عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو لیا جائے گا جس کے لئے ملک کی تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرار ہائی کورٹس کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 50 اور 51 کے تحت خطوط ارسال کئے ہیں جس میں درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کی فہرستیں مہیا کی جائیں۔ The post الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018 عدلیہ کی زیرِنگرانی کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pRoyy9

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد گرفتار

 لاہور:  سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس ادارے آئی بی نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آاور سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں اسلام الحق ،جہانگیر شاہ ،عمران ، وقارالامین اور علیم شامل ہیں جب کہ گرفتار خودکش حمہ آور کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں،گرفتار دہشت گرد گجومتہ میں واقع ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور وہیں منصوبہ بندی کرتے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر پی ایس ایل کے میچوں کو بھی نشانہ بنانا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ گرفتاری کے بعد تمام دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ The post لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ا...

ترکی میں تارکینِ وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

 انقرہ:  صوبہ اِرگِد میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ The post ترکی میں تارکینِ وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Ii8rBj

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی 2 سال بعد نظر بندی کا مشروط خاتمہ

 سری نگر:  قابض بھارتی پولیس نے حریت پسند کشمیری رہنماؤں کو 2 سالہ جبری نظر بندی کے بعد طے شدہ شرائط پر گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی۔  کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے حریت پسند بزرگ رہنما سید علی گیلانی سمیت میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی نظر بندی ختم کر دی اور انہیں گھر سے باہر نکلنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے جس کے تحت حریت رہنماؤں کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے دوران ریاست مخالف تقاریر پر پابندی کا سامنا ہو گا۔ کشمیری میڈیا سے بات کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت کو ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد  کشمیر کے زمینی حقائق کا انداز ہوگیا ہے اور کشمیری عوام کے جذبات کے باعث وہ حریت قیادت کی نظر بندی ختم کرنے پر رضامند ہوئی اگر اسی طرح جدوجہد آزادی جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب ہر کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے گا۔ واضح رہے کہ قابض بھاری فورسز کی جانب سے حریت پسند رہنماؤں کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ شدید عوامی ردعمل کے بعد کیا گیا ہے تاکہ کٹھ پتلی کشمیری حکومت کے خلاف کشمیریوں کے بھڑکتے ہوئے جذبات کو قابو میں...