Skip to main content

نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، وزیراعظم

سرگودھا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں اور انہی عدالتوں نے ہمیں ہائی جیکر بنایا تھا۔

سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور پرویزمشرف نے ملک کے لیے کوئی کام نہیں کیا، پرویز مشرف اور آصف زرداری کے دور میں ہر طرف افراتفری تھی اور اس دور میں کوئی کام نہیں ہوا تاہم اب ملک میں ہر جگہ آپ کو نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، انہی عدالتوں نے ہمیں ہائی جیکر بنایا جب کہ ایک اقامہ پر نواز شریف کو فارغ کردیا یہ ملک کا نقصان ہے، ان فیصلوں سے ترقی رک جاتی ہے تاہم اس کے باوجود جو کام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے کیے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدالت کا حکم آیا ، فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی ہم نے عہدہ چھوڑ دیا لیکن ایسے فیصلوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ترقی رک جاتی ہے جب کہ جو الزامات لگائے گئے ان میں کوئی حقیقت نہیں، کبھی دھرنے ہوئے ، کبھی عدالت میں گھسیٹا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہمیں برائی کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پیسے دے کر ایوانوں میں پہنچنے والےعوام کی خدمت نہیں کرتے اور پاکستان کے عوام بھی پیسے دے کر بنائے گئے سینیٹ کے چیئرمین کو قبول نہیں کرتے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مصدق ملک بھی سینیٹر بنے لیکن انہوں نے 100 روپے بھی خرچ کیے ہوں تو بڑی بات ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزت صرف کرسی پر بیٹھنے سے نہیں آتی بلکہ کرپشن سے پاک سیاست سے آتی ہے، سینیٹ کے چیئرمین کہہ دیں کہ ان کےالیکشن میں پیسے نہیں چلے جب کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کی کہ زرداری نے میرے 14 ایم این اے خرید لیے لیکن پھر انہی کے چیرمین کو ووٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تقریروں کرنے والوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، آج وہ تقریریں کررہے ہیں جنہوں نے یہ مسائل پیدا کیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مخالفین کو تکلیف ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی، میں نے چیف جسٹس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا تشریف لے آئیں، میں نے کہا آج حکومت چلانے میں مشکلات ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جب کہ جتنا ملک عمران خان  کا ہے اتنا میرا بھی ہے اور اتنا ہی چیف جسٹس کا  بھی ہے جب کہ ایک نے کہا ملاقات تو اچھی لیکن ٹائمنگ ٹھیک نہیں ،یہ کونسی سیاست ہے۔

The post نیب عدالتوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GIDXey

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...