Skip to main content

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی

 غزہ: غزہ اور مغربے کنارے میں صیہونی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جب کہ 1400 زخمی افراد میں سے 758 افراد براہراست گولیاں لگنے کے سبب شدید زخمی ہیں تاہم دیگر افراد ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ اس اہم مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے ڈپٹی پولیٹیکل افیئرز اور سیکرٹری جنرل کے معاون تائے بروک زیریہون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل کو مظاہرین کے ساتھ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سلوک رواں رکھنا چاہیے اور کسی کو بھی بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ تشدد کا راستہ اپنانے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے سلامتی کونسل کو اپنے تحریری بیان میں حماس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی قیادت نے لوگوں کو حکومت کے خلاف پُر تشدد مظاہروں پر اکسایا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی جارہی ہیں تاکہ جانی نقصان نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ اپنا متحرک کردار ادا کرے دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے واقعات دل خراش ہیں، انسانی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔

2

ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں پر ظلم کیا گیا ہے اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے افراد کی دوبارہ آبادکاری کے بجائے قتل کیا جارہا ہے، عالمی قوتوں بشمول او آئی سی کو اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کو ظلم و بربریت سے روکے۔

 

واضح رہے فلسطین سے اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے ہزاروں پناہ گزینوں نے اپنے ’’ گھروں کو واپسی‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی سرحد کی جانب گامزن تھے کہ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 17 افراد شہید اور 1400 زخمی ہو گئے ہیں۔ ان چھ ہفتوں پر محیط مظاہروں نے گزشتہ روز 30 مارچ کو ’’ یوم وطن‘‘ کے موقع پر شدت اختیار کرلی ہے۔

The post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2GZQVCw

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...