Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2018

سیاسی رہنما افغانستان کو 27 افراد کی حوالگی پر خوش

پشاور:  سیاسی ومذہبی جماعتوں نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کو مطلوبہ 27 دہشتگردوں کی حوالگی کااقدام خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوجائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 27 دہشتگرد افغانستان کے حوالے کیے جانے سے حالات میں بہتری آنی چاہیے تاہم دونوں ممالک میں حالات اسی وقت معمول پر آئیںگے جب آپس میں بیٹھ کر مسائل پر بات کریں گے۔ انھوں نے کہا پاکستان اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے تو تشدد کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے جبکہ افغانستان کو بھی اپنے مفادات کے تحت معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنا نہایت ضروری ہے اوراس کا احساس کوئی اور نہیں بلکہ یہی دونوں ممالک کرسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات اور جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللہ خان نے کہا کہ اگر 27 افراد کی حوالگی سے تعلقات بہتر اور اعتماد کی فضا بحال ہوتی ہے تو اس سے زیادہ اچھی بات کیا ہوگی تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ اس پر افغانستان کا...

سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں اٹارنی جنرل کو آج طلب کرلیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے کراچی میں بااثرشخص کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف مقدمے میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج معاونت کیلیے طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی، سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے تمام ملزمان کو روسٹرم پربلاتے ہوئے پوچھا اس کیس میں کتنے ملزمان ہیں، ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا 4  ملزمان ہیں۔ ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایک ملزم ابھی جیل میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا جیل میں موجود ملزم غلام مرتضیٰ دیگر ملزمان کا ملازم ہے۔ وکیل نے کہا یہ دہشتگردی کا مقدمہ تھا، سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ سیشن کورٹ میں چلوایا جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمہ عام عدالت منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ کافیصلہ غیرقانونی ہوتوسپریم کورٹ ری وزٹ کرسکتی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے اٹارنی جنرل کے علاوہ آج بابراعوان کوبھی طلب کرلیا۔ ٹیکس کے کیس میں چیف جسٹس میاں ث...

حیدرآباد میں بچوں کی کرکٹ پر خونی تصادم، 3 افراد ہلاک

حیدر آباد:  سیری موری میں بچوں کے درمیان معمولی تکرار پر 2 برادریوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حیدرآباد کے علاقے سیری موری میں بچوں کے درمیان معمولی تکرار پر 2 برادریوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور حاجانو اور بردی برادری کے افراد مورچہ بند ہوگئے ہیں جب کہ کشیدگی کے باعث علاقے میں بکتربند سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او کا کہناہے کہ جھگڑا بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلنے پرہواجس نے بعد میں2برادریوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کرلی۔ گولیاں لگنے سے سلیم بردی اورجانی حاجانو موقع پر ہلاک جبکہ حکیم برڈی، امین حاجانو اورعلی گل حاجانو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں حکیم بردی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فریقین نے لاشوں کے ہمراہ تھانہ سیری کے سامنے دھرنا بھی دیا جس کے نتیجے میں حیدرآباد ٹنڈو محمدخان روڈ پر2گھنٹے سے زائد تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔ بعدازاں ڈی ایس پی دوست محمدمنگریو کی جانب سے فریقین سے مذاکرات کیے جس کے بعد ورثا احتجاج کرکے لا...

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے جب کہ ایک اور زخمی نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے زیر تسلط جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گنو پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے پر امن احتجاج کے دوران مظلوم کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ کے واقعے کا شدید زخمی نوجوان رئیس احمد گنائی گزشتہ روز علی الصباح سری نگر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جا نب سے شہید نوجوان رئیس احمد کے سر کو نشانہ بنا کر گو لی چلائی گئی تھی جو 4 دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہید ہو گیا تاہم بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان رئیس احمد گنائی کی شہادت پر گزشتہ روز پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی جب کہ قابض فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 نوجوان20سالہ جاوید احمد بٹ اور 24سالہ سہیل جاوید لون پہلے ہی روز اسپتال میں دم توڑ بیٹھے تھے۔ رئیس گنائی کی شہادت سے شوپیاں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی، ہڑتال کے باعث دونوں اضلاع میں د...

عفرین میں ترک فوج کی کارروائی جاری، اب تک 712 جنگجو ہلاک، 22 ٹھکانے تباہ

 انقرہ / پیرس:  ترک مسلح افواج نے شاخ زیتون فوجی کارروائی میں اب تک پی کے کے، پی وائے ڈی، کے سی کے اور داعش کے 712 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادرے نے ترک مسلح افواج  کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترک مسلح افواج نے پی کے کے، پی وائے ڈی، کے سی کے اور داعش کی پناہ گاہوں، اسلحے کے ڈپوز اور ٹھکانوں سمیت 22 اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جب کہ 712 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو خبردار کیا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کیخلاف جاری فوجی آپریشن کو بہانہ بنا کر ترکی کو شام میں حملہ نہیں کرنا چاہیے، فرانسیسی صدر کا مزید کہنا ہے کہ انقرہ حکومت کو شام میں جاری اپنی اس عسکری کارروائی پر اتحادی ممالک کو باخبر رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے تاہم ترک صدر کے مطابق ملکی سالمیت کی خاطر شام میں یہ فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا تھا۔ The post عفرین میں ترک فوج کی کارروائ...

شاہ رخ جتوئی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

 کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی اور اس کے بھائی نواب علی جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف جعل سازی، دھوکا دہی سے بیرون ملک فرار کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی، ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس میں کہا کہ ملزم مسلسل غیر حاضر ہے کیوں نہ اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔ ملزم کے وکیل نے غیر حاضری کی معافی کی درخواست کی اور بتایا کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیشی ہے اور وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی اور آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ مقدمہ کو 5 سال گزر چکے ہیں ملزمان پر اب تک فرد جرم بھی عائد نہیں ہوسکی ہے اور اب ایک بار پھر فرد جرم کی کارراوائی موخر کردی گئی ہے۔ The post شاہ رخ جتوئی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2E2v8Ld

8 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے گداگر میاں بیوی گرفتار

 کراچی:  بوٹ بیسن پولیس نے 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے گداگر سمیت اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوہر نذر محمد اور بیوی نذیراں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے8 سال بچی کو بازیاب کرالیا گیا،گرفتار شوہر اور بیوی نے نیلم کالونی سے8سالہ بچی کو اغوا کیا تھا اور اس کے بعد اندرون سندھ فرار ہو گیا تھا اور اغوا ہونے والی بچی کے والد فدا حسین سے2لاکھ روپے تاوان کی رقم کا تقاضا اور مسلسل فون کرنے پر یہ کہتا رہا کہ اگر رقم کا بندوبست نہیں کیا تو وہ بچی کو قتل کردے گا۔ اے ایس پی کلفٹن رضوان طارق نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کا مقدمہ 25جنوری کو بوٹ بیس تھانے میں بچی والد فدا حسین کی مدعیت میں درج ہوا تھا جس کے6روز بعد پولیس نے بس اڈے پر چھاپہ مار کر 8 سالہ لاریب کو بازیاب کرالیا۔ لاریب نیلم کالونی کے رہائشی تھی جس کے برابر مکان میں کرایہ دار پڑوسی رہتے تھے،پڑوسی بچی کو بھلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور بعد میں اندرون سندھ مزارات پر لے کر گھومتا رہا، پولیس نے ایس ایچ او نصیر تنولی کی سربراہی میں متعدد بار چھاپے مارے لیکن ملز...

سال 2018ء کا پہلا ماہ؛ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 37 افراد ہلاک

 کراچی:  سال 2018 کا پہلا ماہ جنوری محکمہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے لیے پریشان کن رہا اور مجموعی طور پر فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی پولیس کے 2 افسران پر شہریوں کے قتل الزامات عائد ہوئے، پولیس کی فائرنگ سے2 نواجوان سمیت5افرادقتل ہوئے، شہر میںٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکارشہید، ڈکیتی مزاحمت پر رینجرزاہلکار ، کمسن بچی، خاتون اور تاجر سمیت 6 افراد کو قتل کیا گیا۔ شہر کے مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار، دوخواتین سمیت 18 افراد جاں بحق اور 113سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ تشدد سے 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ابراہیم حیدری سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر کی کار سے پراسرار طور پر لاش ملی۔ دوسری جانب سے کھارادر میں دستی بم حملے میں ایک شہری جاں بحق اور 6شہری شدید زخمی ہوئے، ناظم آباد میں بینک سے سیکورٹی گارڈ کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوا، تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا مہینہ جنوری سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران پر بھاری رہا پولیس افسران کو اپنے ماتحت دو افسران کی وجہ سے شرمندگی کا ...

سینیٹ الیکشن؛ اپوزیشن جماعتوں کا پنجاب سے اپنے الگ امیدوار لانے کا فیصلہ

اسلام آباد /لاہور:  پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہوگئیں۔ سینیٹ انتخابات میں پنجاب کی بڑی اپوزیشن پارٹیوں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے اپنے اپنے امیدوار لانے کافیصلہ کرلیا جس کے وجہ سے پنجاب میں اپوزیشن کی سینیٹ کی ایک بھی نشست پر کامیابی کا امکانات معدوم ہونے لگے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر ہی پنجاب سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی12 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے جن میں سے 7 نشستیں جنرل ہونگی ،2 ٹیکنو کریٹس،2 خواتین اور ایک اقلیتوں کی نشست ہے ۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے جنرل نشست پر کامیابی کیلیے ایک امیدوار کو 46ووٹ حاصل کرنا ہونگے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ووٹ اکٹھے کیے جائیں تو پی ٹی آئی30، ق لیگ8،پیپلزپارٹی 8جماعت اسلامی1اور 5 آزاد امیدوار ہیں۔ اگر یہ تمام پارٹیاں متحد ہوجائیں توپنجاب سے ایک سینیٹ کی نشست حاصل کرسکتی ہیں لیکن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے چوہدری سرور کو امیدوار ڈیکلئیر کردیاہے، پیپلزپارٹی اور ق لیگ بھی اپنے اپنے امیدوار لانا چاہتی ہیں۔ اس طرح اپوزیشن کی...

2017ء میں پنجاب میں 15 بچیاں زیادتی کے بعد قتل

 اسلام آباد:  صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال2017 میں زیادتی کے بعد معصوم بچیوں کے قتل کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ان میں ملوث صرف 3 ملزمان کو سزائیں ہوسکی ہیں۔  ایکسپریس کو دستیاب سرکاری اعداوشمارکے مطابق 15 مقدمات میں سے 11 مقدمات کا چالان متعلقہ عدالتوں کو بھجوا دیا گیا جب کہ زیرتفتیش 4 مقدمات کے چالان ابھی تک نہیں بھجوائے جاسکے۔ ان مقدمات میں نامزد 24 ملزمان میں سے 19 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 مفرور ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لاہور ریجن میں ریپ کے بعدمعصوم بچیوں کے قتل کے 5، گوجرانوالہ ریجن میں ایک، راولپنڈی ریجن میں ایک، سرگودھا ریجن میں 2، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ریجنز میں بالترتیب ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔ اعداد و شمارکے مطابق ان گرفتار ملزمان میں سے کوئی ایک ملزم بھی ضمانت پر رہا ہوا نہ ہی کوئی بری ہوا، صرف 3 ملزمان کو سزا ہوسکی جب کہ 8ملزمان کے خلاف مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ سال 2016میں مجموعی طورپر 9مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں 8 ملزم گرفتارہوئے اور صرف ایک ملزم کو سزا سنائی گئی اور ایک کو بری کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق صرف ضلع قصور م...

جامعہ کراچی میں سیپرا قوانین کی خلاف ورزی، نیب نے چھان بین شروع کردی

 کراچی:  جامعہ کراچی میں سیپرارولز کی خلاف ورزی کے ایک سے زائد معاملات سامنے آنے پر نیب نے معاملات کی چھان بین کا آغاز کردیا ہے۔ نیب (قومی احتساب بیورو) نے جامعہ کراچی میں ٹینڈر کے بغیرسوفٹ ویئرکی خریداری سمیت بے ضابطگیوں کے دیگرمعاملات کا نوٹس لے لیاہے اورباقاعدہ انکوائری شروع کرنے سے قبل جامعہ کراچی کیا انتظامیہ سے بے ضابطگیوں کے معاملے پرجواب طلب کرلیاہے۔ واضح رہے یہ جواب طلبی نیب کوایک شہری کی جانب سے بھجوائی گئی تحریری شکایت کے ضمن میں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کی جانب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کوایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے کہاگیاہے کہ قومی احتساب بیورو کو موصولہ شکایت کے ضمن میں شعبہ جاتی کمنٹس رپورٹ بمعہ متعلقہ دستاویزات بیورو کو بھجوائی جائیں’’ایکسپریس‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے’’پاک سول‘‘ نامی ایک غیر رجسٹرڈ کمپنی کوٹینڈر کے بغیرہی ٹھیکہ دیتے ہوئے کمپنی سے سوفٹ ویئرکی خدمات حاصل کرلی یہ خدمات جامعہ کراچی کے آن لائن داخلوں کے لیے حاصل کی گئی تاہم اس کے لیے اخبارات میں اشتہار جاری کیے گئے او...

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی۔ افغانستان میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود وفاقی کابینہ نے بدھ کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی تاہم یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا جب افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس)کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور وزیر داخلہ ویس برمک پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں جنہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیاکہ کابینہ نے افغان مہاجرین کے لیے ’’پروف آف رجسٹریشن کارڈ‘ کی مدت میں 60 دن کی توسیع کردی۔ پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے مابین سہ فریقی معاہدے کے تحت پاکستان نے ان افغان مہاجرین کو ’پی او آر‘ کارڈ جاری کیے ہیں جواقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کیساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ پی او آر کارڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں ایک خاص مدت کے لیے قیام کی اجازت دیتے ہیں جو وفاقی حکوم...

لاہور میں بچوں کو ورغلا کر لے جانے والا ملزم گرفتار، دوسرا فرار

 لاہور:   گھر سے بھاگ کر آئے دو بچوں کو ورغلا کر زبردستی ساتھ لے جانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ انہوں نے دو اشخاص اور بچوں کو مشکوک جاننے پر روکا اور بچوں کی آہ و بکا پر ایک شخص پکڑا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق بچوں کی عمریں12اور14سال ہیں دونوں بچے کل رات کو لالہ موسیٰ سے بھاگ کر داتا صاحب پہنچے تھے، بچوں کے والدین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ افسران نے ٹریفک وارڈنز کے لیے نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کردیا ہے، وارڈنز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ The post لاہور میں بچوں کو ورغلا کر لے جانے والا ملزم گرفتار، دوسرا فرار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2GybFkh

چارسدہ میں لڑکی کی نازیبا وڈیو بنانے پر آئی جی کا نوٹس

پشاور:  خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود نے چارسدہ میں لڑکی کی برہنہ ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے تھانہ پڑانگ  کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی عائشہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 2 لڑکے واصف اور اعظم اچانک گھر میں گھس آئے اور زیادتی کی کوشش کی جب کہ لڑکوں نے مجھے برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنائی۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  عاصمہ کو ملزم نے پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دی تھیں لڑکی کی شکایت پر پولیس نے نامزد لڑکوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس میں لڑکی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی تاہم وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے پر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر میں گھسنے والے ملزمان پڑوسی تھے جو اب فرار ہوگئے ہیں اور ان کی گرفتاری ک...

مشتاق غنی کے بھائی کے گھر بچکی ہلاکت، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اسلام آباد:   چیف جسٹس آف پاکستان نے کے پی کے میں صوبائی وزیر مشتاق غنی کے بھائی کے گھر ملازمہ بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبر پختون خوا کے علاقے ایبٹ آباد میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی کے گھر میں ایک بچی کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ یہ نوٹس انہوں نے میڈیا میں کیس سامنے آنے کے بعد لیا ہے جس میں انہوں ںے آئی جی کے پی کے سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تین دن میں طلب کرلی۔ خیال رہے کہ جاں بحق ہونے والی کمسن بچی صوبائی وزیر کے گھر اپنی بڑی بہن کے ساتھ ملازمت کرنے جاتی تھی یک دم بغیر کسی وجہ کے اس کی ہلاکت کی خبریں میڈیا میں سامنے آئیں۔ آئی جی کے پی کے نے بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا پہلے سے حکم دیا ہوا ہے۔ پولیس کا موقف ہے بچی کی طبعیت کچھ کھانے سے خراب ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ چیف جسٹس کا سندھ حکومت کی فٹ پاتھ اسکول کو دھمکیوں کا بھی نوٹس دریں اثنا چيف جسٹس مياں ثاقب نثار نے كراچی ميں ايك اين جی او اوشيئن ويلفيئ...

فرانس میں معروف مسلم اسکالر خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

پیرس:  فرانسیسی پولیس نے یورپ کے معروف مسلمان اسکالر طارق رمضان کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طارق رمضان سوئٹزر لینڈ کے شہری ہیں اور برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ 3 ماہ قبل فرانس کی دو خواتین نے طارق رمضان پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، طارق رمضان پوچھ گچھ کے لیے فرانسیسی پولیس کے سامنے پیش ہوئے ، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ طارق رمضان نے اپنے او پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے، انہوں نے الزام لگانے والی 2 خواتین میں سے ایک پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ طارق رمضان مصر میں اخوان المسلمون نامی اسلامی تحریک کی بنیاد رکھنے والے معروف اسکالر حسن البناء کے پوتے ہیں اس لئے انہیں مشرق وسطیٰ میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ The post فرانس میں معروف مسلم اسکالر خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2EooFYN

انجلیناجولی کی روہنگیا خواتین سے زیادتی کی مذمت

ٹورنٹو:   ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے میانمار میں روہنگیا خواتین سے زیادتی کی مذمّت کرتے ہوئے ان سے ملنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی سپراسٹار اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنگلادیش کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے میانمار میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج کی چیرہ دستیوں کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے روہنگیا خواتین سے زیادتی کی ناصرف شدید مذمّت کی بلکہ ان ستم رسیدہ خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کے علاقے راکھین میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، لاکھوں لوگ بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں جن میں سے ہزاروں خواتین ایسی بھی ہیں جو فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔...

اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاش برآمد

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے گیسٹ ہاؤس سے  ڈاکٹر اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر سے بدبو آرہی تھی،لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کمرے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکےمہمان خانے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ اور ان کے بیانات ریکارڈ کر لیےگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جس میں مرد کا نام رانا آفتاب ہے جو آنکھوں کے معروف ڈاکٹر اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں امراضِ چشم  کے ماہر کے طور پر کام کرتے تھے جب کہ لڑکی کا نام زوبدہ ہے جس کا تعلق گولڑہ سے ہے۔ بعدازاں پمزاسپتال میں لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ۔پمز میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نسرین بٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں کے معدے میں شراب کی کثیرمقدار پائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ معدے میں مقوی گولیوں کی بڑی مقدار بھی پائی گئی ہے جب کہ دونوں کے معدے میں گیس کی کچھ مقدار بھی پائی گئی ہے،...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ یکم فروری 2018 سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2BHNXOz

راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

لاہور:  مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مفرور اور معطل ایس ایس پی سندھ پولیس راؤ انوار کی پنجاب میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی پنجاب کو فون کیا  اور اس معاملے پر دونوں میں تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بات چیت میں طے کیا گیا کہ سندھ پولیس کو پنجاب میں چھاپوں کے لیے نفری، موبائل وین سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آرپی او راولپنڈی سندھ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور وہ سندھ پولیس سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع پر یہ مدد مانگی ہے۔ The post راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rXFlnq

سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار

 اسلام آباد:  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سابق سی ای او برینڈ ہلڈن کے بیرون ملک فرارہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برینڈ کو وزیراعظم آفس کی مداخلت پر جانے کی اجازت دی گئی۔ ترجمان چوہدری نثار نے گزشتہ روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے جرمن نژاد سی ای و برینڈ ہیلڈن کے ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں نام ہونے کے باوجود ملک سے فرار میں سابق وزیرداخلہ کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  سابق سی ای او پی آئی اے  کے ملک سے فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم ترجمان نے ردعمل میں الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے سابق سی ای او پی آئی اے کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک فرار کرانے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سی ای او کو وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم کے سیکریٹری نے ذاتی طور پر چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشہ روز سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے ک...

نقیب قتل کیس؛ گواہان نے 3 اہلکاروں کو شناخت کرلیا

 کراچی:  نقیب اللہ محسود کیس کے دو گواہان نے واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو شناخت کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ عینی شاہدین بھی فاضل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ملزمان میں سب سے پولیس اہلکار محمد اقبال کو شناخت پریڈ کے لیے  پیش کیا گیا جسے واقعے کے چشم دید گواہ  نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سادہ لباس میں تھا اور پولیس موبائل کے پاس کھڑا تھا جب دیگر اہلکاروں نے ہمیں گرفتار کیا۔ کیس میں گرفتار دوسرے ملزم پولیس اہلکار ارشد علی کو بھی گواہوں نے شناخت کرلیا، چشم دید گواہ نے بتایا کہ ملزم اس پولیس موبائل میں تھا جس نے ہمیں شیر آغا ہوٹل سے سچل پولیس چوکی پہنچایا۔ دوسرے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد تیسرے ملزم اے ایس آئی اللہ یار کو پیش کیا گیا تو گواہان نے اسے بھی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری کو جب ہمیں سادہ لباد اہلکاروں نے گرفتار کیا تو یہ ملزم بھی انہی اہلکاروں میں شامل تھا۔شناخت پریڈ کے بعد تینوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ۔ دوسری جانب جوڈیشل‫ مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایس ایچ او سہر...

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی،عمران خان

 اسلام آباد:  خیبر پختونخوا حکومت اور روسی کمپنی کے درمیان آئل ریفائنری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا جب کہ صوبے میں حکومتی جماعت کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور روسی کمپنی آئل اینڈ گیس حیماش اپارات اورآرفیوز کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت روسی کمپنی خیبر پختونخوا میں 20 ہزار بیرل یومیہ آئل ریفائن کرے گی اور آئل ریفائنری پلانٹ کوہاٹ میں لگایا جائے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو قتل کرواتے ہیں،عمران خان عمران خان نے کہا کہ 74 میگاواٹ بجلی تیار جو سستی بھی ہے لیکن وفاقی حکومت خرید نہیں رہی، شہباز شریف کو ہر چیز کے لیے اجازت مل جاتی ہے لیکن جس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے جو پنجاب میں پاور پلانٹ سے پیدا ہو رہا ہے جب کہ پانی پر بجلی سب سے سستی ہے پاکستان کی ترقی اس پر منحصر ...

ٹرمپ کا بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ  

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ ’گوانتانامو بے جیل‘ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل دو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوانتا ناموبے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈ پر دستخط کردیے ہیں اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرکے اپنا ایک اور وعدہ پورا کررہے ہیں جب کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغادی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، ہم نے ان دہشت گردوں کو آزاد کیا اور آج وہ ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گرد صرف مجرم نہیں بلکہ وہ جنگجو دشمن ہیں لہذا انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں انہیں پوری قوت فراہم کریں تاکہ دہشت گرد جہاں بھی ہو...

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس؛ اداروں کو قانون کے دائرے میں لانے پر زور

 کراچی:  سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اداروں کو قانون کے دائرے میں لانے پر زور دیتے ہوئے گزشتہ پانچ سال میں ہونے والے تمام پولیس مقابلوں کی تحقیقات کرنے کی سفارش کردی۔ کراچی میں چیئرپرسن نسرین جلیل کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ اور جرگے کے نمائندے پیش ہوئے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر نقیب اللہ قتل کیس اور راؤ انوار کے معاملے پر مختصر بریفنگ دی۔ سینیٹ کمیٹی نے راؤ انوار کی عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے بغیر سرکاری اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ذریعے شہریوں کو اٹھانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بتایا کہ نقیب قتل کیس میں ملوث راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت اپنا کام کررہی ہے، سندھ حکومت راؤ انوار سمیت کسی بھی مجرم کی پشت پناہی نہیں کرتی، راؤ انوار کے معاملے پر جے آئی ٹی بھی بن سکتی ہے۔ اجلاس کے بعد سینیٹ فنکشنل کمیٹی کی چیئرپرسن نسرین جلیل نے میڈیا بری...

لاڑکانہ کرپشن کیس؛ عدالت نے فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر  فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔ عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکرٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر درخواست واپس لی تھی تاہم خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا لہذا مفاد عامہ کی خاطر درخواست کو بحال کیا جائے اور لاڑکانہ میں ہونے والی کریشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ The post لاڑکانہ کرپشن کیس؛ عدالت نے فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2DNt5Yb

شاہ زیب کیس میں ہائیکورٹ نے عدالت عظمیٰ کے احکامات کو بائی پاس کیا، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے سپریم کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کو مدنظر نہیں رکھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور کو پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہو تو سپریم کورٹ اس کا جائزہ لے سکتی ہے، عدالت کیس کے میرٹ کو نہیں دیکھ رہی، عدالت نے یہ دیکھنا ہے کہ مقدمہ دہشت گردی کا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے معاملہ سیشن کورٹ کو بھیج دیا اور سپریم کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کو مدنظر نہیں رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:  شاہ زیب قتل کیس؛ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کالعدم قرار جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بائی پاس کیا۔ شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کل دن ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جب کہ وکیل بابراعوان کو بھی ک...

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹاکر حکومت کو قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کاحکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔ اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں۔ وکیل متروکہ وقف املاک نے کہا کہ قوانین کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی تک صدیق الفاروق کام جاری رکھ سکتے ہیں جب کہ چیف جسٹس نے صدیق الفاروق سے مکالمہ کیا کہ آپ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، یہ سیاسی اقربا پروری کا کیس ہے جب کہ صدیق الفاروق نے کہا کہ جب مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تھا تو آپ بھی میرے...

انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 فروری کو عمران خان کو طلب کرلیا

 اسلام آباد:  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پھر طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی   کی خصوصی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 15 فروری کو جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں انہیں 26 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عمران خان کی طلبی کا نوٹس بنی گالہ رہائش گاہ بھیج دیا گیا۔ عمران خان کے مقدمات میں عبوری چالان جمع ہوگیا جس کے بعد اب ٹرائل شروع ہوگا۔ اس حوالے سے پولیس نے کل عمران خان کے خلاف چالان پیش کیا تھا اوران کو چالان جمع ہونے کے بعد نوٹس جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4  مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔ The post انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 فروری کو عمران خان کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rRxNCT

لاہور سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

 لاہور:  سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک امجد خان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو مخالف گروپ کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم ملک امجد کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے ملک امجد کے ایک ساتھی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم حملہ آور ہاتھ نہ آئے۔ جاں بحق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تھا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔ The post لاہور سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rUCgEF

تاحیات نااہلی سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ختم کرسکتی ہے، اعتزاز احسن

 اسلام آباد:  سینیٹر اعتزاز احسن  کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  نااہلی مدت کیس؛ چیٹنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباؤ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں، طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی اوججزہیں، طلال چوہدری ان ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہی...

مردہ لومڑی کو ہروقت اپنے ساتھ رکھنے والی خاتون

 لندن:  پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے مرسے سائیڈ کی لیزا فاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کے ساتھ رہتی ہیں۔ لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرالیا جس میں ایک عمل ’اسٹفنگ‘ کے بعد جانور خراب نہیں ہوتا اور اس کی بیرونی صورت برقرار رہتی ہے۔ لومڑی کے بچے کے مرنے کے بعد وہ بہت اداس تھیں کہ ان کے ایک دوست نے لومڑی  حنوط کروانے کے بعد اسے کرسمس تحفے کے طور پر انہیں پیش کردیا۔ گزشتہ دو برس سے لیزا اس لومڑی کو اپنے ساتھ رکھ رہی ہیں اور کبھی بھی یہ دونوں الگ نہیں ہوتے۔ لیزا اور لومڑی کی تصاویر انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔ لیزا نے بتایا کہ میں نے 2015ء میں نئے سال پر لومڑی کو باقاعدہ گود لینے کا فیصلہ کیا اور قانونی کارروائی پوری کی۔ میں اس لومڑی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہوں جس طرح میں اپنا خیال رکھتی ہوں بالکل ایسے ہی اس لومڑی کی لاش کی دیکھ بھال بھی کرتی ہوں۔ گھر ہو، بازار یا کوئی...

امریکا افغانستان میں کنٹرول کھو رہا ہے، امریکی رپورٹ میں اعتراف

اسلام آباد:  امریکی حکومت کے سرکاری نگراں ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں کنٹرول کھو رہا ہے۔ امریکی حکومت کے سرکاری نگراں ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (سگار) نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی جو امریکی کانگریس، محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کو بھیجی گئی۔ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ امریکا افغانستان میں کنٹرول کھو رہا ہے اور امریکا کے زیر کنٹرول اضلاع کی تعداد کم ہورہی ہے، اس کے مقابل ان علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن پر طالبان کا قبضہ یا اثر و رسوخ ہے۔ سگار کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں بم حملوں کے اعداد و شمار 2012 کی نسبت 3 گنا زیادہ ہیں اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان میں بھی اضافہ ہوا جب کہ سپا ہیوں کو ہلاک کیا جانا تقریباً روز مرہ کا معمول ہے، گزشتہ 11 مہینوں میں 11 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، اکتوبر میں افغانستان میں فورسز نے دشمنوں کے ٹھکانوں پر 653 بم گرائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات پر کنٹرول کے لیے 8 ارب 70 کروڑ ڈالر دی گئی لیکن اس کے باوجود گزشتہ سال افغانست...

افغان حکومت کی پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید

کابل:  افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان نے پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 شدت پسندوں کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی ایک شدت پسند کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا۔ In this context, 27 individuals suspected of belonging to TTA & HN have been handed over to Afghanistan in November 2017 — Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) January 30, 2018 اس خبر کو بھی پڑھیں؛  پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ سال نومبر میں تحریک طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔ The post افغان حکومت کی پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید appeared first o...

دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، ٹرمپ

نیو یارک:  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جن کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں، افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔ شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیئں، امیگرنٹس کوکم افراد ا...

یمن میں باغیوں نے صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا

عدن:  یمن میں علیحدگی پسندوں نے عبوری دارالحکومت عدن میں واقع صدارتی محل کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ باغیوں اور حکومتی دستوں کے مابین جاری تازہ لڑائی کے باعث اس عرب ملک کا بحران مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق صدارتی محل میں یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر اور فوج کے 2 اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں، باغیوں اور حکومتی دستوں میں جھڑپ کے دوران  36 افراد ہلاک اور 185 زخمی ہوگئے ہیں، یمنی شہر عتق میں خودکش کار بم دھماکے میں11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے یمن کے شہر عتق میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، پیشرفت کے نتیجے میں سعودی حمایت یافتہ یمنی صدر منصور ہادی کی حامی انتظامیہ اس وقت بظاہر اس محل میں نظر بند ہو کر رہ گئی ہے۔ یمن میں سعودی نواز حکومت کی حامی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ’’صدارتی محل علیحدگی پسندوں کے محاصرے میں ہے اور اب اس کے مرکزی دروازے کا کنٹرول بھی ان باغیوں نے سنبھال لیا ہے، اس وقت اس محل کے اندر موجود لوگ غیر سرکاری طور پر نظر بند ہو چکے ہیں، کہا جاتا ہے کہ جنوبی یمن میں فعال سدرن ٹرانزیشنل ک...

ولید بن طلال 6 ارب ڈالر دے کر بھی گھر میں نظر بند

ریاض:  6 ارب ڈالرجرمانہ دے کر بھی ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی شہزادہ ولید گھر میں نظر بند ہیں اور انھیں بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیااور ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ولید بن طلال کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں۔ The post ولید بن طلال 6 ارب ڈالر دے کر بھی گھر میں نظر بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2rOkQJQ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 لاہور /  اسلام آباد:  ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بڈ گرام،  فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، مرید کے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، چنیوٹ، میانوالی، منڈی بہاالدین، لالہ موسی، گلگت و گردونواح، پنڈ دادن خان، ہٹیاں بالا، نتھیاگلی سمیت دیگرشہرشامل ہیں۔ Destruction scenes of today’s #earthquake in Belah #Balochistan . pic.twitter.com/BCklLlXo0b — Baloch بلوچ (@Baloch__Khan) January 31, 2018 زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178 کلومیٹرتھی جبکہ شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔ جھٹکے تین سے...

شیخ رشید کا یوٹرن؛ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

 اسلام آباد:  شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اپنڈکس آپریشن کے بعد شیخ رشید احمد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس آئے اورکچھ دیرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفی جمع کرادیا؟، جس پرشیخ رشید نے جواب دیا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی اور وقت گزرگیا ہے۔ صحافی نے استفسارکیا کہ آپ کی طبیعت ابھی بھی بوجھل لگ رہی ہے، جس پران کا کہنا تھا کہ اپنڈ کس آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، ایک سودو، تین تک بخاررہتا ہے، شاید آپریشن کے زخم بھرنے تک ایسا رہے اورآپ دعا کریں، آج شام ٹانکے کھل جائیں گے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان واضح رہے کہ کچھ روزقبل لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔ The post شیخ رش...

سندھ حکومت کا جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور

کراچی:  سندھ حکومت جہیز کی مالیت 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کررہی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق 2017 کے بل میں ترمیم پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بل میں تجویز پیش کی گئی کہ صوبے میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات بھی 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں۔ بل کے مطابق دولہا یا اسکے اہلِ خانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور جہیز کسی دباؤ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہوں گے، خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ایسی ہیں جو فعال کرنا مشکل ہیں، ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیئے جو لاگو ہوسکے اور ایسا قانون بنائیں جس میں جہیز لینا برا لگے جب کہ جہیز کا خاتمہ یا غیر ضروری مطالبات کے حوالے سے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔ ترجمان و...

نااہلی مدت کیس؛ چیٹنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  نااہلی کی مدت کے تعین کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ چیٹنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سینئر وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے اور کیس کی تیاری کیلئے تین دن کا وقت دینے کی درخواست کی جو عدالت عظمیٰ نے منظور کرلی۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بے ایمانی کا مطلب چیٹنگ اور فراڈ ہے، چیٹنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے، ایک دن اسی شخص نے وزیر یا وزیراعظم بن جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  نااہلی مدت کیس؛ سپریم کورٹ کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کل کیس میں سپریم کورٹ نے عوامی نوٹس جاری کیا تھا۔ آج دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پبلک نوٹس ان لوگوں کیلئے تھا جو متاثرہ ہیں، تمام متاثرہ لوگ اپنے لئے ایک مشترکہ وکیل کر لیں، آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔ وکیل اعظم...

سرگودھا میں پولیس مقابلے میں اہلکار جاں بحق

سرگودھا:  نواحی چک 135 جنوبی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا میں نواحی چک 135 جنوبی کے قریب ایس ایچ او شاہ نکڈر اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے چیکنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ دیا۔ ملزمان کو چیک کرنے کے لیے پولیس اہلکار آگے بڑھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ The post سرگودھا میں پولیس مقابلے میں اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2DZg9St

خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق

 لاہور:  وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خیبرپختونخوا سے رشتہ محض سرکاری وسائل کے بے محابا استعمال تک محیط ہے، کے پی جل رہا ہے لیکن عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں جب کہ کے پی پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی ہے۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں، دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ دوسروں کو عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔ The post خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FvAzzp

اسلام آباد میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار

 اسلام آباد:  تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں اس کے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ فلپائنی بچے کواس کے معلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بچے کو اس کے معلم نے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کھنہ پل کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم کو گرفتارکیا۔ ملزم کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا جائے گا۔ واقعے کے حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی شہریت فلپائنی ہے اورہمیں سفارتخانے نے بھی بلایا ہے۔ اپنے بیان میں قاری اسلم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اوربچے کے ساتھ حجرے میں بدفعلی کرتا تھا۔ The post اسلام آباد میں غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2DZeU5E

عاصمہ کو ملزم نے پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دی تھیں، بہن صفیہ

کوہاٹ:  رشتے سے انکار پر قتل ہونے والی طالبہ عاصمہ کی بہن کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد نے پہلے بھی عاصمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ کوہاٹ میں رشتہ سے انکارپر بے دردی سے قتل ہونے والی عاصمہ کی بہن  صفیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روزانہ پاکستان میں قتل کی وارداتیں ہورہی ہیں جس کے خلاف حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ قصور میں زینب ، مردان میں اسما اور کراچی میں نقیب اللہ کے بعد میری بہن کو بھی ماردیا گیا، میری بہن نے نزاعی بیان دیا ہے کہ مجاہد نے اسے قتل کیا ہے، ملزم نے پہلے بھی مجھے فون کرکے بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ صفیہ نے کہا کہ مجاہد پہلے سے شادی شدہ تھا، اگر رشتہ نہیں دیا تو کیا قتل کرنا ضروری تھا، ضروری نہیں کہ جورشتہ مانگے اس سے شادی کرادی جائے، پولیس غریب آدمی کوپکڑتی ہے مالدارکو ہاتھ نہیں لگاتی، عمران خان کی حکومت اورتمام پاکستانی عوام سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا بہن صفیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غریب ہیں بڑی مشکل سے بہن کو تعلیم دلوا رہے تھے، بیرون ملک مزدوری کر رہی ہو...

شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزم کو 9 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ The post شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ...

10 سال سے لوٹ مار میں مصروف 2 خطرناک ڈکیت گرفتار، اسلحہ برآمد

 کراچی:  پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سائٹ سے گزشتہ 10سال سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں شہریوں کو لوٹنے والے2 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب سے 2  ڈاکوؤں امجد علی ولد عطا محمد اور زاہد علی ولد راضی خان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ڈاکوؤں نے 10 سال کے دوران اسٹریٹ کرائم  اور ڈکیتیوں کے دوران موبائل فونز، طلائی زیورات، اے ٹی ایم سے رقوم لے کر نکلنے والوں کو لوٹنے اور واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کئی بار گرفتار ہوئے اور ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہوگئے۔ گرفتار ڈکیت عزیزبھٹی، شارع فیصل، گلستان جوہر اور  پریڈی تھانوں میں درج مقامات میں اشتہاری قراردیے جاچکے ہیں، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ڈکیت ساتھیوں علی رضا ، کاشان، مبین اور ثاقب کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں ملوث اور مطلوب ہیں ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان نے سال2012 اور سال2013 میں زاہد نے ...

پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا، دفتر خارجہ

 اسلام آباد:  دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہا ہے، پاکستان نے نومبر میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 مشتبہ افراد کو افغانستان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے مشتبہ عناصر کو افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اس ضمن میں نومبر 2017ء میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے شبہے میں 27 افراد کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اقتصادی طور پر 123 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں پاکستان کی افسران اور جوانوں کے حوالے سے شہادتوں کی شرح بلند ترین ہے جس میں پاکستان نے 75 ہزار شہری اور 6 ہزار جوانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ The post پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکست...

الیکشن ایکٹ کی فاٹا تک توسیع نہ ہوسکی، سینیٹ انتخابات میں مشکلات کا خدشہ

 اسلام آباد:  الیکشن ایکٹ 2017ء کو فاٹا تک تاحال توسیع نہ مل سکی جس کے بعد سینیٹ کے انتخابات میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کو فاٹا تک توسیع نہ ملنے سے فاٹا میں ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کا کام متاثر ہو رہا ہے اور فاٹا کی نشستوں کے لیے سینیٹ انتخابات میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017ء کو فاٹا تک توسیع دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کی 4 نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، جب تک الیکشن ایکٹ 2017ء کو فاٹا تک توسیع نہیں ملتی تب تک سینیٹ انتخابات کے لیے فاٹا میں قوانین موجود نہیں ہوں گے۔ یہ پڑھیں:  سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فاٹا میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی توسیع کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور توسیع کا ڈرافٹ منظوری کے لیے فوری طور پر صدر مملکت کو ارسال کیا جائ...

سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

 اسلام آباد:  سپريم كورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے كا فيصلہ سناتے ہوئے 5600 كنال اراضی شريعت كے مطابق ورثا ميں تقسيم كرنے كا حكم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسيم ہند سے قبل شہاب الدين كی خيرپور ٹاميوالی ميں 5600 كنال اراضی كا كيس 1918ء سے شروع ہوا اور قيام پاكستان كے بعد ایک بار پھر 1969ء سے شروع ہونے والے مقدمہ ميں ٹرائل كورٹ نے 1970ء ميں فيصلہ كيا۔ ہائی كورٹ نے 1971ء ميں دائر اپيل پر 1982ء ميں مقدمہ دوبارہ ٹرائل كورٹ بھيج ديا۔ ٹرائل كورٹ سے كيس دوبارہ 1989ء ميں ہائی كورٹ ميں آگيا۔ سپريم كورٹ ميں يہ مقدمہ 2005ء ميں آيا۔ سپريم كورٹ ميں 13 سال بعد منگل كو كيس كا فيصلہ چيف جسٹس مياں ثاقب نثاركی سربراہی ميں 3 ركنی بينچ نے كيا۔ اس طرح ملكی تاريخ كے 49 سالہ مقدمے كا بالآخر فيصلہ ہوگيا۔ چيف جسٹس نے 5600 كنال اراضی شريعت كے مطابق ورثا ميں تقسيم كرنے كا حكم ديتے ہوئے كہا ہے كہ عدالت كسی كو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہيں كر رہی۔ The post سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2nmZpe9

ایم آر آئی مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک

 ممبئی:   بھارت کے اسپتال میں ’ایم آر آئی‘ مشین میں پھنس کر نوجوان جان کی بازی ہارگیا جب کہ غفلت برتنے پر ڈاکٹر اور وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں نائر اسپتال میں راجیش مارو نامی نوجوان اپنے رشتہ دار سے ملنے آیا جو وہاں ’ایم آر آئی‘ کروانے کے سلسلے میں پہلے سے موجود تھا، کچھ دیر بعد وارڈ بوائے کے کہنے پر نوجوان آکسیجن سلنڈر کے ہمراہ ایم آر آئی روم میں داخل ہوا تو مشین نے نوجوان کو اپنی طرف کھینچ لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کے ’ایم آر آئی روم‘ میں داخل ہونے سے پہلے وارڈ بوائے سے کہا گیا کہ اس کمرے میں لوہے کی چیزوں کے ساتھ جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس پر اس نے کہا کہ ’مشین اس وقت بند پڑی ہے لہذا آپ اندر جاسکتے ہیں اور ویسے بھی یہ ہمارا روز کا کام ہے کچھ نہیں ہوتا‘، جب کہ وہاں موجود ڈاکٹر اور ٹیکنیشن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ اسپتال میں موجود راجیش کے رشتہ دار سولنکی کے مطابق جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوا تو مشین نے پوری قوت سے اسے اپنی طرف کھینچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر میں گیس کا سلن...

پاکستان ہماری شرافت اور نرمی کا غلط مطلب نہ لے، بھارتی وزیرداخلہ

نئی دلی:  بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ  پاکستان ہماری نرمی اور شرافت کا غلط مطلب نہ لے جب کہ بھارت اب کمزور نہیں رہا بلکہ ایک طاقت ور ملک بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج مسلسل ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 روز قبل بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور پاک رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ایل او سی پر کوئی اشتعال انگیزی یا جارحیت نہیں کی جائے گی تاہم یقین دہانی کے باوجود پاکستان نے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مسلسل کررہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری خاموشی اور نرمی کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ،ہماری شرافت کا ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے ،اب ہم کوئی کمزور نہیں بلکہ ایک طاقت ور ملک  ہیں ،ہم  سب کے ساتھ دوستانہ مراسم خصوصاً پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں جب ...

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں بولان میل کی  پانچ بوگیاں ٹریک سے اترگئیں جس سے 3 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق تخریب کاروں نے  منگولی کے مقام پر کراچی جانے والی بولان میل کے ٹریک  کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے سے 4 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا جب کہ بولان میل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں نے  دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں دھماکے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ دریں اثنا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ The post ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں appeared first on ایکسپریس ار...

فضائی ٹکٹ خریدنے کیلیے ماں نے اپنا بچہ ہی فروخت کردیا

سینٹ پیٹرز برگ:  روس کی عدالت نے فضائی ٹکٹ خریدنے کے لیے نومولود بچہ فروخت کرنے پر ازبک خاتون کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی عدالت نے ازبک خاتون کو فضائی ٹکٹ کیلیے اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر 4 سال قید کی سزا سنادی جب کہ بچے کو خریدنے والے جوڑے کو بھی 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں رہائش پذیر ازبک خاتون نے نومبر 2016 میں بچے کو جنم دیا اور چند دن بعد ہی فضائی ٹکٹ کی خاطر اپنے نومولود بچے کو تقریباً 1200 ڈالر میں ازبک جوڑے کو فروخت کرنے کے بعد وسطی ایشیا کا دورہ کیا۔ The post فضائی ٹکٹ خریدنے کیلیے ماں نے اپنا بچہ ہی فروخت کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2rSpXst