اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہا ہے، پاکستان نے نومبر میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 مشتبہ افراد کو افغانستان کے حوالے کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے مشتبہ عناصر کو افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اس ضمن میں نومبر 2017ء میں تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے شبہے میں 27 افراد کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اقتصادی طور پر 123 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں پاکستان کی افسران اور جوانوں کے حوالے سے شہادتوں کی شرح بلند ترین ہے جس میں پاکستان نے 75 ہزار شہری اور 6 ہزار جوانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
The post پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rVBg3i