Skip to main content

دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، ٹرمپ

نیو یارک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جن کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں، افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔

شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیئں، امیگرنٹس کوکم افراد امریکا لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنےامریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے، کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہواورامریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہو۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا دوسرے ممالک کوتوانائی برآمد کرے گا، ایپل کمپنی نے امریکا میں 350 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اورایکسون کمپنی نے بھی 50 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا، چھوٹے کاروبارمیں اضافہ ہوا جب کہ اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے، ہسپانوی اورافریقی امریکیوں میں بھی بیروزگاری کی شرح کم ہوگئی، طویل عرصے بعد تنخواہوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، 45 سال میں پہلی باربیروزگاری کا گراف نیچے آیا ہے، امریکا میں ایک سال کے دوران 24 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی امریکی جوڑے پرپہلے 24 ہزارڈالرپرکوئی ٹیکس نہیں، امریکی کمپنیوں پرٹیکس 35 سے کم کرکے 21 فیصد کردیا، ٹیکس میں کٹوتی اپنے وعدے کے مطابق کی اور ضرورت مند طبقے کیلیے ٹیکس فری ماحول فراہم کررہے ہیں۔ امریکی صدرنے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین کی روح کے مطابق تشریح کرنے والےجج لگارہے ہیں، امریکیوں کی خدمت نہ کرنے والے ملازمین کونکال دیں گے، ملک کیلیے باصلاحیت افرادکی خدمات حاصل کررہے ہیں، معاشی طورپرہارماننے کا دورنہیں رہا۔ صحت کے حوالے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کوعلاج کی سہولیات دیں گے، ادویات کی کمی دورکرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوباما ہیلتھ کیئرسے نقصان ہوا اوراب انفرادی مینڈیٹ کا دورگیا۔

صدرٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ سے محبت کرتے ہیں، امریکی ملکرخوشحالی سمیت سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، آپس کے اختلافات ہمیشہ کیلیے ختم کرنا ہوں گے، ہرامریکی کومحنت میں عظمت کاپتہ ہونا چاہیے، امریکی قوم اپنے ملک سے پیارکرتی ہے، کانگریس انفرا اسٹرکچرکیلیے ڈیڑھ کھرب ڈالرکا بجٹ منظورکرے، انفرااسٹرکچرکی خامیاں دورکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورہم سب ملکرامریکا کو مستحکم، محفوظ اورقابل فخربنارہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم نےایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا میں روشن خیالی کے نئے باب متعارف کروارہے ہیں، ہم نے مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا اورمیری کامیابی سے امریکیوں کے خواب شرمندہ تعبیرہوئے۔

The post دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2nu3Jrl

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...