Skip to main content

ایم آر آئی مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک

 ممبئی:  بھارت کے اسپتال میں ’ایم آر آئی‘ مشین میں پھنس کر نوجوان جان کی بازی ہارگیا جب کہ غفلت برتنے پر ڈاکٹر اور وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں نائر اسپتال میں راجیش مارو نامی نوجوان اپنے رشتہ دار سے ملنے آیا جو وہاں ’ایم آر آئی‘ کروانے کے سلسلے میں پہلے سے موجود تھا، کچھ دیر بعد وارڈ بوائے کے کہنے پر نوجوان آکسیجن سلنڈر کے ہمراہ ایم آر آئی روم میں داخل ہوا تو مشین نے نوجوان کو اپنی طرف کھینچ لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کے ’ایم آر آئی روم‘ میں داخل ہونے سے پہلے وارڈ بوائے سے کہا گیا کہ اس کمرے میں لوہے کی چیزوں کے ساتھ جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس پر اس نے کہا کہ ’مشین اس وقت بند پڑی ہے لہذا آپ اندر جاسکتے ہیں اور ویسے بھی یہ ہمارا روز کا کام ہے کچھ نہیں ہوتا‘، جب کہ وہاں موجود ڈاکٹر اور ٹیکنیشن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

اسپتال میں موجود راجیش کے رشتہ دار سولنکی کے مطابق جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوا تو مشین نے پوری قوت سے اسے اپنی طرف کھینچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر میں گیس کا سلنڈر بھی پھٹ گیا جس سے آگسیجن گیس راجیش کے پیٹ میں داخل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا لہذا ڈاکٹر اور وارڈ بوائے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 10 سال سے روزانہ پتھر کھانے والا بھارتی شہری

دوسری جانب پولیس نے اسپتال انتظامیہ کی غفلت اور راجیش کی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈاکٹر سددھانتھ شاہ اور وارڈ  بوائے ویتھل چاوان کو حراست میں لے لیا۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے جس کے بعد ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

The post ایم آر آئی مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2rT4PCj

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...