کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ جتوئی اور اس کے بھائی نواب علی جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف جعل سازی، دھوکا دہی سے بیرون ملک فرار کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی، ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس میں کہا کہ ملزم مسلسل غیر حاضر ہے کیوں نہ اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔
ملزم کے وکیل نے غیر حاضری کی معافی کی درخواست کی اور بتایا کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیشی ہے اور وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی اور آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مقدمہ کو 5 سال گزر چکے ہیں ملزمان پر اب تک فرد جرم بھی عائد نہیں ہوسکی ہے اور اب ایک بار پھر فرد جرم کی کارراوائی موخر کردی گئی ہے۔
The post شاہ رخ جتوئی کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2E2v8Ld