Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2022

عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90  روز کردیا گیا

ریاض:  سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90 روز کردیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آنے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت کسی بھی دوسرے شہر کا سفر کرسکیں گے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ ویزے کا انتہائی دورانیہ 30 روز سے بڑھا کر 90 روز کردیا گیا ہے۔ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر سزا دی جائے گی۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے سے آنے والے عمرہ زائرین داخلہ ویزہ فیس ادا کر کے سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ The post عمرہ ویزہ کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90  روز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/jWhn8Sf

پہلے بھی کہا ہےعمران خان کے رجیم چینج  الزامات میں کوئی سچائی نہیں، امریکا

  واشنگٹن:  امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن  کو پاکستان کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم  امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔ The post پہلے بھی کہا ہےعمران خان کے رجیم چینج  الزامات میں کوئی سچائی نہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ICp19Dr

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے فوجی آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں، امریکا

 واشنگٹن:  امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے صدر جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے اگر فوجی آیشن کے استعمال کی بھی ضرورت پڑی تو ہماری تیاری مکمل ہے۔  العربیہ نیوز کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو فوجی آپشن بھی استعمال کریں گے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ رابرٹ میلے نے کہا کہ اگر یہ سنجیدہ کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں تو جیسا صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر دیگر تمام ذرائع ناکام ہو جاتے ہیں، تو آخری حربے کے طور پر فوجی آپشن کو میز پر رکھیں گے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنا پرا تو پھر یہی کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے 2015 کو منسوخ کردیا تھا ج...

برطانیہ میں امیگریشن آفس پر بم حملہ؛ ملزم نے خودکشی کرلی

لندن:  جنوبی برطانیہ کی بندرگاہ پر بنے تارکین وطن کی امیگریشن کے دفتر پر نامعلوم شخص نے تین بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اُڑالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی برطانیہ کے چینل پورٹ ٹاؤن ڈوور میں تارکین وطن کے لیے بنائے گئے پروسیسنگ سینٹر میں تین بم پھینکے گئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعاقب کیا گیا تاہم اس نے خود بارودی مواد سے اُڑا کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جو شکل سے تارکین وطن لگتا ہے۔ دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ یہ دفتر چھوٹی کشتیوں میں چینل کراس کرنے والے تارکین وطن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔   The post برطانیہ میں امیگریشن آفس پر بم حملہ؛ ملزم نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/dhYTHPZ

بھارت، گجرات میں قدیم کیبل پُل منہدم، دریا میں ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک

بھارتی گجرات:  بھارت کے شہر موربی میں دریا کے اوپر تاروں پر بنا ہوا 140 سالہ قدیم پُل اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں شہری ڈوب گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے موربی ضلع میں مچھو دریا پر قائم 140 سالہ قدیم پُل کو مرمت کے بعد پانچ دن قبل ہی دوبارہ عوام کیلیے کھولا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق  واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ 500 سے زائد شہریوں نے ایک ساتھ پُل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پُل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ #Breaking : गुजरात के मोरबी में केबल पुल टूटा, करीब 400 लोग नदी में गिरे, कई के डूबने की आशंका #Gujarat #Morbi pic.twitter.com/xMiIZFl0j5 — News24 (@news24tvchannel) October 30, 2022 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ...

عراق میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 بغداد:  عراقی دارالحکومت ایک مرتبہ پھر دھماکے سے گونج اٹھا، حادثے میں 10 افراد جاں حق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے قریب ایک گیراج میں کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث 20 افراد زخمی ہوئے جب کہ دس لقمہ اجل بن گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گیراج میں کھڑی گاڑی میں نصب تھا جس نے قریب موجود گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دھماکے کی شدت میں اضافے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بنا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ The post عراق میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Bk5UNRF

امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک بار پھر سبکی اُٹھانا پڑگئی

  واشنگٹن:  امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر تقریر میں غلطی کر بیٹھے اور سوشل میڈیا پر میمز بننا شروع ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2018 میں صحت عامہ کے نظام کو بچانے کے لیے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔ امریکی صدر کی اس بات پر شرکاء حیران ہوگئے اور چند ایک ہنسنے بھی لگے کیوں کہ امریکا میں ریاستوں کی کُل تعداد 54 نہیں 50 ہے اور واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکی صدر کی زبان پھسل گئی؛ کملا ہیئرس کے دلچسپ ری ایکشن کی ویڈیو وائرل   امریکی صدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی جب کہ ناقدین کی رائے ہے کہ شاید امریکی صدر کو ریاستوں کی اصل تعداد معلوم ہی نہیں ہے۔ Joe Biden just said there are 54 states. pic.twitter.com/UUsJF2iRjX — Clay Travis (@ClayTravis) October 29, 2022 گزشتہ تین ماہ میں یہ چوتھا موقع ہے جب صدر جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی یا انھوں نے وہ گفتگو کی جو حقیقت پر مبنی نہیں تھی جس پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ شاید 79 سالہ صدر...

سعودی عرب میں بھی ہالووین منایا گیا، تصاویر وائرل

ریاض:  دنیا بھر کی طرح اس سال سعودی عرب میں بھی ایک مخصوص مقام پر شہریوں نے ہالووین منایا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ڈراؤنے موسم کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی “ہالووین ویک اینڈ” منایا گیا۔ اس ایونٹ کے دوران بلیوارڈ کے پنڈال کو ملبوسات پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھوتوں، چڑیلوں اور ڈراؤنے ملبوسات پہن کر آنے والے مہمانوں کو بلیوارڈ میں مفت داخلہ دیا گیا۔ تقریب کو خوفناک روپ میں ڈھالنے کے لیے سعودیوں اور رہائشیوں کے تخلیقی ڈیزائنوں کی نمائش کے لیے وقف کردیا گیا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد تفریح، سنسنی اور جوش سے بھرا ہوا ماحول بنانا تھا جس میں شرکاء نے مختلف کرداروں کے ملبوسات زیب تن کرکے ان کی کہانیاں بیان کیں۔ ایونٹ میں شامل عبدالرحمان نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے شمالی امریکا کی افسانوی مخلوق وینڈیگو کا لباس نمائش کے لیے رکھا جو لوک داستانوں کی انسانی گوشت کھانے والی بدکردار روح ہے۔ یہ کردار لالچ اور بھوک کا استعارہ ہے۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے عبد ا...

بھارتی فریڈم فائٹر 96 سالہ کرشنا دیوی دارِ فانی سے کوچ کرگئیں

چندی گڑھ:  برطانوی راج کے خلاف جدوجہد آزادی میں شریک کرشنا دیوی 96 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ کرشنا دیوی نے انگریزوں کے خلاف بھگت سنگھ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، برطانوی راج کےخلاف اور آزادی کے حصول کیلئے  رائے عامہ ہموار کی۔ کرشنا دیوی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی اور شوہرکو بھی آزادی کی تحریک میں مشکلات کا سامنا رہا، شوہر کو جیل میں قید کئے جانے پر حکومت کی طرف سے رہائی کی درخواست  دینے کا کہا گیا جسے کرشنا دیوی نے مسترد کردیا۔ چیف منسٹر راجھستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے کرشنا دیوی کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔   The post بھارتی فریڈم فائٹر 96 سالہ کرشنا دیوی دارِ فانی سے کوچ کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/S95ekWd

صومالیہ، وزارت تعلیم کے دفتر میں 2 کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک

موغادیشو:  صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں نے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں میں اسی جگہ میں ایک اور دھماکا ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بتایا کہ “بہت سی لاشیں” وقوعہ پر موجود تھیں اور وہ عام شہری دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرا بم دھماکہ ایک مصروف ریستوراں کے سامنے ہوا۔ وزارت کی حفاظت کرنے والے ایک پولیس افسرنے بتایا کہ کم از کم 12 لاشیں اور 20 سے زائد افراد کو زخمی دیکھا ہے۔   The post صومالیہ، وزارت تعلیم کے دفتر میں 2 کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/TUMS25R

ملعون رشدی کے سر پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکی پابندی

  واشنگٹن:  امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے ملعون رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔ مزید پڑھیں:  ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ملعون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔ملعون رشدی کے 1988 میں لکھے گئے انتہائی متنازع ناول پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ The post ملعون رشدی کے سر پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکی پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vXbyE7C

برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

 لندن:  برطانیہ کے شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ملکہ کیملا بھارت سے واپس آرہی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت گئی تھیں۔ برطانیہ واپسی پر ان کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ برٹش ائیرویز نے طیارے میں ملکہ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  طیارہ سے پرندہ اس وقت ٹکرایا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔ The post برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/tEh5N2Q

فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،31 ہلاک

منیلا:  جنوبی فلپائن میں مسلسل ہونے والی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ بارشوں کا سلسلہ جزیرے منداناؤ میں آنے والے طوفان کے بعد شروع ہوا اور پورے جنوبی فلپائن میں پھیل گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ ابتدائی طور پر 13 افراد کی ہلاکت کی خبر آئی تھی تاہم امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک مقام پر 10 لاشیں ملیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31 تک جا پہنچی۔ ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں موسم کی خرابی رکاوٹ بن رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ فلپائن میں سالانہ 20 طوفان ساحل سے ٹکراتے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان بھی ہوتا ہے تاہم جنوبی فلپائن ایسا کبھی کبھی ہی ہوتا ہے۔ The post فلپائن میں طوفان نے بڑے پی...

رس گلہ نہ ملنے پر شادی کی تقریب میں ہنگامہ، باراتی ہلاک

آگرہ:  شادی کی ایک تقریب میں رس گلہ  نہ ملنے پر باراتی اور دیگر مہمان لڑ پڑے جس کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ شہر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میٹھے میں  رس گلہ نہ پیش کرنے  پر ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ باراتیوں اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں برسا دیں۔ لڑائی اور مارکٹائی  کے دوران چاقو لگنے سے ایک باراتی ہلاک ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔   The post رس گلہ نہ ملنے پر شادی کی تقریب میں ہنگامہ، باراتی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/O1TZ59b

پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ

ہرارے:  ٹی20 ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر زمبابوے کے صدر نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جہاں بہترین کاکردگی پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے وہیں انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجئے گا۔ What a win for Zimbabwe! Congratulations to the Chevrons. Next time, send the real Mr Bean… #PakvsZim — President of Zimbabwe (@edmnangagwa) October 27, 2022 صدر ایمرسن منانگاگوا کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ میچ سے قبل زمبابوے کے شہریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے کیوں کہ ایک ایگریکلچر  پروگرام میں پاکستان نے ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے ان کا ہمشکل جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی مسٹر بین عارف کو 2016 میں زمبابوے میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ میں شرکت کی۔ The post پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ...

میکسیکو میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ مل گیا

میکسیکو میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ مل گیا۔    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی شمال مشرقی سرحدی ریاست تمولیپاس کی کانگریس نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور اسے پورے ملک میں قانونی قرار دیا ہے۔ ایسا کرنے والی ملک کی ریاستوں میں سے آخری ریاست بنتے ہوئے تمولیپاس نے ریاست کے سول کوڈ میں ترمیم کی۔ کارکن اینریک ٹورے مولینا نے کہا آج  ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی اور میکسیکو کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، ہم اور ہمارے خاندان زیادہ نظر آتے ہیں، زیادہ مساوی ہیں، اور ہم ایک ایسا ملک ہیں جہاں زیادہ انصاف ہے۔ میکسیکو سٹی 2009 میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا ملک کا پہلا علاقہ بن گیا۔ سپریم کورٹ آف جسٹس آف دی نیشن کے صدر آرٹورو زالدیوار نے ووٹ کا خیر مقدم کیا۔   The post میکسیکو میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/VenPvSw

پاکستان کی جاسوسی کیلیے بھارت کا ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ

نئی دہلی:  مودی سرکار نے سرحدی علاقوں خصوصاً پاکستان کی جاسوسی کے لیے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے دفاعی فوج کو دیے گئے فاسٹ ٹریک کے اختیارات کے تحت 750 ڈرونز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی طور پر ڈرونز خریدنے کا مقصد اسپیشل فورسز کی قوت مزید مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے 750 ڈرونز ہنگامی طور پر خریدنے  کے لیے چند روز قبل ہی ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ ان ڈرونز کو بھارتی فوج کے پیراشوٹ (اسپیشل فورسز) بٹالین کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس (آر پی اے وی) ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے حالات میں کام کرنے اور اپنے ہدف کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج اس مخصوص آر پی اے وی ڈرونز کے ذریعے حاصل کی جانے والی تھری ڈی تصاویر کے ذریعے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی مشنز میں استعمال کر سکیں گی۔ مقامی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان جدی...

روس کا جوہری مشقوں کے دوران خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

 ماسکو:  روس نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے تربیت یافتہ فوجی اہلکاروں کی مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کی صدر ولادیمیر پوٹن نے کنٹرول روم سے نگرانی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی جوہری صلاحیتوں کی حامل بحری اور فضائی افواج کے یونٹس کی مشقوں کا جائزہ لیا۔ صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ جوہری مشقیں ملک کو درپیش نیوکلیئر خطرات کے پیش نظر کی جا رہی ہیں۔ روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج کی جوہری مشقوں کے درمیان بیلسٹک اور کروز میزائل کے کامیاب تجربے بھی کیے گئے۔ یہ میزائل زمین سے زمین، زمین سے فضا اور زمین سے سمندر میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے اپنے بھارتی اور چینی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بم کی تیاری اور روس پر استعمال کے خدشے سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کے الزامات کو مضحکہ خیز اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے روس اپنی کارروائیوں کے جواز کے لیے گھڑ رہا ہے۔ یوکرین کو اپنا دفاع کرنے کے لیے ڈرٹی بم کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ...

مشرق وسطیٰ کو روس، چین یا ایران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے؛ امریکا

 واشنگٹن:  سینیئر امریکی سفارت کار جین گویٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو روس، چین اور ایران کے رحم و کرم پر چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جین گویٹو نے امریکا کی مشرق وسطیٰ سے واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنا دور نہیں جائیں گے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی طرح کا خلا پیدا ہو جسے چین، روس یا ایران پُر کریں۔ عراق کے بارے میں اٹلانٹک کونسل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر امریکی سفارت کار جین گویٹو نے مزید کہا کہ روس اور ایران کے گٹھ جوڑ پر گہری تشویش ہے۔ جین گویٹو نے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ خودکش ڈرونز استعمال کیے جس سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا۔ ایران کے فوجی اسلحے کی روس کو منتقلی کے شواہد موجود ہیں۔ ایران سے جوہری معاہدے اور شراکت داری پر سینیئر سفارت کار کا کہنا تھا کہ ایران کے ایک اہم شراکت دار ہونے کا پورا ادراک ہے تاہم ایران کو مسلح جنگجوؤں کو عراق اور یمن میں مدد و معاونت بند کرنا ہوگی۔ جین گویٹو نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ...

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ شوپیاں اور دیگرعلاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے لوگوں کوزبردستی گھروں میں محصور کر دیا ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے خلاف کل مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جائے گی۔ بھارتی فورسز نے ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید اور 140 کو گرفتار کیا تھا جبکہ چار گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔ The post بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/OniT0m6

سعودی عرب کی تیل کے ایمرجنسی ذخائراستعمال کرنے والے ممالک پرتنقید

ریاض:  سعودی عرب نے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر تنقید کی ہے۔ سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک قیمتوں میں رد وبدل اور مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری  ہے کہ دنیا کوخبردار کروں کہ ایمرجنسی تیل استعمال کرنے سے دنیا کوآںے والے مہنیوں میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سننے کو مل رہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف۔ کیا اس بات کی کوئی گنجائش ہے؟ ہم سعودی عرب کیلئے ہیں اور ہم سعودی عوام کیلئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ The post سعودی عرب کی تیل کے ایمرجنسی ذخائراستعمال کرنے والے ممالک پرتنقید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/gCefmBE

بنگلادیش میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 9 افراد جاں بحق

ڈھاکا:  بنگلادیش میں بارش اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں بارش اور طوفان سے دارالحکومت سمیت کئی بڑے شہروں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔ طوفان سے مصروف سڑکوں پر بل بورڈز اور درخت گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ دارالحکومت میں بھی کئی علاقے نیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہوگئے۔ طوفان اور بارشوں میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 درجن سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی امکان ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفان اور بارشوں بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ درست تعداد نیٹ اور موبائل سروس بحالی کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔   The post بنگلادیش میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://i...

ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف احتجاج؛ مظاہرین نے برطانوی بادشاہ کے مجسمے پر کیک مل دیا

 لندن:  ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف آواز اٹھانے والے سماجی کارکنوں نے میوزیم میں رکھے کنگ چارلس سوّم کے مومی مجسمے پر احتجاجاً چاکلیٹ کیک مل دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوّم کے مومی مجسمے کو گندہ کرنے کا واقعہ برطانیہ میں واقعے مادم تساؤ میوزیم میں ہی پیش آیا جہاں دو افراد نے کیمرے کے سامنے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہ کے مجسمے پر کیک لگایا۔ احتجاج کرنے والے سماجی کارکنوں نے شرٹس کے نیچے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ’Just Stop Oil‘ کا نعرہ لکھا ہوا تھا جب کہ انہوں نے برطانوی حکومت سے تیل اور گیس کے جاری ہونے والے نئے لائسنس روکنے مطالبہ بھی کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس نے احتجاج میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہم نے مادم تساؤ میوزیم میں دو افراد کی جانب سے کنگ چارلس کے مجسمے پر کھانا پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور کچھ ہی دیر میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بعدازاں پولیس نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ دو مزید افراد کو مجسمے کو نقصان پہنچانے ...

صحافی ارشد شریف کی ہلاکت؛ کینیائی میڈیا نے اپنی ہی پولیس پر سوالات اُٹھا دیئے

نیروبی:  کینیا کا مقامی میڈیا سینئر صحافی ارشد شریف کی پولیس کے ہاتھوں موت پر متذبذب دکھائی دے رہا ہے اور انویسٹی گیٹو صحافیوں نے ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے۔ کینیا میں ناکے پر کار نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت سے صحافی برادری میں اضطراب پھیل گیا ہے اور تمام ہی صحافی تنظیموں نے ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کینیا کا مقامی میڈیا بھی پولیس رپورٹ سے مطمئن نہیں اور پولیس کارکردگی پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ایک مقامی چینل نے اپنی رپورٹ میں سوال کیا کہ ابھی تک یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تھا تو کیا ڈرائیور نے یہ حکم نہیں مانا۔ یہ خبر پڑھیں :  ارشد شریف شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے، کینیا   ایک اخبار نے اپنے آرٹیکل میں سوال کیا کہ اگر کار سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تو پولیس نے کیوں براہ راست فائرنگ کی اور پہلے ٹائر پر گولی مار کر انھیں کیوں نہ روکا گیا۔ ایک اور تجزیہ کار نے مقامی چینل پر سوال اُٹھایا کہ ...

یوگینڈا میں بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آتشزدگی،11 ہلاک

کمپالا:  افریقی ملک یوگینڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے میوکونو کے بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں رات ایک بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے متعدد حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اورمقامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ آگ اسکول کے اسٹور روم یا کچن سے بھڑکنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ The post یوگینڈا میں بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آتشزدگی،11 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/XLlAbU3

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 فلسطینی  شہید

مقبوضہ بیت المقدس:  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کا محاصرہ کررکھا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ The post مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،6 فلسطینی  شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ZeIWaNq

میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملہ،60 افراد ہلاک

ینگون:  میانمار میں کنسرٹ پرفضائی حملے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر3 فوجی طیاروں نے حملہ کیا۔ کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن  کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں۔ کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لیے مزاحمت تحریک چلا رہا ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے خلاف باغیوں کے خلاف یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ The post میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملہ،60 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/n7No2Hi

کینیا میں ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث پولیس افسران کے مقدمے کا ٹرائل شروع

نیروبی:  افریقی ملک کینیا میں قاتل پولیس اسکواڈ کیخلاف مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ کینین میڈیا دی اسٹار کے مطابق چار پولیس اہلکاروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں بے گناہ افراد کے قتل، اغوا اور تشدد کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آج سے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہوگا۔ ان اہلکاروں کا تعلق ایلٹ پولیس اسکواڈ اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) سے تھا جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں اور مشتبہ افراد کو لاپتہ کرنے کے متعدد الزامات عائد تھے۔ کینین صدر ویلیم روٹو نے جولائی میں 2 بھارتی شہریوں ذوالفقار احمد خان اور محمد زید سمیع قدوائی کی گمشدگی میں ملوث ہونے پر اس اسکواڈ کو ختم کردیا تھا۔ دونوں افراد کی لاشیں وسطی کینیا کے ایک جنگل سے ملی تھیں۔ ان اہلکاروں پر درج مقدمے میں قتل، اختیارات کے ناجائز استعمال، جرائم کی سازشوں کے متعدد الزامات عائد ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کے مطابق کینین ایس ایس یو اور پولیس یونٹس گزشتہ چار سال میں 600 سے زائد افراد کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ان پولیس افسران کیخلاف مقدمے چلانے...

روس کا جنگی طیارہ رہائشی عمارت پر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

 ماسکو:  روس کا جنگی طیارہ سائبریا میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کا جنگی طیارہ سائبریا کے شہر ارکتسک میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارہ دو منزلہ عمارت پر گرکرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ ہونے والا طیارہ سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ تھا جو آزمائشی پرواز پرتھا۔روس کا 6 روز کے دوران تباہ ہونے والا یہ دوسرا جنگی طیارہ ہے۔ اس قبل ایک جنگی طیارہ یوکرین کے قریب ایک شہر کی اپارٹمنٹ بلڈنگ پر گر کرتباہ  ہوا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ The post روس کا جنگی طیارہ رہائشی عمارت پر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vdBRoq5

ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم

 لندن:  ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اور ایک ہاتھ ناکارہ ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ  اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا ہے۔ ایجنٹ نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ملعون سلمان رشدی کے سینے میں مزید 15 زخم ہیں جن میں گردن کے تین گہرے زخم بھی شامل ہیں۔ اس کے ایک بازو کی نسیں کاٹ دی گئی ہیں جس سے بازو ناکارہ ہوگیا ہے۔ معلون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا۔ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی نژاد 24 سالہ ہادی مطرنے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔ ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔ The post ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ADBXq9k

بھارت؛ ٹرین میں نماز پڑھنے پر مسافروں پر مقدمہ

اتر پردیش:  بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا، ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے 4 مسلمانوں کے خلاف مقمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیاگڑھ ایکسپریس کی ویڈیو شیئر کی جس میں چار افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کارروائی ہونا چاہیئے۔ خیال رہے کہ یہ ویڈیو 20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ٹرین کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ The post بھارت؛ ٹرین میں نماز پڑھنے پر مسافروں پر مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/cl3btIK

فرانس؛ اسکول میں مسلم طلبا کو سور کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے

پیرس:  فرانس میں مسلم طلبا کو اسکول کینٹن میں سور کے گوشت کے بنے کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود حلال کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں اسکول کے کیفے ٹیریاز میں مسلم طلبا کو حلال کھانے کا آپشن نہیں دیا جا رہا ہے۔ مسلم طلبا کو اسکول میں تمام وقت بھوکا رہنا پڑتا ہے جس پر والدین کافی پریشان ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا۔ فرانس کا دعویٰ ہے کہ اسکولوں میں کھانے کے مینیوز اور لباس سیکولرز اصولوں پر مبنی ہیں تاہم عدالتی فیصلے میں پایا گیا کہ متبادل مینو کے انتخاب کی پیشکش سیکولر اصولوں کی خلاف ورزی نہیں۔ عدالتی فیصلے کے باوجود کئی اسکولوں میں متبادل مینو نہیں پیش کیا جا رہا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2016 سے صرف ایک مینیو ہی پیش کیا جا رہا ہے جسے جاری رکھا جا رہا ہے۔ تاہم مسلم اور یہودی والدین نے علاقائی انتظامیہ کو خطوط لکھے جس پر کچھ میئرز نے ماحولیاتی خدشات کے باعث خصوصی طور پر سبزی خور مینو تجویز کیا جس میں گوشت، مچھلی، یا سبزی خور شامل ہیں۔ جس پر 94 فیصد والدین نے مچھلی یا بیف/چکن کے مینو کا انتخا...

سعودی ولی عہد ناسازیٔ طبیعت کے باعث عرب لیگ میں شرکت نہیں کریں گے

ریاض:  سعودی عرب کے جواں سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ڈاکٹروں کے مشورے پر الجزائر میں آئندہ ماہ ہونے والی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید ٹیبوون سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکم نومبر کو ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ سعودی میڈیا کے کہنا ہے کہ 37 سالہ محمد بن سلمان کو ان کے معالجین نے سفر کرنے سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے یہ مشورہ کس وجہ سے دیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ الجزائر کے صدر نے ولی عہد سے ان کی صحت اور تن درستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے نے ولی عہد محمد بن سلمان کی طبیعت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ عرب لیگ کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی تھی جس میں مشرق وسطیٰ ...

طالبان کیساتھ مذاکرات کیلیے کسی بھی ملک کی ضرورت نہیں، امریکا

  واشنگٹن:  افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ ہمیں افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی ضرورت نہیں۔ وائس آف امریکا اردو  کو انٹرویو میں تھامس ویسٹ نے طالبان حکومت  کے ساتھ مذاکرات کے لیے کسی بھی تیسرے فریق کی ضرورت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ڈائیلاگ براہ راست ہونے کی ضرورت ہے اور میں خود طالبان حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہوں۔ یہ بات انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات یا بات چیت کے لیے امریکا کو سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ تھامس ویسٹ نے مزید کہا کہ سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمیں کسی تیسرے ملک کی ضرورت ہے۔ میں اور امریکی حکومت میں میرے دیگر ساتھی اس پر کام کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں تھامس ویسٹ نے اس تجویز کو بھی مسترد کر دیا کہ امریکا کو افغانستان تک آپریشنل رسائی کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی ضرورت ہے۔ امریکی خصوصی نمائندے ...

چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کے مسلسل تیسری مرتبہ سیکریٹری جنرل منتخب

بیجنگ:  چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مرتبہ پارٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا۔ ماؤزے تنگ کے بعد شی جن پنگ ملک کے سب سے زیادہ بااثر حاکم بن گئے ہیں۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ آپ نے ہم پر جو بھروسہ کیا ہے اس کے لیے میں پوری پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں تندہی سے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے نہ صرف آئین میں تبدیلیاں کیں بلکہ کئی عہدیدار بھی مستعفی ہوئے۔ مزید پڑھیں؛  شی جن پنگ کی قیادت ناگزیر قرار؛ تیسری بار منتخب ہونے کی راہ ہموار چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ایک ہفتے سے جاری رہنے والا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا جس میں صدر شی جن پنگ کے برابر میں بیٹھے سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکالا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی سمیت 2 ہزار 300 عہدیداروں نے مشترکہ طور پر شی جن پنگ کی قیادت کو ملک کے لیے ناگزیر تسلیم کیا اور ایک قرارداد کے ذریعے چارٹر کو تبدیل کرتے ہوئے صدر شی جن پن...

امریکیوں نے جاتے ہوئے کوئی کام کی چیز سلامت نہیں چھوڑی

افغانستان پر طالبان حکومت قائم ہوئے ایک برس سے کچھ زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ نئے حکمرانوں کے بارے میں دو مختلف آرا ظاہر ہورہی ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ طالبان اپنے پچھلے دور حکومت سے مختلف  انداز میں حکمرانی کر رہے ہیں ، جبکہ دوسرے حلقے کا خیال ہے کہ نہیں ، وہ اب بھی ویسے کے ویسے ہی ہیں۔ حقیقت کیا ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لئے معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ طارق حبیب افغانستان پہنچے۔ انھوں نے وہاں طالبان کے ماتحت افغانستان دیکھا ، طالبان کی اعلیٰ قیادت ، دیگر افغان رہنماؤں بالخصوص حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار  سے ملاقاتیں کیں، اہم کاروباری شخصیات سے ملے۔ اس دوران میں مضمون نگار طالبان کے افغانستان کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کی کوشش کی اور اس سب کچھ کا احوال تحریر کیا۔ ( ادارہ ) ٭٭٭٭٭ تیسری قسط گلبدین حکمت یار ہال میں داخل ہوئے تو سب کی نظریں ان پر تھیں۔ انتہائی سادگی سے چھوٹے قدم اٹھاتے وہ صحافیوں کی جانب بڑھے۔ نفاست سے بندھی ہوئی سیاہ پگڑی جو افغانوں کی پہچان ہے، سرمئی رنگ کی شلوار قمیض پر سیاہ کوٹ، سفید داڑھی اور چہرے پر ہلکی سی خوشگوار مسکراہٹ، ان کی شخصیت میں عا...

بھارت میں خاتون انجینئر کے ساتھ 10 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

جھارکھنڈ:  بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پولیس نے خاتون انجنئیرکا گنیگ ریپ کرنے والے10 ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق  26 سالہ خاتون انجنئیر کو رانچی سے 180 کلومیٹر دور چائے باسا کے قریب ایک سنسان جگہ پر ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ڈی پی او کے مطابق خاتون بوائے فرینڈ کے ہمراہ گھومنے نکلی تھی کے  10 کے قریب افراد نے اس کے بوائے فرینڈ کو مارا پیٹا اور اسے  اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پرانے رن وے کے قریب سنسان جگہ پر ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان خاتون کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس رپورٹ درج کرانے کے ساتھ اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ، پولیس کے مطابق 10 سے 12 افراد سے تفتیش بھی جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔   The post بھارت میں خاتون انجینئر کے ساتھ 10 ملزمان کی اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ZahTYuB

توہم پرستی، بھارتی ریاست میں سورج گرہن پر عام تعطیل کا اعلان

اوڈیشہ:  بھارت میں توہم پرستی کی بنیاد پر اکثر و بیشتر مضحکہ خیز اور افسوسناک واقعات خبروں کی شہ سرخی بنتے ہیں، توہم پرستی پر مبنی ایک فیصلے کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ میں 25 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔  این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق   ریاست اڑیسہ کی حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا۔ The post توہم پرستی، بھارتی ریاست میں سورج گرہن پر عام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Hp9XgIi

بھارت میں مسلم طالبہ کی کالج کی چھت سے کود کر خودکشی؛ ویڈیو وائرل

میرٹھ:  بھارت میں ہندو ہم جماعت کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر مسلمان طالبہ نے میڈیکل کالج کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس کی 20 سالہ طالبہ وانیہ شیخ نے گزشتہ روز کالج کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش تھی اور آج دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس نے طالبہ کے ہم جماعت سدھارتھ پنہور کو حراست میں لیا ہے جس نے گزشتہ روز سب کے سامنے طالبہ کی نہ صرف بے عزتی کی تھی بلکہ ایک تھپڑ بھی رسید کیا تھا۔ طالبہ کے موبائل سے سدھارتھ کے دھمکی آمیز پیغامات بھی ملے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ میڈیکل کالج کی لائبریری کی چھت پر کھڑی ہے اور وہاں سے کود کر خودکشی کرلیتی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔ اسی طرح کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ A Muslim woman student jumps from the library building after being molested and threatened by a Hindu male classmate and dies in UP, ...

برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں بھارتی نژاد رشی سوناک بھی شامل

 لندن:  برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ بھارتی نژاد رشی سوناک بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 3 برسوں میں 3 وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے ہیں اور لزٹرس تو محض 45 دن بعد مستعفی ہوگئیں جس کے بعد نئے وزیر اعظم کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے۔ کووڈ پابندیوں کی خلاف ورزی اور اسے چھپانے کی کوشش پر اقتدار سے ہاتھ دھونے والے سابق وزیراعظم بورس جانسن بھی میدان میں اترنے کو تیار ہیں جب کہ کابینہ کی خاتون رکن پینی مورڈانٹ نے بھی حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی نژاد رشی سوناک نے بھی وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اعلان کرتے ہوئے ٹوری پارٹی کے ایم پی ٹوبیاز اِل ووڈ نے ٹویٹ کیا کہ وہ پارٹی کے 100 ویں رُکن ہیں جو رشی سوناک کی حمایت کرنے میں آگے آئے۔ دوسری جانب وزیر دفاع ٹام ٹوگنڈاٹ نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ اس دوڑ سے باہر رہیں لبتہ انھوں نے رشی سوناک کی پُر زور حمایت کی۔ تاحال رشی سونک نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے...

کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر کو زبردستی نکال دیا گیا

بیجنگ:  چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صد ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کمیونسٹ کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے۔ وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار ارکان موجود تھے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔   The post کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر کو زبردستی نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/RAiey7O

بھارت میں دومسلمان لڑکوں پرہندوانتہاپسندوں کا انسانیت سوز تشدد

نئی دہلی:  بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کررکھا ہے۔ مسلمانوں پربلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں مسلمان لڑکے رمیز الدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈ شیٹس فروخت کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ہندو خواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔ WARNING: Two Muslim door-to-door salesmen were lynched and brutally assaulted by Hindu mob in Karnataka. pic.twitter.com/tjw92f5I9T — CJ Werleman (@cjwerleman) October 22, 2022 مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔ واقعہ کے کافی دیر بعد کچھ لوگوں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا۔ رمیز اور رفیق کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔ The post بھارت میں دومسلم...

بی جے پی رہنما کے لکشمی دیوی سے متعلق بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

بہار:  بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی لالن پاسوان کے دیوی دیوتاؤں سے متعلق بیان نے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے جس میں انتہا پسند ہندوؤں نے ان کا پتلا بھی جلایا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے مودی کی جماعت کے رکن اسمبلی لالن نے دیوی لکشمی کی پوجا پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دولت صرف اسی طرح حاصل ہوسکتی تو کوئی مسلمان صاحب ثروت نہ ہوتا کیوں کہ وہ تو لکشمی دیوی کو پوجتے ہی نہیں۔ بی جے پی کے رہنما کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں دیوالی منائی جا رہی ہے۔ لالن پاسوان نے دیوالی پر بھی سوال اُٹھائے اور آتما پر آتما کے تصور پر بھی کاری ضرب لگائی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں لالن پاسوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان سرسوتی دیوی کی پوجا بھی نہیں کرتے لیکن کیا ان میں اہل علم موجود نہیں؟ کئی مسلمان آئی اے ایس افسر ہیں۔ بجرنگ بلی طاقت کے دیوتا ہے لیکن ان کو نہ پوجنے والے کیا طاقت ور نہیں ہوتے؟ "मुसलमान लक्ष्मी की पूजा नहीं करते, तो क्या वे अमीर नहीं होते" "मुसलमान सरस्वती को नहीं पूजते, तो क्या मुसलमान शिक्षित नहीं होते" – ...

یوکرینی فورسز کے خیرسون پر میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک؛ روس کا دعویٰ

ماسکو:  روس کی جانب سے متنازع ریفرنڈم کے بعد ضم کیے گئے یوکرین کے شہر خیرسون میں ایک میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں روس سے  انضمام شدہ یوکرینی 4 علاقوں میں سے ایک خیرسوں میں فوج کشی کے خلاف مزاحمت جاری ہے جس کے باعث صدر پوٹن نے ان علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔ مارشل لا کے نفاذ کے اعلان کے باجود یوکرین کے حامیوں کی جانب سے مزاحمت جاری ہے اور آج ایک میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی اہلکاروں نے الزام عئد کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی فوج  نے دریائے دنیپرو کے پل کو پار کرتے ہوئے افراد پر کیا۔ روس کا خیرسون پر قبضے، جبری الحاق اور مارشل لا کے نفاذ بعد سے بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں اور روسی فوج اور ان کے حمایت یافتہ باغیوں نے شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر نفری اور گشت بڑھادیا ہے۔ ادھر یوکرین نے اپنے چار علاقوں کے روس کے ساتھ جبری الحاق کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرزمین واپس لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یوکرینی فوج نے ان علاقوں میں روسی فوجیوں کو بھی نشانہ ...

بھارت اقلیتوں کا تحفظ اور نفرت پرمبنی تقاریرکی مذمت کرے، اقوام متحدہ

نئی دہلی:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریر کی مذمت کرے۔ بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک تقریب میں بھارت  پر کھل کر تنقید کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار،انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کویقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔ انسانی حقوق ہر ایک کا پیدائشی حق ہے لیکن اس کی فراہمی اورتحفظ کے لیے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ The post بھارت اقلیتوں کا تحفظ اور نفرت پرمبنی تقاریرکی مذمت کرے، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/gT5zxfA

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اورریح خارج کرنے پر ٹیکس کے خلاف احتجاج

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور     پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسانوں نے احتجاج کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی کسانوں نے ٹریکٹر پر ریلیاں نکالیں اور وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف پلے کارڈز لہرا کر متوقع ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا اور اسے کسان دشمن فیصلہ قرار دیا۔ New Zealand farmers gathered in city and town centers across the country, carrying signs in protest against the government's plan to tax agricultural emissions https://t.co/Kup01tZTTm pic.twitter.com/Um1BZsDTdI — Reuters (@Reuters) October 20, 2022 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے چند روز قبل کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز میں کمی کے لیے مویشیوں کے ڈکار لینے اور ریح خارج کرنے پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ The post نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اورریح خارج کرنے پر ٹیکس کے خلاف احتجاج ap...

انسانی حقوق کی خلاف ورزی، کینیڈا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا:  ایرانی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کینیڈا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورعلاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا جواب دینے کیلئے تمام طریقے استعمال کریں گے۔ اس سے قبل یورپی یونین کی جانب سے ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر  ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگائی تھیں۔ واضح رہے کہ  اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو ایران میں گرفتار ہونے والی 22سالہ مہسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے خلاف ایران میں ایک ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ The post انسانی حقوق کی خلاف ورزی، کینیڈا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں a...

برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

 لندن:  برطانیہ کی وزیراعظم  لزٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل ہی منتخب ہونے والی خاتون وزیراعظم لزٹرس نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ وہ صرف 44 دن اپنے عہدے پر رہیں۔ یہ پڑھیں :  برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ بھی مستعفی مستعفی ہونے کے بعد لزٹرس 1827ء کے بعد مختصر ترین مدت تک وزیراعظم رہنے والی شخصیت بن گئیں۔ لز ٹرس نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت ختم ہونے کے بعد 6ستمبر کو عہدہ سنبھالا تھا۔ خاتون وزیراعظم کے وزیر خزانہ اور  وزیر داخلہ پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں اور اب ان کا استعفی سامنے آیا ہے۔ لزٹرس کے لیے وزرا کے استعفوں کے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ لزٹرس کو چند روز کے اندر مارکیٹ اور معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ سیاست دانوں اور کاروباری افراد نے برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے فیصلوں کو ملک کے لیے نقصان دہ اور ان کے اقدامات کو جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قرار دیا تھا۔ The post برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان appeare...

اسرائیلی فوجی کی فلسطینی بچے سے نفرت انگیز سلوک کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ بیت المقدس:  فلسطین پر قابض انسانیت سے عاری اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں کو تک کو نشانہ بنانا نہیں چھوڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کی انسانیت سے گری ہوئی حرکت سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی نے فلسطینی بچے سے سائیکل چھینی اور دور لے جا کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دی۔ lsraeli soldiers took away 10-year-old Adam’s #bike and threw it in the garbage! Someone tell me why?? pic.twitter.com/Mqa44apWgH — Muhammad Smiry (@MuhammadSmiry) October 19, 2022 اس دوران بچہ اسرائیلی فوجی کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور پھر ایک جگہ جا کر بے بسی رک گیا۔ اسرائیلی فوجی نے آگے جا کر سائیکل کچرے میں پھینک دی۔ اسرائیلی فوجی کے ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین نے اسرائیلی فورسز کے رویے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ The post اسرائیلی فوجی کی فلسطینی بچے سے نفرت انگیز سلوک کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3Dsvk0E

یورپی یونین نے ایران کے ڈرونز، 3فوجی افسران پرپابندی عائد کردی

برسلز:  یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور دو سینئیر فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی ایک کمپنی اور پاسداران انقلاب کےبریگیڈئیر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسرا ن پر پابندی عائد کردی۔ ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔ ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ The post یورپی یونین نے ایران کے ڈرونز، 3فوجی افسران پرپابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/VFL1ckG

برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ بھی مستعفی

 لندن:  برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ نے بھی حکومتی پالیسیوں سے اختلاف پراستعفیٰ دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی  وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کو قرار دیا۔ان کی جگہ سابق وزیرٹرانسپورٹ گرانٹ شپس کو نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ سے قبل برطانوی وزیرخزانہ بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ برطانیہ کی وزیراعظم لزٹرس کے لیے وزرا کے استعفوں کے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لزٹرس کو چند روز کے اندر مارکیٹ اور معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدانوں اور تجارتی شعبے کے افراد نے برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے فیصلوں کو ملک کے لیے نقصان دہ اور جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قرار دیا ہے۔ لز ٹرس نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت ختم ہونے کے بعد 6ستمبر کو عہدہ سنبھالا تھا۔ The post برطانیہ میں وزیرخزانہ کے بعد وزیرداخلہ بھی مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/KeYdmsM

بھارت نے ڈھائی ہزار افغان طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے

 اسلام آباد:   نریندر مودی حکومت نے بھارتی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے افغان طلبا کے ویزے منسوخ کردیے، بھارت کے اس عمل سے افغان عوام کے لیے بھارتی بے حسی کھل کر سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت 73  بھارتی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے 14 ہزار افغان طلبا میں سے ڈھائی ہزارکو بھارت واپس جانے سے روک دیا گیا۔ افغان طلبا نے یونیورسٹیوں کے واجبات بھی ادا کردیے ہیں، لیکن ان یونیورسٹیوں نے اپنے افغان طلبا سے رابطہ منقطع کر دیا ہے،ویزا منسوخی کے بھارتی فیصلے نے افغان عوام کے خلاف بھارت کے نام نہاد دوستانہ اقدامات کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندزے نے بھی نئی دہلی کے تحفظات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی افغان شہری نے کبھی کسی دوسرے ملک میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں کیا، اس لیے سیکیورٹی کی بنیاد پر ان طلبا پر غیر ضروری طور پر شک نہیں کیا جانا چاہیے۔ The post بھارت نے ڈھائی ہزار افغان طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/En7bt12

بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیا د رکھ دیا

نئی دہلی:  بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بھارتی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں  فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیے اہم قرار دیا۔بھارتی گجرات کا علاقہ  دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف 130 کلومیٹر دور ہے۔ بھارتی فضائیہ مستقل طورپر نئے فوجی اڈے پر موجود رہیں گی۔ چند روز قبل بھارت نے جنگی جنون کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ The post بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیا د رکھ دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/qVgj40u

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی یونٹ بند کردیا

  واشنگٹن:  امریکا نے مشرق وسطیٰ میں قائم اپنا فوجی یونٹ بند کردیا۔ عرب میڈیا نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں قائم اپنی فضائیہ کا یونٹ بند کردیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی فوجی یونٹ نے سعودی عرب، عراق اور افغانستان میں فوجی اڈوں کی تعمیرمیں مدد فراہم کی تھی۔ بند ہونے والے امریکی فوجی یونٹ کے لیے الوداعی تقریب گزشتہ ہفتے قطر کے فوجی اڈے پر منعقد کی گئی تھی۔ فوجی یونٹ کو امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی دستوں میں بتدریج کمی کرنے کی پالیسی کے تحت بند کیا گیا ہے۔ The post امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی یونٹ بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/AJtq6DO

ڈالرکی اونچی پرواز؛ بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

نئی دہلی:  بھارت میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے جس سے انڈین روپیہ چاروں شانے چت ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈالر کے مقابلے انڈین کرنسی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ڈالر 83 بھارتی روپیہ کے برابر ہوگیا جس سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ اشیائے ضروریہ پہلے ہی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ آج بھارتی روپیہ 82.3062 پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 83 روپے میں بند ہوا جو کم ترین سطح ہے۔ بھارتی روپیہ کی مسلسل تنزلی کے باعث ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈالر خریدے تاکہ بھارتی روپیہ مستحکم ہوسکے۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دو نجی بینکوں کے تاجروں نے بتایا کہ دو پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے تیل کی برآمدات کے لیے بڑی تعداد میں ڈالر مانگے ہیں جس سے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی حالانکہ منگل کو مارکیٹ 82.36 بھارتی روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کے آغاز سے بھارتی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے تیل خریداری کے باعث ملک میں ڈالر کے ذخائر میں کمی کا سامنا بھی ہے۔ The post ڈالرکی اونچی پرواز؛ بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر پہن...

روسی صدر نے جبری الحاق شدہ یوکرین کے 4 شہروں میں مارشل لا نافذ کردیا

 ماسکو:  صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے اُن چار  شہروں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا فوجی قبضے کے بعد متنازع ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کیا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے امن عامہ کا بہانہ بناکر اپنے زیر قبضہ یوکرین کے شہروں خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان شہروں کو روس میں ضم کیا گیا تھا۔ ان چاروں شہروں میں روس کے حمایت یافتہ باغی یوکرین سے علیحدگی کے لیے کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے تھے۔ یہ خبر پڑھیں :  یوکرینی شہروں کے الحاق پر امریکا نے روس پر پابندیاں مزید سخت کردیں   رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر فوج کشی کی اور ان باغیوں کی مدد سے خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یوکرینی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ ان علاقوں کے الحاق کے باوجود روسی فوج کو یہاں مزاحمت کا سامنا تھا جسے مکمل طور پر کچلنے کے لیے صدر پوٹن نے ان شہروں میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔ The pos...

امریکا میں خراب چکن بریانی پر گاہک نے ریسٹورینٹ کو آگ لگا دی

نیویارک سٹی:  امریکا میں 49 سالہ شخص نے چکن بریانی کا آرڈر دیا تاہم وہ مطلوبہ معیار کی نہیں تھی جس پر اس شخص نے ریسٹورینٹ کو ہی آگ لگادی اور اس دوران خود بھی جھلس گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک کے ریسٹورینٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص دروازے پر کھڑا ہے اور ادھر ادھر دیکھ رہا ہے۔ جیسے ہی سڑک سنسان ہوتی ہے وہ کین سے پٹرول پھینک دیتا ہے۔ پٹرول پھینکنے کے بعد وہ لائٹر جلانے کی کوشش کرتا ہے جو ناکام ہوجاتی ہے تو مزید قریب جاکر لائٹر جلاتا ہے جس سے پٹرول گرنے کی جگہ پر آگ کے شعلے بھڑک اُٹھتے ہیں۔ اس کے جوتوں اور پینٹ میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by FDNY (@fdny) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورینٹ کا عملہ آگ بجھانے میں لگ جاتا ہے اور اس دوران ملزم وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 49 سالہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں نشے دھت تھا اور بنگلادیشی ریسٹورینٹ گیا جہاں چکن بریانی خریدی لیکن مجھے خراب بریانی دیدی جس پر میں ...