ہرارے: ٹی20 ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر زمبابوے کے صدر نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جہاں بہترین کاکردگی پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے وہیں انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجئے گا۔
What a win for Zimbabwe! Congratulations to the Chevrons.
Next time, send the real Mr Bean…#PakvsZim
— President of Zimbabwe (@edmnangagwa) October 27, 2022
صدر ایمرسن منانگاگوا کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
میچ سے قبل زمبابوے کے شہریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے کیوں کہ ایک ایگریکلچر پروگرام میں پاکستان نے ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے ان کا ہمشکل جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی مسٹر بین عارف کو 2016 میں زمبابوے میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ میں شرکت کی۔
The post پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/qnaKv5Z