بیجنگ: چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صد ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کمیونسٹ کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے۔ وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے۔
چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار ارکان موجود تھے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔
The post کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر کو زبردستی نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/RAiey7O