واشنگٹن: امریکا نے ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ملعون سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے ملعون رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں: ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم
ملعون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔ملعون رشدی کے 1988 میں لکھے گئے انتہائی متنازع ناول پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔
The post ملعون رشدی کے سر پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکی پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vXbyE7C