Skip to main content

امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک بار پھر سبکی اُٹھانا پڑگئی

  واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر تقریر میں غلطی کر بیٹھے اور سوشل میڈیا پر میمز بننا شروع ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2018 میں صحت عامہ کے نظام کو بچانے کے لیے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔

امریکی صدر کی اس بات پر شرکاء حیران ہوگئے اور چند ایک ہنسنے بھی لگے کیوں کہ امریکا میں ریاستوں کی کُل تعداد 54 نہیں 50 ہے اور واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکی صدر کی زبان پھسل گئی؛ کملا ہیئرس کے دلچسپ ری ایکشن کی ویڈیو وائرل 

امریکی صدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی جب کہ ناقدین کی رائے ہے کہ شاید امریکی صدر کو ریاستوں کی اصل تعداد معلوم ہی نہیں ہے۔

گزشتہ تین ماہ میں یہ چوتھا موقع ہے جب صدر جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی یا انھوں نے وہ گفتگو کی جو حقیقت پر مبنی نہیں تھی جس پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ شاید 79 سالہ صدر جوبائیڈن کی طبیعت ٹھیک نہیں اور حافظہ کم ہوگیا۔

گزشتہ ماہ نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی سرکوبی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں امریکی صدر تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیے تھے اور ایک پریس کانفرنس میں کئی روز قبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس رکن کو پکارتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی؛ کملا ہیرس کو خاتون اوّل کہہ دیا 

اس سے قبل وہ ایک پریس کانفرس میں وہ نائب صدر کاملا ہیئرس کو خاتون اوّل کہہ کر بھی پکار چکے ہیں اور کچھ روز قبل ہی یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ مخاطب کرتے رہے۔

 

The post امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک بار پھر سبکی اُٹھانا پڑگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/HLmwkGW

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...