واشنگٹن: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں قائم اپنا فوجی یونٹ بند کردیا۔
عرب میڈیا نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں قائم اپنی فضائیہ کا یونٹ بند کردیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی فوجی یونٹ نے سعودی عرب، عراق اور افغانستان میں فوجی اڈوں کی تعمیرمیں مدد فراہم کی تھی۔ بند ہونے والے امریکی فوجی یونٹ کے لیے الوداعی تقریب گزشتہ ہفتے قطر کے فوجی اڈے پر منعقد کی گئی تھی۔ فوجی یونٹ کو امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی دستوں میں بتدریج کمی کرنے کی پالیسی کے تحت بند کیا گیا ہے۔
The post امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی یونٹ بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/AJtq6DO