Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2022

آسام؛ مودی سرکار کے ہاتھوں ایک ہفتے میں چوتھا مدرسہ شہید

دسپور:  بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے القاعدہ سے روابط رکھنے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے ایک مدرسے کو شہید کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام مودی سرکار نے القاعدہ سے روابط رکھنے الزام میں گزشتہ ہفتے 3  مدرسوں کو بلڈوز کرنے کے بعد آج مرکز المعارف قرآنیہ نامی مدرسے کو شہید کردیا۔ مدرسے کے انہدام سے قبل پولیس نے بنگلا دیش کے ایک شدت پسند گروپ سے تعلق رکھنے کے الزام میں اسی مدرسے سے 5 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ خطرہ بھانپتے ہوئے مدرسہ انتظامیہ نے پہلے ہی مدرسے سے سامان منتقل کردیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں :  بھارت میں ایک اور مسجد شہید کردی گئی   دوسری جانب مقامی پولیس افسر سواپنیل ڈیکا نے مدرسے کے انہدام کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مدرسے کو تعمیراتی ڈھانچے کے طور پر کمزور اور رہائش کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  بھارت میں سرکاری غنڈوں نے نماز فجر سے قبل مسجد کو شہید کردیا   خیال رہے کہ 29 اگست کو بھی آسام میں ایک مدرسے کو شہید کیا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ مدرسے مہتمم مولوی اکبر علی اور ان کے بھائی ابوالکلام...

طالبان نے امریکیوں کے انخلا کے دن پر جشن یوم آزادی منایا؛ عام تعطیل

کابل:  طالبان نے افغان سرزمین سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ دارالحکومت کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے آج افغان سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا سال مکمل ہونے پر جشنِ یومِ آزادی منایا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور کابل کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا اور آتش بازی بھی کی گئی۔ افغانستان میں طبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ۔۔ یہ دن امریکی قبضے سے ملک کی آزادی کا دن ہے جس کے لیے کئی برسوں جنگ کی، مجاہدین شہید ہوئے، زخمی ہوئے۔ ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوئیں۔ طالبان حکومت کے حکام دن کے آغاز سے ہی بگرام ایئر بیس پر جمع ہوگئے اور سرکاری سطح پر یوم آزادی منایا، امارت اسلامی افغانستان کا پرچم لہرایا اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ یہ وہی فضائی اڈہ ہے جسے امریکی افواج نے طالبان پر بمباری کے لیے استعمال کیا تھا۔ سڑکوں پر گشت کرتے طالبان اہلکار بھی کافی خوش نظر آرہے تھے۔ عالمی میڈیا سے گفتگو میں ایک اہلکار کا...

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نہتے نوجوانوں کو جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ سرچ آپریشن قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے کیے اور ایمبولینس کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران نیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہیں۔ اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 3 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک نوجوان کو فوجی اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے اور تاحال نوجوان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانیت سوز مظالم کے لیے شہرت رکھنے والی قابض بھارتی فوج ان کے جگر گوشے کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیں۔ اب تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔   The post قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان...

جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت کی پیشکش

 ٹوکیو:  جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔ بچوں کو کیا کام کرنا ہوگا؟ بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔ The post جاپان میں 4 سال تک کے بچوں کیلئے ملازمت کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/HXm6dig

سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گوربا چوف چل بسے

 ماسکو:  سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق  گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے۔ گورباچوف نے امریکا کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔ گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔گورباچوف کی گئی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹہرایا گیا۔ گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ The post سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گوربا چوف چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/TEhRkyF

عراق جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک، ملک میں کرفیو نافذ

 بغداد:  عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے کنارہ کش ہونے کے اعلان کے بعد ان کے حامی اورمخالفین میں جھڑپوں میں 23 افراد ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں مقتدیٰ الصدر کے حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امن وامان کی بحالی کے لئے بغداد سمیت ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ Watch: Dozens of supporters of Iraqi Shia cleric Muqtada al-Sadr storm the Republican Palace, a ceremonial building inside Baghdad’s fortified Green Zone of government buildings. #Iraq #Baghdad https://t.co/DuPstEflp1 pic.twitter.com/hN7oAQRMAY — Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) August 29, 2022 بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے علیحدگی کے اعلان پران کے سیکڑوں حامیوں نے انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے میں واقع صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔صدارتی محل کے عالیشان سوئمنگ پول میں مظاہرین کی سوئمنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ Watch: Supporters of Iraqi Shia cleric Muqtada al-Sa...

بھارت میں مودی سرکار نے گھر میں نماز پڑھنا بھی جرم بنا دیا

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اترپردیش میں نماز کے لیے جمع ہونے پر مقامی ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور پولیس نے ان جنونیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں نماز کے لیے درجنوں افراد جمع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ مقامی ہندو آبادی نے اعتراض اُٹھایا کہ علاقے میں مسلمانوں کے صرف دو گھر ہیں اور کوئی مسجد بھی نہیں تو نماز جمعہ کے لیے اتنے افراد کہاں سے جمع ہوگئے۔ چھاجلیٹ پولیس تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 24 اگست کو بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوکر مسجد کے بجائے گھر میں نماز کی ادائیگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ جس پر پولیس نے دونوں گھروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جنونی ہندوؤں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور مقدمہ درج کرانے کے بعد ان گھروں کے مالکان اپنا سارا سامان چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جب کہ مشتعل ہندو ان گھروں کے آس پاس منڈلا رہے ہیں۔ भारत में मुसलमान अब घरों में भी नमाज़ नहीं पढ़ सकते? क्या अब नमाज़ पढ़ने के लिए भी हुकूमत/पुलिस से इजाज़त लेनी होगी? @narendramodi को इस...

بھارت میں دوستی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو جلا دیا

نئی دہلی:  بھارتی ریاست جھارکنڈ میں نوجوان نے فون پر بات کرنے سے انکار پر بارہویں جماعت کی طالبہ کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کو آگ لگانے کا وحشیانہ واقعہ 23 اگست کو بھارتی ریاست جھارکنڈ کے شہر دمکا میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے انکیتا نامی 12 ویں جماعت کی طالبہ سے محبت کا اظہار کیا لیکن لڑکی جانب سے انکار سننے کو ملا۔ لڑکی کے انکار پر شاہ رخ نامی ملزم نے طیش میں آگیا اور لڑکی کو آگ لگا دی، جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کا 90 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لڑکی کی دردناک موت کے بعد شہر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر قابو پانے کیلئے پولیس نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی اور شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔ متوفیہ کا موت سے قبل بیان: متاثرہ لڑکی انکیتا نے موت سے قبل دئیے گئے بیان میں واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی کہ 10 روز قبل مجھے فون کیا ا...

مدارس کا مذاق اُڑانے پر ترکی کی ’میڈونا‘ گرفتار

استنبول:  ترکی کی میڈونا کہلائے جانے والی مقبول گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو مدارس کا مذاق اُڑانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی معروف گلوکارہ گلشن کولاکوگلو نے اپنے بینڈ میں شامل ایک رکن کے بارے میں کہا تھا کہ ان کی نامناسب سوچ اس وجہ سے ہے کہ وہ ایک مدرسے سے پڑھے ہیں۔ 46 سالہ گلوکارہ نے یہ تبصرہ رواں برس اپریل میں کیا تھا لیکن اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گلوکارہ گلشن نے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو کچھ لوگ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ گلوکارہ کی جانب سے معافی مانگنے کے باوجود عوامی دباؤ کم نہ ہوا جس کے باعث پولیس متحرک ہوئی اور گلوکارہ کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور گلشن کولاکوگلو کے حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر طیب اردوان آئندہ برس ہونے والے انتخابات سے قبل قدامت پسندوں کی مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے یہ حربے استعمال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہ گلشن کولاکوگلو کو اس سے قبل اپنے نامناسب لباس اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی ح...

ماموں سے وراثت پر جھگڑا؛ مصری شخص نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی

قاہرہ:  مصر میں ماموں سے وراثت کی تقسیم میں جھگڑے سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے فیس بک پر لائیو آکر کیڑے مار دوائی کھالی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 31 سالہ عمرو زاید نے اپنی پروفائل پر فیس بک لائیو آکر فصلوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والی دو زہریلی کیڑے مار کر گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ لائیو فیس بک خودکشی دیکھتے ہی اہل خانہ نے عمرو زاید کو ڈھونڈا جو ایک کھلے میدان میں تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے ایک خطط بھی چھوڑا جس میں خودکشی کی وجہ اور وصیت کی گئی ہے۔ عمرو زاید نے خط میں وصیت کی کہ کسی بھی ماموں کو میرے جنازے میں شریک نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی انھیں بعد میں گھر آنے کی اجازت دی جائے۔ میرا اور ان کا معاملہ اب قیامت تک ملتوی ہے۔ متوفیٰ کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زاید کا وراثت پر اپنے ماموں کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ وہ وراثت میں تقسیم پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔ The post ماموں سے وراثت پر جھگڑا؛ مصری شخص نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو ....

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک، فٹبالر سمیت 3 زخمی

  واشنگٹن:  امریکا ریاستوں مشی گن، ٹیکساس اور دارالحکومت میں فائرنگ کے 3 سفاکانہ واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں ایک فٹبالر میں شامل ہے۔  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک مسلح شخص نے پہلے چند گھروں کو آگ کو لگادی اور جب رہائشی خوف سے باہر نکلے تو ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ گھروں میں لگی آگ بجھانے پہنچا تو مسلح شخص نے انھیں بھی دھمکایا، اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور مسلح شخص کو گرفتاری دینے کو کہا تاہم مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیش آیا جہاں کار سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر راہگیروں اور ایک کار سوار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ کار سوار مسلح شخص نے پہلے بس کے انتظار میں کھڑے شخص کو گولی ماری، اس کے بعد کتے کے ساتھ چہل قدمی کرنے والی خاتون کو مارا اور بعد ازاں گلی میں گھڑے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پول...

کشمیری طلبا پرپاک بھارت میچ دیکھنے پرپابندی عائد

سرینگر:  قابض بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری طلبا کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے زبردستی روک دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کوکشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلا گیا ٹی 20 میچ دیکھنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔ مودی سرکار نے کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اورکشمیری طلبا کے گروپ بنا کرمیچ دیکھنے پرپانچ ہزاربھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا  بھی حکم دیا تھا۔ بھارت نے اکتوبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔ The post کشمیری طلبا پرپاک بھارت میچ دیکھنے پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ifFo6...

طالبان کا پاکستان پر امریکی ڈرونز کو افغان فضائی حدود میں داخلے کی اجازت دینے کا الزام

کابل:  طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی ڈرونز کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی ڈرون پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ڈرون پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں، ہم پاکستان سے کہتے ہیں کہ اپنی فضائی حدود ہمارے خلاف استعمال نہ کریں۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ اس سے قبل پاکستانی حکام نے اس ڈرون حملے میں ملوث ہونے یا اس کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے تردید اس وقت سامنے آئی جب امریکا نے کہا تھا کہ اس نے جولائی میں کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا۔ طالبان نے کہا کہ وہ جولائی کے فضائی حملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں القاعدہ رہنما کی لاش نہیں ملی ہے۔     ...

بھارت کی فلک بوس عمارت 12 سیکنڈ میں منہدم، ویڈیو وائرل

نئی دہلی:  بھارتی حکام نے عدالتی حکم پر غیر قانونی تعمیر شدہ فلک بوس رہائشی عمارت ’نوائیڈہ ٹوئن ٹاور‘ کو لمحوں میں زمین بوس کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع نوائیڈہ میں واقعہ بلند و بالا رہائشی عمارت کو عدالتی حکم پر منہدم کردیا گیا، بھارت میں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا یہ سب سے بڑا آپریشن تھا جو ٹی وی چینلز پر لائیو نشر کیا گیا۔ بھارتی حکام نے عمارت کو منہدم کرنے سے قبل اطراف میں موجود آبادیوں کو خالی کروایا گیا تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جائے۔ فلک بوس عمارت کو منہدم کرنے کیلئے بھارتی حکام نے 3700 کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد عمارت میں نصب کیا تھا جس کے باعث 12 سیکنڈ میں بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔ عمارت منہدم ہونے سے 80 ہزار ٹن سے زائد ملبہ جمع ہوا ہے جسے صاف کرنے کیلئے حکام نے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلڈر نے ’نوائیڈہ ٹوئن ٹاور‘ کی چالیس منزلیں تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا لیکن عمارت مکمل ہونے سے قبل ہی عدالت نے اسے منہدم کرنے کا حکم دے دیا، انہدام کے وقت ایک ٹاور 32 منزلہ تھا جب کہ دوسرا ٹاور 29 منزلہ تھا۔ https://t.c...

لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی فوج کے 2 اہلکار گرفتار

بھارت:  مغربی بنگال کے میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے اگلے روز متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ The post لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی فوج کے 2 اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/pGOwfh8

منجمد افغان اثاثوں میں سے نائن الیون متاثرین کو زر تلافی نہیں دیے جاسکتے، امریکی جج

مین ہٹن:  امریکی جج نے کہا ہے کہ افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثے وہاں کے عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے امریکی ریاست مین ہٹن کی مجسٹریٹ جج سارہ نیٹ برن نے سفارش کی ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کو طالبان کے خلاف حاصل کیے گئے عدالتی فیصلوں کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ جج مین ہٹن نے اپنی سفارش میں لکھا کہ نائن الیون حملے کے امریکی متاثرین انصاف، احتساب اور معاوضے کے لیے برسوں سے لڑ رہے ہیں اور یہ ان کا حق ہے لیکن قانون عدالت کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے کسی دوسرے ملک کے اثاثوں کے استعمال سے روکتا ہے۔ امریکی جج نے اپنے سفارش میں مزید لکھا کہ چنانچہ دا افغانستان بینک کو عدالتوں کے دائرہ اختیار سے استثنیٰ حاصل ہے اور اگر اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس کامطلب طالبان حکومت کو افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا اور ایسا صرف امریکی صدر ہی کرسکتے ہیں۔ مین ہٹن کی جج کی اس سفا...

ایٹمی پلانٹ پر روسی بمباری؛ بجلی بند ہونے سے دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی

کیف:  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے نزدیک روسی بمباری سے دھماکا ہوجاتا لیکن خوش قسمتی سے عین اسی وقت بجلی گھنٹوں کے لیے منقطع ہوگئی اور دنیا تابکاری کی تباہی سے بال بال بچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ روسی گولہ باری سے قریبی کوئلے کے پاور اسٹیشن کے راکھ کے گڑھوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے زاپوروزہیا پلانٹ کا پاور گرڈ سے رابطہ منقطع کر دیا۔ ولودیمیر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ اس طرح ایٹمی پلانٹ کی بجلی منقطع ہوگئی اور اس وقت روسی بمباری بھی جاری تھی۔ اگر حادثاتی طور پر بجلی منقطع نہ ہوتی تو ایٹمی پلانٹ میں دھماکا ہوجاتا اور دنیا کو تابکاری اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یوکرین کے صدر نے ایٹمی پلانٹ کے تکنیکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجلی منقطع ہونے پر بیک اپ ڈیزل جنریٹرز نے پلانٹ میں کولنگ اور حفاظتی نظام کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ صدر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس نے یوکرین اور تمام یورپی باشندوں کو ایسی صورت حال میں ڈال دیا ہے جو تابکاری کی تباہی سے ایک قدم کی د...

سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

ریاض:  سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں  طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ #Statement | The Ministry of Foreign Affairs expresses the solidarity of the Kingdom of #SaudiArabia with the brotherly Republic of #Pakistan , due to the heavy rains, floods, and torrential rains that resulted in deaths, injuries, and missing persons. pic.twitter.com/FoUvewQpQA — Foreign Ministry (@KSAmofaEN) August 27, 2022 بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔     The post سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/kAEDW3n

بھارت اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر چین برہم

بیجنگ:  چین نے  بھارت اور امریکا کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مشترکہ فوجی مشقوں کو دو طرفہ سرحدی معاملے پر مداخلت قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بلند ترین چوٹیوں پر بھارت اور امریکا ‘یودھ ابھیاس’ کے نام سے 18 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ 2 برس سے اس سرحد پر کافی کشیدگی دیکھی گئی ہے اور دونوں جانب سے بھاری تعداد میں نفری تعینات اور جنگی ساز و سامان نصب کیے گئے ہیں۔ چین نے ان مشترکہ فوجی مشقوں پر کہا ہے کہ ہمارا اس سرحد پر بھارت کے ساتھ کئی برسوں سے تنازع ہے۔ امریکا کی بھارت کے ساتھ اس سرحد پر فوجی مشقیں دو طرفہ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے تعبیر کی جائے گی۔ تاہم بھارت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر امریکا کے ساتھ  مشترکہ فوجی مشقوں کا ہدف چین نہیں ہے اور یہ ایل سی پر دونوں فریق ممالک کے درمیان پیدا صورت حال سے بالکل مختلف معاملہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترج...

برطانوی وزارت اعظمٰی کے امیدوار کی لندن میں “گاؤ پوجا”

 لندن:  برطانیہ میں وزارت اعظمٰی کے بھارتی نژاد امیدوار رشی سونک کی لندن میں گائے کی پوجا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں برطانیہ کا وزیراعظم بننے کے بھارتی نژاد امیدوار رشی سونک کو بیوی کے ہمراہ لندن میں گائے کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔برطانیہ کے سابق وزیرخزانہ اور وزارت اعظمٰی کی دوڑ میں شامل رشی سونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین نے رشی سونک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ Sunak is doing cow worship to be the Prime Minister of a country, which kills at least two millions cows a year to eat! pic.twitter.com/vd5jnpHKTW — Ashok Swain (@ashoswai) August 26, 2022 ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا رشی سونک ایسے ملک (برطانیہ ) کا وزیراعظم بننے کے لئے گائے کی پوجا کررہے ہیں جہاں سالانہ 20 لاکھ گائے کاٹی جاتی ہیں۔ The post برطانوی وزارت اعظمٰی کے امیدوار کی لندن میں “گاؤ پوجا” appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/yU9FxbH

مقبوضہ کشمیرکے جووینائل جسٹس بورڈ کا دوپاکستانی بچوں کی رہائی کا حکم

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے جووینائل جسٹس بورڈ نے 14 سالہ اصمد علی سمیت دوپاکستانی بچوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ دونوں بچے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگئے تھے اور اب مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ کے جووینائل سنٹر میں قید ہیں۔ جسٹس بورڈ نے کہا ہے اصمد علی اور خیام مقصود نے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے جرم کیا ہے تاہم نابالغ ہونے کی وجہ سے دونوں بچوں کو رہا کیا جائے۔دونوں بچوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بورڈ میں بیان حلفی جمع کروائیں کہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے ۔ بورڈ نے بھارتی حکام کو حکم دیا کہ ان بچوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے واپس بھیج دیاجائے۔ 14 سالہ اصمد علی راولا کوٹ آزادکشمیرکا رہائشی ہے جو گزشتہ برس 28 نومبر کو اپنے پالتوکبوتروں کوپکڑنے کی کوشش میں لائن آف کنٹرول عبورکر گیا تھا۔ اصمد علی کے خاندان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم سے بچے کی رہائی اورواپسی کی اپیل کی تھی۔ بھارتی حکومت نے رواں سال مارچ میں پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کو قونصلررسائی دی تھی جس کے بعد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستانی سفارتکاروں نے بھارت کی امرتسرجیل میں اصمد علی سے ملاقات کی تھی۔ ج...

طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، سہیل شاہین

کابل:  طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ سہیل شاہین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔ سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور افغان سرزمین امریکا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ The post طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، سہیل شاہین appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/k8ifB2G

امریکی صدر کی چرائی گئی ذاتی ڈائری 40 ہزار ڈالرز میں فروخت

  واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن کی چرائی گئی ذاتی ڈائری 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں صدارتی مہم کے دوران امریکی صدر کی بیٹی کی ذاتی ڈائری چرانے اور بیچنے والے دو افراد کو پانچ پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کو ڈائری بیچنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے کوئی دللچسپی نہیں لی، جس کے بعد ڈائری کو بیچنے کیلئے ایک سماجی تنظیم سے رابطہ کیا۔ سماجی تنظیم نے ڈائری کے عوض دونوں ملزمان کو 20، 20 ہزار ڈالر دینے کی آفر کی تھی جبکہ انہوں نے آفر کی تھی کہ جو بائیڈن اور اہلخانہ کی مزید چیزیں بھی چرا کردیں۔ The post امریکی صدر کی چرائی گئی ذاتی ڈائری 40 ہزار ڈالرز میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/xuDfFLE

امریکا نائجیریا کے سابق حکمران کی لوٹی گئی 23 ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا

  واشنگٹن:  امریکا نائجیریا کے آنجہانی فوجی حکمران کی جانب سے لوٹی گئی 23 ملین ڈالر کی رقم واپس کرے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نائیجریا کے سابق فوجی حکمران سانی آباچا کی جانب سے لوٹی گئی 23ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا۔ رقم کی واپسی کے لئے نائجیریا اور امریکا کے درمیان متعدد معاہدے ہوگئے ہیں۔ سانی آباچا تیل برآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل نائجیریا کے 1993 سے 1998 میں اپنی موت تک حکمران رہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 5 بلین ڈالر کی رقم جو عوام نے مختلف سرکاری ٹیکسز اورمنصوبوں کی مد میں ادا کی اپنے ذاتی استعمال میں لی۔ سانی آباچا پر عوامی رقم کے غلط استعما ل پرکبھی  فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق حکمران کی لوٹی گئی رقم واپس ملنے پر ملک میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ The post امریکا نائجیریا کے سابق حکمران کی لوٹی گئی 23 ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/UR2WanL

امریکی ڈرونزکی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے، طالبان حکومت

کابل:  طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرونز کی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکا کے ڈرونز موجود ہیں۔ ڈرونز کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا  کہ ہم ملک میں امریکی ڈرونز کی موجودگی جارحیت تصور کرتے ہے۔امریکی حکومت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ طالبان حکومت سے شئیر کرے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق  القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت ایک الزام ہے جس کی تحقیقات ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ The post امریکی ڈرونزکی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے، طالبان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/fUI0u5q

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔ اڑی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اڑی اور قریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ The post بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Ey87Rjm

گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائی کیخلاف مظاہرے

نئی دہلی:  گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ  کی رہائی کیخلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نبی کریم ﷺ   کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا کی رہائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔تلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد نے ٹی راجا سنگھ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکام سے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مزید پڑھیں:  بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار   بھارتی پولیس نے گستاخ رسولﷺ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی حکام نے گستاخانہ بیان دینے والے ٹی راجا سنگھ کو کچھ دیر کے تحویل میں لے لیا تھا جسے بعد میں رہا کردیا گیا۔ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بی جےپی کی ترجمان نوپور شرما بھی گستاخانہ بیان دے چکی ہے لیکن مسلمان دشمن پولیس نے نوپور شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ The post گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائی کیخلاف مظاہر...

روس سے تجارت، امریکا کی ترکیہ پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

 اسلام آباد:  امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات  رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ترکیہ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روس اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مئی اورجولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکی ڈپٹی وزیرخزانہ نے جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا اور حکام کو روس سے تجارتی روابط رکھنے پر پابندیاں لگانے سے متعلق خبردار کیا تھا۔ The post روس سے تجارت، امریکا کی ترکیہ پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/XHroZ9q

بجلی کا بحران؛ بنگلادیش کا اسکول اور دفتری اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

ڈھاکا:  بجلی کے بحران اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بنگلا دیش نے  اسکول اور دفتری اوقات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں بجلی کا شدید بحران ہے اور متعدد علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث بنگلادیش نے گزشتہ ماہ اپنے 10 ڈیزل پاور پلانٹس بند کردیئے تھے۔ ان پلانٹس کی بندش سے بنگلادیش کو کل بجلی کی پیداوار میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے اور عوام بلبلا اُٹھے۔ سخت عوامی دباؤ نے حکومت کو غیرمممولی اقدامات پر مجبور کردیا۔ ان اقدامات میں اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی میں ایک دن مزید اضافہ کردیا گیا ہے یعنی اب ہفتے میں صرف 5 دن اسکول کھلیں گے۔ جمعہ ہفتہ چھٹی ہوگی جب کہ سرکاری دفاتر 9 سے 5 کے بجائے 8 سے 3 بجے تک کھلا کریں گے۔ اسی طرح بینک بھی 10 سے 6 کے بجائے 9 سے 4 بجے تک کھلا کریں گے۔ نجی اداروں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات کار کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ ملک میں تیل اور بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔ خیال رہے کہ...

برطانوی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

 لندن:  برطانوی تحقیقاتی ادارے اسٹاک وائٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کرکے نئی دہلی کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا۔  اسٹاک وائٹ انویسٹی گیشزنے 21-2020 کے درمیانی عرصے میں بھارتی فورسز کی جانب سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں تشدد کے 450 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 21-2020 میں جموں و کشمیر میں پیلٹ گنز کے 1500 کیسز جبکہ جبری گمشدگیوں کے 100 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسٹاک وائٹ انویسٹی گیشنز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کے 30 واقعات جبکہ صحافیوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے سماجی کارکنوں کے خلاف بھی جبر اور ہراسانی کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ The post برطانوی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/6tBl7n5

طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد مستعفی

کابل:  طالبان رہنما ذبیح اللّٰہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ بدستور بطور حکومتی ترجمان کام کرتے رہیں گے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور ممکنہ طور پر ان کی جگہ مولوی حیات اللہ مہاجر لیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد بدستور افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ تاحال اس تبدیلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ امیر طالبان نے حال ہی میں کئی صوبوں کے کمانڈرز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہاں کے عہدوں پر تعیناتی کی ہیں۔ خیال رہے کہ قطر میں طالبان کے حکومت کے ترجمان کے فرائض سہیل شاہین انجام دے رہے تھے جب کہ افغانستان میں یہ منصب ذبیح اللہ مجاہد کے پاس تھا اور کابینہ کی تشکیل میں انھیں نائب وزیر اطلاعات کا اضافی عہدہ بھی دیدیا گیا تھا۔ طالبان حکومت کے وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ خیرخواہ ہیں۔ The post طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نی...

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

بنکاک:  تھائی لینڈ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کی آئینی درخواست پر وزیراعظم پرایوت چان او چا کو معطل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے عہدے 8 سالہ مدت مکمل ہونے پر ان کی معطلی کے لیے اپوزیشن جماعت کی درخواست پر  آئینی عدالت میں سماعت ہوئی۔ گزشتہ ہفتے دائر کی گئی اپوزیشن کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے اس لیے انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائے شواہد اور دستاویزات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کو عہدے سے معطل کرکے 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور تب تک ڈپٹی وزیراعظم پروت وہنگسوان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ معطل وزیراعظم چان اوچا نے بطور آرمی چیف 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور 2019 میں فوج کے ہی تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات میں سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔ معطل وزیراعظم نے عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔ ملک میں عام انتخابات آئندہ برس مئی میں ہونا ہیں۔ The post تھائ...

ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

 نیویارک:  پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے کُھلنے لگے۔ ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو مجبور کیا کہ وہ بھارتی ایجنٹ پے رول پر رکھے۔ ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے سامنے  اُٹھا دیا۔ ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر میں اپنے سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا۔ یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے  ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس User Data (صارفین کی معلومات) تک رسائی حاصل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر ب...

بھارتی کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج، رکاوٹیں توڑ کر نئی دہلی میں داخل

نئی دہلی:  بھارتی کسان مودی حکومت کی وعدہ خلافیوں اور ناقص پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں کسانوں نے بی جے پی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے جانے پر مظاہرے شروع کردیے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  مودی نے کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان پیر کے روز ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کسان احتجاجی ریلیوں کی شکل میں دارالحکومت کے قریب جمع ہونے کے بعد اکٹھے ہوکر نئی دہلی میں داخل ہو گئے، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں کسانوں کا احتجاج نہ روک سکیں۔ بھارتی کسانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت اور قرضوں کی معافی سمیت دیگر مطالبات کیے گئے تھے، تاہم حکومت نے بیشتر مطالبات مانتے ہوئے اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔ کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ 8 ماہ گزرنے کے باوجود  حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  بھارت میں کسانوں...

پارٹی کی ویڈیو کا معاملہ، فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا

ہیلسنکی:  فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ فن لینڈ کی وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کررہی تھیں۔ ویڈیو سامنے آنے پر اپوزیشن نے وزیراعظم کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے منشیات کا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیراعظم سنا مارین نے منشیات کے استعمال کی تردید کی تھی اور الزامات کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔ سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ The post پارٹی کی ویڈیو کا معاملہ، فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/6T9Bejb

تریپولا میں بھارتی فوجی جھڑپ میں ہلاک، راجوڑی میں اہلکار کی خودکشی

نئی دہلی:  بھارتی ریاست تریپولا میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار مارا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست تریپولا میں بھارت بارڈر فورس کا انسپکٹر مقامی علیحدگی عسکری تنظیم نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپولا کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ علیحدگی پسند جماعت سے جھڑپ سرحدی علاقے میں ہوئی جب بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ جھڑہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت نائیک ایس اے ریڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں 2007 سے اب تک 600 سے زائد اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ The post تریپولا میں بھارتی فوجی جھڑپ میں ہلاک، راجوڑی میں اہلکار کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/e8O4noH

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے، 4 جاں بحق

تہران:  عراق کے شہر کربلا کے نزدیک لینڈسلائیڈنگ میں درجن سے زائد زائرین دب گئے جن میں سے 4 جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کربلا جانے والا زائرین کا ایک گروپ ریت کے ٹیلے اور چٹانوں کے گرنے سے دب گیا جن میں سے 8 کو بحفاظت نکال لیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 4 لاشیں بھی نکالی ہیں۔ اب بھی 8 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں ملبے کے درمیان خلا سے خوراک اور آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جائے حادثہ پر ایمبولینس، ہیلتھ ورکز اور فائر فائٹرز موجود ہیں۔ تاحال زائرین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں کربلا میں زائرین کی تعداد غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ The post کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے، 4 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Ximknqw

ایلون مسک مسلسل چوتھے برس بھی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ’سی ای او‘ بن گئے

  واشنگٹن:  معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بن گئے۔  دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں میں سی ای او کے عہدے پر فائز سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے افراد کی فہرست برائے 2021 جاری کردی گئی جس میں سرفہرست ایلون مسک ہیں۔ وہ 2018 سے اس فہرست میں اوّل آرہے ہیں۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ اتنی زیادہ ہے کہ  ان کے بعد فہرست میں شامل باقی 13 سی ای اوز مل کر بھی صرف ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کما سکتے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی تنخواہ میں اسٹاک کا منافع بھی شامل ہے اس طرح سالانہ دس ارب ڈالر تک بنتے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے ’’سی ای او‘‘ رابرٹ سکیرینج ہیں جنھوں نے گزشتہ سال 2.3 بلین ڈالرز تنخواہ وصول کی۔ تیسرے نمبر پر ایپل کے ’’سی ای او‘‘ ٹم کک نے 2021 میں 853 ملین ڈالرز اور چوتھے نمبر پر براجمان لوسیڈ موٹرز کے ’’سی ای او‘‘ پیٹر راولنسن کی سالانہ تنخواہ 575 ملین ڈالرز ہے۔ سب سے زیادہ تنخواہ وصول کرنے والے تقریباً تمام ہی ’’سی ای اوز‘‘ کا تعلق انٹرنیٹ ا...

صومالیہ میں 2 دن بعد ہوٹل سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑوالیا گیا، 20 ہلاکتیں

موغادیشو:  صومالیہ کے دارالحکومت میں سیکیورٹی فورسز نے حیات ہوٹل پر قبضہ کرکے مہمانوں کو یرغمال بنانے والے مسلح افراد کو 2 دن جاری ہونے والے مقابلے میں مار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز مسلح افراد کار بم دھماکے کرکے ہوٹل میں داخل ہوگئے تھے اور عملے سمیت مہمانوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ دو دن تک جاری رہنے کے بعد ہوٹل سے قبضہ واگزار کروالیا گیا۔ صومالیہ کی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دو دن تک جاری رہنے والے مقابلے میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے جب کہ 106 افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکالا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاکتوں میں حملہ آورں کی تعداد کتنی ہے۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دھماکوں اور فائرنگ سے ہوٹل کی اوپری منزل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ ہوٹل زیادہ تر سرکاری افسران اور ان کے مہمانوں کے استعمال میں رہتا تھا۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے کی ہے جو داعش کی ذیلی شاخ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور صومالیہ میں فوج اور سرکاری عمارتوں میں حملوں میں ملوث رہی ہے۔ صومالیہ کی فوج نے...

افغانستان؛ سیلاب میں 3 ہزار گھر تباہ اور 20 افراد جاں بحق

کابل:  افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں سیلابی ریلے نے گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جب کہ 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں مسلسل بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹ گئے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والے 3 ہزار گھروں کو بہا لے گیا۔ گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران 20 لاشیں ملی ہیں جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ سیلابی ریلے میں 5 ہزار ایکڑ پر محیط باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 2 ہزار مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  افغانستان میں سیلاب سے 113 افراد ہلاک، درجنوں تاحال لاپتہ   سیلابی پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی قوتوں کی جانب سے تاحال منجمد افغان فنڈز جاری نہ ہونے سے حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ امدادی کاموں میں ایک رکاوٹ فنڈز نہ ہونا بھی ہے۔ گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کے پاس مشینری اور ماہر ریسکیو ٹیم کا بھی فقدان ہے۔ حکومت نے عالمی اداروں سے افغان عوام کی ...

جاپان کے وزیراعظم کورونا کا شکارہوگئے

 ٹوکیو:  جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم  فومیو کیشیدا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔کورونا کی تصدیق کے بعد جاپانی وزیراعظم نے خود کوسرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ جاپانی کابینہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس لوٹے تھے اور انہیں آج (پیر) سے سرکاری مصروفیات کا آغاز کرنا تھا۔  کورونا کے باعث جاپانی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا متوقع دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ The post جاپان کے وزیراعظم کورونا کا شکارہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Ft0osbd

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان

ابو ظبی:  متحدہ عرب امارات نے 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا  اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔ ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ The post متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/91urWcp

پوٹن کے دوست اور یوکرین پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کار میں دھماکے میں زخمی، بیٹی ہلاک

 ماسکو:  روس کے دارالحکومت میں صدر پوٹن انتہائی بااعتماد ساتھی اور یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی کار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس میں وہ خود تو محفوظ رہے لیکن ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک کار زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی۔ یہ کار روسی صدر پوٹن کا دماغ قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی تھی جس میں ان کی بیٹی موجود تھی۔ الیگزینڈر روسی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور یوکرین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے ہیں۔ دھماکے کے وقت الیگزینڈر ڈیوگن قریب ہی بیٹی کی کار میں موجود تھے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی وہ اپنی کار سے باہر اور بے بسی نے اپنی اُس گاڑی کو جلتے ہوئے دیکھتے رہے جس میں ان کی بیٹی موجود تھی۔ ایلگزینڈر کی کار بھی دھماکے کے وقت قریب تھی اور وہ بھی معمولی زخمی ہوئے۔ دونوں باپ بیٹی ایک سمینار سے واپس آرہے تھے اور آخری لمحے میں آپس میں گاڑیاں تبدیل کی تھیں۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف الیگزینڈر ڈیوگن تھے تاہم عین موقع پر گاڑی کی تبدیلی کے باعث دھماکے کا شکار ان کی 29 سالہ بیٹی ڈاریا ڈ...

مہنگائی میں کمی کیلئے روسی اجناس کا عالمی منڈیوں تک پہنچنا ضروری ہے، اقوام متحدہ

استنبول:  اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے اور عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کے لیے روس سے اجناس کا منڈیوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترکی کے دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو میں روس اور یوکرین جنگ کے باعث اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے کنٹرول اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے لیے روسی اجناس کی بلا روک ٹوک عالمی منڈیوں تک ترسیل بے حد ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ روسی اجناس کی عالمی منڈیوں میں ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے امریکا اور یورپی یونین سے بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ برس ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین نے اجناس کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کے طریقہ کار پر اتفاق کیا اور یوکرین سے پہلی کھیپ ترکیہ پہنچ بھی چکی ہے۔ روس نے عالمی دباؤ کے باوجود فروری میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور دونوں ممالک کے ...

ترکیہ میں تیز رفتار بس ریسکیو ٹیم پر چڑھ دوڑی؛ 16 جاں بحق

 انقرہ:  ترکیہ (ترکی) کے جنوب مشرق میں ایک تیز رفتار بس نے سڑک پر امدادی کاموں میں مصروف فائر فائٹرز اور طبی عملے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے ہائی وے پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں امدادی کاموں میں مصروف فائر فائٹرز، ہیلتھ ورکز اور ڈرون آپریٹرز پر عقب سے آنے والی تیز رفتار بس چڑھ دوری۔ تیز رفتار بس کئی افراد کو اپنے ساتھ گھیسٹتے ہوئے دورتک لے گئی۔ مجموعی طور پر اس حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 ہیلتھ ورکز، 3 فائٹر فائٹرز اور دو ڈرون آپریٹرز شامل ہیں جب کہ بقیہ مسافر اور راہگیر ہیں۔ اس حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دو زخمیوں کی حالت کی تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں حادثے بارشوں کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ہوئے۔ The post ترکیہ میں تیز رفتار بس ریسکیو ٹیم پر چڑھ دوڑی؛ 16 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/iNc0M8L ...

بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50 افراد ہلاک

نئی دہلی:  بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ لینڈسلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افراد جان سے گئے جب کہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ نااہل مودی سرکار کے دور میں قدرتی آفات میں شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں جس نے رواں برس معمول سے کم بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔ The post بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، ...

مسافر طیارے کے پائلٹ سو گئے، رن وے پیچھے رہ گیا

ادیس ابابا:  افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے۔ لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔ بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ ائیرلائن نے پرواز کے دوران سونے والے  پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔ The post مسافر طیارے کے پائلٹ سو گئے، رن وے پیچھے رہ گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/OAuSnoh

شام کی مارکیٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

دمشق:  شام کے شمالی علاقے میں مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کے مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔ The post شام کی مارکیٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/fCtHpgQ

فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا

فن لینڈ کی وزیر اعظم ثنا مارن کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہو نے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق 36سالہ فنِنش وزیر اعظم کی تیزی کے ساتھ پھیلتی ڈانسنگ ویڈیو کے لوکل اور سوشل میڈیاپر چرچے ہیں جس میں انہیں دوستوں کے ہمراھ  ڈانس کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Finland’s Prime Minister @MarinSanna is in the headlines after a video of her partying was leaked today. She has previously been criticized for attending too many music festivals & spending too much on partying instead of ruling. The critics say it’s not fitting for a PM. pic.twitter.com/FbOhdTeEGw — Visegrád 24 (@visegrad24) August 17, 2022 ویڈیو پر آنے والے عوامی ردعمل میں کہیں وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنیا گیاہے تو کہیں ان کی تعریف کی گئی ہے، کمنٹس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، تو کسی نے اسے زندہ دلی کا نام دیا، کہیں منشیات کے اثر سے بھی تشبیح دی گئی۔ ثنا مارن نے منشیات کے استعمال کو یکسر مسترد کرتئے ہوئے کہا ہے کہ “مجھ کسی سےکچھ چھپانے کی ضرورت نہیں، منشیات استعم...

سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک

خرطوم:   سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی میں شروع ہو نے والی بارشوں سے اب تک 77افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان،دارفوراور دریائے نیل کے علاقے شمال ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارے(OCHA) کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 1لاکھ 36ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں،بارش کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں رواں سال  ہونے والی بارشوں سے دگنا نقصان ہوا ہے۔ سوڈان میں ہر سال ہو نےوالی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک، فصلوں اور انفرا اسٹرکچر کا نقصان ہوتا ہے۔   The post سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس ار...

اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر

کیف:  یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔ یوکرین کے صدر نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یوکرین کے صدر نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں برآمدات بڑھانے اور یوکرین روس جنگ کا سفارتی حل نکالنے سمیت نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ماسکو کا قبضہ...

ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا

ریاض:  سعودی حکومت کے خلاف تنقید کی حمایت کرنے کے جرم میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سلمیٰ الشہاب نامی خاتون کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے خلاف تنقید کرنے والوں کی حمایت، فالو اور ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سلمیٰ الشہاب برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں انہیں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ برس چھٹیاں گزارنے اپنے گھر واپس آئی تھیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے محافظ کو دی گئی اب تک کی طویل ترین سزا ہے۔ قبل ازیں سلمیٰ الشہاب کو ابتدائی طور پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر 34 سال کردیا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بدامنی پھیلانے اور قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ کا استعمال کیا، سلمیٰ الشہاب شادی شدہ ہیں جبکہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ دوسری جانب سلمیٰ الشہاب کی سزا کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطا...

ترکیہ کا اسرائیل سےسفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

 انقرہ:  ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ اوراسرائیل نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک جلد اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے۔ چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیرواپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ امریکا نے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید  نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا۔ The post ترکیہ کا اسرائیل سےسفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vnciXo1

کابل کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30 سے افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مزید پڑھیں:  کابل میں خودکش حملہ، افغان طالبان کے اہم رہنما جاں بحق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے  لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطا...

اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

بیروت:  لبنان میں سفاک شوہر نے اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت میں 21 سالہ ہانا محمد کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔ ہانا کا جسم ستر فیصد تک جل گیا اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نوجوان لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے تاہم مریضہ کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں ہانا نے بتایا کہ اس کی یہ حالت اس کے شوہر نے کی ہے جو فی الحال بچہ پیدا کرنے میں حق نہیں ہے اور اسقاط حمل کے لیے زور ڈال رہا ہے۔ ہانا نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے انکار پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اسقاط حمل کرانے کی کوشش کی۔ میری مزاحمت میں اس نے مجھے آگ لگادی۔ پولیس نے درندہ صفت شوہر کو حراست میں لے لیا۔ شوہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچے پالنا آسان نہیں رہا۔ بیروزگار ہوں اور مالی وسائل ختم ہوچکے ہیں۔ The post اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بس کھائی میں جاگری، 7 اہلکار ہلاک

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلگام کے قریب بھارتی پولیس کی بس کھائی میں جاگری جس کے باعث 7 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور تبت کی سرحدی پولیس (ITBP) اہلکاروں سمیت 39 سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس سڑک سے پھسل کر ندی کے کنارے میں جا گری جس میں 7 آئی ٹی بی پی کے اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 30 ​​زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا جب مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ بس بےقابو ہوئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہیں اوراس وقت سری نگر میں زیر علاج ہیں۔ گاڑی چاندنواری سے پلگام جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک سرکاری بیان میں آئی ٹی بی پی نے بتایا کہ بس میں آئی ٹی بی پی کے 37 اہلکار، 2 جموں و کشمیر پولیس اہلکار اور دو بس کا عملہ سوار تھا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بس کھائی میں جاگری، 7 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/MwarZAE

امریکی خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں

  واشنگٹن:  امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کورونا کی دونوں خوارکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود بھی کوویڈ کا شکار ہوگئیں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کئے جانے والے ٹیسٹ میں امریکی خاتون اول کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں۔ ترجمان امریکی خاتون اول الزبتھ الگزینڈر کے مطابق کورونا سے متعلق علامتیں واضح ہونے پر خاتون اول میں مرض کی تشخیص ہوئی۔اس سے قبل کئے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت نہیں تھی۔ ترجمان کے مطابق جل بائیڈن میں ظاہر ہونے والی کورونا کی معمولی علامات کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے،خاتون اول ساؤتھ کیرولینا میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں، متواتر دو ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گی۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار دوسری جانب  دو بار کوروناکا شکار ہو نے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا منگل کے روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی تصدیق پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین پیری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کی  تھی۔   The post امریکی خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں appeared firs...

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا

ینگون:  میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار  کی عدالت نے  آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔ سوچی نے سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد آنگ سانگ سوچی کی مجموعی قید کا دورانیہ  17 سال ہوگا۔ میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔ The post آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/bfA5B2V

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد

مکہ معظمہ:  خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا ۔ غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔ غسل کعبہ کی تقریب نبی کریم ﷺ کے زمانے سے چلی آرہی ہے ۔ نبی کریم ﷺ  سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔ تقریب میں  خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔ Now: Entering the Ka’bah! pic.twitter.com/qE2s2oHNCq — The Holy Mosque's (@theholymosques) August 15, 2022 غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ The post غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر ن...

بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی

پاکستان کے یوم آزادی پر یہاں بسنے والے سکھوں،ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے تو آزادی کے جشن کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا مگر بھارتی یوم آزادی پر بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پورے بھارت میں سکھ برادری نے گھروں پر ترنگا پرچم لہرانے کی بھارتی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے ،اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا ،ریلیاں نکالیں اور نظر بند سکھ رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ،امرتسر میں گولڈن گیٹ سے اکال تخت صاحب تک احتجاجی مارچ کیا گیا ،بھارتی سکھوں نے ترنگا لہرانے سے انکار کرتے ہوئے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔ سکھوں کی ثقافتی اور تعلیمی تنظیم دمدمی ٹکسال کے رہنماؤں اور دیگر سکھ تنظیموں نے مارچ میں شرکت کی جنہوں نے خالصہ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے کہا کہ بھارت کے 75ویں یوم آزادی پر سکھ آج بھی غلام ہیں۔ یوتھ سکھ فیڈریشن بھنڈرانوالہ کے رنجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے ترنگے اور بھارتی آئین سے انہیں کوئی غرض نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اسیر سکھ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد بھی جیلوں میں ہیں جو اپنی بالادستی ثابت کر...

بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا

 ممبئی:  بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے گھر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20جنوری 2008 میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن  کی طرف سے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی عدالتی فیصلہ کو ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ ملزمان میں سے ایک ملزم نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس  پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی  سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔ اس حوالے سے مقامی کلیٹر سوجال میاترا کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ طور پر ملزمان کی سزا میں کمی کی منظوری دی۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے فیصلہ سےآگاہ کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے۔ واضح رہے کے گجرات حملوں کے وقت 19سالہ بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھی، واقعے کے خلاف مقامی پولیس کی طرف سے کار...

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت القدس:  مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع کفر عقب قصبے میں اسرائیلی فورسز نے فوجی چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو اس کے اپنے گھر میں شہید کر دیا۔ مقتول 25 سالہ محمد شہام ہیں جو کہ سر میں گولی لگنے کے باعث شہید ہوئے۔ The moment when Israeli occupation forces evacuated young Palestinian man Mohammad Shaham after shooting and killing him during raiding his home in Kafr Aqab town, north occupied Jerusalem, pre dawn today. pic.twitter.com/fQDevcizRJ — PALESTINE ONLINE (@OnlinePalEng) August 15, 2022 اہلخانہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آدھی رات کے بعد گھر کا دروازہ توڑا تو محمد شہام یہ دیکھنے کے لیے باہر نکلے کہ یہ کون ہے؟ محمد شہام کی والدہ نے بتایا کہ شہام نے کچھ نہیں کیا تھا، اسرائیلیوں نے اس کے سر میں گولی ماری اور پھر وہ اس کی لاش کو لے گئے۔ The post اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from...

مسجد نبوی ﷺ: ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر

مدینہ منورہ:  سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق وہاں ٹھہرنے کا وقت 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنۃ کی زیارت کے خواہش مند زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔حج سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث ریاض الجنۃ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔ ریاض الجنۃ کی لمبائی 22 میٹرز اور چوڑائی 15 میٹرز ہے۔ زائرین ریاض الجنۃ میں دو رکعت نفل پڑھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ The post مسجد نبوی ﷺ: ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/qKbjJtG

نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

تائی پے:  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی کانگریس کے 5 رکنی وفد نے پیر کے روز تائیوان کی صدر سائی ان وین سے تائی پے میں ملاقات کی۔  امریکا کی جانب سے حالیہ دورے کو تائیوان کے لیے اپنی حمایت کی مزید توثیق قرار دیا گیا ہے جب کہ تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وفد کا دورہ تائی پے اور واشنگٹن کے مابین گرم جوش تعلقات کی نئی علامت ہے۔ تائیوان کی صدر سائی انگ وین اور وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکی ایوان کانگریس کے وفد کو دورے کی دعوت دی تھی، تاہم  ان رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ جس پر چین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جب کہ تائیوان کے گرد وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں بھی چینی ردعمل ہی کا حصہ تھا، جو تاحال جاری ہیں۔ چین نے نینسی پلوسی کے دورے سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان...

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

 سری نگر:  بھارت کے 75ویں یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے  ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آج مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ ہے جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس  کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاونی بنا دیا ہے، یوم سیاہ منا کر بھارت اور عالمی دنیا کو بتانا ہے کشمیریوں نے بھارت کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں لوگ بھارت کی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف  ریلیاں نکال رہے ہیں اور مظاہرے کر رہے ہیں تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ The post بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا...