سرینگر: قابض بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری طلبا کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے زبردستی روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کوکشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلا گیا ٹی 20 میچ دیکھنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔
مودی سرکار نے کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اورکشمیری طلبا کے گروپ بنا کرمیچ دیکھنے پرپانچ ہزاربھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ بھارت نے اکتوبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔
The post کشمیری طلبا پرپاک بھارت میچ دیکھنے پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ifFo6nl