انقرہ: ترکیہ (ترکی) کے جنوب مشرق میں ایک تیز رفتار بس نے سڑک پر امدادی کاموں میں مصروف فائر فائٹرز اور طبی عملے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے ہائی وے پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں امدادی کاموں میں مصروف فائر فائٹرز، ہیلتھ ورکز اور ڈرون آپریٹرز پر عقب سے آنے والی تیز رفتار بس چڑھ دوری۔
تیز رفتار بس کئی افراد کو اپنے ساتھ گھیسٹتے ہوئے دورتک لے گئی۔ مجموعی طور پر اس حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 ہیلتھ ورکز، 3 فائٹر فائٹرز اور دو ڈرون آپریٹرز شامل ہیں جب کہ بقیہ مسافر اور راہگیر ہیں۔
اس حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دو زخمیوں کی حالت کی تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں حادثے بارشوں کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ہوئے۔
The post ترکیہ میں تیز رفتار بس ریسکیو ٹیم پر چڑھ دوڑی؛ 16 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/iNc0M8L