بھارت: مغربی بنگال کے میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس کے اگلے روز متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
The post لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی فوج کے 2 اہلکار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/pGOwfh8