Skip to main content

ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

 نیویارک: پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے کُھلنے لگے۔

ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو مجبور کیا کہ وہ بھارتی ایجنٹ پے رول پر رکھے۔ ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے سامنے  اُٹھا دیا۔

ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر میں اپنے سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے  ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس User Data (صارفین کی معلومات) تک رسائی حاصل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

پیٹر میج زیٹکو نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں وسل بلوئر رپورٹ دائر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر  کی سیکیورٹی پالیسی انتہائی کمزور ہے جس میں بھارت مداخلت کررہا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی اِس بات کی تصدیق کر دی۔ ٹوئٹر انتظامیہ ہندوستان کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور Content  (مواد) میں ملوث ہے۔

سی این این کے مطابق ٹوئٹر کے سیکورٹی چیف کے یہ انکشافات اور ٹوئٹر کی غفلت اور جان بوجھ کر اِن کوتاہیوں سے پہلو تہی قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی اداروں کے خلاف چلائی جانے والی منظم مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ اگر امریکہ جیسا ملک اِسے قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اِس حوالے سے اہم اقدامات کرنا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ٹوئٹر پر پاکستان کیخلاف پراسرار مہم چل رہی تھی۔ نہ صرف پاکستانی اکاؤنٹس بلاک ہورہے تھے بلکہ ہر وہ ایک اکاؤنٹ بند کیا جارہا تھا جو بھارتی حکومت کیخلاف کوئی بات کرتا تھا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل اکاؤنٹس بلاک کرنے کے انکشاف پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معاملے کو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔

The post ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ بھرتی کیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/cGiNZCq

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...