مقبوضہ بیت القدس: مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع کفر عقب قصبے میں اسرائیلی فورسز نے فوجی چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو اس کے اپنے گھر میں شہید کر دیا۔
مقتول 25 سالہ محمد شہام ہیں جو کہ سر میں گولی لگنے کے باعث شہید ہوئے۔
اہلخانہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آدھی رات کے بعد گھر کا دروازہ توڑا تو محمد شہام یہ دیکھنے کے لیے باہر نکلے کہ یہ کون ہے؟
محمد شہام کی والدہ نے بتایا کہ شہام نے کچھ نہیں کیا تھا، اسرائیلیوں نے اس کے سر میں گولی ماری اور پھر وہ اس کی لاش کو لے گئے۔
The post اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/MvKo4JU