نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکنڈ میں نوجوان نے فون پر بات کرنے سے انکار پر بارہویں جماعت کی طالبہ کو آگ لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کو آگ لگانے کا وحشیانہ واقعہ 23 اگست کو بھارتی ریاست جھارکنڈ کے شہر دمکا میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے انکیتا نامی 12 ویں جماعت کی طالبہ سے محبت کا اظہار کیا لیکن لڑکی جانب سے انکار سننے کو ملا۔
لڑکی کے انکار پر شاہ رخ نامی ملزم نے طیش میں آگیا اور لڑکی کو آگ لگا دی، جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کا 90 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
لڑکی کی دردناک موت کے بعد شہر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر قابو پانے کیلئے پولیس نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی اور شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔
متوفیہ کا موت سے قبل بیان:
متاثرہ لڑکی انکیتا نے موت سے قبل دئیے گئے بیان میں واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی کہ 10 روز قبل مجھے فون کیا اور پریشان کرنے لگا تاکہ مجھے دوستی کرنے پر مجبور کرسکے۔
متوفیہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ شاہ رخ نے پیر کو دوبارہ فون کیا اور دھمکی دی کہ اگر میں اس سے بات نہیں کروں گی تو وہ مجھے قتل کردے گا۔
دھمکی کے بعد میں نے اپنے والد کو شاہ رخ کی دھمکی سے متعلق بتایا تو والد نے کہا کہ وہ لڑکے کے اہل خانہ سے بات کریں گے جس کے بعد میں سونے کےلیے اپنے کمرے میں چلی گئی۔
اگلی صبح مجھے اپنی کمر میں جلن اور درد محسوس ہوا اور کچھ جلنے کی بدبو آئی، جب میں نے آنکھیں کھولی تو شاہ رخ کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو چیختی، چلاتی ہوئی والد کے کمرے کی جانب بھاگی، والدین نے مجھے جھلستا ہوا تو دیکھا تو آگ بجھانے کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا۔
The post بھارت میں دوستی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو جلا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/aIuMoUT