ماسکو: روس کے دارالحکومت میں صدر پوٹن انتہائی بااعتماد ساتھی اور یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی کار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس میں وہ خود تو محفوظ رہے لیکن ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک کار زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی۔ یہ کار روسی صدر پوٹن کا دماغ قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی تھی جس میں ان کی بیٹی موجود تھی۔
الیگزینڈر روسی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور یوکرین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے ہیں۔
دھماکے کے وقت الیگزینڈر ڈیوگن قریب ہی بیٹی کی کار میں موجود تھے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی وہ اپنی کار سے باہر اور بے بسی نے اپنی اُس گاڑی کو جلتے ہوئے دیکھتے رہے جس میں ان کی بیٹی موجود تھی۔
ایلگزینڈر کی کار بھی دھماکے کے وقت قریب تھی اور وہ بھی معمولی زخمی ہوئے۔ دونوں باپ بیٹی ایک سمینار سے واپس آرہے تھے اور آخری لمحے میں آپس میں گاڑیاں تبدیل کی تھیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف الیگزینڈر ڈیوگن تھے تاہم عین موقع پر گاڑی کی تبدیلی کے باعث دھماکے کا شکار ان کی 29 سالہ بیٹی ڈاریا ڈیوگن بن گئیں۔
خیال رہے کہ الیگزینڈر ڈیوگن اور ڈاریا ڈیوگن روسی صدر پوٹن کی پالیسیوں کی حامی ہیں اور دنیا بھر میں ان کا دفاع کرتے تھے جس پر دونوں غیر ملکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
The post پوٹن کے دوست اور یوکرین پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کار میں دھماکے میں زخمی، بیٹی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/64PhcLy